Baaghi TV

Tag: یو اے ای

  • یو اے ای کی معروف ائیرلائن کا ٹکٹ اب کرپٹو کرنسی سے بھی خریدا جاسکے گا

    یو اے ای کی معروف ائیرلائن کا ٹکٹ اب کرپٹو کرنسی سے بھی خریدا جاسکے گا

    متحدہ عرب امارات کی معروف ائیرلائن کا ٹکٹ اب کرپٹو کرنسی سے بھی خریدا جاسکے گا-

    حکام کے مطابق اماراتی ائیرلائن کا عالمی کرپٹو حکام سے معاہدہ ہوگیا ہے ناصرف اماراتی ائیرلائن کے ٹکٹ کی خریداری کے لیے کرپٹو کرنسی قبول ہوگی بلکہ دبئی ائیرلائن پر ڈیوٹی فری میں بھی کرپٹو سے شاپنگ ممکن ہوگی، اماراتی ایئرلائن کا منصوبہ ہے کہ وہ 2026 کی وسط تک کرپٹو کرنسی کی ادائیگیوں کا باقاعدہ آغاز کرے گی، ابتدا میں منتخب بین الاقوامی راستوں پر یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔

    کرپٹو کرنسی کے طور پر بٹ کوائن، ایتھریم اور اسٹیبل کوائنز کو سپورٹ کیا جائے گا۔ اس معاہدے میں ریگولیٹری تعمیل جیسے کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام کے پروٹوکول اور ”کونو یور کسٹمر“ (KYC) معیار شامل ہونے کی توقع ہے،دبئی کے حکام پُرعزم ہیں کہ دبئی کا ڈیجیٹل وژن کرپٹو کرنسی سے مربوط ہوگا۔

  • متحدہ عرب امارات میں مصنوعی ذہانت  کی تعلیم لازمی قرار

    متحدہ عرب امارات میں مصنوعی ذہانت کی تعلیم لازمی قرار

    متحدہ عرب امارات میں مصنوعی ذہانت (AI) کی تعلیم لازمی قرار دے دی گئی ہے-

    میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے آئندہ تعلیمی سال سے ملک بھر کے تمام سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت (AI) کو لازمی مضمون کے طور پر متعارف کرانے کی منظوری دے دی ہے۔

    یہ فیصلہ یو اے ای کابینہ نے کیا جس کا اعلان نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران، شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کیا۔

    شیخ محمد بن راشد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس سابقہ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں لکھا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو اُس وقت کے لیے تیار کریں جو ہمارے وقت سے بالکل مختلف ہوگا، یہ فیصلہ یو اے ای کے جدید اور ٹیکنالوجی پر مبنی تعلیمی وژن کا حصہ ہے، جس کا مقصد نئی نسل کو بدلتی ہوئی دنیا کے تقاضوں کے مطابق تیار کرنا ہے۔

    کےجی کلاس سے گریڈ 12 تک اے آئی کا نیا نصاب متعارف کرا دیا گیا،یہ نیا نصاب وزارت تعلیم کی جانب سے تیار کیا گیا ہے اور اس میں مصنوعی ذہانت کے بنیادی نظریات جیسے کہ ڈیٹا، الگوردمز، مشین لرننگ، اور ایپلیکیشنز، مصنوعی ذہانت کا سماجی اثر، اخلاقی پہلو، ڈیٹا پرائیویسی، اور الگوردمک فیئرنس شامل کیے گئے ہیں،یہ کورس تمام تعلیمی درجات میں مرحلہ وار اور عمر کے لحاظ سے کنڈرگارٹن (KG) سے لے کر گریڈ 12 تک موزوں طریقے سے پڑھایا جائے گا-

  • یو اے ای کا قانون سازی، عدالتی نظام اور انتظامی امور کو اے آئی سے مربوط کرنے کا فیصلہ

    یو اے ای کا قانون سازی، عدالتی نظام اور انتظامی امور کو اے آئی سے مربوط کرنے کا فیصلہ

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں قانون سازی، عدالتی نظام، انتظامی امور اور عوامی خدمات کو مصنوعی ذہانت سے مربوط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ابوظبی میں اماراتی نائب صدر، وزیرِ اعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المتکوم کی صدارت میں اماراتی وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں متحدہ عرب امارات میں قانون سازی کو بہتر بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

    یو اے ای کی وفاقی کابینہ نے ’انٹیلی جینس آفس‘ کے قیام کی منظوری دے دی جو وفاقی و مقامی قوانین کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مؤثر اور تیز تر بنائے گا انٹیلی جینس آفس کا مقصد قانون سازی کے عمل میں تیزی لانا، قوانین کے اثرات کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لینا، تحقیق، مسودہ سازی اور قانون کے نفاذ کو زیادہ مؤثر بنانا ہے۔

    پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کے آصف آفریدی کونسا منفرد ریکارڈ بنانا چاہتے ہیں؟

    یو اے ای حکام کے مطابق یہ اقدامات ملک کو مستقبل کی جدید، پائیدار اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کی طرف لے جانے کی کوشش کا حصہ ہیں ،شیخ محمد بن راشد نے کہا کہ یہ نیا نظام بڑے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے قوانین کے اثرات کا روزانہ جائزہ لے گا اور قانون سازی کے عمل کو 70 فیصد تک تیز کرنے میں مدد کرے گا۔

    جبکہ اماراتی کابینہ نے ’پلانٹ دی ایمریٹس‘ مہم کے تحت ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔

    ہانیہ کو بھارت میں وقت ضائع کرنے کے بجائے کہیں اور لگانا چاہیے، نادیہ خان

    رواں برس اپریل 2025ء تک مہم کے تحت 4 لاکھ 60 ہزار درخت لگائے جا چکے ہیں جبکہ 6 لاکھ پودے تقسیم کیے گئے ہیں۔

  • متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

    متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

    دبئی: متحدہ عرب امارات کے ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ عید الاضحیٰ 6 جون بروز جمعہ منائی جائے گی۔

    باغی ٹی وی: اماراتی فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق ذو الحجہ کا چاند 27 مئی 2025 کی شام کو نظر آنے کی توقع ہے، جس کے بعد 28 مئی کو ذو الحجہ کا پہلا دن ہوگا چاند 7:02 صبح اماراتی وقت کے مطابق طلوع ہوگا اور سورج غروب ہونے کے بعد تقریباً 38 منٹ تک آسمان پر دکھائی دے گا، جس سے چاند نظر آنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

    سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے اس حوالے سے باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ چاند کی ممکنہ رویت عید کی متوقع تاریخ سے مطابقت رکھتی ہے امارات کے سرکاری تعطیلات کے کیلنڈر کے مطابق، یوم عرفہ اور عید الاضحیٰ کی تعطیلات ذو الحجہ 9 تا 12 (1445 ہجری) ہوں گی، جو کہ چار روزہ چھٹیوں پر مشتمل ہوں گی۔

    رشتوں میں سب سے بڑا زہر "غداری” کا ہوتا ہے…تحریر:نور فاطمہ

    اگر عید جمعہ کو ہوئی تو عوام کو جمعرات اور جمعہ کی سرکاری تعطیلات کے بعد ہفتہ اور اتوار کا معمول کا ویک اینڈ بھی حاصل ہوگا، یوں یہ ایک طویل ویک اینڈ بن جائے گا۔

    دوسری جانب پاکستان میں ابتدائی فلکیاتی حسابات کے مطابق عید الاضحیٰ 7 جون 2025 بروز ہفتہ منائے جانے کا امکان ہے تاہم حتمی اعلان مرکز ی رویت ہلال کمیٹی چاند دیکھنے کے بعد کرے گی۔

    اسرائیل کے وحشیانہ حملے،حماس کمانڈر سمیت مزید 60 فلسطینی شہید

  • متحدہ عرب امارات:شوال کا چاند دیکھنے کیلئے ڈرونز اور اے آئی کا استعمال

    متحدہ عرب امارات:شوال کا چاند دیکھنے کیلئے ڈرونز اور اے آئی کا استعمال

    دبئی : متحدہ عرب امارات میں پہلی بار کسی اسلامی مہینے کا چاند دیکھنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی :اےآئی کی پانچ قومی رصدگاہیں ہلال کا چاند دیکھنے میں شرکت کریں گی کیونکہ متحدہ عرب امارات کی فتویٰ کونسل شوال کا چاند دیکھنے والی کمیٹی کا اجلاس 29 مارچ کو بلائے گی۔

    یہ اجلاس ابوظہبی کے تاریخی الحسن مقام پر منعقد ہوگا، جسے اس کی قومی اور ثقافتی اہمیت اور متحدہ عرب امارات کی تاریخ میں سرکار ی، قومی اور مذہبی تقریبات کے مرکز کے طور پر اس کی حیثیت کی وجہ سے منتخب کیا گیا تھا،ڈرونز جو زمین سے 300 میٹر سے زیادہ کی بلندی تک جاسکتے ہیں، الخاتم فلکیاتی آبزرویٹری سے تعینات کیے جائیں گے۔

    پنجاب : اقلیتی برادریوں کے مسائل کے حل کیلئے مینارٹی ایڈوائزری کونسل قائم

    درست فلکیاتی حسابات کی بنیاد پر ڈرونز کو چاند کے مقام کی طرف لے جایا جائے گا، اس سے ان چیلنجوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی جو روایتی طریقوں سے دیکھنے میں رکاوٹ بن سکتے ہیں اور درست مشاہدے کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

    وہ رصدگاہیں جو چاند دیکھنے میں حصہ لیں گی ان میں الخاتم فلکیاتی رصدگاہ، جبل حفیت آبزرویٹری، دبئی کریسنٹ آبزرویٹری، شارجہ فلکیاتی رصد گاہ اور راس الخیمہ آبزرویٹری شامل ہیں-

    یہ دوسرا موقع ہے کہ یو اے ای چاند دیکھنے کے لیے ڈرون تعینات کر رہا ہے، اس سے قبل یہ ملک رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے ڈرون استعمال کرنے والا دنیا کا پہلا ملک تھا-

    وزیراعظم آئندہ ماہ بیلاروس کا دورہ کریں گے

    متحدہ عرب امارات کی فتویٰ کونسل نے چاند دیکھنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی اجازت دی تھی۔فتویٰ کونسل کا کہنا تھا کہ ڈرون کے استعمال سے چاند کو براہ راست دیکھنا ایک اہم قدم ہوگا اور اسے چاند کی رویت کی تصدیق کی بنیاد سمجھا جاسکتا ہے۔جس
    کے بعد آج پہلی بار رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے ڈرونز اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

    بھارت عالمی سطح پر منشیات فروشی میں ملوث ہے،امریکی انٹیلیجنس رپورٹ

  • یو اے ای میں سینکڑوں  اداروں پر سائبر حملے ناکام

    یو اے ای میں سینکڑوں اداروں پر سائبر حملے ناکام

    متحدہ عرب امارات کے سائبر نظام نے ملک کے 634 سرکاری اور نجی اداروں پر ہونے والے سائبر حملوں کو کامیابی سے ناکام بنایا۔

    عرب میدیا کے مطابق جاری بیان میں بتایا گیا کہ ان حملوں کا مقصد اہم اور اسٹریٹجک شعبوں سے ڈیٹا چوری کرنا تھا، تاہم جدید ترین بین الاقوامی حفاظتی طریقہ کار کی مدد سے ان سے بروقت نمٹا گیا۔ حکومت کے سربراہ برائے سائبر سیکیورٹی ڈاکٹر محمد الکویتی نے بتایا کہ "rose87168” نامی ایک سائبر گروپ نے ‘Oracle Cloud’ کے ‘SSO’ اور ‘LDAP’ سسٹمز کو ہیک کرنے کا دعویٰ کیا، جس کے نتیجے میں دنیا بھر کے تقریباً 60 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا لیک ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں، جن میں پاس ورڈز بھی شامل ہیں۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ عالمی سطح پر اس واقعے سے تقریباً 1 لاکھ 40 ہزار ادارے متاثر ہو سکتے ہیں، جن میں یو اے ای کے 634 ادارے شامل ہیں۔ ان میں 30 سرکاری ادارے، 13 نجی ادارے اور دیگر مختلف شعبے شامل ہیں. ملک بھر میں ہنگامی سائبر نظام کو فعال کر دیا گیا ہے، تاکہ ڈیجیٹل نظاموں کو کسی بھی ممکنہ حملے یا خطرے سے محفوظ رکھا جا سکے۔ یہ اقدام متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے تحت اٹھایا گیا ہے۔

    کونسل نے تمام سرکاری اور نجی اداروں پر زور دیا کہ وہ اپنی سائبر سیکیورٹی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کریں، اپنی ڈیجیٹل تیاری کو بلند سطح پر رکھیں، اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔سائبر سیکیورٹی کونسل نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بدلتے ہوئے سائبر خطرات اور جدید ہیکنگ طریقوں کے پیش نظر اداروں کو انتہائی چوکنا رہنے کی ضرورت ہے، اور انہیں بہترین حفاظتی طریقہ کار اپنانے چاہییں تاکہ کسی بھی قسم کی سائبر دھوکہ دہی یا حملے سے مؤثر طریقے سے بچا جا سکے۔

    راولپنڈی کی مین سیوریج پائپ لائن میں دھماکا

    بلاول بھٹو کا پیپلزپارٹی کو پنجاب میں متحرک کرنے کا فیصلہ

    کراچی واٹر کارپوریشن کے نئے سربراہ نے چارج سنبھال لیا

    حارث روف نے عمر گل کا ریکارڈ توڑ دیا

    روس اور یوکرین بحیرہ اسود میں جنگ بندی پر آمادہ

  • یو اے ای کا تل ابیب میں بین المذاہب افطار کا اہتمام

    یو اے ای کا تل ابیب میں بین المذاہب افطار کا اہتمام

    تل ابیب: متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں بین المذاہب افطار کا اہتمام کیا-

    باغی ٹی وی: تل ابیب کے اماراتی سفارتخانے نے رمضان کے مقدس مہینے کے موقع پر ایک بین المذاہب افطار کی محفل سجائی، جس میں اسرائیل کے سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں کے نمائندے، مسلم کمیونٹی کے رہنماؤں، یہودی، مسیحی، دروز اور دیگر مذاہب کے افراد نے شرکت کی۔

    افطار میں اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) کے اسپیکر اور لیکود پارٹی کے سینئر رکن امیر اوحنا نے افطار میں شرکت کی جبکہ اسرائیل میں سب بڑی مسلم عرب سیاسی جماعت کے رہنما منصور عباس بھی شریک ہوئے، اسرائیلی عرب رہنما اور متحدہ عرب لسٹ (رعم پارٹی) کے سربراہ منصور عباس جو اسرائیل میں بسے تقریباً 20 لاکھ عرب مسلم کمیونٹی کے حقوق کے لیے کام کرتے ہیں اور یہودی و عرب آبادی کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے پر زور دیتے ہیں-

    پیپلز پارٹی سندھ کونسل اجلاس: کینال منصوبے کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

    اماراتی سفارتخانہ 2021 سے ہر سال مختلف کمیونٹیز کے لیے افطار کا اہتمام کر رہا ہے تاکہ مختلف پس منظر کے رہنماؤں کے درمیان مکالمے اور تعلقات کو فروغ دیا جا سکے،اس سال رمضان کے ماہ مقدس مہینے کے دوران یہودی تہوار پوریم اور مسیحی تہوار ایسٹر قریب ہونے کی وجہ سے یہ تقریب بین المذا ہب مکالمے اور اتحاد کی علامت بن گئی-

    نصیبو لال اور ان کے شوہر کے درمیان صلح ہوگئی، مقدمہ واپس لے لیا

  • دبئی کا گولڈن ویزا حاصل کرنے کا سب سے بہتر طریقہ سامنے آگیا

    دبئی کا گولڈن ویزا حاصل کرنے کا سب سے بہتر طریقہ سامنے آگیا

    دبئی میں 10 سالہ رہائشی ویزا (گولڈن ویزا) حاصل کرنے کے لیے پراپرٹی سرمایہ کاری سب سے مقبول طریقہ بن گیا ہے، اور 2 ملین درہم یا اس سے زیادہ مالیت کی جائیداد خریدنے والے افراد اس ویزا کے لیے اہل ہو سکتے ہیں۔

    2025 کے پہلے دو ماہ میں، دبئی میں 2 ملین درہم یا اس سے زیادہ مالیت کی آف پلان پراپرٹیز (تعمیر سے پہلے فروخت ہونے والی جائیدادیں) میں سرمایہ کاری کا رجحان تیزی سے بڑھا ہے، خاص طور پر ان منصوبوں میں جہاں کم ڈاؤن پیمنٹ اور آسان اقساط کی سہولت دی جا رہی ہے۔ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کے مطابق، خریدار زیادہ تر نئے پراپرٹی منصوبوں میں دلچسپی رکھتے ہیں، بشرطیکہ وہ گولڈن ویزا کے لیے مطلوبہ 2 ملین درہم کی حد کو پورا کریں۔ یہ رجحان 2024 میں اس وقت بڑھا جب حکومت نے ویزا پراسیسنگ کے لیے 50 فیصد ادائیگی کی شرط ختم کر دی۔

    اگرچہ یو اے ای میں مختلف اقسام کے ویزا موجود ہیں، جیسے کہ مخصوص تنخواہ والے پیشہ ور افراد اور کاروباری سرمایہ کاروں کے لیے، مگر پراپرٹی میں سرمایہ کاری کے ذریعے گولڈن ویزا حاصل کرنا سب سے مقبول راستہ ہے۔گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال گولڈن ویزا کے لیے درخواستوں میں اضافہ ہوا ہے۔ دبئی کے ساتھ ساتھ ابوظہبی میں بھی اس ویزا کے لیے دلچسپی بڑھ رہی ہے، اور وہاں کے حکام نے درخواست کے عمل کو مزید آسان بنا دیا ہے۔ماہرین کا ماننا ہے کہ 2025 میں بھی گولڈن ویزا پروگرام پراپرٹی کی فروخت میں نمایاں کردار ادا کرتا رہے گا، کیونکہ یہ نہ صرف نوجوان افراد بلکہ طویل مدتی رہائشیوں کے لیے بھی پرکشش آپشن ہے۔

    پراپرٹی سرمایہ کاروں کے علاوہ، ہنر مند پیشہ ور افراد، ریٹائرڈ افراد، اور اعلیٰ تعلیمی کارکردگی رکھنے والے گریجویٹس بھی اس ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔یونیورسٹی گریجویٹس کے لیے گولڈن ویزا کے لیے اہل ہونے کی شرط میں ایک تسلیم شدہ ادارے کی سفارش، وزارت تعلیم کے مطابق درجہ بندی شدہ A یا B کی یونیورسٹی سے 3.5 یا اس سے زائد جی پی اے، اور کسی منظور شدہ ادارے سے ڈگری کا حصول شامل ہے۔دبئی میں طویل مدتی رہائش کے خواہشمند افراد کے لیے گولڈن ویزا ایک بہترین آپشن بن چکا ہے، اور پراپرٹی کی خریداری اس ویزا کے حصول کا سب سے آسان اور مقبول طریقہ ثابت ہو رہا ہے۔

    ٹرمپ اور یوکرینی صدر کی ملاقات میں جھگڑا؟

    رمضان میں خرچ کرنے کا ثواب.تحریر:نورفاطمہ

    وزیراعظم رمضان پیکج؛ 5 ہزار روپے فی خاندان دینے کا اعلان

    سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

    قائمہ کمیٹی داخلہ کامصطفیٰ قتل کیس کی ہائی پروفائل انویسٹی گیشن کا مطالبہ

    حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان

  • وزیراعظم کا دورہ یو اے ای،عالمی رہنماؤں سے ملاقات

    وزیراعظم کا دورہ یو اے ای،عالمی رہنماؤں سے ملاقات

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف دو روزہ متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں انہوں نے دبئی میں منعقدہ ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کے موقع "ایج آف گورنمنٹ” (Edge of Government) نمائش کا دورہ کیا-

    باغی ٹی وی : دنیا بھر میں گورننس کی بہتری اور گورنمنٹس کے مختلف شعبوں میں اقدامات کی جدید مثالوں پر مبنی نمائش میں وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی گئی، وزیرِ اعظم نے نمائش میں مختلف شعبوں کے حوالے سے چیلنجز کے جدید حل فراہم کرنے والے ماہرین سے بھی ملاقات و گفتگو کی-

    نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، سردار اویس خان لغاری، محمد اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے-

    وزیراعظم نے اپنے کویتی ہم منصب سے دو طرفہ ملاقات کی-

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے 11 فروری 2025 کو کویت کے وزیر اعظم شیخ احمد عبداللہ الاحمد الصباح سے دبئی میں عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس (WGS) کے موقع پر دو طرفہ ملاقات کی۔

    دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کویت کے مابین برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا اور دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان-کویت تعاون کو مزید وسعت دینے اور موجودہ تعلقات کو باہمی طور پر مفید مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی کے فوری اور مکمل نفاذ اور فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد کی رفتار کو بڑھانے پر زور دیا۔

    علاوہ ازیں وزیراعظم محمد شہبازشریف اور سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کی آج دبئی میں ملاقات ہوئی یہ ملاقات دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کے موقع پر ہوئی، دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی پہلی ملاقات تھی، پا کستان اور سری لنکا کے مابین تاریخی روابط کا ذکر کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان موجودہ خیر سگالی کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

  • متحدہ عرب امارات میں بسے افراد کے لیے نئے فیملی قوانین کا اعلان

    متحدہ عرب امارات میں بسے افراد کے لیے نئے فیملی قوانین کا اعلان

    ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں بسے افراد کے لیے نئے فیملی قوانین کا اعلان کر دیا گیا ہے جو کہ اماراتی اور غیر ملکی دونوں خاندانوں پر لاگو ہوں گے۔ ان نئے قوانین کا مقصد بچوں کی تحویل، والدین کی ذمہ داریوں اور فیملی کے دیگر اہم مسائل کو بہتر طریقے سے حل کرنا ہے۔

    نئے فیملی قوانین کے مطابق، بچوں کے اماراتی قومی کارڈ اور پاسپورٹ کے غلط استعمال پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، فیملی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے اور جیل کی سزا بھی عائد کی جا سکتی ہے۔نئے قوانین کے تحت بچوں کی تحویل سے متعلق قوانین میں بھی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ بچوں کی تحویل کی عمر میں توسیع کر دی گئی ہے، جس سے والدین اور بچوں کے حقوق کی بہتر حفاظت کی جا سکے گی۔ اس کے علاوہ، غیر مسلم ماؤں کو بھی بچوں کی تحویل کا حق دیا گیا ہے، جو پہلے مخصوص حالات میں ممکن نہیں تھا۔ایک اور اہم تبدیلی یہ ہے کہ 15 سال کی عمر کے بچے خود فیصلہ کر سکیں گے کہ وہ کس کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، یعنی انہیں والدین میں سے کسی ایک کے ساتھ رہنے کا اختیار دیا جائے گا۔

    متحدہ عرب امارات کا نیا فیملی قانون اپریل 2025 سے نافذ العمل ہوگا، جس کا مقصد فیملی مسائل میں شفافیت اور انصاف کو یقینی بنانا ہے۔ ان قوانین کا مقصد خاندانوں میں بہتر ہم آہنگی اور بچوں کے حقوق کی مکمل حفاظت کرنا ہے۔نئے قوانین کے ذریعے حکومت نے یہ واضح کر دیا ہے کہ وہ اپنے شہریوں اور مقیم افراد کے حقوق کو اہمیت دیتی ہے اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔

    26 نومبر احتجاج،24 پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت مسترد

    آزاد کشمیر میں شدید برفباری، پاکستان آرمی کا ریسکیو آپریشن، مسافروں کی جان بچا لی