Baaghi TV

Tag: گرمی

  • لوڈشیڈنگ کرکے آخرت کی گرمی یاد نا کروائی جائے

    لوڈشیڈنگ کرکے آخرت کی گرمی یاد نا کروائی جائے

    قصور
    شدید ترین گرمی کیساتھ لوڈشیڈنگ بھی بڑھ گئی،لو وولٹیج کے باعث شہریوں کی الیکٹرانکس اشیا خراب ہونا معمول،حکام خواب خرگوش میں مصروف

    تفصیلات کے مطابق ایک بار پھر قصور کا درجہ حرارت انتہاہ کو پہنچ گیا ہے جس کے باعث گرمی کی شدت میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے جیسے ہی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ویسے ہی واپڈا والوں نے لوڈشیڈنگ میں اضافہ کر دیا ہے
    ہر گھنٹہ بعد بجلی جانا فرض عین قرار پا چکا ہے جبکہ بجلی آنے پر بھی وولٹیج پورے نہیں ملتے بلکہ انتہائی لو وولٹیج آتے ہیں جس کے باعث لوگوں کی قیمتی الیکٹرانکس اشیا خراب ہونا معمول بن چکا ہے
    موجودہ گورنمنٹ کے لوڈشیڈنگ پر کئے گئے تمام دعوے دھرے رہ گئے ہیں
    لوگوں نے وزیراعظم پاکستان سے رحم کی اپیل کی ہے کہ اس گرمی میں لوڈشیڈنگ کرکے آخرت کی گرمی یاد نا کروائی جائے بلکہ اسے رب کونین پر چھوڑ دیا جائے اور عوام پر رحم کھاتے ہوئے لوڈشیڈنگ کو ختم کیا جائے تاکہ حکمرانوں کو شاید اس آخرت میں رب الہی کا رحم نصیب ہو

  • ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے شہریوں کومفید مشورے

    ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے شہریوں کومفید مشورے

    اسلام آباد:ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے جمعرات کے روز شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ براہ راست دھوپ میں جانے سے گریز کریں، وافر مقدار میں پانی پییں اور چھتری کا استعمال کریں تاکہ ہیٹ اسٹروک سے بچ سکیں۔

    غیرمعمولی ہیٹ ویوسےنمٹنےکی کوشش کررہےہیں، وفاقی وزیر

    اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ سرکاری ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی فیصل فرید نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ باہر سے کھانے پینے کی اشیاء اور جنک فوڈ لینے سے گریز کریں اور پینے کا پانی، صاف برتن استعمال کریں اور کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ ضرور دھوئیں اور اپنے کچن کو صاف ستھرا رکھیں۔

    لاہور:دوسری ہیٹ ویو کا زور ٹوٹ گیا:آج موسم کیسا رہےگا؟محکمہ موسمیات نے بتادیا

    انہوں نے کہا، "عوام کو اپنے گھروں کو صرف دباؤ کے کاموں کے لیے چھوڑنا چاہیے اور ایک سایہ دار راستہ اختیار کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اور دھوپ میں زیادہ دیر تک رہنے سے گریز کرنا چاہیے، انہوں نے مزید کہا، جو مزدور ضروری کام کے لیے باہر دھوپ میں وقت گزارتے ہیں، وہ اپنے سر کو ٹوپی سے ڈھانپیں۔ یا گیلا رومال؟

    کراچی کےعلاوہ ملک کے مختلف حصے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں،محکمہ موسمیات

    انہوں نے کہا کہ شہری متوازن غذا پر مشتمل گھر کا تازہ پکا ہوا کھانا استعمال کریں اور سبزیوں، دالوں، پھلوں اور دودھ کے استعمال کو ترجیح دیں۔

    ادھرمحکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں خصوصا پنجاب میں بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا سلسلہ اگست کے مہینے تک جاری رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کل ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا تاہم وسطی وجنو بی پنجاب اور زیر یں خیبر پختو نخوا میں آ ندھی چلنے کے علاوہ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیراور گلگت بلتستان میں بعدازدوپہر/شام بعض مقامات پر بارش ہو سکتی ہے ۔اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں شام میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے

  • سابق بیوروکریٹ احد چیمہ وزیراعظم کے مشیر مقرر

    سابق بیوروکریٹ احد چیمہ وزیراعظم کے مشیر مقرر

    ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق صدرمملکت عارف علوی نے احد چیمہ کی بطور مشیر وزیراعظم تعیناتی کی منظوری دے دی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 93 ون کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں احد چیمہ نے استعفیٰ دیا تھا اور حکومت پاکستان سے سخت مایوسی کا اظہار کیا گیا تھا،وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی ان کا استعفیٰ قبول کیا تھا۔

    سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کا استعفیٰ ، ایک دُکھ بھری داستان

    یاد رہے کہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے استعفیٰ میں حکومت پاکستان سے سخت مایوسی کا اظہار کیا گیا تھا جب کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی استعفیٰ قبول کرنے کے بعد سیاسی مہم جوئی پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔ احد چیمہ نے اپنے استعفیٰ میں حکومت پاکستان سے سخت مایوسی کا اظہار کیاتھا کیوں کہ نیب ان کے خلاف سیاسی مقاصد کے تحت مہم جوئی کررہا ہے اور وہ خاموش ہے۔

    وزیراعظم کی اہم عہدہ دینے کی پیشکش، احد چیمہ کابڑا اعلان

    احد چیمہ کے استعفیٰ میں کہا گیا تھا کہ میں ایسے نظام میں نوکری کا طلب گار نہیں یا میں نوکری قبول نہیں کرسکتا جہاں اچانک ہی باآسانی یہ سوچنا شروع کردیا جائے کہ میں دیانت دار نہیں،جہاں مقدمہ چلا کر مجھے تنگ کیا جائے اور جہاں قانون کے تحت مجھے تحفظ فراہم کرنے میں ناکامی ہو۔

    طاقتورطاقتورکادوست:غریب کرےکچھ ہوش:سابق ڈی جی LDAاحد چیمہ کےکارخاص…

    یہ امور میرے ان اقدار کو مجروح کررہے ہیں جو میری ذاتی خودمختاری اور ایمانداری سے متعلق ہیں اور یہ آخری نہیں ہیں لہٰذا میں مستعفی ہوکر سروس سے ریٹائرمنٹ کا خواہاں ہوں، گزشتہ برس اپریل میں احد چیمہ کو تین سال تک جاری ٹرائل کے بعد جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

  • کھلے مقامات پر  گرمی کی شدت کی وجہ سے کارکن  کے  کام کرنے پر پابندی عائد:

    کھلے مقامات پر گرمی کی شدت کی وجہ سے کارکن کے کام کرنے پر پابندی عائد:

    کھلے مقامات پر گرمی کی شدت کی وجہ سے کارکن کے کام کرنے پر پابندی عائد:

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت افرادی قوت نے فیصلہ کیا ہے کہ 15 جون سے 15 ستمبر تک تقریباً دوپہر ساڑھے بارہ بجے سے سہ پہر 3 یا ساڑھے3 بجے تک کھلے مقامات پر دھوپ میں تمام کارکن سے ڈیوٹی نہیں لی جا سکتی ہے اس پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

    اس حوالے سے ڈپٹی سیکریٹری محسن النسی کا کہنا تھا کہ امارات میں دوپہر کے وقت کھلے مقامات پر دھوپ میں ڈیوٹی پر پابندی کا یہ سلسلہ 17 برس پہلے سے ہی شروع کیا جا چکا تھا۔ بہت پہلے ہی اس بات کا نوٹس لیا جا چکا تھا کہ کارکن کو دھوپ میں کام کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے ۔جس کی وجہ سے یہ پابندی لگائی گئی ۔

    بیان میں اس بات کی تصدیق بھی کر دی گئی کہ یہ پابندی صرف صرف انسانی بنیادوں کو مد نظر رکھتے ہوۓ لگائی ہے ۔کیونکہ اتنی سخت گرمی اور دھوپ کی شدت کی وجہ سے کارکن کام نہیں کر سکیں گے۔
    وزارت افرادی قوت نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اگر کوئی شخص اس کی خلاف ورزی ہوتے ہوۓ دیکھے تو فوری طور پر اس کی رپورٹ کروا دے ۔

  • گرمی میں غیر معمولی اضافہ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

    گرمی میں غیر معمولی اضافہ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

    محکمہ موسمیات نے گرمی میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 4 سے 5 روز کے دوران دن کے وقت درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، سندھ اور مشرقی بلوچستان میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

    لاہور: چودہ یونین کونسلز کے ڈرین سیمپل میں پولیو وائرس کی تصدیق

    محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرات 44 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے –

    محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ شہری غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    کچھ بھی کریں،2 گھنٹے سےزیادہ لوڈشیڈنگ برداشت نہیں،وزیراعظم شہباز شریف

    محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی شدید لہر کے بعد ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے جس سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔

    دوسری جانب این ڈی ایم اے نے صوبائی اور ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور دیگر متعلقہ محکموں کو ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں-

  • سرکاری سکولوں میں جلد چھٹیوں کا مطالبہ

    سرکاری سکولوں میں جلد چھٹیوں کا مطالبہ

    قصور
    سرکاری سکولوں میں جلد چھٹوں کا مطالبہ،گرمی کا زور ،لوڈشیدنگ سے کئی بچے بیمار،بیشتر سرکاری سکولوں کے پنکھے خراب

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی گرمی کا شدید زور ہے جس کے باعث گزشتہ دنوں ضلع قصور کا درجہ حرارت 48 درجہ سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا
    شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے باعث سرکاری سکولوں کے بچے بیمار پڑنے لگے ہیں کیونکہ بیشتر سرکاری سکولوں کے پنکھے تک خراب ہیں اور سارا دن بجلی بھی غائب رہتی ہے
    بیشتر سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحانات ختم ہو چکے ہیں
    سخت گرمی کے باعث بچے بیمار ہونے کی بدولت والدین نے گورنمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کو ہوم ورک دے کر جلد سے جلد موسم گرما کی چھٹیاں دے دی جائیں تاکہ سخت گرمی میں بچے گرموں میں پڑھائی کریں اور کسی حد تک بیماریوں سے محفوظ رہیں

  • وفاقی تعلیمی اداروں میں پرائمری کلاسز بند کردی گئیں :صوبے بھی پرائمری کلاسز بند کریں:رانا تنویر

    وفاقی تعلیمی اداروں میں پرائمری کلاسز بند کردی گئیں :صوبے بھی پرائمری کلاسز بند کریں:رانا تنویر

    اسلام آباد : وفاقی تعلیمی اداروں میں پرائمری کلاسز بند کردی گئیں :صوبے بھی پرائمری کلاسز بند کریں،اطلاعات کے مطابق وفاق کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں گرمی کی شدت کے پیش نظر پرائمری کلاسز بند کردی گئیں اور کہا صوبے بھی پرائمری کلاسز بند کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی ، جس میں وفاق کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی پرائمری کلاسز کی بندش کی توثیق کردی گئی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں تعلیمی اداروں کا دورانیہ بھی کم کر دیا گیا ہے، چھٹی جماعت سے آگے کی کلاسز صبح 8 سے ساڑھے 11بجے تک ہوگی۔وفاق کےتعلیمی اداروں میں یکم جون سے 30 جولائی تک گرمیوں کی چھٹیوں کی تجویز دی گئی ہے۔

    وزیرتعلیم رانا تنویر نے کہا کہ گرمی کا زورشدت اختیار کر رہا ہے، صوبے بھی پرائمری کلاسز بند کریں، پرائمری کلاسز کی بندش سے متعلق وزیر اعظم کی ہدایت پر عملدرآمد کرنا چاہیے۔حکام کے پی حکومت کا کہنا تھا کہ صوبے میں پرائمری کلاسز بندش کا کل تک فیصلہ کر لیں گے۔

    صوبائی حکام نے بتایا کہ بلوچستان میں ہیٹ ویو کے پیش نظر 16مئی سے چھٹیاں کردی گئیں جبکہ حکام پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ وزیر تعلیم نہیں ہے، وزیراعلیٰ سے ہدایات لیں گے۔

    اس سے قبل وفاقی نظامت تعلیمات نے گرمی کی شدت کےسبب نئی پالیسی جاری کردی ، جس کے تحت تمام سرکاری اسکولوں میں مانٹیسری سے 5 ویں جماعت تک کو چھٹیاں دیدی گئیں۔پالیسی کے مطابق 5 ویں اور 8 ویں کے بورڈ امتحانات کا وقت صبح 8 سے 11 بجے تک کردیا گیا۔

  • کراچی: سخت گرمی میں‌ میچ کے دوران دو دن میں دوسرا کھلاڑی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

    کراچی: سخت گرمی میں‌ میچ کے دوران دو دن میں دوسرا کھلاڑی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

    کراچی: میچ کے دوران دو دن میں دوسرا کھلاڑی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا،اطلاعات کے مطابق کراچی میں شدید گرمی نے قیامت ڈھا دی، کراچی میں کھیل کے میدان میں 2 دن کے اندر دو کھلاڑی جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ناظم آباد کے ایک کرکٹ گراؤنڈ میں دو کلب کے درمیان نمائشی میچ ہو رہا تھا جس میں کرکٹر عمر خان زینت اسپورٹس کی نمائندگی کر رہے تھے۔

    34 سالہ عمر خان کراچی کے کرکٹ گراؤنڈ پر بولنگ کرتے ہوئے گرگئے، عمر نے میچ کی آخری گیند کروائی جو اُن کی زندگی کی بھی آخری گیند ثابت ہوئی، انہیں عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے اُن کے انتقال کی تصدیق کردی۔

    دو روز قبل لیاری میں فٹبال میچ کے بعد ولی محمد ہیٹ ویو کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے، ولی محمد کا تعلق کراچی کے علاقے پرانا گولیمار سے تھا اور وہ شبیر میموریل فٹبال کلب کی نمائندگی کرتے تھے۔

    دوسری جانب فٹبالر ولی محمد لیاری میں فٹبال میچ کھیل کر گھر واپسی پر ہیٹ ویو کا شکار ہوگیا تھا۔

  • پاکستان میں آج بھی موسم گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

    پاکستان میں آج بھی موسم گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

    اسلام آباد::محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کے تناسب میں اضافے کے باعث دن میں حبس بھی ہوگا جبکہ گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ دن میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں 12 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے البتہ دن میں ہوا 15 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہر قائد میں گرمی کی شدت مزید تین سے چار دن تک رہے گی۔

    ملک کے بیشترعلاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا، میدانی علاقے ہیٹ ویو کے زیر اثر رہیں گے، رات کو خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں نے ملک میں ہیٹ ویو کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے، لاہور اور فیصل آباد میں درجہ حرارت سینتالیس، بہاولپور، ڈی جی خان ،سرگودھا ،ساہیوال میں پارہ اڑتالیس تک جانے کی پیشگوئی ہے۔

    سندھ میں گرمی حدوں کو چھو رہی ہے، موہنجو داڑو، دادو اور نوابشاہ میں درجہ حرارت پچاس سے بھی اوپر جانے کا امکان ہے، بلوچستان کے علاقے سبی میں بھی پارہ پچاس تک جانے کی توقع ہے۔

    گرمی سے کیسے بچا جائے؟

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری خود کو ہیٹ ویو سے بچائیں، ساتھ ہی پانی اور مشروبات کا استعمال زیادہ کریں، سر کو ڈھانپ کر رکھیں اور دن کے اوقات میں غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

    ماہرین نے کہا ہے کہ ضرورت کےتحت گھر سے نکلنا ہو تو سر کو ڈھانپ کر نکلیں ، محنت کش افراد مشقت کم کردیں ، ہلکے رنگوں والے کپڑے پہنیں ، جہاں تک ممکن ہو رش سے دور اور سایہ دار مقام پر رہیں۔
    ماہرین کا کہنا ہے کہ جسم کا عام درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے اور اگر اس سے زیادہ ہو تو اعضا درست انداز میں کام نہیں کرتے ، لو اسی وقت لگتی ہے جب جسم کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہوجائے اور پھر انسان ہیٹ اسٹروک کا شکارہوجاتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق ہیٹ اسٹروک جسم میں خون گرم کرتا ہے جس سے خون میں موجود پروٹین پگھلنے لگتے ہیں ، جسم کے اندرونی درجہ حرارت کو کم رکھنے کےلیے تیزی سے پسینہ خارج ہوتا ہے ، جسم کا پانی کم ہونے سے خون گاڑھا ہونے لگتا ہے اور بلڈ پریشر گرنے لگتا ہے۔

  • گرمی کی لہر،قومی ادارہ صحت نے کیں ہیٹ اسٹروک سے متعلق ہدایات جاری

    گرمی کی لہر،قومی ادارہ صحت نے کیں ہیٹ اسٹروک سے متعلق ہدایات جاری

    گرمی کی لہر،قومی ادارہ صحت نے کیں ہیٹ اسٹروک سے متعلق ہدایات جاری

    ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی حالیہ لہرقومی ادارہ صحت نے ہیٹ اسٹروک سے متعلق ہدایات جاری کر دیں

    قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ہیٹ اسٹروک کابروقت مناسب علاج نہ کیا جائے تو یہ جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے، گرم اور خشک جلد، کمزوری ،سستی، بخار، سردرد، اور دل کی دھڑکن کا تیز ہوناہیٹ اسٹروک کی علامات ہیں،ہیٹ اسٹروک کابروقت علاج نہ کیا جائےتویہ نہ صرف موت بلکہ معذوری کا سبب بھی بن سکتا ہے،شیر خوار بچوں اور 65 سال سے زائد عمر کے افراد میں ہیٹ اسٹروک کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو ہیٹ اسٹروک کازیاہ دہ خطرہ ہے،ایتھلیٹس اور آؤٹ ڈور کام کرنیوالے ورکرز کوبھی ہیٹ اسٹروک کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے،ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے گرم موسم میں زیادہ پانی پئیں گرم مرطوب موسم میں یا زیادہ درجہ حرارت والی جگہوں پر براہ راست سورج کی روشنی میں جانے سے گریز کریں گرم موسم میں سر کو ڈھانپیں اور ہلکے رنگ کے ڈھیلے کپڑے پہنیں،براہ راست سورج کی روشنی میں کام کرنے والے افراد کو وافر مقدار میں مشروب کا استعمال کرنا چاہیے

    دھوپ میں لو لگنے سے موت کیوں ہوتی ہے؟ ہم سب دھوپ میں گھومتے ہیں لیکن کچھ لوگوں کو دھوپ لگ جانے کی وجہ سے اچانک موت کیوں ہو جاتی ہے؟ ہمارے جسم کا درجہ حرارت ہمیشہ 37 ° ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے، اس درجہ حرارت پر ہی ہمارے جسم کے تمام اعضاء صحیح طریقے سے کام کر پاتے ہیں. پسینے کے طور پر پانی باہر نکال کر جسم 37 ° سینٹی گریڈ درجہ حرارت برقرار رکھتا ہے، مسلسل پسینہ نکلتے وقت پانی پیتے رہنا انتہائی مفید اور ضروری ہے اس کے علاوہ بھی پانی بہت کارآمد ہے، جسم میں پانی کی کمی ہونے پر ہمارا جسم پسینے کے ذریعے ہونے والے پانی کے اخراج کو روکتا ہے. (یعنی بند کر دیتا ہے) جب باہر درجہ حرارت 45 ° ڈگری سے زائد ہو جاتا ہے اور جسم کا کولنگ سسٹم ٹھپ ہو جاتا ہے، تب جسم کا درجہ حرارت 37 ° ڈگری سے زیادہ ہونے لگتا ہے.جسم کا درجہ حرارت جب 42 ° سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے تب خون گرم ہونے لگتا ہے اور خون میں موجود پروٹین پکنے لگتا ہے. پٹھوں کڑک لگتے ہے اس دوران سانس لینے کے لئے ضروری پٹھوں بھی کام کرنا بند کر دیتے ہیں.جسم کا پانی کم ہو جانے سے خون گاڑھا ہونے لگتا ہے، بلڈ پریشر low ہو جاتا ہے، اہم عضو (بالخصوص دماغ) تک خون کی رسائی رک جاتی ہے. انسان کوما میں چلا جاتا ہے اور اس کے جسم کے ایک کے بعد ایک عضو دھیرے دھیرے کام کرنا بند کر دیتے ہیں، اور اس کی موت ہو جاتی ہے.

    گرمی کے دنوں میں ایسے مسائل ٹالنے کے لئے مسلسل پانی پیتے رہنا چاہئے، اس سے ہمارے جسم کا درجہ حرارت 37 ° برقرار رہ پائے گا اس بات پر ہمیں توجہ دینا چاہئے.آنے والے کچھ دنوں میں Equinox اكونكس کے گہرے اثرات پاکستان کے موسم پر پڑیں گے. کئی علاقے اس کی زد میں ہوں گے. براہ مہربانی دوپہر 12 سے 3 کے درمیان زیادہ سے زیادہ گھر، کمرے یا آفس کے اندر رہنے کی کوشش کریں.درجہ حرارت 40 ڈگری کے آس پاس ہوگا.موسم کی یہ سختی جسم میں پانی کی کمی اور لو لگنے والی صورتحال پیدا کر دے گی.(یہ اثرات خط استوا کے ٹھیک اوپر سورج چمکنے کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں.)براہ مہربانی خود کو اور اپنے متعلقین کو پانی کی کمی میں مبتلا ہونے سے بچائیں.بلا ناغہ کم از کم 3 لیٹر پانی ضرور استعمال کریں.گردے کی بیماری والے فی دن کم از کم 6 سے 8 لیٹر پانی پینے کی کوشش کریں..جہاں تک ممکن ہو بلڈ پریشر پر نظر رکھیں. کسی کو بھی لو لگنا یعنی ہیٹ اسٹروک ہو سکتا ہے.ٹھنڈے پانی کے ساتھ نہائیں. گوشت کا استعمال بند یا کم از کم کریں.پھل اور سبزیاں کھانے میں زیادہ استعمال کریں.گرمی کی لہر کوئی مذاق نہیں ہے. ایک غیر استعمال شدہ موم بتی کو کمرے سے باہر یا کھلے میں رکھیں، اگر موم بتی پگھل جاتی ہے تو یہ سنگین صورت حال ہے.

    تمام صوبوں کو ہیٹ ویو کا باضابطہ الرٹ جاری

    پیار کرنا بن گیا جرم،جوڑے کے گلے میں جوتوں کا ہار ڈال کرلگوایا گیا چکر

    سگی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنے والے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    پوش علاقوں میں گھوم کر فیملیز کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گروہ گرفتار

    دعا زہرہ نہیں ملی بلکہ صرف نکاح نامہ ملا،پولیس

    میں کئی دن سے سوئی نہیں،دعا زہرا کی والدہ کا ویڈیو پیغام

     کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی دعا زہرہ کا ویڈیو بیان منظرعام پرآگیا

    دعا زہرہ نے نکاح کے بعد والد کے خلاف استغاثہ دائر کردیا۔

    دعا زہرا کے نکاح نامے پر لکھے پتے پر کون مقیم ؟دعا گھر سے کیسے نکلی تھی

    نکاح نامے پر غلط پتہ،پولیس پھر دعا زہرہ تک کیسے پہنچی؟

    چولستان میں پانی کی قلت ، مویشی مرنے لگے ،مزید حکومتی اقدامات کی ضرورت