Baaghi TV

Tag: یو اے ای

  • سوشل میڈیا پر فراڈ ،اماراتی ائیر لائن نے صارفین کو خبردار کر دیا

    سوشل میڈیا پر فراڈ ،اماراتی ائیر لائن نے صارفین کو خبردار کر دیا

    یو اے ای: ایمریٹس ائیر لائن نے فیس بک پر گردش کرنے والی خود سے منسوب ایک سرمایہ کاری اسکیم کے بارے میں خبردار کریا ہے۔

    باغی ٹی وی: خلیج ٹائمز کے مطابق فیس بک پر ایک پوسٹ میں ایمریٹس کے اسٹاکس میں سرمایہ کاری کے لیے ایک نئے پلیٹ فارم کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے، پوسٹ میں سی ای او اور ایمریٹس کے جہاز کی تصاویر شامل ہیں اس جعلی اسکیم میں سرمایہ کاروں کو تقریباً 10 فیصد ماہانہ منافع دینے کا وعدہ کیا گیا ہے پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ آپ کے پاس 200 ڈالر سے شروع ہونے والے ایمریٹس کے حصص میں سرمایہ کاری کرکے ماہانہ 9700 ڈالرز کمانے کا منفرد موقع ہے۔‘

    فوٹو خلیج ٹائم

    ایمریٹس کے ترجمان نے خلیج ٹائمز کو دئیے گئے ایک بیان میں عوام کو سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس جعلی سرمایہ کاری پوسٹ کے بارے میں خبردار کیا، ترجمان نے کہا کہ ہم ایمریٹس میں سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے گردش کرنے والے جعلی سوشل میڈیا پیج سے آگاہ ہیں، اور ہم احتیاط کا مشورہ دیتے ہیں، ایمریٹس کے تمام اعلانات ہمارے سرکاری چینلز پر ہوسٹ کیے جاتے ہیں۔

    یہ گمراہ کن پوسٹ پورے ہفتے فیس بک صارفین کی فیس بک فیڈز پر نظر آئی، جنہوں نے اس پر کلک کیا انہیں trademasterhub.com نامی ویب سائٹ کے رجسٹریشن پیج پر بھیج دیا جاتا ہے، اس کے ساتھ موجود پیغام میں صارفین کو یقین دلایا گیا کہ ہم یہاں ہر قدم پر آپ کی رہنمائی کے لیے موجود ہیں، رجسٹریشن فارم ممکنہ سرمایہ کاروں کو ایک وعدے کے ساتھ راغب کرتا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کیا آپ 250 ڈالر کو 7,500 ڈالر میں تبدیل کرنا چاہیں گے؟ ہمارے سرمایہ کاروں میں سے ایک بتائے گا کہ کیسے۔

    فوٹو : خلیج ٹائمز

    فارم کو مکمل کرنے پر، شرکا کو 24 گھنٹے کے اندر کال بیک کرنے کا کہا جاتا ہے اور اس کے ساتھ شکریہ کا نوٹ موصول ہوتا ہےکال کے دوران، ایک کنسلٹنٹ مبینہ طور پر اکاؤنٹ کھولنے اور فعال کرنے کے عمل میں مدد کرتا ہے، وہ لوگ جو کال کو نظر انداز کرتے ہیں، رجسٹریشن کے عمل کے اختتام کی طرف ایک پریشان کن پیغام نظر آتا ہے، ہماری کال کا جواب دینے کے لیے تیار رہیں کیونکہ آپ کے لیے ایک بونس انتظار کر رہا ہے۔

    فوٹو:خلیج ٹئم
    خلیج ٹائمز کی جانب سے کی گئی تحقیقات کے مطابق ٹریڈ ماسٹر ہب کی ویب سائٹ صرف ایک ماہ پرانی ہے اور اس کے مالکان کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں،خلیج ٹائمز کے مطابق Trademasterhub کی ویب سائٹ اس اسکیم کو فروغ دینے والے فیس بک پیج کے ساتھ اب غائب ہوگئی ہے۔

    خیال رہے کہ حال ہی میں ایک متعلقہ رجحان سامنے آیا ہے، جس میں متحدہ عرب امارات اور بیرون ملک مختلف اداروں اور ہائی پروفائل افراد کو مشکوک آن لائن پلیٹ فارمز کے ساتھ منسلک کیا جا رہا ہےحالیہ کیس میں، دبئی میں ایک ہندوستانی رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کو دھوکہ دہی والے تجارتی پلیٹ فارم پر 100,000 ڈالرز کا نقصان ہوااس سے پہلے، شارجہ میں ایک پاکستانی بینکر آر عمران 21,000 ڈالر سے محروم ہو کر اس ریکٹ کا شکار ہوئے۔

  • متحدہ عرب امارات کا قومی دن، سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا پیغام

    متحدہ عرب امارات کا قومی دن، سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا پیغام

    متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر سابق گورنر سندھ گورنر عشرت العباد نے پیغام جاری کیا ہے

    سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر کہا کہ متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے اس پرمسرت موقع پر، پاکستانی عوام متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرنے میں میرے ساتھ ہیں۔ میں متحدہ عرب امارات کے شاندار سفر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جو اس کی زبردست قیادت اور عوام کے عزم و ہمت کا مظہر ہے۔ دعا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا اتحاد، استقامت اور جدت پسندی کا جذبہ آنے والی نسلوں کو متاثر کرتا رہے اور ہماری دونوں قوموں کے درمیان پائیدار دوستی اور شراکت داری کو مزید مضبوط کرے۔

    صاحبزادہ سلطان نے کہا کہ برادر اسلامی ملک متحدہ عرب امارات کے 52 ویں قومی دن کے موقع پر متحدہ عرب امارات کی عوام اور قیادت کو مبارکباد۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین اسلامی بھائی چارے کی بنیاد پر دیرینہ دوستانہ اور مثالی تعلقات قائم ہیں۔ لاکھوں پاکستانی، امارات کی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے حالیہ معاہدات دونوں ممالک کے مابین معاشی تعلقات کے مزید فروغ کے دروازے کھولیں گے۔

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات ہر سال دو دسمبر کو اپنا قومی دن مناتا ہے ، آج عرب امارات 52 واں قومی دن منا رہا ہے.

    متحدہ عرب امارات کا قومی دن مبارک ہو!!! — بلال شوکت آزاد

    سیلاب متاثرین کی مدد میں متحدہ عرب امارات کا مثالی کردار

    مقامی ہوٹل میں متحدہ عرب امارات کے 51ویں قومی دن کی تقریب منعقد ہوئی

    ،پاکستان کو اپنے اماراتی بھائیوں کی زبردست ترقی پر فخر ہے

  • یو اے ای میں عیدوں کی  سرکاری تعطیلات کا اعلان

    یو اے ای میں عیدوں کی سرکاری تعطیلات کا اعلان

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے سال 2024 کی سالانہ چھٹیوں کی منظوری دے دی ہے۔

    باغی ٹی وی : اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات نے 2024 میں سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کیلئے عید الفطر اور عید الاضحیٰ سمیت دیگر سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا، آئندہ سال 2024 کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے جس کا اطلاق سرکاری اور نجی اداروں پر ہوگا۔

    فلکیاتی پیشگوئیوں کے مطابق رمضان المبارک کا مہینہ 12 مارچ 2024 کو شروع ہونے کا امکان ہے، ماہرین کے مطابق 11 اپریل بروز جمعہ کو آخری روزے کا امکان ہے جس کے تحت امید ہے کہ 12 اپریل ہفتے کے روز متحدہ عرب امارات میں عید الفطر منائی جائے گی، عید الفطر کی تعطیلات 8 اپریل سے 12 اپریل اور عید الاضحیٰ کی تعطیلات 16 جون سے 18 جون تک ہوں گی، ان تعطیلات میں چاند نظر آنے کے حساب سے معمولی تبدیلی ہوسکتی ہے۔

    امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ، اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل

    اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے اعلان کردہ 2024 کی مزید تعطیلات میں یکم جنوری سال نو، اسلامی سال کا پہلا دن 7 جولائی، 15 جون یوم عرفہ، 15 ستمبر جشن میلاد النبیؐ، 2 اور 3 دسمبر قومی دن کی چھٹیاں شامل ہیں،متحدہ عرب امارات کی جانب سے تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

    وزیراعظم سمیت کروڑوں کا ڈیٹا لیک،سیاست کا 12واں کھلاڑی کون

  • متحدہ عرب امارات کا غزہ کے زخمی بچوں کو طبی امداد فراہم کرنے کا اعلان

    متحدہ عرب امارات کا غزہ کے زخمی بچوں کو طبی امداد فراہم کرنے کا اعلان

    اسرائیلی بمباری سے زخمی ہونے والے فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان میں آ گیا

    متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر ایک ہزار فلسطینی زخمی بچوں کو طبی امداد فراہم کریں گے، اسرائیل کے سات اکتوبر سے غز ہ پر حملے جاری ہیں، اسرائیلی بمباری سے نو ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں کی بھی ہے، زخًمیوں میں بھی بچے بڑی تعداد میں شامل ہیں،اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت سے متاثرہ ایک ہزار بچوں کو اماراتی اسپتال طبی امداد دیں گے

    اس ضمن میں مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کی ہدایت پر وزیر خارجہ اور انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں غز ہ کے زخمی بچوں‌کو متحدہ عرب امارات کی جانب سے طبی امداد دینے کا فیصلہ کیا گیا.زخمی بچوں کو اہلخانہ متحدہ عرب امارات لے کر جائیں گے جہاں انکے علاج معالجے کی بعد واپسی ہو گی، متحدہ عرب امارات انکو تمام سہولیات فراہم کرے گا

    اقوام متحدہ کےادارہ برائے اطفال یونیسیف کا کہنا ہےکہ غزہ میں ہر روز 420 سے زائد بچے اسرائیلی بمباری سے شہید یا زخمی ہو رہے ہیں،رپورٹس کے مطابق اسرائیلی بمباری سے غزہ میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ شہید ہو رہا ہے

    دوسری جانب غزہ کے جبالیا کیمپ میں اسرائیل کی جانب سے ایک بار پھرحملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 200 تک جاپہنچی جب کہ 120 افراد اب تک لاپتہ ہیں،اسرائیل نے النصر اسٹریٹ پر بیکری کے سامنے موجودہ شہریوں پر بمباری کی، اسرائیل نے ایمبولینس گاڑیوں‌پر بھی بمباری کی،وسطی غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد شہید ہوگئے جب کہ وہاں اسرائیلی بمباری سے تباہ مکانات کی تعداد پونے 2 لاکھ ہو گئی ہے، اسرائیل نے القدس اسپتال کے علاقے میں بھی بمباری کیجس کی وجہ سے فلسطین میں کینسر کے واحد ترک اسپتال کو کام بند کرنا پڑ گیا.

    دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ غزہ کے پناہ گزینوں کے کیمپ جبالیا پر اسرائیلی حملے میں 7 یرغمالی ہلاک ہوگئے ہیں، جن میں تین غیر ملکی پاسپورٹ رکھنے والے بھی شامل ہیں،حماس نے اب تک 239 قیدیوں میں سے 4 یرغمالیوں کو رہا کردیا ہے

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

  • غزہ پٹی میں جارحیت،یو اے ای کا  تشدد کے خاتمے اور شہریوں کے تحفظ  کا مطالبہ

    غزہ پٹی میں جارحیت،یو اے ای کا تشدد کے خاتمے اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے جارحیت اور پرتشدد کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی:یو اے ای کی وزارت خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں شہریوں کے تحفظ پر زور دیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ تشدد کا خاتمہ اور شہری آبادی کو تحفظ فراہم کرنا فوری ترجیح ہے۔
    https://x.com/mofauae/status/1711111428516573454?s=20
    دوسری جانب سعودی عرب نے غزہ پٹی اوراردگرد کے علاقوں میں جارحیت اور پرتشدد کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کردیا سعودی وزارت خارجہ نے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کی جائے۔

    سائفرکیس : سماعت اڈیالہ جیل میں شروع،، چئیرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی …

    ادھر ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ فلسطینی قوم کے جائز دفاع کی حمایت کرتے ہیں، صیہونی ریاست اور اس کے حمایتی خطے میں عدم استحکام کے ذمہ دارہیں جبکہ ترک صدر اردوان نے کا کہنا تھا کہ علاقائی امن کیلئے دو ریاستی حل ہی واحد راستہ ہے علاوہ ازیں اسلامی تعاون تنظیم نے بھی عالمی برادری سے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت رکوانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ رات حماس کے حملے کے بعد جوابی کارروائی میں اسرائیل نے غزہ پر آگ برسا دی ہے، غزہ میں اسرائیل کی جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک 370 فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں،ہفتے کی صبح غزہ سے اسرائیل پر 7000 راکٹ فائر کیے گئے جس کے بعد فلسطین اور اسرائیل میں جنگ چھڑ گئی، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اسرائیل پر زمین، سمندر اور فضا سے کیے گئے حملوں میں صیہونی فوجیوں سمیت 6 00 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہوگئے جب کہ سیکڑوں زخمی اور درجنوں یرغمال بنالیے گئے حماس کے حملے کے جواب میں غزہ میں اسرائیلی حملوں میں اب تک 370 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جب کہ زخمی فلسطینیوں کی تعداد 2200 سے تجاوز کر چکی ہے۔

    اسرائیلی میجر جنرل حماس کے ہاتھوں یرغمال؛ کیا اب فلسطینی قیدی چھڑوائے …

    جنوبی غزہ میں اسرائیلی فضائیہ کی بمباری سے ایک ہی خاندان کے تقریباً دو درجن افراد شہید ہوئےالجزیرہ کے طارق ابو عزوم کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کے فضائی حملے میں خان یونس کے قریب ابو دقّہ خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا جس میں کم از کم 22 افراد شہید ہوئے،مارے گئے افراد میں سات بچے بھی شامل ہیں سول ریسکیو ٹیمیں اب بھی خاندان کے چھ افراد کو بچانے کی کوشش کر رہی ہیں جو تباہ شدہ مکان کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں-

    اس سے قبل حماس کے حملوں میں اسرائیلی شہریوں کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے بدلہ لینے کیلئے بیس لاکھ سے زائد افراد کی آبادی پر مشتمل پورے غزہ کو خالی کرنے کا کہہ دیا فلسطینی غزہ خالی کریں، حماس کے ٹھکانوں کو ملبے کا ڈھیر بنایا جائے گا، اسرائیل ہر جگہ بھرپور طاقت استعمال کرے گا، تاہم اسرائیلی وزیراعظم نے طاقت کے اس استعمال سے پہلے یہ نہیں بتایا کہ غزہ میں رہنے والے بیس لاکھ فلسطینی جائیں کہاں؟-

    کراچی سے بھی چھوٹا دنیا کا مہنگا ترین ملک،جہاں دو کمروں کے فلیٹ …

  • متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

    متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

    متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: عالمی میڈیا کے مطابق پٹرول سپر 98 جو ستمبرمیں 3.42 درہم میں فراہم کیا جا رہا تھا یکم اکتوبر سے اس کی قیمت بڑھ کر 3.44 درہم ہو گئی ہے،پیٹرول سپیشل 95 جو ستمبر میں 3.31 درہم میں دستیاب تھا، یکم اکتوبر سے 3.33 درہم میں دستیاب ہو گا ای پلس 91 کے نرخ جو ستمبر میں 3.23 درہم تھے۔ اکتوبر میں اضافے کے بعد 3.26 درہم ہو گئے ہیں ، اس کے علاوہ ڈیزل کی نئی قیمت 4.57 درہم مقرر کی گئی ہے ستمبر میں ڈیزل 3.40 درہم میں فروخت کیا جا رہا تھا۔

    دوسری جانب پاکستان میں نگران وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے کی کمی کی گئی ہے،فی لیٹر 8 روپے کم ہونے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 323 روپے 38 پیسے ہوگئی ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت بھی 11 روپے لیٹر کم کردی گی جس کے بعد نئی قیمت 318 روپے18 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

    محمد بن سلمان نے مرسڈیز کا تحفہ دے کر بچے کی

    دوسری جانب وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور روپے کی قدر میں بہتری کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ کیاگیاہ پیٹرول پر 60 روپے اور ڈیزل پر 50روپے فی لیٹر لیوی برقرار رکھی گئی اس کے علاوہ اوگرا کا کہنا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ڈیلرز منافع میں فی لیٹر 88 پیسے کا مزید اضافہ کیا گیا ہے۔

    طیاروں کی خرابی:پی آئی اے کا سعودی عرب فلائٹ آپریشن متاثر

  • رمضان المبارک اورعید الفطرکب ہو گی؟6 ماہ قبل ہی ماہرین نے پیشگوئی کردی

    رمضان المبارک اورعید الفطرکب ہو گی؟6 ماہ قبل ہی ماہرین نے پیشگوئی کردی

    یو اے ای: امارات فلکیاتی سوسائٹی نے انکشاف کیا ہے کہ رمضان المبارک صرف چھ ماہ دور ہے-

    باغی ٹی وی: متحدہ عرب امارات میں 6 ماہ قبل ہی رمضان المبارک اور عید الفطر کی تاریخوں کی پیش گوئی کردی گئی،امارات فلکیاتی سو سائٹی کی ڈائریکٹر ابراہیم ا لجروان کے مطابق، فلکیاتی حساب سے ظاہر ہوتا ہے کہ رمضان المبارک مارچ 2024 کے دوسرے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے اور عید 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے،سرکاری تاریخوں کا تعین ہونا ابھی باقی ہے اور یہ سرکاری اسلامی چاند دیکھنے والی کمیٹیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔

    کچے میں پولیس، رینجرز اور فوج کے مشترکہ آپریشن کا فیصلہ

    ابراہیم الجرون کا کہنا ہے کہ فلکیاتی اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ 12 ربیع الاول کا چاند رواں ماہ 16 ستمبر کے روز نظر آنے کا امکان ہے، جبکہ رمضان المبار ک اور عید الفطر کی اصل تاریخوں کا اعلان چاند نظر آنے کی بنیاد پر کیا جائے گا جس پرہجری کیلنڈر قائم ہےعیسوی کیلنڈر میں اسلامی مہینے کے 29 یا 30 دن اس بات پر منحصر ہوتے ہیں کہ چاند کب نظر آتا ہے۔

    شہری کو 12 لاکھ کا بل بھیجنے پرکےالیکٹرک اور نیپرا حکام کو نوٹس جاری

    رمضان المبارک کے دوران دنیا بھر کے مسلمان طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک کھانے پینے سے پرہیز کرتے ہیں۔ ایک ماہ تک چلنے والی اس مذہبی عبادت کا مقصد ہمدردی، روحانیت اور مساوات کو فروغ دینا ہے۔

    پی آئی اے نے لیز کے واجبات ادا نہ ہونےپر پانچ طیارے گراؤنڈ کر دیئے

  • سلطان النیادی کا خلا میں اپنا چھ ماہ کا تاریخی مشن مکمل

    سلطان النیادی کا خلا میں اپنا چھ ماہ کا تاریخی مشن مکمل

    متحدہ عرب امارات کے خلاباز سلطان النیادی خلا میں اپنا چھ ماہ کا تاریخی مشن مکمل کرنے کے بعد زمین کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: سلطان النیادی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر 184 دنوں تک قیام کے بعد متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق اتوار کو سہ پہر تین بج کر پانچ منٹ پر مدار سے روانہ ہوئے اسپیس ایکس ڈریگن کیپسول پر سلطان النیادی کے دھماکے کی براہ راست کوریج میں اس لمحے کی عکاسی کی گئی جب انھوں نے آخری الوداعی تقریب میں شرکت کی۔

    خلا میں اپنے آخری دن، النیادی نے کیپسول کا دروازہ بند ہونے سے پہلے خلائی اسٹیشن پر اپنے دوستوں کو الوداع کہا وہ اسپیس ایکس سوٹ پہنے ہوئے نظرآئے انھوں نے کچھ حتمی جانچ کی اور وہ ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ناسا کے مشن کنٹرول اسٹیشن سے حتمی منظوری کا انتظار کر رہے تھے۔

    جی 20 اجلاس میں چینی صدرکےشرکت نہ کرنے پرمجھے بہت مایوسی ہوئی،جوبائیڈن

    سلطان النیادی امریکی خلائی ادارے ناسا کے خلاباز اسٹیفن بووین اور ووڈی ہوبرگ اور روسی خلاباز آندرے فیدیف کے ہمراہ پیر کی صبح 8 بج کر 7 منٹ پر فلوریڈا کے ساحل پر اُتریں گے انھوں نے اپنے پیغام میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے روانہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

    اپنی روانگی سے چند گھنٹے قبل، النیادی نے آخری بار سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا کہ خلا، یہ الوداع نہیں ہے۔ میں آپ سے پھرملوں گا، چاہے وہ آئی ایس ایس کے لیے نیا مشن ہو یا کسی دور کی منزل کے لیے سفر، میں اپنے خوابوں کو کامیابیوں میں بدلنے کے لیے اپنے پیارے ملک کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور آپ سب کے اعتماد اور محبت کا ممنون ہوں ہماری محفوظ واپسی کی خواہش ہے، ہم جلد ہی ملیں گے،جمعہ کے روز النیادی نے خلا سے زمین کی آخری جھلک کی ایک ویڈیو شیئرکی تھی اور لکھا تھا کہ یہ خوب صورت نظارہ ہمیشہ میرے ذہن پر نقش رہے گا-

    سویڈن حکومت کوقرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعات کی وجہ سےلاکھوں ڈالرکا نقصان


    متحدہ عرب امارات کے خلاباز نے مدار میں مجموعی طور پر186 دن گزارے اور ایک خلائی واک مکمل کی، جس کا مجموعی دورانیہ سات گھنٹے اور ایک منٹ تھا۔آئی ایس ایس پر طویل ترین عرب خلائی مشن مکمل کرنےکےساتھ ساتھ، النیادی نے مئی میں سعودی خلابازوں علی القرنی اور ریانہ برناوی کے ساتھ بھی آٹھ دن تک کام کیا تھا،النیادی اپنے ملک سے خلا میں پرواز کرنے والے دوسرے شخص ہیں اور طویل مدت کے لیے خلائی اسٹیشن ٹیم کے حصے کے طور پر امریکی سرزمین سے روانہ ہونے والے پہلے شخص ہیں۔ انھوں نے مدار میں گردش کرنے والی چوکی پر 200 سے زیادہ تجربات کیے۔

    جمعہ کو متحدہ عرب امارات بھر میں الیکٹرانک بل بورڈز پر النیادی کے وطن لوٹنے کی الٹی گنتی دکھائی گئی جس پر لکھا تھا کہ محفوظ سفر، سلطان، توقع ہے کہ امریکا میں طبی معائنے کے بعد وطن واپسی پر اماراتی شہری کا ہیرو کی طرح استقبال کیا جائے گا۔

    جی 20 اجلاس میں چینی صدرکےشرکت نہ کرنے پرمجھے بہت مایوسی ہوئی،جوبائیڈن

    ناسا کی جانب سے براہ راست نشر کی جانے والی الوداعی تقریب میں سلطان النیادی کوخلا میں اپنے وقت پرغورکرتے ہوئے دیکھا گیا انھوں نے کہا کہ اس تاریخی مشن کو پورا کرنے میں ہماری مدد کرنے والے تمام لوگوں کا شکریہ۔ ایک حیرت انگیز وقت، چھ ماہ، یہ واقعی جلد گزرتے محسوس ہوا۔ہم یہاں ایک خاندان کی طرح کام کرتے تھے، آئی ایس ایس پر چھ ماہ کی سائنسی تحقیق ناقابل یقین تھی-

    ان کے تجربات میں خلا میں انسانی خلیات کی نشوونما کا جائزہ، مائکرو گریویٹی میں آتش گیر مواد کو کنٹرول کرنا، دل، دماغ اور کارٹیلیج افعال پر ٹشو چپ کی تحقیق، نیند کے معیار کا مطالعہ کرنا جس کا مقصد خلابازوں کے لیے توسیعی خلائی مشنوں کے دوران میں نیند کے معیار اور مجموعی صحت کو بہتر بنانے کے لیے تھراپی کی تیاری میں مدد کرنا اور انسانی دل پر مائیکرو گریویٹی کے اثرات شامل ہیں،اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے آئی ایس ایس پر دیکھ بھال کے کام بھی کیے ہیں۔

    جیمز ویب:سُپر نووا کے اندرونی سانچے کے متعلق نئے انکشافات

  • امریکا نے متحدہ عرب امارات میں اپنا سفیر مقرر کر دیا

    امریکا نے متحدہ عرب امارات میں اپنا سفیر مقرر کر دیا

    ابوظہبی: امریکا نے 2021 کے بعد پہلی بار متحدہ عرب امارات میں اپنے سفیر کی باضابطہ تعیناتی کی تصدیق کردی۔

    باغی ٹی وی: امریکی محکمہ خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے لیے 2021 کے بعد سفیر کی باضابطہ تعیناتی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ مارٹینا اسٹرونگ نے رواں ہفتے اپنے فرائض منصبی کا حلف اٹھا لیا ہے سفیر مارٹینا سٹرونگ نے کل واشنگٹن ڈی سی میں قائم مقام ڈپٹی سیکرٹری وکٹوریہ نولینڈ، اسسٹنٹ سیکرٹری باربرا لیف، اماراتی سفارت کاروں، ساتھیوں اور خاندان کے افراد کی موجودگی میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

    دوران سفر جہازکے واش روم میں "گھناؤنا کام” کرنیوالا گرفتار

    امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کے بارے میں، سفیر نے کہا کہ ہمارا مضبوط تعاون ہمارے ممالک کی بنیادی ترجیحات کی قریبی صف بندی کی عکاسی کرتا ہے جو ہماری مشترکہ سلامتی اور خوشحالی کی بنیاد ہے مارٹینا اسٹرونگ ایک کیرئیر ڈپلومیٹ ہیں جو عبوری مدت کے لیے سعودی عرب میں قائم امریکی سفارتخانے میں چیف مشن کے فرائض بھی انجام دے چکی ہیں مارٹینا اسٹرونگ کو جان رکولٹا کی جگہ تعینات کیا گیا ہے-

    بھارت نے شمسی مشن سورج کی جانب کیا روانہ

    اس سے قبل وہ بلغاریہ، عراق، چیک ری پبلک اور بارباڈوس میں بھی سفیر کی ذمہ داریاں انجام دے چکی ہیں جب کہ وہ عربی، چیک، پولش، فرنچ، جرمن، روسی اور بوسنیا کی زبانیں بول سکتی ہیں متحدہ عرب امارات میں تعینات امریکی سفیر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارا مضبوط تعاون ہمارے ممالک کے ساتھ اہم ترجیحات، مشترکہ تحفظ اور استحکام کے لیے نزدیکی تعلق کی عکاسی کرتا ہے۔

    ایکس نے پرائیویسی پالیسی کو اپڈیٹ کر دیا

  • ابوظبی ائیرپورٹ؛ 6 سال تاخیر کے بعد نیا ٹرمینل نومبر میں کھلنے کا امکان

    ابوظبی ائیرپورٹ؛ 6 سال تاخیر کے بعد نیا ٹرمینل نومبر میں کھلنے کا امکان

    ابوظبی ائیرپورٹ کا چھ سال کی تاخیر کے بعد مکمل ہونے والا نیا ٹرمینل نومبر کے اوائل میں مسافروں اور پروازوں کے لیے کھول دیا جائے گا جبکہ ابوظبی ہوائی اڈے کا یہ نیا ٹرمینل اپنے تعمیراتی مرحلے کے دوران میں مڈفیلڈ ٹرمینل بلڈنگ کے نام سے مشہور ہوا تھا اور یہاں ٹام کروز کی نئی فلم مشن، امپاسیبل کے اہم حصوں کی شوٹنگ کی گئی تھی۔اس کے ذریعے ہر سال ساڑھے چار کروڑ مسافروں کے سفر کی گنجائش ہوگی۔

    علاوہ ازیں ابوظبی ائیرپورٹس نے ایک بیان میں کہا کہ ’’اس ٹرمینل کا افتتاح امارت (ابوظبی) کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا جو مقامی ہوا بازی کے ماحولیاتی نظام کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔یہ مسافروں کے لیے پسندیدہ منزل کے طور پر ابوظبی کی بڑھتی ہوئی ساکھ کو بھی مضبوط کرے گا۔

    تاہم عالمی میڈیا کے مطابق مڈفیلڈ ٹرمینل ، جو اصل میں 2017 میں مکمل ہونا تھا،امارت ابوظبی کی ملکیتی اتحادایئرویز کی ترقی کی تکمیل کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا کیونکہ یہ فضائی کمپنی ہمسایہ امارت دبئی کی عالمی کیریئر الامارات اور قطر کی فضائی کمپنی قطرایئرویز کے ساتھ مسابقت کی دوڑ میں ان کے ہم پلہ آناچاہتی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    توشہ خانہ فیصلہ؛ اپیل واپسی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
    چیئرمین سینیٹ سے نگران وفاقی وزیر توانائی کی ملاقات
    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 325 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا
    ہمیشہ ووٹ کے لئے نہیں عوام کی خدمت کے لئے کام کیا،جہانگیر ترین
    نوکری کا جھانسہ،تین الگ الگ واقعات میں خواتین عزتیں گنوا بیٹھیں
    جبکہ ابوظبی ائیرپورٹس کے سی ای او برائن تھامپسن نے 2019 میں بتایا تھا کہ ٹرمینل کا تعمیراتی اور تزئین وآرائش کا کام اس وقت تک 97.6 فی صد مکمل ہوچکا تھا اور دو ذرائع نے 2021 میں برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا تھا کہ اس کے بعد ابوظبی ائیرپورٹس اور ٹھیکے داروں کے درمیان ایک سال تک فنڈنگ کا تنازع جاری رہا تھا اور یہ مسئلہ سامنے آیا تھا کہ ٹیسٹنگ کے بل کون ادا کرے گا؟