قصور
گردونواح میں تین مختلف مقامات سے تین لڑکیاں اغواء مقامی پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف الگ الگ امقدمات درج کرلیے۔دربار شیخ علم دین کے رہائشی منظور نے پولیس تھانہ سٹی چونیاں میں درخواست دی ہے کہ میری بیٹی نفیسہ بی بی گھر میں اکیلی موجود تھی کہ ملزم داؤد آیا اور اسے ورغلاء پھسلاء کر اغواء کرکے لے گیا ہے اور گوہر ہٹھاڑ کے رہائشی مختار مسیح نے پولیس تھانہ گنڈا سنگھ والا میں درخواست دی ہے کہ میری بیٹی آسیہ بی بی گھر میں موجود تھی کہ ملزم ہارون آیا اور اسے اغواء کرکے لے گیا ہے جبکہ جاگوالا کے رہائشی رفاقت نے پولیس تھانہ کھڈیاں میں درخواست دی ہے کہ میری ہمشیرہ رفعت بی بی گھر میں سوئی ہوئی تھی کہ ملزم وقار آیا اور اسے اغواء کرکے لے گیا ہے۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔
Tag: baaghi
-

تین لڑکیاں اغواء،مقدمات درج
-

لوڈشینگ کا خاتمہ کیا جائے،صدر تحفظ موومنٹ قصور
غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کسان شدید پریشان ہیں، محمد احمد قصوری
اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ یقینی بنایا جائے، صدر تحفظ موومنٹ
قصور
قصور سٹی سمیت سرحدی علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ کے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے ایک طرف حکومت وافر بجلی کا دعویٰ کرتی ہے دوسری طرف طویل لوڈشیڈنگ نے حکومت کے خلاف عوام کی نفرت کا مزید بڑھاوا دے دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحفظ موومنٹ آف پاکستان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی پی دور حکومت میں 18 سے 20 گنٹھے لوڈشیڈنگ ہوا کرتی تھی آج بھی طویل لوڈشیڈنگ کرکے زرداری دور کو دہرایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے دیہات اور زراعی علاقوں میں چاول کی فصل کو شدید نقصان کا خدشہ ہے۔ محمد احمد قصوری نے کہا کہ قصور کے کسانوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ایک طرف لوڈشیڈنگ نے جینا حرام کیا ہوا تو دوسری طرف ڈیزل کی قمیتیں بھی مسلسل بڑھ رہی ہیں حکومت کسانوں کو ریلیف دے۔ ہمارا اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کو یقینی بنایا جائے۔ -

سرگنگا رام ہسپتال میں بیماروں کیساتھ انسانیت سوز سلوک
لاہور
سرگنگا رام ہسپتال او پی ڈی میں سرعام کرونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑائی جانے لگیں،پرچی بنوانے کیلئے محض ایک ہی کاؤنٹر،صرف ایک پنکھا وہ بھی بند،سینکڑوں لوگ قطار میں لگے گرمی سے نڈھال،حکومتی دعوے فوٹو سیشن تک محدودتفصیلات کے مطابق أج مورخہ 28/7/21 دن 10 بجے سر گنگارام ہسپتال کی او پی ڈی میں کرونا ایس او پیز کی سرعام دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں سینکڑوں لوگوں کو جانوروں کی طرح ایک ہی کاؤنٹر پر پرچی بنوانے کیلئے کھڑا کیا گیا ہے جبکہ ایک ہی کاؤنٹر موجود ہے جس پر ایک مرد اور ایک عورت تعینات ہیں جو کہ اپنی مرضی سے پرچی بنا کر دے رہے ہیں
افسوس صد افسوس کہ اتنے لوگوں کے لئے محض ایک پنکھا لگا ہوا ہے جو کہ بند پڑا ہے
شدید حبس و گرمی میں بیمار لوگ مذید بیمار ہو رہے ہیں جبکہ گورنمنٹ کے دعوے صرف اور صرف فوٹو سیشن تک محدود ہیں
ہسپتال میں آئے مریضوں و لواحقین نے اس انسانیت سوز رویے پر کمشنر لاہور ،وزیر اعلی پنجاب و وزیر صحت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے -

بغیر چھت کے سرکاری سکول،بچے پریشان
قصور
تحصیل پتوکی کے نواحی علاقے حبیب آباد کے نواحی گاؤں چکنمبر تھڑا میں طلبا و طالبات شدید پریشانتفصیلات کے مطابق اس صدی میں بھی قصور کے سرکاری سکول میں سہولیات کا شدید فقدان ہے
گورنمنٹ پرائمری اسکول تھڑا ضلع قصور تحصیل پتوکی حبیب اباد چکنمبر تھرا کے سکول کی عمارت خستحالی کا شکار ہے جس کے دو کمروں اور ایک برآمدے پر محیط عمارت کسی بھی وقت زمین بوس ہوسکتی ہے
عمارت کی خستہ حالی سے بچے اور بچیاں خوفزدہ ہیں
سکول کی عمارت میں پڑی دراڑیں اور ٹوٹا فرش بجلی کا نا ہونا ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے
غریبوں کے بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور
اہلیان علاقہ نے چھٹیوں سے قبل سکول کی تصاویر جاری کیں تھیںں اور کہ ہے کہ
ہم احکامِ بالا سے اپیل کرتے ہیں ک سکول کی خستہ حالی اور اور انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیں تاکہ بچے پرسکون ماحول میں تعلیم حاصل کریں
عمارت کی خستہ حالی
کمروں کی کمی
گراونڈ کا نا ہونا
فرینیچر کا فقدان
ایلکٹرسیٹی واٹرز محفوظ نہیں
پنکھوں کی کمی ہے اور سایہ بھی نہیں
گرمی سردی سے بچنے کیلئے چھت نہیں اور چار دیواری چھوٹی ہے جس کے باعث لوگ دیواریں پھلانگ کر دیڑے جمائے رکھتے ہیں -

فرنٹ ڈیسک ملازمین کو گرفتار کرنے فیصلہ
قصور
فرنٹ ڈیسک کے ملازمین کو احتجاج کرنے پر آئی جی پنجاب کی طرف سے گرفتار کرنے کا فیصلہتفصیلات کے مطابق لاہور میں فرنٹ ڈیسک جو کہ سال 2015 سےسٹارٹ ہوا تھا اور جس کو عوام نے بہت پسند بھی
کیا ہے اور جس کے باعث تھانہ کلچر میں کافی حد تک بہتری بھی آئی ہے
ان ملازمین نے آج لاہور میں احتجاج کا فیصلہ کیا ہے جس پر آئی جی پںجاب نے ان کے خلاف پرچے کرنے اور انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے
فرنٹ ڈیکس کے تمام ملازمین نے محکمہ پولیس میں بہت اچھا کام کیااور کرپشن سے پاک نوکری کر رہے ہیں جس کا اعتراف ہر کوئی کرتا ہے
یکن تقریباً چھ سال گزرنے کے باوجود ان کو نہ تو دیگر محکمہ جات کی طرح کوئی سالانہ انکریمنٹ لگائی گئی ہے اور نہ ہی اب تک ان ملازمین کو مستقل کیا گیا ہے جس کے پیش نظر فرنٹ ڈیسک کے ملازمین اب تنگ آکر محکمہ پولیس کو خیر باد کہہ رہے ہیں اور فرنٹ ڈیسک کے سینکڑوں ملازمین نے افسران بالا سے اپنے جائز مطالبات پورے کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ اگر محکمہ نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو وہ دفتر بند ہڑتال اور بھر پور احتجاج کریں گے اس سلسلے میں ملازمین لاہور پہنچنا شروع ہو گئے ہیںفرنٹ ڈیسک کے ملازمین نے جناب انعام غنی صاحب انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور جناب غلام محمود ڈوگر صاحب سی سی پی او لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ ان ملازمین کو مستقل کیا جائے تا کہ مہنگائی کے دور میں اپنا اچھا گزر بسر کر سکیں اور عوام کی فلاح کا یہ کام جاری رہ سکے کیونکہ تھانہ کلچر میں تبدیلی کا یہ پہلا قدم تھا جس کی پولیس افسران نے حکومت پنجاب اور وزیر اعظم سے شاباشیں وصول کیں اور تعریفی سرٹیفکیٹ حاصل کر کے ترقیاں لیں اور اصل حقدار اپنے جائز مطالبات سے محروم ہیں
فرنٹ ڈیسک ملازمین نے اپنے جائز مطالبات کے حق میں أج مورخہ 26.7.21 کو پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کی کال دیدی ہے تاہم آئی جی پنجاب ان کے احتجاج اور مطالبات پر غیر سنجیدہ ہیں
-

فرنٹ ڈیسک ملازمین کی طرف سے احتجاج کی کال
قصور
فرنٹ ڈیسک کے ملازمین نے ہڑتال کی کال دے دی،بھرپور احتجاج کیا جائے گاتفصیلات کے مطابق لاہور میں فرنٹ ڈیسک جو کہ سال 2015 سےسٹارٹ ہوا تھا اور جس کو عوام نے بہت پسند بھی کیا ہے اور جسے 2016 تک پورے پنجاب کے ہر ایک تھانے تک پھیلا دیا گیا جس میں پڑھے لکھے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو بزریعہ NTS میرٹ پر بھرتی ہوئی ہے اور ان میں ملازمین کو SSA کو 32000 روپےجبکہ PSA کو 25000 روپے کی فکس سیلری Lump Sumبپر بھرتی کیا گیا تھا
فرنٹ ڈیکس کے تمام ملازمین نے محکمہ پولیس میں بہت اچھا کام کیااور کرپشن سے پاک نوکری کر رہے ہیں جس کا اعتراف ہر کوئی کرتا ہے
یکن تقریباً چھ سال گزرنے کے باوجود ان کو نہ تو دیگر محکمہ جات کی طرح کوئی سالانہ انکریمنٹ لگائی گئی ہے اور نہ ہی اب تک ان ملازمین کو مستقل کیا گیا ہے جس کے پیش نظر فرنٹ ڈیسک کے ملازمین اب تنگ آکر محکمہ پولیس کو خیر باد کہہ رہے ہیں اور فرنٹ ڈیسک کے سینکڑوں ملازمین نے افسران بالا سے اپنے جائز مطالبات پورے کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ اگر محکمہ نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو وہ دفتر بند ہڑتال اور بھر پور احتجاج کریں گےفرنٹ ڈیسک کے ملازمین نے جناب انعام غنی صاحب انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور جناب غلام محمود ڈوگر صاحب سی سی پی او لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کو مستقل کیا جائے تا کہ مہنگائی کے دور میں اپنا اچھا گزر بسر کر سکیں اور عوام کی فلاح کا یہ کام جاری رہ سکے کیونکہ تھانہ کلچر میں تبدیلی کا یہ پہلا قدم تھا جس کی پولیس افسران نے حکومت پنجاب اور وزیر اعظم سے شاباشیں وصول کیں اور تعریفی سرٹیفکیٹ حاصل کر کے ترقیاں لیں اور اصل حقدار اپنے جائز مطالبات سے محروم ہیں
فرنٹ ڈیسک ملازمین نے اپنے جائز مطالبات کے حق میں مورخہ 26.7.21 کو پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کی کال دیدی ہے -

سرکاری گرین بیلٹ پر قبضہ
قصور
موڑ کمال چشتی چوک گرین بیلٹ کے اندر پھل فروشوں کا قبضہ گرین بیلٹ توڑ کر اس کے اندر ریڑھیاں کھڑی کر رکھی ہے ضلعی انتظامیہ مکمل خاموش شہر کی سماجی فلاحی سول سوسائٹی تنظیموں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے ہنگامی بنیادوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیاتفصیلات کے مطابق حکومت نے کروڑوں روپے کی لاگت سے خوبصورت پودے گرین بیلٹ کے اندر لگائے تھے جن کو پھل فروشوں نے راتوں رات ختم کر کے پودے اکھاڑ کر پھینک دیے اور اس کے اوپر پھول فروخت کرنے والوں نے ریڑھیاں سجالیں ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ ان کے آگے بے بس ھے تمام کام فوٹو سیشن تک محدود ہیں ان لوگوں نے پورے چوک میں قبضہ کر رکھا ہے سول سوسائٹی کا کہنا ہے کہ ٹی ایم اے کے اہلکار ان سے باقاعدہ منتھلی وصول کرتے ہیں جو کاروائی نہیں ہونے دیتے چوک کی خوبصورتی تباہ کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل چوک کا خود دورہ کریں اور ان لوگوں کے خلاف کارروائی کریں اگر ان کے خلاف کارروائی نہ ہو سکی تو یہ پورے چوک پر قبضہ کرلیں گے اور جو پودے بچ گئے ہیں ان کو ختم کر دیں گے قصور کی سماجی فلاحی تنظیموں نے ہنگامی بنیادوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
-

موبائل فون سروس کمپنیوں کی نا اہلی
قصور
حسب سابق کی طرح اس عید پر بھی موبائل نیٹ ورک پرابلم رہی،کالز بار بار ڈراپ،انٹرنیٹ سروس نا ہونے کے برابر،عید گزرنے کے باوجود سلسلہ تاحال جاریتفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں حسب سابق کی طرح اس بار بھی عید کے موقع پر موبائل فون سروس کمپنیوں کی نااہلی کی بدولت نیٹ ورک پرابلم بنی ہوئی ہے جس کے باعث کال بار بار ڈراپ ہو رہی ہے اور موبائل انٹرنیٹ سروس نا ہونے کے برابر ہے جس کے باعث شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے خاص کر زونگ و جاز نیٹ ورک انتہائی خراب ہو چکے ہیں تاہم بار بار شکایات پر بھی ازالہ نہیں کیا جاتا
شہریوں نے وفاقی گورنمنٹ سے استدعا کی ہے کہ کمپنیوں کو پوری کوریج دینے کا پابند کیا جائے بصورت دیگر ان کے لائسنس کینسل کئے جائیں
عید گزرنے کے باوجود موبائل سروس پرابلم کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس سے لوگ ایک دوسرے سے رابطہ نا ہونے پر سخت پریشان ہیں -

شہر کی مساجد میں نماز عید کی ادائیگی کا اعلان
قصور اور گرد ونواح میں نماز عید الاضحی درج ذیل اوقات پر ادا کی جائے گی۔7:00بجے ڈگری کالج قصور مولانا تاج محمود ریحان6:00بجے دارالعلوم جامعہ حنفیہ مفتی حسن علی قادری،دربار مسجد خواجہ دائم الحضوری قصوری حافظ محمد رفیع،جامع مسجد تکیہ پاوے شاہ مولانا افتخار احمد راشد، مرکز توحید میاں رفیق ٹاون بستی قادر آباد مفتی قاری بلال احمد،جامعہ مسجد اویس کرنی نیا بازار قصور مولانا عبدالباسط فاروقی،جامع مسجد فیضان مدینہ عبدالشکورکالونی،علامہ سرور احمد نوری 30: 6 گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول قاری تنزیل الرحمان چھتوی۔ 6:30 گورنمنٹ حنفیہ اسلامیہ ہائی سکول حافظ عبدالغفار منصور 30:6 جامع مسجدکھجور والی کوٹ رکندین خان قاری محمد یونس،جامع مسجد نفیس کا لونی قاری عیش محمد۔جامع مسجد کوٹ حلیم خان قاری ہارون رشید۔جامع مسجد رحمت اللعالمین شہباز روڈ مولانا ظفر اقبال۔ مدنی مسجد تبلیغی مرکز رائیونڈ روڈ مفتی سعید احمد 45:6،جامع مسجد گلبرک کالونی قاری محمد یوسف آزاد۔ جامع مسجد خاتون جنت شہباز خان روڈ مولانا مظہر شجاع آبادی 7:00بجے جامع مسجد انوارالتوحید، ڈاکٹر غلام سرور قاسمی۔ جامع مسجد خیردین حافظ عطا المصطفی۔ مسجد الخیر مولانا علی عدنان حیدری۔ جامع مسجد بابا کمال چشتی خافظ غلام دستگیر نوری۔جامع مسجد غوثیہ بستی برات شاہ قاری محمد اسلم۔نئی عید گاہ عبداللہ بن عباس سید زہیر شاہ ہمدانی۔ جامع مسجد حسین ابن علی چوک شیخ بھاگو قاری مشتاق احمد رحیمی 45:7 جامع مسجد غوثیہ کوٹ اسلام پورہ حافظ محمد نعیم۔ جامعہ مسجد میاں کالا کوٹ عثمان خان۔جامع مسجد امام شاہ بخاری حافظ عبدالوحید۔8 بجے جامع مسجد رضویہ پرانا لاری اڈا مفتی حامد علی قادری،۔بڑی عید گاہ بلدیہ چوک قصور مفتی محمد امین نقشبندی۔جامع مسجد پولیس لائن قصورمولانا محمد عارف
-

ضلع بھر کی سیکیورٹی انتہائی سخت
قصور
آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ڈی پی او قصور کی زیر نگرانی ضلع بھر کی سیکیورٹی انتہائی سخت،رات گئے ڈی پی او قصور عمران کشور کی خود مانیٹرنگتفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈی پی او قصور کی زیرِ نگرانی پورے ضلع قصور کی سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے
ضلع بھر کے تمام شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکے لگائے گئے ہیں جہاں گاڑیوں کی تلاشی لے کر گزرنے دیا جا رہا ہے گزشتہ رات ڈی پی او قصور عمران کشور نے رات گئے مختلف ناکوں کا وزٹ کیا اور پولیس اہلکاروں کا مورال بڑھایا
ڈی پی او قصور عمران کشور نے کہا کہ کسی کو بھی امن و امان کی صورتحال خراب نہیں کرنے دی جائے گی اور تمام پولیس اہلکار پوری ذمہ داری سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دینگے نیز کوئی بھی کمی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی
نماز عید کی ادائیگی کیلئے مساجد میں پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے اور قصور پولیس 24 گھنٹے پیٹرولنگ کرے گی اور کسی بھی ایمرجنسی کیلئے شہریوں کی خدمت کیلئے حاضر ہو گی