Baaghi TV

Tag: actress

  • تھیٹر مشکل ترین شعبہ ہے عائشہ عمر

    تھیٹر مشکل ترین شعبہ ہے عائشہ عمر

    اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے تھیٹر پر اداکاری کرنا نہایت ہی مشکل کام ہے، جو لوگ تھیٹر کرتے ہیں میں ان کو سلام پیش کرتی ہوں. انہوں نے کہا کہ گلوکاری بھی آسان نہیں ہے میں‌صرف اپنے دل کو خوش کرنے کےلئے کبھی کبھی گلوکاری کرلیتی ہوں. ورنہ تو گلوکاری بھی باقاعدہ ایک کام ہے اور کم کم لوگ اس ہنر سے واقف ہوتے ہیں. انہوں نے کہا کہ مجھے ماڈلنگ اور ہوسٹنگ کافی پسند ہے، اور میں شوق سے کرتی بھی ہوں لیکن ماڈلنگ اور ہوسٹنگ سے زیادہ مجھے دلچپسی اداکاری میں ہے، میری اب پوری کی پوری توجہ اداکاری کی طرف ہے ،مجھے خوشی ہے کہ

    میرے کیرئیر میں مجھے ابھی تک جتنے بھی کردار آفر ہوئے ہیں وہ بہت ہی اچھے رہے ہیں اور میرے مداحوں نے مجھے ہر کردار میں پسند بھی کیا ہے. انہوں نے کہا کہ اداکاری بھی آسان کام نہیں ہے لیکن مجھے خوشی ہے کہ ہمارے ہاں‌کمال کے فنکار پائے جاتے ہیں. انہوں نے یہ بھی کہاکہ میرے مداح مجھے اب بہترین پراجیکٹس میں دیکھیں گے . پاکستان میں جو فلمیں بن رہی ہیں ان میں شائقین دلچپسی لے رہے ہیں جو کہ اچھی علامت ہے بس یہ سلسلہ رکنا نہیں چاہیے بلکہ یونہی چلتے رہنا چاہیے.

  • حالیہ واقعات کی وجہ سے پاکستان کی بنیادیں کمزور ہوئی ہیں ریشم

    حالیہ واقعات کی وجہ سے پاکستان کی بنیادیں کمزور ہوئی ہیں ریشم

    لالی وڈ اداکارہ ریشم نے حال ہی میں کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت جو سیاسی صورتحال ہے وہ بہت خراب ہے ، خاص طور پر جو سیاسی جماعتوں کے سپورٹرز ہیں ان میں تو برادشت کا مادہ ہی ختم ہو گیا ہے ، ہر کوئی اپنے سیاسی لیڈر کی حمایت میں ایک دوسرے کی جان تک لینے کو تیار ہیں. مجھے تو خوف آنے لگا ہے ایسی محافل سےجہاں کوئی سیاسی گفتگو ہو رہی ہوتی ہے. کیونکہ کسی وقت بھی کوئی بھی کسی دوسرے کو مارنا شروع کر دیتا ہے. انہوں‌نے یہ بھی کہا کہ حالیہ دنوں میں فوجی املاک پر جس طرح حملہ کیا گیا وہ قابل افسوس ہے. اب ان حملوں کے ذمہ داران کو پکڑا جا رہا ہے، تو میری حکومت سے اپیل ہے کہ صرف ان کو پکڑا جائے جو ذمہ داران ہیں بے

    گناہ لوگوں‌کو خدا کے لئے نہ پکڑا جائے. انہوں نے کہا کہ سیاسی لیڈران کو چاہیے کہ وہ اپنے سپورٹرز کو پر سکون رہنے کے لئے کہیں.انہوں نے کہا کہ سیاسی لیڈران جب تک ایک دوسرے کے ساتھ عزت احترام کے ساتھ بات نہیں کریں گے تب تک ان کے سپورٹرز کا رویہ اسی طرح کا رہے گا. انہوں نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں پلیزاس کی حفاظت کریں اسکو توڑیں نہیں.

  • 8 سال کی دوستی کے بعد شادی کی صرحااصغر

    8 سال کی دوستی کے بعد شادی کی صرحااصغر

    ٹی وی اداکارہ صرحا اصغر جو اکثر ڈراموں میں سپورٹنگ کردار کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کھل کر بات کی ہے اپنی شادی پر. انہوں نے بتایا کہ میں اور میرے شوہر پہلی بار ایک شادی میں ملے تھے ، اس شادی میں ہم دونوں نے مل کر ڈانس کیا لیکن ہماری کوئی بات چیت نہیں ہوئی، اس کے بعد ہم دونوں نے ایک دوسرے کو فیس بک پر ایڈ کیا ، اور ہماری چیٹنگ ہونا شروع ہو گئی. اس کے بعد ہماری بات چیت ہوتی رہی ، ایک دن میرے شوہر نے مجھے شادی کے لئے بول دیا، لیکن میں نے کافی وقت لیا ہاں کرنے میں ، کیونکہ میں ایسے ہی کسی کے ساتھ شادی نہیں کر سکتی ، یہ ساری زندگی کا فیصلہ ہوتا ہے لہذا میں نے اچھا خاصا وقت لیا ، اور دیکھا کہ ہم

    ساتھ چل سکتےہیں یا نہیں ، ایک وقت ایسا آیا کہ مجھے لگا کہ ہم ساتھ چل سکتے ہیں لہذا میں نے کافی سالوں‌کے بعد ہاں کی، اس کے بعد مرحلہ تھا ہمارے گھر والوں‌کو منانے کا ، ان کو ہم نے بتایا ، پھر ہماری شادی طے ہوئی ، تو کورونا آگیا. صرھا نے کہا کہ میں نے وقت تو بہت لیا تھا ہاں کرنے کے لئے لیکن مجھے خوشی ہے کہ میں ایک اچھا فیصلہ کرنے میں کامیاب ہوئی ،آٹھ سال کی دوستی کےبعد شادی کی، ہم دونوں آج بہت خوش ہیں.

  • عفت عمر آئیں تنقید کی زد میں لیکن کیوں؟‌

    عفت عمر آئیں تنقید کی زد میں لیکن کیوں؟‌

    ماڈلنگ اور اداکاری کو خیرباد کہہ دینے والی عفت عمر آج کل ہیں امریکہ میں اور وہاں پر وہ چھٹیاں منانے کے لئے گئی ہیں. عفت عمر ایک زندہ دل خاتون ہیں وہ اپنی عمر نہیں چھپاتی اور انکا جو دل کرتا ہے وہ وہی بولتی ہیں وہی پہنتی ہیں. حال ہی میں عفت عمر نے سوشل میڈیا پر اپنی چند تصاویر اپلوڈ کیں، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سیاہ رنگ کے لباس میں نظر آرہی ہیں ، انہوں نے وہ لباس شاید امریکہ جیسے ملک کے حساب سے زیب تن کیا ہے. لیکن جیسے ہی انہوں نے یہ تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیں تو پی ٹی آئی کے وہ سپورٹر زجن کو عفت عمر پر غصہ رہتا ہے انہوں نے لے لیا انہیں آڑھے ہاتھوں . کسی نے کہا کہ ادھیڑ عمر خاتون اپنی عمر کا ہی خیال کر لو، کسی

    نے لکھا کہ کم ازکم یہی احساس کر لو کہ تم ایک مسلمان ہو، کسی نے لکھا کہ عفت عمر تمہیں شرم آتی ہے یا نہیں اتنا مختصر لباس پہنتے ہوئے تمہیں خود بھی شرم نہیں آتی.یاد رہے کہ عفت عمر کو ان کی عمر اور لباس پر کوئی کچھ کہے تو وہ صاف اگنور کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ میرا جو دل کرتا ہے میں وہی کروں گی تم لوگ جو مرضی کہتے رہو.

  • حناالطاف اور آغا علی نے شادی کی تیسری سالگرہ منائی

    حناالطاف اور آغا علی نے شادی کی تیسری سالگرہ منائی

    اداکار آغا علی اور حنا الطاف کی شادی کو تین برس بیت گئے ہیں، دونوں نے حال ہی میں اپنی شادی کی تیسری سالگرہ منائی ہے. حنا الطاف نے اپنے شوہر کو سوشل میڈیا پر شادی کی تیسری سالگرہ کی مبارکباد دی اور آغا علی نے بھی انہیں شادی کی سالگرہ وش کی، ان دونوں کے قریبی دوستوں اور مداحوں نے انہیں شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی. دونوں نے محبت کی شادی کی، حنا الطاف سے پہلے آغا علی کے اداکارہ سارا خان کے ساتھ دوستی کے چرچے تھے. دونوں کی منگنی بھی ہوئی تھی لیکن شادی نہ ہو سکی. سارا خان کے بعد آغا کی دوستی حنا الطاف کے ساتھ

    ہوئی کسی کو بھی یہ گمان بھی نہیں تھا کہ آغا حنا کے ساتھ شادی کر لیں گے کیونکہ اکثر ان کا نام لڑکیوں کے ساتھ جڑا لیکن انہوں نے ان کے ساتھ شادی نہیں کی. حنا کہتی ہیں کہ میں خوش نصیب ہوں کہ مجھے آغا کا ساتھ ملا جبکہ آغا کہتے ہیں کہ حنا جتنی خوبصورت نظر آتی ہیں اس سے کہیں زیادہ اچھی انسان اور بیوی ہیں. میری زندگی میں ایک الگ قسم کا سکون آیا ہے جب سے حنا میری زندگی میں آئی ہے. حنا بہت ہی پازیٹیو انسان ہیں انہوں نے مجھے جینا سکھایا ہے جینے کے اصول سکھائے ہیں.

  • شوبز میں کام کیسے ملتا ہے ماہرہ خان نے بتا دیا

    شوبز میں کام کیسے ملتا ہے ماہرہ خان نے بتا دیا

    اداکارہ ماہرہ خان جو کہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے کسی کے جھگڑے میں پڑنا اچھا نہیں لگتا ، میں ہمیشہ اپنے کام سے کام رکھتی ہوں ، میں کسی کے معاملے میں اس لئے نہیں بولتی کیونکہ میں اپنے کام میں مگن رہتی ہوں، میرے پاس اتنا وقت ہی نہیں ہوتا کہ میں اپنے علاوہ کسی کے معاملات پر توجہ دوں ، انہوں نے کہا کہ میں دیر سے سوتی ہوں اور دیر سے اٹھتی ہوں، ہمارا کام ہی ایسا ہے کہ رات کو دیر تک جاری رہتا ہے اسلئے سونے کی روٹین ایسی ہوتی ہے کہ جب سب کا دن ڈھل رہا ہوتا ہے اس وقت

    ہمارا دن ہو رہا ہوتا ہے . ماہرہ خان نے کہا کہ میں کسی سے بھی لڑائی جھگڑا کرنا پسند نہیں کرتی ، کسی سے اگر کبھی میرا اختلاف ہو بھی جائے تو اصولوں پر ہوتا ہے. ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ شوبز میں خوبصورت ہونا کافی نہیں ہوتا بلکہ باصلاحیت ہونا ضروری ہوتا ہے، اگر کوئی باصلاحیت نہ ہو تو چاہے وہ جتنا بھی خوبصورت ہو اسے کام نہیں ملتا. ماہرہ خان نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں بہت اچھی فلمیں بن رہی ہیں میری دعا ہے کہ یہ سلسلہ یونہی چلتا رہے.

  • اور جب سونم کپور کی گاڑی میں آگ لگ گئی

    اور جب سونم کپور کی گاڑی میں آگ لگ گئی

    بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ یاد کیا ہے اس واقعہ کو جس کے بعد ان کو نئی زندگی ملی ، سونم کپور بتاتی ہیں کہ میں اپنی فلم نیرجا کی تشہری مہم میں لگی ہوئی تھی ، میرے ساتھ میرے کو سٹار کنال وال بھی تھے ہم کہیں‌جا رہے تھے ، کہ ایکدم ہماری گاڑی رک گئی ، گاڑی رکی تو مجھے محسوس ہواکہ کچھ غلط ہونے جا رہا ہے ، میں نے اپنے دوست کنال روال سے کہا کہ جلدی باہر نکلو گاڑی سے ، چھلانگ لگا دو ، میں نے گاڑی سے چھلانگ لگا دی ،دیکھا کہ گاڑی میں آگ لگ رہی ہے ، میرے دوست کنال کی سائیڈ کا دورازہ نہیں کھل رہا تھا ، میں

    نے دروازہ کھولنے میں مدد کی جیسے ہی وہ گاڑی سے باہر آیا ہم بھاگ کر چند قدم آگے گئے تو گاڑی میں مکمل طور پر آگ لگ گئی اور وہ دھماکہ ہوا اور گاڑی تباہ ہو گئی، وہ واقعہ آج بھی یاد کرتی ہوں تو دل ڈر جاتا ہے ، اس واقعہ کے بعد مجھے دوسری زندگی ملی . میری اس وقت عمر محض پندراں برس تھی ، سونم کپور نے کہا کہ انسان کے ساتھ بعض حادثے ایسے ہوتے ہیں جو زہن پر نقش ہوجاتے ہیں وہ حادثہ ایسا ہی ہے میرے زہن میں نقش پر چکا ہے. آج بھی سوچوں‌ تو دل ڈر جاتا ہے.

  • کئی بار سوچا اداکاری چھوڑ دوں پریانکا کا انکشاف

    کئی بار سوچا اداکاری چھوڑ دوں پریانکا کا انکشاف

    پریانکا چوپڑہ آج کل اپنے ہر انٹرویو میں‌بالی وڈ سے گلے شکوے کرتی ہوئی نظر آتی ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک غیر ملکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے آڈیشنز کے دوران اتنی بار رد کیا گیا کہ میرا دل کیاکہ میں اداکاری چھوڑ دوں. کوئی بھی میری صلاحیتوں پر اعتبار کرنے کو تیار ہی نہیں تھا، شوٹنگز میں میرے سر پر چڑھ کر کھڑے ہوتے لوگ کہ جیسے میں اداکاری کر ہی نہیں سکتی اگر انہوں نے گائیڈ نہ کیا تو. اداکارہ نے کہا کہ ایسے رویوں سے کئی بار دلبرداشتہ ہوئی اور سوچا کہ اب بس ، اب نہیں ، لیکن خود کو مضبوط رکھا اور لگی رہی.

    میں نے بالی وڈ کیرئیر جب چھوڑا تو مجھے لگا کہ میں نے بہت کچھ چھوڑ دیا ہے، لیکن میں‌ گھبراہٹ کا شکار نہیں ہوئی اور اپنی منزل کی طرف رواں دواں رہی. انہوں نے کہا کہ میں آج جہاں بھی ہوں جو بھی ہوں خوش ہوں ، لیکن میرے ساتھ بالی وڈ میں بالکل بھی اچھا سلوک نہیں کیا گیا، کبھی میری رنگت پر سوال اٹھایا جاتا تو کبھی میری اداکاری پر سوال اٹھایا جاتا. یاد رہے کہ پریانکا اس وقت اپنے ہالی وڈ کے کیرئر پر توجہ دئیے ہوئے ہیں اور وہ وہاں جم کر فلمیں کر رہی ہیں اور مقبولیت ھاصل کررہی ہیں.

  • شادی نہیں‌ ہوتی نہ ہو نوین وقار کا لڑکیوں‌ کے لئے پیغام

    شادی نہیں‌ ہوتی نہ ہو نوین وقار کا لڑکیوں‌ کے لئے پیغام

    ٹی وی اداکارہ نوین وقار نے کہا ہے کہ مجھ سے ہر وقت یہ سوال کیا جاتا ہے کہ میں شادی کب کررہی ہوں، مردوں سے یہ سوال نہیں ہوتا، آخر لڑکیوں سے ہی یہ سوال کیوں کیا جاتاہے؟ نوین وقار نے کہا کہ لڑکیوں کو اس قسم کے سوالات پوچھ کر زہنی طور پر ڈسٹرب کیا جاتا ہے جو کہ ٹھیک نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ میں لڑکیوں سے کہنا چاہتی ہوں کہ اگر شادی نہیں ہو رہی تو کوئی بات نہیں اکیلے رہ لیں لیکن کسی غلط انسان کے ساتھ شادی کرکے اپنی زندگی اور زہنی سکون تباہ نہ کریں، انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کو چاہیے کہ وہ خود اتنا خود مختار بنائیں کہ انہیں

    کسی پر انحصار کرنے کی نوبت نہ آئے، اداکارہ نے کہا کہ مجھ سے ہر وقت یہی سوال ہوتا ہے کہ کب شادی کرو گی ، بھئی ہونی ہو گی تو ہوجائیگی ورنہ اکیلے بھی زندگی گزاری جا سکتی ہے اور اچھی زندگی گزاری جا سکتی ہے. نوین وقار نے لڑکیوں کو موٹیویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بالکل ایسے سوالوں سے گھبراہٹ کا شکار نہ ہوں نہ ہی ڈپریشن میں جائیں ، ایسے سوال کرنے والے کب تک آخربولیں گے ؟آخر کو خود ہی چپ ہوجائیں گے بس آپ اپنے اعصاب مضبوط رکھیں.

  • میرا حق مہر 24 روپے لکھوایا گیا، مجھے پتہ چلا تو والدین سے لڑی ونیزہ احمد

    میرا حق مہر 24 روپے لکھوایا گیا، مجھے پتہ چلا تو والدین سے لڑی ونیزہ احمد

    ماڈل رہ چکی ونیزہ احمد نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ جب میری شادی ہوئی تو میرا حق مہر میرے والدین نے صرف چوبیس روپے لکھوایا تھا ، اس بارے میں جب مجھے پتہ چلا تومیں اپنے والدین کے ساتھ بہت لڑی میں نے ان سے کہا کہ آپ نے میرا خیال ہی نہیں کیا ، سوچا ہی نہیں کہ اگر خدا نخواستہ کل کو کوئی پریشانی آ گئی مشکل آگئی تومیں کیا کروں گی اور چوبیس روپے کا آتا ہی کیاہے. انہوں نے کہاکہ مجھ جیسی پڑھی لکھی اور خود مختار لڑکی اگر اپنے نکاح کے وقت کچھ نہیں بول پائی تو جو مجھ سے کم پڑھی لکھی ہوتی ہیں جن کا انحصار

    دوسروں پر ہوتا ہے وہ کیا بول پائیں گی. انہوں نے کہا کہ سخت زیادتی ہے کہ لڑکی کو نکاح نامہ تک نہیں دکھایا جاتا اور اسکو بتایا ہی نہیں جاتا کہ اس میں کیا لکھا ہے کیا نہیں صرف اس سے قبول ہے کروایا جاتاہے. انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں خواتین کو اپنے بنیادی حقوق کا ہی نہیں پتہ ، جس کی وجہ سے وہ ظلم کا شکار ہوتی ہیں ، خواتین کو اپنے حقوق کے بارے میں آگاہی حاصل کرنی چاہیے اور زندگی اپنی شرائط پر گزارنی چاہیے، زندگی ایکبار ملتی ہے اسکو بھرپور انداز سے جیئیں.