قصور
تھانہ کھڈیاں خاص کا محرر اپنے فراءض سرانجام دینے کی بجائے ایس ایچ او بن گیا ہر آنے والے ملزم اور مدعی کو ڈیل کرکے مبینہ طور پر دیہاڑیاں لگا ناوطیرہ بنا لیا اور ایس ایچ او کو عیدی دینے کے لیے دن رات ایک کر رکھا ہے ایس ایچ او جو پہلے ہی کرپٹ راشی ہے اپنے تمام اختیارات نیکے منشی پرویز دلال کو دے رکھے ہیں جس کی وجہ سے تمام تفتشی پریشان نظر اتے ہیں ایک چھوٹے تھانیدار نے اپنا نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرائط پر بتایا درخواست سے تفتیش تک تمام پارٹیوں کو نیکا منشی پرویز سنتا ہے سارا دن 500سے لے کر بڑے بڑے نوٹ اکھٹے کر کے ایس ایچ او کو دیتا ہے تاکہ ایس ایچ او اعلی افسران کو ڈیلی کمائی دے کر اپنی نشست پکی کر رکھی ہے ورنہ کبھی بھی چھٹی ہو سکتی ہے ایسی لیے جب تھانہ کھڈیاں خاص میں آر پی او شیخوپورہ رینج کی امد کی اطلاعات کسی کو نہ دی اس سے تھانیدار کے موقف کو تقویت ملتی ہے اور ایس ایچ او کی کرپشن کے چرچے اب ہر زبان پر جاری ہے ایسی لیے تو معزز صحافی مشتاق پپو کو دھمکیاں دینے کے باوجود اعلی افسران کے کان میں جو تک نہی رینگ رہی علاقہ کی معزز سیاسی و سماجی شخصیات کی وزیر اعلی پنجاب اور
ڈاکٹر انعام وحید ار پی شیخوپورہ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے
Tag: baaghi
-

محرر ایس ایچ او کے فرائض سرانجام دینے لگا
-

ظلم کا تعلق مظلوم کے احساس سے ہے
قصور کے نوجوان جرنلسٹ چوھدری فہیم قاسم نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتےہوا کہا کہ ظلم کا تعلق مظلوم کے احساس سے ہے جب تک مظلوم اُس عمل سے پریشان نہ ہو بعض اوقاف تو مظلوم اس ظلم کو برداشت کرنا اپنے ایمان کا حصہ سمجھ لیتا ہے ظالم کا سب سے بڑا ظلم یہی ہے کہ وہ مظلوم کو ظلم سہنے اور ظلم میں رہنے کی تعیلم دے چکا ہوتا ہے ظالم اپنے ظلم کو برقرار رکھنے کے لیے بڑے بڑے رُوپ دھارتا ہے کھبی رہنمائی کا رُوپ کبھی بہت زیادہ ہمدرد بن کر کبھی رشتے اور دوستی کا احساس جتلا کر کھبی محبت کا طلسم کھبی تعریف کرنے والے کی شکل میں "ہر رُوپ میں ظلم بہرحال جاری رہتا ہے” بہت خطرناک ظالم بہت قریبی رشتہ دار یا پھر قریبی دوست ہی کے رُوپ میں سامنے آتا ہے ایسے ظالم سے بچنا بہت مشکل ہوتا ہے جس کے پاس محبت کی تلوار ہو اور اپنی زبان کی فنکاری کو استعمال کرنے میں مہارت رکھتا ہو اور اپنے ایمان تک کی پروا نہ کرتا ہو جھوٹی قسمیں اور قرآن تک کا حلف اٹھانے میں کوئی آر محسوس نہ کرتا ہو! بہر حال ظلم کو برقرار رکھنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرتا اُس کے ایمان کا حصہ بن چکا ہوتا ہے جس کی وجہ سے اس کے دل میں رحم یا ہمدردی نام کی کوئی صفت باقی نہیں رہتی کھبی کھبی ظالم آدمی دہشت کی علامت بن کر بھی سامنے آتا ہے ایسا شخص معاشرے کی آنکھوں میں دھول ڈالنے کیلئے عبادات صدقات اور خیرات کا ڈھونگ بھی خُوب رچاتا رہتا ہے ۔ مظلوم کی خاموشی ظالم کی عبرت کی ابتدا ہے خاموش مظلوم خاموش طوفان کی طری بڑا خطرناک ہوتا ہے ظلم کی صورتیں بے شمار ہیں مظلوم کی کی صورت ایک ہی ہے شریف النفس سادہ لوح جلد مان لینے والا اپنا حق ترک کر دینے والا معصوم ، مظلوم ظلم کو مقدر سمجھتا ہے اور جبکہ ظالم اُسے اپنی دانائی
-

مہنگی کھاد و ادویات پانی کی کمی و چوری،کسان پریشان
قصور
دھان کے کاشتکار سخت پریشان،شدید گرمی ،بارشوں کی کمی،ادویات و مہنگی پنیری،نہری پانی کی کمی و چوریتفصیلات کے مطابق قصور میں دھان کے کاشتکار سخت پریشان ہیں ان کا کہنا ہے کہ پنیری کھاد و ادویات انتہائی مہنگی ہیں جبکہ اس بار ابھی تک برسات بھی نا ہونے کے برابر ہوئی ہے اور اوپر سے نہری پانی بھی میسر نہیں جبکہ ٹیوب ویل کے اخراجات بہت زیادہ ہیں
کسانوں کا کہنا ہے کہ اللہ سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی جلد سے جلد برسات برسائے اور گورنمنٹ بھی ہمارے حال پر رحم کرتے ہوئے ہمیں کھاد،ادویات و پنیری میں سبسٹڈی دے تاکہ کسان دھان کی اچھے طریقے سے کاشت کرسکے کیونکہ زراعت ہمارے لئے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے
لہذہ پنجاب گورنمنٹ کسانوں سے تعاون کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ نہری پانی مہیا کرے اور نہری پانی کی چوری کو روکے تاکہ چھوٹے کاشتکاروں کو ان کاجائز حق ملے سکے -

ایس ایچ او کا پرائیویٹ کار خاص ،وبال جان
قصور
ایس ایچ او الہ آباد کے کار خاص پرائیویٹ شخص نے پولیس یونیفارم اور سرکاری اسلحہ کا استعمال بھی شروع کر دیا ،نعیم نامی کار خاص مبینہ طور پر منشیات فروشوں سے منتھلیاں بھی اکٹھی کرتا ہے آئی جی پنجاب اور ڈی آئی جی شیخوپورہ ریجن سے نوٹس لینے کامطالبہ تفصیلات کے مطابق SHO الہ آباد عابد محمود چھینہ نے ایک پرائیویٹ نعیم نامی آدمی کو اپنا کار خاص رکھا ہوا ہے جو کہ تھانہ میں ہر وقت موجود رہتا ہے اور پولیس کی سرکاری وردی پہن کر شہر بھر میں گشت کرتا رہتا ہے اور شریف شہریوں کو ہراساں کر کے پیسے بٹورتا ہے جبکہ منشیات فروشوں کے ساتھ نعیم نامی آدمی کے روابط ہیں اور مبینہ طور پر منتھلیاں بھی اکٹھی کرتا ہے مطلوبہ اور بروقت منتھلی نہ دینے والوں کے خلاف الہ آباد پولیس کے ذریعے کاروائی بھی کرواتا ہے سرکاری وردی اور سرکاری رائفل لیکر اعلیٰ افسران کی ساتھ بھی موجود رہتا ہے گزشتہ دنوں AC چونیاں کے ساتھ اس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں نعیم نامی ٹاؤٹ پولیس کی سرکاری یونیفارم میں ملبوس اور سرکاری رائفل تھامے نظر آ رہا ہے SHO کے کار خاص نعیم نامی پرائیویٹ آدمی سے اگر کوئی حادثہ رونما ہو جاتاہے تو اس کا ذمہ دار کون ہو گا مقامی شہریوں نے آئی جی پنجاب اور ڈی آئی جی شیخوپورہ ریجن کے نام دی گئی درخواستوں میں مطالبہ کیا ہے کہ اس واقع کی مکمل انکوائری کی جائے اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے
-

مویشی منڈی میں جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں
قصور
مویشی منڈی میں جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں،غریب لوگ مہنگے جانوروں کے باعث سخت پریشان،مویشی مالکان کا کہنا ہے کہ مہنگائی بہت ہو چکی ہم مجبور ہیںتفصیلات کے مطابق قصور کی مویشی منڈی میں جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں عام حالات میں 50 ہزار روپیہ والے بکرے کی قیمت 1 لاکھ روپیہ تک وصول کی جا رہی ہے جس کے باعث غریب لوگ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کرنے سے قاصر ہیں اور سخت پریشان ہیں جبکہ مویشی مالکان کا کہنا ہے کہ ہر چیز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور ہم بھی اسی معاشرے کا حصہ ہیں اگر ہم ضروریات زندگی کی ہر چیز مہنگی خرید رہے ہیں تو ہم کسطرح مویشی سستے بیچیں؟
اس بار حالات کو دیکھتے ہوئے مہنگائی و بے روزگاری سے پریشان زیادہ تو لوگ اجتماعی قربانی کر رہے ہیں تاکہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی پوری ہو سکے
منڈی میں خریداری کرنے آئے بیشتر افراد خالی ہاتھ لوٹ رہے ہیں جس کی وجہ مویشیوں کی بہت زیادہ قیمتیں ہیں -

نئی قیمتوں پر عوام میں تشویش
قصور
عوامی حلقوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے اسے مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور ظلم و زیادتی قرار دیا ہے۔حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے حکومت آئی ایم ایف کے سامنے مکمل طور پر سرنگوں ہو چکی ہے اور اسے مہنگائی کے مارے عوام کی بے بسی کا کوئی احساس نہیں ہے
ان خیالات کااظہار قصور کے شہریوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر گفتگو کرتے ہوئے کیا شہریوں نے مزیدکہا کہ عید قربان سے قبل پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5روپے 40پیسے، ڈیزل 2روپے 54پیسے، لائٹ ڈیزل 1روپے 72پیسے اور مٹی کے تیل میں 1روپے 39پیسے اضافہ کر کے حکومت نے انتہائی ظالمانہ اقدام کیا ہے۔ حکومت اس اضافے کو فوری واپس لے اور دیگر اشیا ئے ضروریہ کی قیمتیں بھی کم کی جائیں۔حکومت مسلسل عوام کوجھوٹی تسلیاں دے رہی ہے اور ریلیف کیلئے عملی طورپر کچھ نہیں کررہی ہے اگر حکومت عوام کونہیں ریلیف دے سکتی ہے توعوام کاوقت ضائع کیے بغیرحکومت چھوڑکرگھرچلے گائے ایک طرف وزیراعظم صاحب کہتے ہیں گھبرانا نہیں تو دوسری جانب لوگ حالات کے مارے خودکشی کرنے پرمجبور ہیں حکومت ہوش کے ناخن لیں اور اپنا قبلہ درست کرے ورنہ ہماراہاتھ اور حکمرانوں کے گریبان ہو گے -

تحصل بھر کی تینوں پوزیشنیں سکول کے اپنے نام
قصور
الہ آباد ماڈل سائنس کالج کنگن پور کی شاندار کارکردگی تحصیل بھر میں پہلی تین پوزیشن اپنے نام کر لیں علاقہ بھر کی سیاسی سماجی اور صحافتی شخصیات کی طرف سے مبارکبادتفصیلات کے مطابق ماڈل سائنس کالج الہ آباد اور کنگن پور کی شاندار کارکردگی تحصیل بھر کی پہلی تینوں پوزیشنز اپنے نام کر لی پرنسپل قاسم لقمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کالج کے ہونہار طلباء نے بی ایس سی پارٹ ون کے نتائج میں تحصیل بھر میں پہلی تین پوزیشنیں حاصل کر لیں جس سے علاقہ بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے طلباء کے والدین کا ہم پر اعتماد بحال ہوا ہے کامیاب طلباء کے والدین نے بتایا ہے کہ کالج کی انتظامیہ اور تمام اساتذہ مبارکباد کے مستحق ہیں جن کی بدولت ہمارے بچے کامیاب ہوئے ہیں علاقہ بھر کی سیاسی سماجی اور صحافتی شخصیات نے ماڈل سائنس کالج کی انتظامیہ اور تمام سٹاف کو مبارکباد پیش کی ہے
-

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،مہنگائی کی نئی لہر
قصور
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے ساتھ ہی دکانداروں نے کرایہ کی مد میں خود ساختہ مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا،کل سے مہنگائی کی نئی لہر شروع ہو چکی ہے جس سے غریب کا جینا محال ہو گیا،ضلعی و تحصیل انتظامیہ فوٹو سیشن تک محدودتفصیلات کے مطابق کل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بڑھنے ہے ساتھ ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے اعلان کے ساتھ ہی دکانداروں نے اشیاء کے اوپر آنے والے کرایہ کی مد میں خودساختہ طور پر بڑھا دی ہیں حتی کہ آج قصور کی سبزی منڈی میں بے قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ دیکھنے کو ملا
تاجروں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سے کرایے بڑھ گئے ہیں جس کے باعث چیزیں مہنگی بیچنا ہماری مجبوری بن جبکہ خودساختہ مہنگائی پر ضلعی و تحصیل انتظامیہ آنکھیں بند کئے سو رہی ہے اور فوٹو سیشن تک ہی محدود ہے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے مہنگائی کی لہر کے ساتھ ساتھ جرائم میں بھی اضافہ ہو گا
موجودہ دور حکومت میں کرائم میں حد درجہ اضافہ ہو گیا ہے جس کی خالصتاً وجہ مہنگائی اور بے روزگاری ہے -

کرپٹ لائن میں بل ریکوریاں ہڑپ کرنے لگا
قصور
چونیاں لیسکو واپڈا کاکرپٹ لائن مین رانا شاہد لوگوں کی بل ریکوریاں ہڑپنے لگا لوگوں کی وفاقی محتسب اعلی کو درخواست ارسال نوٹس لینے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق چونیاں واپڈا کا لائن مین شاہد لوگوں سے بل ریکوریاں لے کر ہڑپ کر گیا بل جمع نا ہونے کی وجہ سے لوگوں کے میٹر کٹ گے غلام مرتضی ساکن گندھی اوتاڑ نے درخواست دیتے ھوا کہا کہ میرے گھر کا میٹرنمبرs.3791836جس کا بل مبلغ15838روپے تھا جسکی ریکوری کے لیے رانا شاھد لائن مین جس کی ڈیوٹی بل ریکوری پر تھی آیا کہا کہ آپکا بل بقایا ھے میٹر کاٹنا ھے یا بل ریکوری دو تو موقع پر میرے بھائی نے موقع پر9000روپے دے دئیے اور7000روپے میں نے ادا کر دئیے اور تمام بل کلئیر کر دیا اور میں کراچی چلا گیا واپسی پر پتہ چلا کہ میرا بل ادا نہیں ھوا اور بعد میں23701کا بل آگیا میں نے رانا شاھد کو فون کیا کہ میرا بل ادا نہیں ھوا تو رانا شاھد نے کہا کہ بل ادا ھو جائے گا فکر نہ کرے آج تک ٹال مٹول سے کام لے رھا ھے نہ تو بل ادا ھوا ہے اور نہ پیسے واپس کئیے گئے ہیں راناشاھد لائن مین کے خلاف وفاقی محتسب اعلی چیرمین واپڈا ایف آئی اے کو درخواست ارسال کرتے ہوئے مطالبہ کیا ھے کہ کرپٹ لائن مین کے خلاف کاروائی کی جاوے اور میری رقم واپس دلائی جائے یہ۔کرپٹ لائن مین دو دفعہ پہلے بھی کرپشن میں معطل ھو چکا ھے اور جہاں بھی ڈیوٹی کرتا ہے اختیارات کا ناجائز استمال کرتا ہے -

واپڈا کی بے حسی ٹرانسفارمر بار بار جلنے لگے
قصور 2 ٹرانسفارمر کا مسئلہ جو بار بار خراب ہوجاتے ہیں قصور گارڈن پارک کے سامنے والا ٹرانسفارمر اور پریس کلب ڈاکٹر قیصرہ والی گلی کے سامنے لگا ٹرانسفارمر آئے روز خراب اس ماہ میں واپڈا ہیلپ لائن اسلام آباد اور قصور بے انتہا کالز کی گئی لیکن ٹرانسفارمر تبدیل نہ ہوسکا اہل علاقہ پریس حکلب قصور کا نیا ٹرانسفارمر کوئی فنی خرابی کی وجہ سے واپڈا قصور اْتار کر لے گئے اور اس کی جگہ پرانا ٹرانسفارمر رکھ گئے جوآئے دن خراب ہوجاتا ہے آج یہ ٹرانسفارمر پھر 3 روز سے پھر خراب ہے لوگ بجلی کی وجہ بہت زیادہ پریشان ہیں واپڈا قصور نے اگر پریس کلب کے پاس لگے ہمارے ٹرانسفارمر کو تبدیل نہ کیا تو اہل علاقہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے اہل علاقہ میں لوڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے ٹرانسفارمر نیا لگانے ڈیڑھ سال قبل درخواست دی گئی واپڈا قصور سول ایرا محلے سے بل اکھٹے کر کے لے گئے کہ پروپوزل بنانی ہے لیکن کوئی عمل درامد نہ کیا گیا 3 ماہ کے بعد دوبارہ مینجر واپڈا سے درخواست مارک کرواکر ایس ڈی او سول ایریا قصور کو دی گئی ایس ڈی او نے تجمل کو مارک کردی لیکن تجمل نے کہا ہم وزٹ کرتے ہیں آج تک وزٹ نہ کیا گیا اور تجمل کے پاس جا کر درخواست مانگی تو تجمل کا کہنا تھا کہ وہ درخواست گم ہو گئی ہے آپ نئی لکھ کے دے دیں اہل علاقہ بجلی نہ ہونے کہ وجہ سے بہت زیادہ پریشان ہیں ایکسین قصور اور ایس ڈی او قصور سے نوٹس کی اپیل ہے کہ اہل محلہ کا ٹرانسفارمر تبدیل کیا جائے