Baaghi TV

Tag: baaghi

  • چاند نظر نہیں آیا،یکم جُمَادَی الأُوْلٰی جمعرات 17دسمبر کو ہوگی ، مفتی منیب الرحمن

    چاند نظر نہیں آیا،یکم جُمَادَی الأُوْلٰی جمعرات 17دسمبر کو ہوگی ، مفتی منیب الرحمن

    مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ جُمَادَی الأُوْلٰی کا چاند نظرنہیں آیا ،یکم جُمَادَی الأُوْلٰی 1442؁ھ جمعرات17،دسمبر 2020؁ء کو ہوگی ۔ دریں اثنا آج مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت دفترمحکمہ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی ، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوا۔زونل رویتِ ہلال کمیٹی کراچی سے مولانا حافظ محمد سلفی ،قاری نذیر احمد نعیمی ، قاری محمد اقبال ،مولانا محمد صابر نورانی ،علامہ سید علی کرار نقوی ،ڈائرکٹر اسپیس سائنس سپارکو غلام مرتضیٰ نے شرکت کی اور ڈائرکٹرمحکمہ موسمیات عبدالقیوم بھٹو نے اجلاس کے انعقاد کے لئے تمام سہولتیں فراہم کیں۔

    پاکستان بھر میں صوبائی وضلعی اور زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکواٹرز پر منعقد ہوئے۔اکثر مقامات پر مطلع ابر آلود تھا یا غبار آلود ، پاکستان بھر میں کسی بھی مقام سے رویت کی شہادت موصول نہیں ہوئی ، محکمہ موسمیات کے تمام مراکزسے بھی عدمِ رویت کی رپورٹ موصول ہوئی ، لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ جُمَادَی الأُوْلٰی 1442؁ء کا چاند نظرنہیں آیا ،یکم جُمَادَی الأُوْلٰی 1442؁ھ جمعرات17دسمبر 2020؁ء کوہو گی15،دسمبر 2020؁

  • ظالم حکومت کے دن اب گنے جا چکے،بلاول بھٹو زرداری

    ظالم حکومت کے دن اب گنے جا چکے،بلاول بھٹو زرداری

    لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود کی ملاقات،چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے مخدوم احمد محمود کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی مصطفی محمود، علی محمود اور عبدالقادر شاہین کی بھی ملاقات

    چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی جنوبی پنجاب کے وفد کے درمیان سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال،چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو پارٹی وفد نے جنوبی پنجاب کی سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا،پارٹی کارکنان تیار رہیں، حکومت کے خلاف تحریک اہم مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی گفتگو

    چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام دشمن عمران خان کی ظالم حکومت کے دن اب گنے جاچکے،
    عمران خان عوام کے غیض و غضب سے نہیں بچ سکیں گے،

  • پاکستان اسٹیل مل کے ڈائریکٹر پر وفاقی محتسب اعلی میں جنسی ہراسگی کیس دائر

    پاکستان اسٹیل مل کے ڈائریکٹر پر وفاقی محتسب اعلی میں جنسی ہراسگی کیس دائر

    اسٹیل مل جنسی ہراسگی کیس، ڈائریکٹر A&P نے افسران بھیج دیئے

     تین افسران کس حیثیت میں وفاقی محتسب اعلی میں پیش ہوئے، سوالات کھڑے ہوگئے

    پیش ہونے والے تینوں افسران پر کرپشن دوسرے کے خلاف سپریم کورٹ میں کیس اور تیسرے پر عہدے کے ناجائز استعمال کا کیس ہے، زرائع

    کراچی ،پاکستان اسٹیل مل میں کرپشن کی کہانیوں کے بعد اب افسران پر جنسی ہراسمنٹ کیس داخل ہونے لگے، وفاقی محتسب اعلی میں اسٹیل مل جنسی ہراسمنٹ کیس میں نامزد ڈائریکٹر A&P نے اپنے چہیتے افسران بھیج دیئے، زرائع کے مطابق وفاقی محتسب اعلی میں لفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ طارق خان پر زاتی کیس میں طلبی پر اسٹیل مل کے تین افسران کس حیثیت میں پیش ہوئے جن میں سے ایک پر کرپشن اور دوسرے کے خلاف کیس سپریم کورٹ میں زیر التوا جبکہ تیسرے پر عہدے کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔
    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹیل مل کے کنٹریکٹ پر آئے ڈائریکٹر A&P لفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ طارق خان اور دیگر  پر وفاقی محتسب اعلی کے دفتر میں درج شکایت نمبر 86/2020  پیر 14 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر تھی تاہم وفاقی محتسب کے نوٹس جاری کرنے کے باوجود نامزد ملزمان لفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ طارق خان، کیپٹن ریٹائرڈ بابر برنارڈ میسی، نواز خٹک، ابو ظفر، ارتضی علی، عبدالودود خان اور شہریار احمد ناخود پیش ہوئے اور نہ ہی ان کا نامزد کردہ کوئی وکیل پیش ہوا بلکہ اسٹیل مل کی طرف سے جنسی ہراسمنٹ کیس کی نمائندگی کرنے کیلئے انچارج اے اینڈ پی ریاض منگی، انچارج آئی آر و انچارج لاء زرداد عباسی اور یامین زیبری پیش ہوئے جبکہ مدعی اکرم دھامنہ نے ملزمان کو براہ راست اپنی شکایت میں فریق بنایا ہے اور ان کی جگہ دیگر افسران پیش ہوکر کیس کی قانونی طور پر پیروی نہیں کرسکتے۔ کیس میں پیش ہونے افسران کا شکایت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    ذرائع کے مطابق لفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ طارق خان کی طرف سے پیش ہونے والے تینوں افسران پر انچارج اے اینڈ پی ریاض حسین منگی نامی افسر خود کرپشن کے مقدمات میں ملوث ہے جبکہ انچارج آئی آر و انچارج لاء زرداد عباسی و دیگر کے خلاف پاکستان اسٹیل مل انتظامیہ نے سپریم کورٹ میں کیس دائر کیا ہوا ہے۔ جس میں سپریم کورٹ نے زرداد عباسی و دیگر افسران کو ڈپٹی مینیجر سے اسسٹنٹ مینیجر بنانے کا حکم دے رکھا ہے جسے ڈائریکٹر A&P کرنل ریٹائڑڈ طارق نے خان سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرنے کے بجائے ردی کی ٹوکری پھینک دیا ہے جبکہ تیسرے افسر یامین زبیری اسٹیل مل کا ایک ریٹائرڈ آفیسر ہے جس نے دوران ملازمت محکمہ کی اجازت کے بغیر قانون کی ڈگری حاصل کی اور ملازمت ہی کے دوران غیر قانونی طور پر وکالت کا لائنسس حاصل کیا ہے اور اس افسر کو کرنل ریٹائرڈ طارق خان کا خاص آشیر باد حاصل ہے جسے بند اسٹیل ملز میں ڈیلی ویج افسر بھرتی کرلیا گیا تھا جبکہ قانون میں ایسی بھرتی کرنے کا انتظامیہ اسٹیل مل کو کوئی اختیار نہیں ہے۔

  • پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے رہنما و کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

    پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے رہنما و کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

    پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے رہنما و کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ،مقدمہ تھانہ سندر میں محمد عمران کی مدعیت میں درج کروایا گیا ، درخواست کے مطابق ایف آئی آر میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ،ہلڑ بازی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل ہیں

    مقدمہ میں ڈیڑھ سو دو سو نا معلوم افراد کو رکھا گیا ہے جبکہ کچھ رہنماؤں پہ نامزد ایف آئی آر دی گئی ہے اس ایف آئی آر میں ملک ندیم افضل ،رانا جمیل ، یسین چوہدری، امجد جٹ اور دیگر کو نامزد کیا گیا ہے ،پی ڈی ایم کے رہنما پہلے ہی ان مقدمات کی شدید مزمت کر چکے ہیں۔ اور اسے حکومت کی انتقامی کاروائی قرار دے چکے ہیں

    مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کے بعد کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم سب کے قائد حزب اختلاف شہباز شریف ہیں، شہباز شریف نے پہلی تقریر میں کہا تھا مل کر کام کریں، حکومت کی ضد اور انا کی وجہ سے شہباز شریف کو جیل میں ڈالا گیا ہے

    چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ جمہوریت بحال کرنے کیلیے پی ڈی ایم میں کوئی دراڑ نہیں ہے، ملک کو بحران سے نکالنا ہے،عمران خان وزیراعظم کی ناجائز کرسی چھوڑ دیں، جب سے عمران خان نے وزارت عظمیٰ کی کرسی سنبھالی ہر چیز کو نقصان پہنچایا ہے، حکمرانوں میں اہلیت نہیں کہ نظام چلا سکیں، عوام مہنگائی کی سونامی میں ڈوب رہے ہیں جب کہ ہمارے استعفے ایٹم بم ہیں، استعمال کی حکمت عملی بنائیں گے

  • گورنر ہاؤس سندھ میں اہم رہنماؤں کی ملاقاتیں،آخر معاملہ کیا ہے؟

    گورنر ہاؤس سندھ میں اہم رہنماؤں کی ملاقاتیں،آخر معاملہ کیا ہے؟

    گورنرسندھ عمران اسماعیل سے چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی گورنرہاﺅس میں ملاقات،آئین و قانون سازی ، عوامی فلاح وبہبود کے اقدامات ، بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال

    عوام کا معیار زندگی بدلنے کے لئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں گے ۔ ملاقات میں عزم کیا گیا
    بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے مشترکہ حکمت عملی انتہائی اہم ثابت ہورہی ہے۔

    ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور عوامی فنڈز کے تحفظ کے لئے قانون سازی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ملاقات میں اتفاق کر لیا گورنر سندھ نے کہا کہ وفاقی فنڈنگ سے جاری ترقیاتی منصوبوں کو عوام کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق سہولیات میسر آئیں گی ۔ کراچی پیکج سے معاشی حب میں ترقی کے نیا دور شروع ہوگا ۔

    چیئر مین سینٹ نے کہا کہ سینٹ میں آئین سازی میں عوامی مفاد کو مقدم رکھا جارہا ہے ۔
    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کی ترقی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے عوام کا اعتماد بڑھا ہے ۔

  • محمود خان اچکزئی پر تمام دیگر صوبوں میں مکمل پابندی لگادی جائے،جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما کا مطالبہ

    محمود خان اچکزئی پر تمام دیگر صوبوں میں مکمل پابندی لگادی جائے،جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما کا مطالبہ

    لاہور( ) جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی رہنماءمفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر ، سید محمد صفدر شاہ ، حافظ نصیر احمد نورانی، مفتی تصدق حسین ،مولانا محمد سلیم اعوان ، رشید احمد رضوی،مہر محمد ارشداور مفتی جمیل رضوی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے مینار پاکستان جلسہ میںان کے قائدین نے کمزورجلسہ کا غصہ لاہور کی غیور عوام پر نکالا ہے ۔جلسہ میں محمود خان اچکزی کا اہل لاہور کے خلاف زہر اُگلنااور زندہ دلان لاہور کو ہندوﺅں،سکھوں اور انگریزوں کا ایجنٹ قرار دینا دراصل وطن عزیز پاکستان کے خلاف ان کی ذہنیت کی عکاسی ہے انہیں افغانستان یاد ہے پاکستان یاد نہیں یہ لوگ کھاتے پاکستان کا ہیں اور گن غیروں کے گاتے ہیںجلسے کی میزبان مریم صفدر اور ن لیگی قیادت کو لاہور کی عوام سے معافی مانگنی چاہیے جن کی وجہ سے محمود اچکزئی کو بدزبانی کرنے کا موقع ملا۔جے یو پی کے رہنماﺅں نے کہا کہ اے این پی کی قیادت ،محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمن کے بڑوں نے تحریک پاکستان میں ہندوﺅں کی حمایت کی تھی اور مولانا فضل الرحمن کے مکتبہ فکر میں آج بھی یہ سب لوگ قیام پاکستان کو قائد اعظم رحمتہ اللہ علیہ کی غلطی کہتے ہیں ۔ان رہنماﺅں نے کہا کہ اگر لاہور کے جلسہ میں عوام نے ان کو اور نواز لیگ کے فوج مخالف بیانیے کو مسترد کردیا ہے تو اس پر لاہوریوں کو ہندوﺅں اور انگریزوں کا ایجنٹ کہہ کر گالی دینا زندہ دلان لاہور کی توہین ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ لاہور کے عوام نے ہمیشہ پختون،بلوچ ،سندھی اور کشمیری عوام کو اپنے دلوں میں جگہ دی ہے مگرلاہور کے عوام اپنے ملک اور فوج کے خلاف زبان درازی کرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے ۔ رہنماﺅں نے کہا کہ ہم ملک کی سلامتی اور ترقی کے لئے تمام تکالیف برداشت کریں گے مگر ملک اور قوم کے خلاف بدزبانی برداشت نہیں کرسکتے اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ محمود خان اچکزئی پر تمام دیگر صوبوں میں مکمل پابندی لگادی جائے اور قوم میں انتشار پیدا کرنے پر ان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔

  • جنوبی پنجاب میں جرائم کی شرح میں واضح کمی واقع ہوئی ،ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب

    جنوبی پنجاب میں جرائم کی شرح میں واضح کمی واقع ہوئی ،ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب

    بہاولپور: ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان (ستارہ امتیاز) نے کہا ہے کہ عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے جرائم کے خلاف سینہ سپر ہونے والے پولیس کے جوان محکمے کا سرمایہ ہیں۔امن و امان کے قیام کیلئے جانفشانی سے فرائض سرانجام دینے والے افسران و اہلکاروں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ فورس کا مورال بلند ہوسکے

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بہاولپور رینج کے دورہ کے موقع پر اشتہاریوں کیخلاف مھم میں بہترین کارکردگی کے حامل پولیس افسران میں نقد انعامات تقسیم کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب نے انسپکٹر عرفان اکبر،سب انسپکٹران محمد علی اور صفدر اقبال کے ساتھ ٹی اے ایس أئی محمد رفیق کو سی سی ون سرٹیفکیٹ سے نوازا۔آر پی او محمد زبیر دریشک اور ڈی پی او حسن مشتاق سکھیرا بھی انکے ہمراہ تھے

    ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں مجرمان اور اشتہاریوں کیخلاف مھم میں واضح کامیابی ملی ہے اور جرائم کی شرح میں واضح کمی ہوئی یے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فورس کا مورال بلند کرنے کیلئے فیلڈ افسران کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جارہی ہے تاکہ محکمہ پولیس عوام کی امیدوں پر پورا اترسکے۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جنوبی پنجاب پولیس کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی پولیس عوامی خدمت کیلئے مزید جانفشانی سے کام کرے۔قبل ازیں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کے دورہ بہاولپور کے موقع پر آر پی او بہاولپور محمد زبیر دریشک نے امن و امان کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ بھی دی۔

  • مسلم لیگ ن کی خاتون رکن اسمبلی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی

    مسلم لیگ ن کی خاتون رکن اسمبلی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی

    لاہور کچرا کنڈی میں تبدیل ہونے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی
    قرارداد کا متن یہ ہے کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان لاہور کو کچرا کنڈی میں تبدیل کرنے پر شدید غصے کا اظہار کرتا ہے،لاہور کے اہم ترین علاقوں میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیرلگے ہیں،کچرے کے ڈبے کئی روز سے فل ہونے کے باوجود اٹھائے نہیں جا سکے:ل،

    کئی روز سے پڑے کچرے کے ڈبوں سے تعفن کی بدبو پھیل رہی ہے،کچرے کے تعفن سے علاقہ مکینوں کو شدید ذہنی کرب کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،لارنس روڈ،تاجپورہ،گڑھی شاہو،بادامی باغ،ہربنس پورہ،داروغہ والا سمیت کئی علاقوں میں کچرے کے ڈھیر لگے ہیں،لاہور ویسٹ مینجمنٹ اور ضلعی انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے،
    لاہور شہر کو فوری کچرے سے پاک کیا جائے:قرارداد میں مطالبہ کیا گیا

  • قحبہ خانہ کے خلاف ایکشن لینے کی استدعا

    قحبہ خانہ کے خلاف ایکشن لینے کی استدعا

    قصور عرصہ دراز سے قائم قحبہ خانے کے خلاف پولیس کاروائی کرنے سے گریزاں علاقہ مکینوں کا ڈی پی او قصور عمران کشور سے نوٹس لیکر کاروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور تھانہ بی ڈویثزن کی حدود سابقہ پولیس چوکی بھسرپورہ سے چند قدم کے فاصلے پر محلہ محمد نگر میں عرصہ دراز سے قحبہ خانے قائم ہیںباور پولیس ان کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں نظر آتی ہے
    محلہ محمد نگر میں بدنام زمانہ نائیکہ پروین عرف پینو اور رفاقت عرف رفاقتی نے قحبہ خانہ قائم کیا ہوا ہے اور نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیں
    جس پر اہل علاقہ نے کئی بار شکایات کی ہیں تاہم کوئی کارروائی نہ ہو سکی اہل علاقہ نے ایس ایچ او بی ڈویژن عارف اور ڈی پی او قصور عمران کشور سے نوٹس لے کر کارروائی کا مطالبہ کردیا ہے

  • ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن انسپیکٹر کے خلاف درخواست

    ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن انسپیکٹر کے خلاف درخواست

    قصور ایکسائز انسپکٹر اسد اللہ نے شہریوں کے ساتھ بدتمیزی کرنا اپنا وطیرہ بنا لیا ٹوکن کی رقم ادا کردینے کے باوجود لاہور سے آئے شہری اور اس کی گاڑی کو چوکی لاری اڈا میں بند کروا دیا گاڑی کی اصل رجسٹریشن بک اور 3ہزار روپے رشوت دینے پرشہری کی جان خلاصی ہوئی شہری اویس عباس نے کارروائی کیلئے ڈپٹی کمشنر قصور کو درخواست دے دی اور بدتمیز ایکسائز انسپکٹر اسد اللہ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے
    تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن قصور میں تعینات ایکسائز انسپکٹر اسد اللہ نے شہریوں کے ساتھ بدتمیزی کرنا اپنا وطیرہ بنا رکھا ہے اور شہر کے مختلف داخلی و خارجی راستوں پر ناکے لگا کر گاڑیوں کو روک کر ان کو ڈراتا دھمکاتا ہے اور رشوت نہ دینے کی صورت میں ان کے ساتھ نہایت بدتمیزی اور بدمعاشی والا رویہ اختیار کر لیتا ہے۔گزشتہ دنوں لاہور کا شہری اویس عباس اپنے کزن کے ساتھ اپنے رقبہ موضع ویرم جارہا تھا جب وہ بائی پاس گول چکر کے پاس پہنچے تو ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی گاڑی جس میں اسد اللہ انسپکٹر اور ڈرائیور بیٹھے تھے اور کچھ ملازمین باہر کھڑے ہو کر گاڑیوں کو رکنے کا اشارہ کر رہے تھے۔ان کے روکنے پر شہری اویس عباس نے گاڑی روک دی اور ملازمین نے گاڑی کے ٹوکن بارے دریافت کیا جو ادا نہ تھے اور اس کا شہری اویس عباس کو علم بھی نہ تھا۔ ایکسائز انسپکٹر اسداللہ نے بدتمیزی کرتے ہوئے بدمعاشی کے لہجے میں کہا کہ تمہیں اور تمہاری گاڑی کو تھانے میں بند کروا دوں گا۔ گاڑی ٹوکن کی رقم29200 روپے ادا کرنے کے باوجود ایکسائز انسپکٹر نے اس کی گاڑی ہمراہ ملازمین ساتھ بھیج کر چوکی لاری اڈا بند کروا دی۔ایکسائز ملازم نے گاڑی کی اصل رجسٹریشن بک اور تین ہزار روپے رشوت کے عوض ایکسائز انسپکٹراسد اللہ سے جان خلاصی کرنے کی پیشکش کی جس پر شہری اویس عباس نے گاڑی کی اصل رجسٹریشن بک اور تین ہزار روپے دے دیئے مگر رشوت لینے کے باوجود ایکسائز انسپکٹر نے گاڑی نہ چھوڑی۔ شہری اویس عباس جب ای ٹی او قصور کے دفتر گیا تو وہ دفتر میں موجود نہ تھے مگر وہاں موجود ملازمین کی منت سماجت کی تو انہوں نے اس کی گاڑی چوکی لاری اڈا سے چھڑائی۔ شہری اویس عباس نے ڈپٹی کمشنر قصور کو ایکسائز انسپکٹر اسد اللہ کے خلاف کارروائی کیلئے درخواست دے دی ہے جس میں اس کے خلاف کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔