Baaghi TV

Tag: baaghi

  • ناقص اشیاء پر گورنمنٹ ایکشن لے،سردار فیصل اورنگزیب

    ناقص اشیاء پر گورنمنٹ ایکشن لے،سردار فیصل اورنگزیب

    قصور
    ناقص اشیاء پر احتجاج ،وزیراعلی نوٹس لیں،سردار فیصل اورنگزیب
    تفصیلات کے مطابق قصور کی مشہور سیاسی شحضیت سردار فیصل اورنگزیب نے وزیر اعلی اور وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ جو آپ نے سستے رمضان بازار قصور شہر میں لگائے ہیں اس میں ناقص اشیاء فروخت ہو رہی ہیں جو سبزی اور فروٹ منڈیوں میں رجکیٹ ہوجاتے ہیں وہ اس سستے رمضان بازار میں آ جاتے ہیں خدارا انصاف کے تقاضے پورے کریں اور تحصیل قصور کی عوام پر رحم کریں اور وزیر اعلی پنجاب خود رمضان بازاروں کا وزٹ کریں اور نوٹس لیں تاکہ تحصیل قصور کی عوام کو سستے رمضان بازاروں میں ریلیف مل سکے اگر چینی لینے جاتے ہیں تو صرف ایک کلو سے اضافی نہیں دی جا رہی وہ بھی ناقص ہوتی ہے جو استعمال کرنے کے قابل نہیں

  • راستوں کی بندش سے ادویات کی قلت

    راستوں کی بندش سے ادویات کی قلت

    قصور میں میڈیکل سٹورز پر بیشتر ادویات شاٹ،ہول سیل ڈسٹری بیوٹرز کا کہنا ہے دھرنے کی بدولت ادویات لاہوری مارکیٹ و ملک کے دیگر حصوں سے نا پہنچ پائیں،راستے بحال ہو گئے ہیں جلد سے جلد ادویات کی کمی پوری ہو جائے گی

    تفصیلات کے مطابق قصور و گردونواح میں میڈیکل سٹوروں پر بیشتر ادویات ناپید ہو گئی ہیں جس کی وجہ ہول سیل ڈیلرز کو ملک کی سب سے بڑی مارکیٹ لاہوری و دیگر میڈیسن کمپنیوں سے دھرنے کے باعث راستے بند ہونے کی وجہ سے ادویات کا نا ملنا ہے ضلع قصور و گردونواح کے ہول سیل ڈیلرز پاکستان کی سب سے بڑی میڈیسن مارکیٹ لوہاری لاہور سے میڈیسن خریدتے ہیں تاہم گزشتہ دنوں دھرنے کے باعث ادویات نا خریدی گئیں جس سے ادویات کی کمی ہو گئی اب راستے کھلتے ہی سپلائی کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا
    ادویات کی شاٹیج سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

  • ماہ رمضان میں غریبوں کی مدد کرنی چاہئیے

    ماہ رمضان میں غریبوں کی مدد کرنی چاہئیے

    قصور
    الہ آباد
    رمضان المبارک کی خوشیوں میں غرباء کو یاد رکھا جائے سہری اور افطاری میں روزہ داروں کے لئے انتظامات کروائے جائیں ان خیالات کا اظہار قاری عبد الجبار دانش اور حافظ عثمان فیصل نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ رمضان کا مہینہ رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے اس مبارک ماہ میں شیطان کو قید کر دیا جاتاہے اور ہر طرف خدا تعالیٰ کی رحمت اور برکت کا سماں ہوتا ہے نیکیوں کے اس موسم بہار میں غریب اور حقدار لوگوں کو بھی یاد رکھا جائے اور ان کی مالی مدد کے ساتھ ساتھ ان کے لئے سہری اور افطاری کا انتظام بھی کیا جائے جو کہ بہت بڑی نیکی ہے روزے کا اجر اللّٰہ تعالیٰ نے اپنے پاس رکھا ہوا ہے روزے دار کے لئے جنت میں داخلے کے لئے ایک الگ دروازہ ہو گا جس میں صرف روزہ دار ہی داخل ہوں گے

  • احساس پروگرام سے ملنے والی رقم حقدار کی بجائے اوروں کو

    احساس پروگرام سے ملنے والی رقم حقدار کی بجائے اوروں کو

    قصور احساس پروگرام کے نام پر ملنے والے خواتین کو بارہ ہزار کی رقم مافیا کی نذر ہونے لگی ایک جانب حکومت کرونااس تجویز کے دعوے کررہی ہے دوسری جانب احساس کفالت کرونا کی افواہ پھیلا رہی ہے ڈپٹی کمشنر قصور کو درخواست دینے کے ملنے والے لیٹر کے مطابق 72 کی ٹیم نے گنڈا سنگھ سکول اور للیانی کالج کا وزٹ کیا جہاں پر کرونا ایس او پیز پر عمل نہ ہونے کے برابر تھا دورانے وزٹ خواتین نے ایسی باتوں کا انکشاف کیا جو دل کو ہلا دینے والی تھی بیوہ عورتوں کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کی رقم لینے کے لیے ہمیں رات کو سڑکوں پر سونا پڑتا ہے سارا دن ہمارے سکول میں بیٹھے رہتے ہیں مر گیا کنٹیکٹ ایچ بی ایل کے ایجنٹ کا کہنا تھا کہ آپ ہمیں دو ہزار دے گی تو پھر ہم آپ کی رقم نکال لیں گے اس سے بہتر ہے کہ اس پروگرام کی رقم دکانوں اے ٹی ایم کے ذریعے دی جائے جب ہمارے نمائندے نے ،بٹ موبائل والے سے سوال کیا کہ دو ہزار کیوں لے رہے ہیں تو اس نے کہا کہ ہم نے لاکھوں سکورٹی بینک کو دی ہے آپ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتےاعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ لوگوں کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے اور کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرایاجائے تاکہ لاکھوں بچوں کی زندگیاں بچ سکے

  • دھرنا تاحال جاری،سعد رضوی کی رہائی تک دھرنا دیا جائے گا

    دھرنا تاحال جاری،سعد رضوی کی رہائی تک دھرنا دیا جائے گا

    قصور
    پرسوں سے قصور لاہور روڈ مین گول چکر تاحال بند ،لبیک کارکنان کا سعد رضوی کی رہائی تک دھرنا ختم نا کرنے کا فیصلہ،دھرنا شرکاء کے لئے کھانے پینے کا مکمل انتظام

    تفصیلات کے مطابق پرسوں تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد حسین رضوی کی گرفتاری کے بعد سے لبیک کارکنان نے لاہور قصور روڈ نزد نیا لاری اڈاہ گول چکر بند کر رکھا ہے جس سے ہر قسم کی طرف بند ہے تاہم چھوٹی گاڑیاں ذیلی چھوٹے راستوں سے گزر رہی ہیں جبکہ کنٹینر وغیرہ پرسوں سے ہی قصور بائی پاس پر رکے ہیں جن میں سے بیشتر پر کھانے پینے کی اشیاء لوڈ ہیں
    دھرنے کے شرکاء و انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سعد رضوی کی رہائی تک دھرنا ختم نہیں کیا جائے گا جبکہ دھرنا شرکاء کے کھانے پینے کا مکمل انتظام کیا گیا ہے اور دھرنے کی سیکیورٹی لبیک کارکنان کر رہے ہیں

  • رمضان بازار لگانے پر لوگ ناراض

    رمضان بازار لگانے پر لوگ ناراض

    قصور
    رمضان بازار کالونی پارک میں لگانے پر شہریوں کا احتجاج
    تفصیلات کے مطابق رمضان بازار شہر کے وسط کی بجائے کالونی پارک میں لگانے پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا ہے، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ رمضان بازار پرانی وسیع جگہ اور شہر کے وسط میں ریلوے اسٹیشن پر لگائے، ضلعی انتظامیہ نے رمضان بازار لگانے کے لئے شہر سے دور منیر شہید کالونی پارک کا انتخاب کیا ہے، ضلعی انتظامیہ کے اس فیصلے پرشہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ رمضان بازار ہر سال ریلوے اسٹیشن کے باہر وسیع جگہ پر لگایا جاتا ہے جو دکانداروں اور شہریوں کے لیے موزوں جگہ ہے شہر کے وسط میں ہونے کی وجہ سے ہر شہری کی یہاں تک رسائی بھی آسان ہے رات گئے تک ٹریفک اور شہریوں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری رہتا ہے جبکہ منیر شہید کالونی پارک ایک پوش علاقہ ہے، یہاں پر عام دنوں میں شہریوں کو سرعام لوٹنے کی وارداتیں ہوتی رہتی ہیں،

  • انسداد ڈینگی کیلئے اجلاس کی صدارت ڈی سی نے کی

    انسداد ڈینگی کیلئے اجلاس کی صدارت ڈی سی نے کی

    قصور
    ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گُل کے زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا
    اجلاس میں تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ محکمہ ہیلتھ کے افسران نے اجلاس کو بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ڈینگی مچھر کے تدارک کیلئے سرویلنس مزید موثر انداز میں کیاجائے اور جہاں سے بھی لاروا ملتا ہے وہاں لاروے سائیڈنگ کے عمل کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اور ذمہ داران کو نوٹسز جاری کئے جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈینگی کے خاتمے کے حوالے سے صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہونا دیا جائے کیونکہ کھڑا پانی مچھر کی آماجگاہ ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ڈینگی کی روک تھام کیلئے تمام محکمے ملکر اپنا کردار ادا کریں۔ہاٹ سپاٹ کوریج اور انڈرائیڈ ایکٹویٹی کو سوفیصد یقینی بنایاجائے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔تمام متعلقہ محکمہ جات متعلقہ افسران اپنے اپنے علاقوں میں موجودہ کباڑ خانوں، قبرستانوں، ٹائر شاپس اور دیگر جگہوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں اور لاروا کی افزائش والی جگہوں کو فوری طور پر ختم کروایاجائے۔ ضلعی انتظامیہ ڈینگی لاروا کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے ہر طرح کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے

  • شہر کے راستے بند لوگ دیہاتوں سے گزرنے لگے

    شہر کے راستے بند لوگ دیہاتوں سے گزرنے لگے

    قصور
    ملک بھر کی طرح قصور میں بھی راستے بند ،لوگ دیہاتوں سے گزر کر اپنی منزل مقصود تک پہنچنتے رہے،کئی گاڑیاں پیٹرول ختم ہونے سے بند،شہروں سے ملحقہ دیہاتوں میں گاڑیوں کا شدید رش

    تفصیلات کے مطابق کل لاہور میں تحریکِ لبیک پاکستان کے سربراہ سعد حسین رضوی کی گرفتاری کے بعد ملک بھر لی طرح قصور میں بھی میں شاہراہوں کو مظاہرین نے بند کر دیا جس کے باعث مسافر حضرات مین شاہراہوں کے نزدیکی دیہات سے گزر کر اپنی منزل مقصود تک پہنچتے رہے جبکہ بار بار راستے بھٹکنے کے باعث بیشتر گاڑیاں پیٹرول ختم ہو جانے سے بند ہو گئیں نیز بیماروں کو بھی علاج معالجے کیلئے ہسپتال جانے میں دشواری پیش آ رہی ہے قصور بائی پاس بمد ہونے سے لوگ قریبی دیہاتوں و رائیونڈ روڈ سے گزر رہے ہیں

  • ڈاکٹر کی مریضہ سے جنسی زیادتی کی کوشش

    ڈاکٹر کی مریضہ سے جنسی زیادتی کی کوشش

    قصور
    پتوکی میں عطائی ڈاکٹر کی شادی شدہ خاتوں مریضہ سے ساتھیوں کے ہمراہ ذیادتی کی کوشیش متاثرہ خاتون برہنہ حالت میں چیخ وپکار کرنے لگی کہ اہل علاقہ کے لوگ اکٹھے ہوگئے۔تھانہ سرائے مغل میں مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق نواحی گاوُں کھڈیاں میں ساجد بشیر کی بیوی بیمار تھی کہ وہ گاوُں میں موجود عطائی ڈاکٹر آفتاب گوگا کے پاس دوائی لینےگئی توڈاکٹر نے مریضہ کوچیک اپ کیلئےپچھلے کمرے میں جانے کا کہا ڈاکٹر اپنے قریبی دوست ندیم فضل دین کوساتھ لیکر اندر چلا گیا اور مریضہ شادی شدہ خاتوں کو برہنہ کرکے ذبردستی ذیادتی کا نشانہ بنانےلگا تومتاثرہ خاتون نے چیخ وپکار شروع کر دی جسکی وجہ سے اہل علاقہ کے لوگ اکٹھے ہوگئے اور خاتون کے شوہر نے ون فائیو پرپولیس کو اطلاع دے کر بلوالیا
    پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ سرائے مغل میں مقدمہ درج کرلیا

  • کالونی مالکان کا بے رحمانہ رویہ،اہل دیہہ پریشان

    کالونی مالکان کا بے رحمانہ رویہ،اہل دیہہ پریشان

    قصور
    قصور کے نواحی علاقہ اوراڑہ میں غیر قانونی بننے والی سوسائٹی سفاری گارڈن نے اہل علاقہ کا پانی بند کر دیا
    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی علاقے اوراڑہ میں بننے والی غیر قانونی سوسائٹی سفاری گارڈن نے اہل علاقہ کی سیوریج لائن بند کر دی جس سے پورے گاوں کا گندا پانی گلیوں میں جمع ہونا شروع ہو گیا
    پانی جمع ہونے سے سکول جانے والے بچے، نمازی، اور عام عوام شدید پریشانی کے عالم میں ہیں۔
    اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ گندگی کی وجہ سے ہمارے بچے ہیضہ، ملریا، ڈینگی جیسی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔
    اہل علاقہ نے ڈی سی قصور اور وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے