Baaghi TV

Tag: actress

  • لڑکیاں شادی کب کریں صدف کنول نے بتا دیا

    لڑکیاں شادی کب کریں صدف کنول نے بتا دیا

    ماڈل و اداکارہ صدف کنول نے اپنے حالیہ انٹرویو میں دیا ہے لڑکیوں کو ایک مشورہ انہوں نے کہا ہے کہ لڑکیاں وقت آنے پر شادی کریں‌ضرور کریں‌لیکن اس سے پہلے پڑھائی لکھائی کریں ، خود کو مضبوط بنائیں اور اپنی پڑھائی کے زریعے خود کو اپنے پائوں‌پر کھڑا کریں . پڑھائی انسان کے لئے خصوصی طور پر لڑکیوں کے لئے بے حد ضروری ہے. صدف کنول نے کہا کہ اپنا کیرئیر بنا کر پھر آپ کو کوئی مناسب انسان ملے تو اپنا گھر بسا لیں . انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کے زہن میں ایک فیشن ایبل شادی کے خواب ہی نہیں‌ہونے چاہیں.دوسری طرف صدف کنول کہتی ہیں کہ میں نے جتنی ماڈلنگ کرنی تھی کر لی اب مجھے اداکارہ کے طور پر اپنی پہچان بنانی ہے اگر مجھے کوئی اچھی فلم آفر ہوئی تو ضرور کروں‌گی.

    یاد رہے کہ صدف کنول نے شہروز سبزواری کے ساتھ محبت کی شادی کی اور دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے، صدف کنول اس وقت زیادہ تنقید کا نشانہ بنیں جب ان پر سائرہ شہروز کا گھر توڑنے کا الزام لگا ، لیکن شہروز کا کہنا ہے کہ صدف کا میرے پہلے گھر کی خرابی میں کوئی ہاتھ نہیں ہے. صدف اور شہروز آپس میں بہت خوش ہیں اور شہروز انہیں آئیڈیل بیوی قرار دیتے ہیں.

  • گلیمر گرل نہیں‌ بننا چاہتی عروہ حسین

    گلیمر گرل نہیں‌ بننا چاہتی عروہ حسین

    اداکارہ عروہ حسین جنہوں نے ٹی وی پر منفی کرداروں کے زریعے اینٹری دی اس کے بعد وہ دیکھتے ہی دیکھتے ، چھا گئیں اور ان کو ہیروئین کے کردار ملنے لگے. عروہ حسین نے ڈراموں کے ساتھ بلاشبہ فلموں میں بھی کام کیا ہے ، ان کی فلم پنجاب نہیں جائونگی میں ان کا دردانہ کا کردار بہت سراہا گیا. اس فلم کے بعد عروہ حسین ٹی وی ڈراموں اور فلموں سے دور ہی نظر آ رہی ہیں‌، گزشتہ برس ان کی فلم ٹچ بٹن ریلیز ہوئی ، اس فلم کو عروہ نے پرڈیوس کیا تھا فلم بری طرح پٹ گئی، لیکن عروہ حسین کے حوصلے بلند ہیں ، ان کا کہنا ہےکہ وہ نہ صرف فلموں میں کام

    کریں گی بلکہ فلمیں بنائیں گی بھی. عروہ حسین کہتی ہیں کہ مجھے گلیمر گرل بننا پسند نہیں ہے میرے کردار سنجیدہ ہونے چاہیں اور ایسے ہونے چاہیں جس میں‌صرف میک اپ کرکے اچھے کپڑے پہن کر کھڑنے نہ ہونا ہو کچھ اچھے ڈائیلاگزز بولنے ہوں مشکل فیشل ایکسپریشنز دکھانےہوں. انہوں نے کہا کہ فلم بلاشبہ ایک بہت بڑا میڈیم ہے لیکن ہمارے ہاں اس کی بہتری کےلئے خاص اقدامات نہیں کئے گئے. لیکن میں پھر بھی اپنی فلم انڈسٹری کو لیکر پر امید ہوں.

  • حرا مانی نے اپنی خوبی اور خامی بتا دی

    حرا مانی نے اپنی خوبی اور خامی بتا دی

    اداکارہ حرا مانی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ وہ پراجیکٹ سائن کیا ہے جس میں مجھے لگے کہ اداکاری کا مارجن ہے لیکن شائقین اپنی مرضی کی ہی چیزدیکھتے ہیں. انہوں‌نے اپنی ذات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت زیادہ پیار کرنے والی لڑکی ہوں ، مجھے جب کسی سے پیار ہوتا ہے تو میں ٹوٹ کے چاہتی ہوں اسکو اور اس کے لئے کچھ بھی کرجاتی ہوں، میں سمجھتی ہوں کہ یہی میری ذات کی سب سے بڑی خوبی اور خامی بھی ہے . حرامانی نے کہا کہ گلوکاری میراجنون ہے اور مجھے جب بھی وقت ملتاہے میں اپنے اس شوق کو پورا کرنے کی کوشش کرتی ہوں. حرا نے کہا کہ میں کھانا بھی بہت اچھا بنا لیتی ہوں، مانی کو میرے ہاتھ کی بنی

    ہوئی تقریبا چیزیں پسند ہیں. اداکارہ نے کہا کہ بہت جلد میری اور مانی کی فلم آرہی ہے آپ سب کو بہت پسند آئیگی. انہوں‌نے کہا کہ عید الاضحی پر میری اور مانی کی فلم ریلیز ہو رہی ہے ، تیری میری کہانیاں کے نام سے اس فیچر فلم میں چار فلمیں ہوں گی ، ہر فلم آدھے گھنٹے کی فلم ہو گی. مجھے امید ہے کہ شائقین اس تجربے کو بہت پسند کریں گے.

  • سیف علی خان کے بیٹے ابرہیم کو پسند کرتی ہوں پلک تیواری کا اعتراف

    سیف علی خان کے بیٹے ابرہیم کو پسند کرتی ہوں پلک تیواری کا اعتراف

    ٹی وی کی معروف اداکارہ شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری کی دوستی کے چرچے ابراہیم علی خان جو کہ سیف علی خان کے بیٹے ہیں کے ساتھ کافی زیادہ ہیں، آج کل یہ دونوں ایک ساتھ دکھائئ دیتے ہیں، ان کے ایک ساتھ دکھائی دینے سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ دونوں میں کافی گہری دوستی ہے ، پلک تیواری سے ایک انٹرویو کے دوران جب یہ پوچھا گیا کہ سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم کے ساتھ آپ کی دوستی کے بہت چرچے ہیں کیا آپ ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں تو پلک تیواری نے کہا کہ ہاں‌ میں ابراہیم کو پسند کرتی ہوں ، اور وہ میرے بہت اچھے دوست ہیں ، میں ان تمام

    محافل میں جانا پسند کرتی ہوں جن میں ابراہیم ہوتا ہے. انہوں نے کہا کہ ہم دونوں کے درمیان ایک اچھا تعلق ہے اور ہم دونوں چاہتے ہیں ہماری دوستی کا تعلق بنا رہے. یاد رہے کہ پلک تیواری نے سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان سے بالی وڈ میں ڈیبیو کیا ہے ، ان کی فلم عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی گئی اس میں ان کی اداکاری کو پسند کیا گیا ، تاہم ابھی تک پلک کسی دوسری فلم کا حصہ بنی نظر نہیں آئیں.

  • کنزا ہاشمی بھی پہنچ گئیں بالی وڈ میں ؟‌

    کنزا ہاشمی بھی پہنچ گئیں بالی وڈ میں ؟‌

    پاکستانی اداکارہ کنزا ہاشمی کو چھوٹی سکرین کی بڑی اداکارہ کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا ، ان کو ڈراموں میں بے حد پسند کیا جاتا ہے، کنزا ہاشمی ایک بہترین اداکارہ ہیں لیکن وہ آج تک صف اول کی اداکارائوں کی لسٹ میں شامل نہیں ہو سکیں. لیکن اداکارہ کے ھوالے سے تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ وہ جلد وہ بھارتی اداکار کرن واہی کے ساتھ ایک پراجیکٹ میں جلوہ گر ہوں گی۔انسٹاگرام کے مختلف پیجز کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستانی اداکارہ بھارتی اداکار کرن واہی کے ہمراہ میوزک ویڈیو میں دکھائی دیں گی۔دوسری جانب بھارتی اداکار کرن واہی نے بھی

    اپنے انسٹاگرام پر ایک اداکارہ کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے جس میں اداکارہ کا چہرہ واضح نہیں ہے تاہم کرن نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ویسے آپ لوگ انہیں جانتے ہیں‘۔ کہا جا رہا ہے کہ میوزک وڈیو کی شوٹنگ دبئی میں‌کی گئی ہے تاہم کنزا ہاشمی یا کرن واہی نے ابھی تک اس حوالے سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کی. یاد رہے کہ کنزا ہاشمی پاکستانی ڈراموں کا جانا مانا نام ہیں اور ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں انہوں نے ابھی تک سنجیدہ کردار ہی کئے ہیں کامیڈی کرداروں میں وہ کم کم نظر آئی ہیں.

  • اشنا شاہ برس پڑی ایک سوشل میڈیا صارف پر لیکن کیوں؟‌

    اشنا شاہ برس پڑی ایک سوشل میڈیا صارف پر لیکن کیوں؟‌

    اداکارہ اشنا شاہ جو کہ سوشل میڈیا پر انتہائی متحرک ہیں، وہ اکثر اپنی پوسٹوں پر کمنٹس کرنے والوں کو سنا دیتی ہیں کھری کھری کھری ، ایسا حال ہی میں‌اس وقت ہوا جب ٹوئٹر پر حسن ہے سہانا‘ کے نام سے ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ بین الاقوامی ڈراموں کو دیکھ کر احساس ہوتا ہے کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری منفرد کہانیوں کے حوالے سے کتنی محدود ہے، جب تک پاکستانی ڈراموں میں نئی کہانیاں متعارف نہیں کروائی جاتیں تب تک میں پاکستانی ڈرامے نہیں دیکھوں گی۔اشنا شاہ اس پر بھڑک اٹھیں اور اسکو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کو اندازہ ہے کہ ہم کتنی مشکلات میں کام کرتے ہیں اور ہماے پاس بجٹ کتنا محدود ہوتا ہے. پروڈکشن اور پیمرا کی اجارہ داری ہے،

    پروڈیوسرز روایتی کہانیوں سے ہٹ کر کہانیوں پر پیسہ خرچ کرنے کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتے کیونکہ جب کبھی وہ کسی ایسے پراجیکٹس پر پیسے لگاتے ہیں جو روایت سے ہٹ کر ہوتے ہیں تو ناظرین اسے دیکھتے ہی نہیں یا پھر وہ پابندی کی نظر ہو جاتے ہیں۔اشنا شاہ نے کہا کہ روٹین سے ہٹ کر ہونے والے کام کو پذیرائی جب شائقین خود نہیں دیتے تو ہم سے کیا گلہ.

  • سویرا شیخ نے توقیر ناصر کو سنسر بورڈ کا چئیرمین لگانے پر سوال اٹھا دئیے

    سویرا شیخ نے توقیر ناصر کو سنسر بورڈ کا چئیرمین لگانے پر سوال اٹھا دئیے

    اداکارہ و ماڈل سویرا شیخ پڑی ہیں تقویر ناصر کو سنسر بورڈ کا چیرمین لگانے پر، انہوں نے کہا کہ کچھ نہیں تو کم ازکم سنسر بورڈ کا چئیر مین لگاتے وقت تو میرٹ کا خیال رکھا جانا چاہیے ، ہر کام میں میرٹ کو نظر انداز کرنا اچھی بات نہیں ہے. توقیر ناصر کو کن وجوہات کی بناء پر سنسر بورڈ کا چئیر مین لگایا گیا ہے ان کا تو فلم کوئی تجربہ بھی نہیں ہے بلکہ یہ عہدہ تو کسی فلمی شخصیت کے پاس ہونا چاہیے . انہوں نے کہا کہ شاہد ،سید نور ،الطاف

    حسین ، پرویز کلیم، ناصر ادیب ، اشفاق کاظمی جیسے لوگ موجود ہیں جنہیں نظر انداز کر کے غیر متعلقہ لوگوں کو چیئرمین بنانا سمجھ سے بالا تر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ توقیر ناصر اچھے اداکار ہیں ان کے پاس ٹی وی میں کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے لیکن فلم کا ان کوئی تجربہ نہیں ہے. خدا کے لئے میرٹ کی دھجیاں نہ اڑائی جائیں. انہوں نے کہا کہ ایوارڈز کی تقسیم میں‌بھی میرٹ کی دھجیوں کو اڑایا جاتا ہے جس پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے.

  • ثناء نے اپنے بیٹے کی 12 ویں سالگرہ منائی

    ثناء نے اپنے بیٹے کی 12 ویں سالگرہ منائی

    اداکارہ ثناء نواز جن کے دو بیٹے ہیں ،انہوں نے حال ہی میں اپنے بیٹے اذلان کی سالگرہ منائی ہے .اذلان کی بارہویں سالگرہ کو ثناء نے دھوم دھام سے منایا اور انڈسٹری کی نامور شخصیات نے شرکت کی. جویریا سعود جو کہ ثناء کے پرانے دوست ہیں انہوں نے اپنے بچوں کے ساتھ سالگرہ میں خصوصی شرکت کی. کہا جا رہا ہے کہ ثناء نے سالگرہ کا اہتمام بڑے پیمانے پر کیا. ثناء نے اس موقع پر کہا کہ میرے بچے میری دنیا ہیں ان کے لئے میں کچھ بھی کر سکتی ہوں، میری زندگی کا مقصد اب میرے بچوں کی چھی پرورش اور تعلیم و تربیت ہے. یاد رہےکہ ثناء نواز کی

    طلاق کے بعد انہوں نے پہلی سالگرہ ہے جو اپنے سابقہ شوہر کے بغیر منائی ہے ، ورنہ ہر سال دونوں مل کر اپنے بچوں کی سالگرہ منایا کرتے تھے. ثناء نواز نے اپنے نام کے ساتھ فخر ہٹا کر سختی سے تمام پرڈیوسرز اور ڈائریکٹرز سے بول دیا ہے کہ انہیں‌ثناء فخر کی بجائے ثناء نواز بلایا جائے. ثناء نواز اپنے بیٹے کی سالگرہ کے موقع پر کافی خوش دکھائی دے رہی تھیں.

  • کونسی اداکارہ تھیں جو سعود اور جویریا کا رشتہ تڑوانا چاہتی تھیں؟‌

    کونسی اداکارہ تھیں جو سعود اور جویریا کا رشتہ تڑوانا چاہتی تھیں؟‌

    اداکارہ جویریا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ میرے لئے جب سعود کا رشتہ آیا تو میرے والدین نے ایکدم سے ہاں نہیں کر دی تھی بلکہ وقت مانگا تھا، سعود پہلی بار میں ہی شان،ریمبو و دیگر کو لے آئے تھے ، یہاں تک کہ امجد صابری کو بھی لے آئے تھے. میرے والدین نے ایکدم ہاں کرنے کی بجائے وقت مانگا تھا، لیکن پھر ہاں کر دی ، جب ہاں ہو گئی تو میں ان دونوں میں اعتکاف میں بیٹھی ہوئی تھی، اسی دوران فلم انڈسٹری کی ایک اداکارہ میرے گھر آئی میرے والدین سے کہہ کر گئی کہ سعود نے تو امریکہ میں‌شادی کر رکھی ہے اور پہلی بیوی وہاں ہے، اسی طرح سے اس اداکارہ نے جویریا کے بارے میں سعود سے کہا کہ اسکی پہلے سے شادی ہوئی ہے اور یہ دو بچوں

    کی ماں ہے، جویریا بتاتی ہیں کہ میں جب اعتکاف سے اٹھی تو میرے گھر والوں نے مجھے بتایا، تو میں نے سعود سے پوچھا، سعود نے بتایا کہ وہ اداکارہ جھوٹ بول رہی ہے بلکہ اس نے تو مجھے بھی تمہارے بارے میں ایسا ہی کہا ہے. انہوں نے کہا کہ وہ اداکارہ میرا اور سعود کا رشتہ خراب کروانا چاہتی تھی ، نہیں چاہتی تھی کہ یہ شادی ہو، انہوں نے اس اداکارہ کا نام بتانے سے گریز کیا اور کہا کہ وہ اداکارہ ہماری شادی میں آگے آگے تھیں.اب بھی ہم سے ملتی ہیں.

  • دیا مرزا کیوں ہیں پریشان ؟

    دیا مرزا کیوں ہیں پریشان ؟

    بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا نے بالی وڈ میں کم ہی عرصہ کام کیا ہے لیکن وہ نمبر ون کی دوڑ میں‌شامل نہ ہو سکیں، شاید دیا مرزا کی فلموں کا انتخاب بہتر نہ رہا جس کی وجہ سے ان پر ناکام آرٹسٹ کا ٹھپہ لگا. دیا مرزا نے جب دیکھا کہ ان کو کام نہیں مل رہا تو انہوں نے بالی وڈ سے دوری اختیار کرلی ، شادی کے بعد اداکارہ مکمل طور پر بالی وڈ سے دور ہو گئیں تاہم وہ ٹویٹر پر کافی متحرک دکھائی دیتی ہیں . انہوں نے حال ہی میں ایک ٹویٹ کے زریعے کیا ہے گلہ شکوہ ٹویٹر سے ، انہوں نے لکھا کہ میں گزشتہ 13برس سے مسلسل وقت پر فیس کی ادائیگی کرتی ہوں لیکن ابھی تک

    مجھے بلیو ٹک جاری نہیں ہو سکا. جو کہ بہت ہی زیادتی ہے انہوں نے لکھا کہ ٹویٹر کو کم ازکم زمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے. یاد رہےکہ دیا مرزا ٹویٹر کھل کر ہر موضوع پر بات کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں. اداکارہ نے اپنے دور میں نامور ہیروز کے ساتھ کام کیا لیکن ان کی جوڑی کو عمران ہاشمی کے ساتھ بہت زیادہ پسند کیا گیا. ارجن رامپال کے ساتھ بھی ان کی جوڑی کو سراہا گیا لیکن ارجن کے ساتھ ان کی فلم فلاپ ہوئی.