Baaghi TV

Tag: یوکرین

  • یوکرین میں جنگ بندی کیلئےسعودی عرب میں جلد مذاکرات شروع ہونے کا امکان

    یوکرین میں جنگ بندی کیلئےسعودی عرب میں جلد مذاکرات شروع ہونے کا امکان

    یوکرین میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات جلد سعودی عرب میں شروع ہونے کی توقع ہے-

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق مذاکرات میں امریکی انتظامیہ کے سینئر حکام روسی اور یوکرینی حکام کے ساتھ بات چیت کریں گے وزیر خارجہ مارکو روبیو اور مشرق وسطیٰ کے ایلچی اسٹیووٹ کوف جلد سعودی عرب روانہ ہوں گے مذاکرات میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو بھی شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے، جبکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی مذاکرات میں شریک ہوں گے۔

    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اپنے مشرق وسطیٰ کے پہلے دورے کے دوران اسرائیل پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ اسرائیلی حکام سے ملاقات کریں گے،ان ملاقاتوں میں حماس کے زیر حراست باقی ماندہ یرغمالیوں، غزہ اور ایران میں جنگ بندی کے معاہدے پر گفتگو کی جائے گی، مارکو روبیو اسرائیل کے بعد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا بھی دورہ کریں گے۔

    یوکرین میں جنگ بندی کیلئےسعودی عرب میں جلد مذاکرات شروع ہونے کا امکان

    دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہےدونوں رہنماؤں نے امریکا اور روس کےدرمیان سفارتی روابط برقرار رکھنے پر تبادلہ خیال کیا جبکہ امریکی صدر اور روسی صدر کےدرمیان ممکنہ ملاقات کے امکانات پر بھی بات چیت ہوئی، جبکہ یوکرین، مشرق وسطیٰ اور دیگر عالمی مسائل پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

    کراچی سے سردی کی چھٹی ، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان

  • یوکرین میں چرنوبل نیوکلیئر پلانٹ کی چھت پر ڈرون گر کر تباہ

    یوکرین میں چرنوبل نیوکلیئر پلانٹ کی چھت پر ڈرون گر کر تباہ

    کیف: یوکرین میں چرنوبل نیوکلیئر پلانٹ کی چھت پر ایک ڈرون گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی۔

    باغی ٹی وی : انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے مطابق یہ واقعہ 14 فروری کو پیش آیا یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ روسی ڈرون جو کہ ایک دھماکہ خیز وار ہیڈ لے کر جا رہا تھا، دنیا کو تابکاری سے بچانے والے پاور یونٹ کو نشانہ بنایا۔

    رپورٹ کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جوہری مقامات کو ڈرون سے نشانہ بنانے کے اس حملے کو دہشت گردی کی کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے حملے کے بعد لگنے والی آگ کو فائر بریگیڈ کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قابو کیا فائر بریگیڈ کے عملے کے مطابق چرنوبل نیوکلیئر کو بری طرح نقصان پہنچا۔

    خیبرپختونخوا کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کا ملک میں امن کیلئے افغانستان سے فوری مذاکرات پر اتفاق

    انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) نے بتایا کہ ڈرون حملے سے اندرونی کنٹینمنٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، اور تابکاری کی سطح اب بھی محفوظ اور نارمل ہے۔ اس کے علاوہ واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

    یوکرینی صدر کی جانب سے شئیر کردہ ایک ویڈیو میں ڈرون کو مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس سے بلڈنگ کو نقصان پہنچا، یہ پلانٹ 1986 میں ایک بڑے ایٹمی حادثے کا مقام تھا۔

    ایرول مسک کا بارک اوباما کی اہلیہ سے متعلق حیران کن انکشاف

    چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ شمالی یوکرین میں موجود ایک جوہری پلانٹ ہے یہ شہریوں سے خالی ایک مقام پرپیات کے قریب ہے اور دارالحکومت کیف سے تقریباً 100 کلومیٹر شمال میں واقع ہے 1986 میں چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ری ایکٹر میں ہونے والے دھما کے کو تاریخ کےبدترین ایٹمی حادثے کےطور پر جانا جاتا ہے، 2016 میں تباہ شدہ پلانٹ کے اوپر 2.5 ارب ڈالر کی لاگت سے ایک حفاظتی خول تعمیر کیا گیا تھا جس کا مقصد پلانٹ کے نکلنے والی تابکاری کو روکنا تھا۔

    ٹرمپ کی روئٹرز، پولیٹیکو، نیویارک ٹائمز سمیت دیگر اداروں کو لاکھوں ڈالر واپس کرنے کا مطالبہ

  • ٹرمپ کا یوکرین سے امریکی امداد کے بدلے قیمتی معدنیات کا مطالبہ

    ٹرمپ کا یوکرین سے امریکی امداد کے بدلے قیمتی معدنیات کا مطالبہ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےیوکرین سے امریکی امداد کے بدلے قیمتی معدنیات کا مطالبہ کر دیا کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ یوکرین کو اگر روس کے خلاف امداد چاہیے تو اب اسے امریکا کو نایاب زمینی معدنیات کی صورت میں ادائیگی کرنا ہوگی۔

    باغی ٹی وی : ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ روس کے خلاف 300 بلین ڈالرز کی سپور ٹ کے بدلے یوکرین سے ادائیگی چاہتے ہیں جو نایاب زمینی معدنیات کی صورت میں ہوگی ہم یوکرین کو بتا رہے ہیں کہ ان کے پا س بہت قیمتی نایاب زمینی معدنیات ہیں، ہم یوکرین کے ساتھ ایک معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں وہ ہماری امداد کو ا پنی نایاب معدنیات اور دیگر چیزوں کو فراہم کرکے یقینی بنائے گا-

    ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہیں یوکرینی حکومت کی جانب سے مثبت اشارے ملے ہیں کہ وہ امریکہ کو ان قیمتی معدنیات تک رسائی دینے پر آمادہ ہیں، جو جدید ٹیکنالوجی کی صنعت کے لیے انتہائی اہم ہیں ’میں نایاب معدنیات کی سیکیورٹی (یقین دہانی) چاہتا ہوں، ہم یوکرین میں سینکڑوں ارب ڈالر لگا رہے ہیں، وہاں شاندار معدنی وسائل ہیں، اور میں ان کی سیکیورٹی چاہتا ہوں، اور وہ اس کے لیے تیار ہیں۔‘

    عراقی صدر وزیر اعظم کیخلاف عدالت پہنچ گئے

    تاہم یہ واضح نہیں کہ آیا ٹرمپ ہر قسم کی مخصوص معدنیات کیلئے ’نایاب‘ کی اصطلاح استعمال کر رہے ہیں یا صرف نایاب زمینی معدنیات کے لیے،نایاب زمینی معدنیات 17 دھاتوں کا ایک گروپ ہے جو مقناطیس بنانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں جو الیکٹرک گاڑیوں، سیل فونز اور دیگر الیکٹرانکس میں توانائی کو حرکت میں بدل دیتے ہیں ان معدنیات کا کوئی معروف متبادل نہیں ہے۔

    یوکرین لیتھیئم، یورینیئم اور ٹائٹینیئم کے بڑے ذخائر رکھتا ہے اب بھی امریکا کے پاس ایسی معدنیات کے ذخائر موجود ہیں جنہیں تاحال استعمال میں نہیں لایا گیا، جبکہ چین ایسی نایاب معدنیات پیدا کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔

    جائیداد کا تنازع ، 2 سوتیلے بھائیوں نے ایک دوسرے کو مار ڈالا

  • یوکرین کے روس پر ڈرونز  حملے، تیل کے ڈپو کو آگ لگ گئی

    یوکرین کے روس پر ڈرونز حملے، تیل کے ڈپو کو آگ لگ گئی

    کیف: یوکرین کے روس پر حملے میں تیل کے ڈپو کو آگ لگ گئی-

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق روس کے ایک علاقائی گورنر انوکھن نے سوشل میڈیا پر منگل کو بتایا کہ مغربی روس میں یوکرین کے ڈرون حملے کے نتیجے میں تیل کے ایک ڈپو میں آگ لگ گئی اور ایندھن کا اخراج ہوا”بغیر پائلٹ ہوائی گاڑیوں میں سے ایک کا ملبہ تیل کے ایک ڈپو کے علاقے پر گرا، نتیجتاً ایندھن کا اخراج واقع ہوا اور ایندھن اور چکنائی دار مادوں کو آگ لگ گئی امدادی ادارے بدستور کام کر رہے تھے اور علاقے کی قرینی رہائشی عمارات کو "کوئی خطرہ” نہیں تھا۔

    روس کی وزارتِ دفاع نے منگل کو اطلاع دی کہ 68 یوکرینی ڈرونز کو راتوں رات مار گرایا گیا جن میں سے 10 سمولینسک کے علاقے میں تباہ ہوئے۔

    تاجکستان اور پاکستان کا انسداد دہشت گردی تعاون پر تبادلہ خیال

    کیف نے تقریباً تین سالہ تنازعے کے دوران توانائی کی کئی روسی تنصیبات کو نشانہ بنایا اور دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملے ماسکو کی طرف سے یوکرین کے بجلی گھروں پر وسیع حملوں کا منصفانہ جواب تھے روس کے سرحدی علاقے اکثر یوکرینی فضائی حملوں کا نشانہ بنے ہیں اور فریقین نے گذشتہ چند مہینوں سے اپنی بمباری میں اضافہ کیا ہے۔

    بڑا فیصلہ،پی ٹی آئی رہنما، سابق وزیراعلیٰ کو 34 سال کی سزا

    سالِ نو کی شام سے قبل متحدہ عرب امارات کی ثالثی میں روس اور یوکرین کے درمیان 300 سے زیادہ جنگی قیدیوں کا تبادلہ ہوا جس کے ایک دن بعد منگل کا ڈرون حملہ ہوا ہے فروری 2022 میں روس کے یوکرین پر فوجی حملے کے بعد سے فریقین نے سینکڑوں قیدی فوجیوں کا تبادلہ کیا ہے ، جو تعاون کے چند شعبوں میں سے ایک ہے۔

    پاکستان خودمختار ملک ، اندرونی معاملات میں دخل اندازی کی اجازت نہیں،شرجیل میمن

  • جو بائیڈن کا یوکرین کیلئے 2 ارب 50 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

    جو بائیڈن کا یوکرین کیلئے 2 ارب 50 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

    امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے لیے 2 ارب 50 کروڑ ڈالر کی اضافی فوجی امداد کا اعلان کردیا۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ میری ہدایت پر امریکا اس جنگ میں یوکرین کی پوزیشن کو مستحکم کرنے کے لیے انتھک کام کرتا رہے گا۔ جو بائیڈن اپنے عہدے کے آخری ہفتوں کو نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے سے قبل کیف فوجی امداد میں اضافے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔صدر جوبائیڈن کے اعلان میں امریکی ذخیروں سے حاصل ہونے والی ایک ارب 25 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد اور ایک ارب 22 کروڑ ڈالر کا یوکرین سیکیورٹی اسسٹنس انیشی ایٹو (یو ایس اے آئی) پیکیج شامل ہے، جو بائیڈن کے دور کا آخری یو ایس اے آئی پیکیج ہے۔یو ایس اے آئی کے تحت فوجی ساز و سامان امریکی ذخیرے سے حاصل کرنے کے بجائے دفاعی صنعت یا شراکت داروں سے حاصل کیا جاتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ اسے میدان جنگ میں پہنچنے میں مہینوں یا سال لگ سکتے ہیں۔یوکرین پر روس کے حملے کو 3 سال مکمل ہو رہے ہیں، اور حال ہی میں روسی حکام نے شمالی کوریا کے فوجیوں کو اپنی جنگی پوزیشن کو مضبوط بنانے کے لیے استعمال کیا ہے۔یاد رہے کہ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ یوکرین کے خلاف روس کی جنگ میں فرنٹ لائن پر شمالی کوریا کی افواج کو بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اور صرف گزشتہ ہفتے روس کے کرسک خطے میں ان کے ایک ہزار فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔ایک بیان میں بائیڈن نے کہا کہ نئی فوجی امداد سے یوکرین کو فوری طور پر ایسی صلاحیتیں ملیں گی، جو وہ میدان جنگ اور فضائی دفاع، توپ خانے اور دیگر اہم ہتھیاروں کے نظام کی طویل المدتی فراہمی کے لیے استعمال کر رہا ہے۔جنگ کے تقریباً 3 سال بعد، واشنگٹن نے یوکرین کے لیے مجموعی طور پر 175 ارب ڈالر کی امداد کا وعدہ کیا ہے، لیکن یہ غیر یقینی ہے کہ آیا نئی ٹرمپ انتظامیہ کے تحت امداد اسی رفتار سے جاری رہے گی یا نہیں، جو 20 جنوری کو بائیڈن کی جگہ لیں گے۔

    گداگری کیلئے سعودیہ جانے کی کوشش، 2 غیر مسلم خواتین گرفتار

    پراپرٹی ٹیکس کمی کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت نے ایک استعفیٰ مانگا، 31 استعفے آ گئے

  • یوکرین جدید لیزر ہتھیار رکھنے والا دنیا کا پانچواں ملک بن گیا

    یوکرین جدید لیزر ہتھیار رکھنے والا دنیا کا پانچواں ملک بن گیا

    کیف: یوکرین کے ایک اعلیٰ فوجی اہلکار کے مطابق یوکرین جدید لیزر ہتھیار رکھنے والا دنیا کا پانچواں ملک بن گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: برطانوی میڈیا کے مطابق یوکرین نےجدید ترین ’ٹرائیڈنٹ‘ لیزر ہتھیار رکھنے کا اعلان کیا ہے، یہ اعلان برطانیہ کی جانب سے رواں سال کے آغاز میں یوکرین کو برطانوی لیزر ہتھیار کے پروٹوٹائپس تک رسائی دینے کے وعدے کے بعد سامنے آیا ہے۔

    یوکرین کی ان مینڈ سسٹمز فورسز کے کمانڈر، کرنل وادیم سخاریوسکی نے بتایا کہ یہ لیزر ہتھیار 2 کلومیٹر سے زیادہ فاصلے سے طیاروں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہےانہوں نے یورپ ڈیفنس انڈسٹری کانفرنس کے دوران اس جدید لیزر ہتھیار کے حوالے سے کہا کہ ایسا ہتیھار ’واقعی موجود ہے اور یہ کام کرتا ہے‘، ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ہتھیار کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے کام جاری ہےیوکرین دنیا کا پانچواں ملک بن گیا ہے جس کے پاس یہ جدید ہائی پاور لیزر ہتھیار موجود ہے۔

    اپریل میں سابق برطانوی وزیر دفاع گرانٹ شیپس نے کہا تھا کہ برطانیہ کا ’ڈریگن فائر‘ لیزر ہتھیار یوکرین میں روسی ڈرونز کے خلاف استعمال کیا جا سکتا ہے،انہوں نے خبردار کیا کہ یہ جدید لیزر ٹیکنالوجی اس جنگ پر ’بڑے اثرات‘ مرتب کر سکتی ہے۔

  • روس کے چیف لیفٹیننٹ جنرل کے قتل کی ذمہ داری یوکرین نے قبول کر لی

    روس کے چیف لیفٹیننٹ جنرل کے قتل کی ذمہ داری یوکرین نے قبول کر لی

    کیف: روسی دارالحکومت ماسکو میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے روسی فوج کےنیوکلیئر، بایولوجیکل اور کیمیکل پروٹیکشن فورسز کے چیف لیفٹیننٹ جنرل ایگور کری لوف کے قتل کی ذمہ داری یوکرین نے قبول کر لی-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماسکو کی ایک عمارت کے باہر اسکوٹی میں نصب ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکا کیا گیا جس کے نتیجے میں روسی فوج کے سینئر افسر لیفٹیننٹ جنرل ایگور کری لوف اپنے ایک ساتھی سمیت ہلاک ہوگئے ایگور کری لوف 2017 سے روسی فوج میں روسی نیوکلیئر، بایولوجیکل اور کیمیکل پروٹیکشن فورسز کے چیف تھے۔

    روسی تحقیقاتی کمیٹی کے بم مطابق رہائشی عمارت کےباہرکھڑی الیکٹرک اسکوٹر میں نصب کیاگیا تھا، واقعے کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں،یوکرین نے روسی جنرل کری لوف کےقتل کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

    یوکرینی سکیورٹی ذرائع کا کہناہے روسی جنرل کری لوف کو یوکرینی سکیورٹی سروس نے ماسکومیں خصوصی آپریشن میں ہلاک کیا۔

  • یوکرین نے روس کے اہم میزائل سائنسدان کوقتل کر دیا

    یوکرین نے روس کے اہم میزائل سائنسدان کوقتل کر دیا

    ماسکو: روس کے اہم میزائل سائنسدان کو ماسکو کے ایک پارک میں قتل کر دیا گیا ۔

    باغی ٹی وی : برطانوی اخبارکے مطابق یہ سائنسدان، جو ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر بھی تھے، روسی Kh-59 کروز میزائل کو اپگریڈ کرنے پر کام کر رہے تھے فوری طور پر قیاس آرائی کی گئی کہ انہیں یوکرین کی فوجی انٹیلیجنس نے قتل کیا ہے۔

    جلاوطن روسی صحافی الیگزینڈر نیو زوروف نے کہا کہآج ماسکو میں جی یو آر فورسز نے ایک خاص مجرم، میخائل شاتسکی، کو ختم کر دیا، جو مارس ڈیزائن بیورو کے ڈپٹی جنرل ڈیزائنر اور سافٹ ویئر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ تھے وہ Kh-59 کروز میزائل کو Kh-69 سطح پر اپگریڈ کرنے، نئے ڈرونز متعارف کرانے میں ملوث تھے اور ہزاروں بے گناہ یوکرینیوں کی ہلاکت کے ذمہ دار ہیں۔

    روسی اے پی این نیوز ایجنسی نے بتایا کہ 11 دسمبر کو کوتیلنیکی میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں مارس ڈیزائن بیورو کے سافٹ ویئر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ میخائل شاتسکی کو قتل کر دیا گیا وہ کروز میزائل کی اپ گریڈیشن اور جدید فوجی ڈرونز کی تیاری میں مصروف تھے، یوکرینی قوم پرستوں نے اس قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے، میخائل شاتسکی کو روس کے صدارتی محل کریملن سے آٹھ میل دور ایک نامعلوم قاتل نے کوزمینسکی فارسٹ پارک کوتیلنیکی میں قتل کیا۔

    فوری طور پر کوئی سرکاری روسی بیان سامنے نہیں آیا، یوکرین کے عوامی نشریاتی ادارے "سسپیلنے” نے کہا کہ انہیں یوکرینی "خصوصی خدمات” سے تصدیق ملی ہے کہ شاتسکی کو "ختم” کر دیا گیا ہے۔

  • روس کا  یوکرین پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ

    روس کا یوکرین پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ

    کیف: روس نے گزشتہ رات یوکرین پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ کیا جس میں 188 ڈرون استعمال کیے گئے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق روس نے مجموعی طور پر 188 ڈرونز سے حملہ کیا جن میں سے 76 ڈرونز یوکرینی فوج نے تباہ کردیئے جبکہ 96 ڈرونز کاکچھ پتا نہ لگ سکا، روسی حملے میں یوکرین کے مغربی علاقے ترنوپل میں بجلی کے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا جبکہ کیف میں رہائشی عمارتیں بھی متاثر ہوئیں۔

    یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ روس نے حملے میں خودکش ڈرونز سمیت کچھ نامعلوم ڈرونز بھی استعمال کیے روس کی جانب سے یوکرینی دفاعی نظام کو ناکام بنانے کےلیے ڈمی ڈرونز بھی استعمال کیے جاتے ہیں، دارالحکومت کیف پر حملہ آور ڈرونز میں سے 10 ڈرونز کو مارگرایا گیا جن کا ملبہ رہائشی عمارتوں پر گرا، ڈرون حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا،پانچ ڈرون بیلاروس کی طرف بڑھے۔

  • روس کا یوکرین کے فوجی صنعتی کمپلیکس پر حملہ

    روس کا یوکرین کے فوجی صنعتی کمپلیکس پر حملہ

    روس نے یوکرین کے فوجی صنعتی کمپلیکس پر جدید ترین میزائل ’اوریشنک‘ سے حملہ کیا ہے۔

    روسی میڈیا کے مطابق، اس صنعتی کمپلیکس میں یوکرین بیلسٹک میزائل نظام تیار کر رہا تھا،حملے کے بعد صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک ہنگامی خطاب میں بتایا کہ اس کارروائی کے لیے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل استعمال کیا گیا، جس پر ہائپرسونک ہتھیار نصب تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ میزائل ایک سیکنڈ میں 3 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتا ہے اور دنیا میں کوئی دفاعی نظام اسے روکنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ پیوٹن نے یوکرین کے اتحادیوں کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی دی۔

    دوسری جانب، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے عالمی برادری سے سخت ردعمل کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ روس نے یوکرینی سرزمین کو ہتھیاروں کی تجربہ گاہ میں تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یہ روسی میزائل حملہ جنگ کو مزید بڑھا دے گا،نئے بیلسٹک میزائل کا استعمال اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ماسکو امن نہیں چاہتا۔

    قبل ازیں یوکرین نے برطانوی فراہم کردہ اسٹارم شیڈو میزائلز روس کے اندر اہداف پر داغے ہیں،اگرچہ برطانیہ اور یوکرین نے ان طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کے روس میں استعمال کی تصدیق نہیں کی، لیکن برطانوی میڈیا میں ان کے استعمال کی وسیع پیمانے پر رپورٹیں گردش کر رہی ہیں۔ٹیلیگرام پر ایسی ویڈیوز پوسٹ کی گئی ہیں جن میں روس کے کورِسک علاقے میں ان میزائلوں کے ملبے کو دکھایا گیا ہے۔ کورِسک یوکرین کی سرحد سے متصل روس کا علاقہ ہے۔برطانیہ پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ برطانوی ٹینک، اینٹی ٹینک میزائلز اور دیگر فوجی سازوسامان یوکرین کی دفاعی حکمت عملی کے تحت روس کے اندر استعمال ہو سکتے ہیں۔تاہم، طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے استعمال پر پابندیاں عائد تھیں۔