قصور میں سورج غروب ہوئے اور بادلوں کے راج کیساتھ آج چوتھا دن،سردی میں اضافہ،مذید چند دن ہلکے بادل رہنے کا امکان
تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں گزشتہ جمعہ والے دن ہونے والی بارش و ہلکی زالہ باری سے سردی میں کافی اضافہ ہو گیا ہے اور آج بادلوں کا راج بنے چار دن ہو گئے ہیں باخبر کسان ذرائع کے مطابق قصور میں اگلے چند دنوں تک ہلکے بادل رہینگے جس سے سردی کی شدت میں مذید اضافہ ہو گا
Tag: baaghi
-

سورج نا نکلے چار دن ہو گئے
-

شہری شدید زخمی حالت میں بھی گاڑی چلا کر خود اسپتال پہنچ گیا
کراچی: فیڈرل بی ایریا میں شہری پر قاتلانہ حملہ
شہری شدید زخمی حالت میں بھی گاڑی چلا کر خود اسپتال پہنچ گیا، واقعے کی فوٹیجز ویڈیو منظر عام پر آگئی ،شہری عبدالرحمان گاڑی میں گھر سے نکلا تھا، 2 موٹرسائیکل پر 4 ملزمان نےتعاقب کرتےہوئے شارع پاکستان پر گاڑی پر فائرنگ کی،ملزمان کی 2 گولیاں عبدالرحمان کو لگی تھیںشہری شدید زخمی حالت میں بھی گاڑی بھگا کر موقع سے جان بچا کر بھاگا،زخمی عبدالرحمان شدید زخمی حالت میں نجی اسپتال خود پہنچا،فوٹیج میں موٹرسائیکل سوار دو ملزمان کو گاڑی کا تعاقب کرتے دیکھا جاسکتا ہے ،فوٹیج میں دونوں ملزمان کے چہرے واضح دیکھے جاسکتے ہیں ،فوٹیج میں عبدالرحمان کو اسپتال میں زخمی حالت میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے
عبدالرحمان 2 روز سے آئی سی یو میں زیرعلاج ہے، ابتدائی معلومات میں واقعہ ڈکیتی پر مزاحمت کا نہیں لگتا، زخمی عبدالرحمان پر ماضی میں بھی قاتلانہ حملہ ہوا تھا، واقعے کا مقدمہ زخمی کے بھائی کی مدعیت میں عزیز آباد تھانے میں درج،
فائرنگ کا واقعہ 11 دسمبر کو پیش آیا تھا، -

پنجاب کے سرکاری ریسٹ ہائوسز سیاحتی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا
پنجاب کے سرکاری ریسٹ ہائوسز سیاحتی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ابتدائی طور پر محکمہ آبپاشی اور پنجاب ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے درمیان اثاثوں کی منتقلی پر اتفاق ہوا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ اریگیشن کے آفس میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔
تقریب میں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے ٹورازم اینڈ پی ایچ ایز و چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود اور وزیر آبپاشی پنجاب سردار محسن خان لغاری بھی شرکت کی۔
ایم او یو پر ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب (ٹی ڈی سی پی) کی طرف سے جنرل مینجر آپریشنز عاصم رضا جبکہ اریگیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے چیف انجنئیر شیخ معین نے دستخط کئے۔ اس موقع پر سیکرٹری اریگیشن سیف انجم، سیکرٹری ٹورازم احسان اللہ بھٹہ اور ایم ڈی ٹی ڈی سی پی تنویر جبار بھی موجود تھے۔
اس پلان کے تحت وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سمال ڈیمز پر موجود اریگیشن ریسٹ ہاوسز کو عوام کیلئے کھولا جائے گا اور وہ ٹی ڈی سی پی کے توسط سے ریسٹ ہائوسز کی بکنگ کرا سکیں گے۔تقریب سے خطاب میں مشیر سیاحت آصف محمود نے کہا کہ ٹی ڈی سی پی محکمہ آبپاشی کے ریسٹ ہائوسز کی بکنگ کرسکے گی۔ پنجاب میں سرکاری ریسٹ ہاوئسز کا بڑا نیٹ ورک موجود ہے۔ ماضی میں صرف سرکاری افسران یہ ریسٹ ہائوس استعمال کرتے تھے۔ اکثر ریسٹ ہائوسز زیادہ تر خالی رہتے ہیں۔ پنجاب حکومت نے تمام ریسٹ ہائوسز کا بہتر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ اریگیشن اور محکمہ سیاحت میں ایم او یو اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ ریسٹ ہاؤسز عوام کیلئے کھولا جانا خوش آئند ہے۔
-

اوپن یونیورسٹی نے امتحانی مشقیں / اسائنمنٹس جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا
اوپن یونیورسٹی نے امتحانی مشقیں / اسائنمنٹس جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا..
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے میٹرک، ایف اے اورآئی کام پروگرامزکی امتحانی مشقیں (اسائنمنٹس) جمع کرانے کا شیڈول اپنی ویب سائٹ پر جاری کردیا ہے۔شیڈول کے مطابق میٹرک، ایف اے اور آئی کام کے مکمل کریڈٹ کورسز کی پہلی اسائنمنٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ 30۔نومبر، جبکہ دوسری اسائنمنٹ جمع کرانے کی تاریخ 20۔دسمبرہے۔ پہلی اسائنمنٹ مقررہ تاریخ تک جمع نہ کرانے والے طلبہ کو مہلت دی گئی ہے، کہ وہ پہلی اسائنمنٹ اپنی دوسری اسائنمنٹ کے ساتھ20۔دسمبر تک جمع کراسکتے ہیں۔شیڈول کے مطابق تیسری اسائنمنٹ کی تاریخ 20۔جنوری اور چوتھی اسائنمنٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ 20۔فروری 2021ء مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح نصف کریڈٹ کورسز کی پہلی مشق جمع کرانے کی تاریخ 20دسمبر جبکہ دوسری مشق جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 فروری 2021ء ہے۔
واضح رہے کہ یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2020کے میٹرک /ایف ا ے اور آئی کام کے داخلے کنفر م ہوچکے ہیں۔ داخلہ فارم ارسال کرنے والے امیدوار اپنے داخلے کی کنفرمیشن یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے کرسکتے ہیں۔مذکورہ پروگرامز میں داخل طلبہ کو کتب بھی ارسا ل کی جاچکی ہیں۔ سمسٹر خزاں 2020ء کے مطالعے کی مدت نومبر 2020ء تا فروری 2021ء ہے۔طلبہ کو مطالعے میں باقاعدگی اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہےٗ اُنہیں مطالعے کے دوران ہی مشقیں حل کرنے اور مقررہ تاریخوں تک ہر صورت اپنے مقررہ ٹیوٹرز کو دستی یا بذریعہ ڈاک ارسال کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
طلبہ اپنے کورسز کے لئیے مقرر کردہ ٹیوٹرز کا نام، پتہ اور فون نمبر ویب سائیٹ پر موجود TUTOR INFORMATION لنک سے حاصل کر سکتے ہیں -

عمر شیخ فارمولا،لاہور پولیس میں پھر اکھاڑ پچھاڑ
پالیسنگ آف پولیس/عمر شیخ فارمولا
سربراہ لاہور پولیس محمد عمر شیخ کا پالیسنگ آف پولیس کےلئے بڑا اقدامعرصہ دراز سے ایک ہی جگہ پر تعینات افسران و اہلکاروں کو تبدیل کر دیا گیا،
سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر ایس ایس پی ایڈمن عثمان باجوہ نے احکامات جاری کر دئیے،
اہلکاروں کے تبادلے مختلف مراحل میں کئے جائیں گےایس ایس پی ایڈمن عثمان باجوہ کے مطابق پہلے مرحلے میں مجموعی طور پر 431 افسران و اہلکاروں کو تبدیل کیا گیا ہے، عرصہ دراز سے ایک ہی جگہ پر تعینات 133 کلریکل/ منسٹریل سٹاف کو بھی تبدیل کر دیا گیا، تبدیل ہونے والوں میں سی سی پی او آفس، آپریشنز ونگ، انوسٹی گیشن ونگ اور سیکیورٹی ڈویژن کے افسران و اہلکار شامل،
پڑھے لکھے، محنتی، اچھے ریکارڈ کے حامل افسران و اہلکاروں کی دفاتر میں تعیناتی کا موقعہ دیا جارہا ہے، اہلکاروں کو برابر کا موقعہ ملنے سے بہترین نتائج حاصل ہونگے، دفاتر میں عرصہ دراز سے تعینات اہکار مافیا کی شکل اختیار کرگئے ہیں،نئے افسران و اہلکاروں کی تعیناتی سے محکمانہ امور میں نکھار آئے گا، لاہور پولیس کے تمام ونگز سے مافیا کا خاتمہ کرنا ہی عمر شیخ فارمولا ہے،
-

چین کس بات پر فکر مند ہے،زلفی بخاری سے ملاقات میں چینی سفیر نے بتا دیا
پاکستان میں تعینات چین کے نئے سفیر نونگ رونگ کی معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری سے ملاقات۔ملاقات میں پاکستانی طلباء، سیاحت اور افرادی قوت کے معاملات پر اہم بات چیت۔چین پاکستانی طلبہ کے معاملے پر فکر مند ہے۔
سفیرکرونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے چین نے اپنی ویزا پالیسی سخت کی ہے۔وہ پاکستانی طلباء جن کی ڈگری آخری مراحل میں نہیں ان کے لئے آن لائن کلاسز جاری رہیں۔آخری سال میں داخل 300 پاکستانی طلبہ کے لیے صرف پیپر دینے کی تجویز زیر غور ہے۔
زلفی بخاری نے کہا کہ وزارت اوورسیز 300 طلباء کا ریکارڈ چین کے سفارت خانے کو فراہم کردے گی۔ طلباء کے معاملے کو باہمی طریقے سے حل کرنے کے لیے ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔
ملاقات میں چین کا وزارتی سطح پر بدھا کوریڈور پر تعاون کا بھی عہد۔شمالی سوات سے پنجاب اور بلوچستان تک بدھا کوریڈور بنا رہے ہیں۔ یہ راہداری چینی سیاحوں کے لیے ایک اہم اور مقدس راہداری ہوگی۔ پاکستان نے 2019 میں 10 سالہ ریکارڈ افرادی قوت چین بھیجی۔
چین میں پاکستانی کمیونٹی کی فلاح اور افرادی قوت کو مزید بڑھانے کے لیے پہلی دفعہ کمیونٹی ویلفیئر اتاشی بھیج رہے ہیں۔
پچھلے سفیر کے ساتھ بھی چین میں افرادی قوت کو بڑھانا موضوع اول رہا۔ سفیر کا چین میں پاکستانی افرادی قوت بڑھانے پر اتفاق۔
محنت کی صنعت میں پاکستان سے مزید افرادی قوت لیں گے۔ چین بہت جلد پاکستان سے اسپورٹس میں تعاون کی یاداشت پر بھی دستخط کرے گا۔ -

نجی کمپنی نے مسافرٹرینوں کے کرائیوں اور بلٹی میں اضافی کر دیا
نجی کمپنی نے مسافرٹرینوں کے کرائیوں اور بلٹی میں ہونے والا اضافہ واپس نہ لیا
ریلوے سٹیشنوں پر کرائے نامے اویزاں کئے اور نہ ہی نجی کمپنی کوجرمانہ کیاجاسکا،
ڈی سی او کی کرائیوں میں اضافے کی تردید کے بعدریلوے ریٹ ا نسپکٹر مارکیٹنگ نے کرائیوں میں اضافے کی تصدیق کردی
ہمیں سرکاری ریٹس دیکھائے جاتے اور مسافروں سے اضافی کرائے وصول کیے جارہے ہیں،ریٹ ا نسپکٹر مارکیٹنگاسلام آباد،نجی کمپنی کی طرف سے کرائیوں اورسامان کی بلٹی کے کرائے میں غیرقانی اضافہ واپس نہ لیاجاسکااور نہ ہی ریلوے سٹیشنوں پر کرائے نامے اویزاں کئے اور نہ ہی نجی کمپنی کوجرمانہ کیاجاسکا، راولپنڈی میں صر ف کرایہ نامہ لگایاگیامگراس پر بھی عمل نہیں ہورہاہے۔ بچوں و بزرگوں کے آدھے ٹکٹ بھی بحال نہ ہوسکا،ڈی سی او ریلوے کی کرائیوں میں اضافے کی تردید کے بعد ریٹ ا نسپکٹر مارکیٹنگ نے کرائیوں میں اضافے کی تصدیق کردی،ہمیں سرکاری ریٹس دیکھائے جاتے اور مسافروں سے اضافی کرائے وصول کیے جارہے ہیں،ڈی سی او ریلوے کومعاملے کے بارے میں آگاہ کردیاوہ ہی ایکشن لیں گے۔نجی ایس جمیل اینڈ کمپنی نے نجکاری کی جانے والی مسافر ٹرنیوں کی کرائیوں میں غیرقانونی اضافہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نجکاری کی جانے والی مسافر ٹرینیوں جس میں مہر ایکسپریس،اٹک ایکسپریس،جنڈ ایکسپریس فیض احمد فیض اور لاثانی ایکسپریس شامل ہیں کے کرائیوں میں نجی کمپنی ایس جمیل اینڈ کو نے 70فیصد تک اضافہ کیاتھا۔ میڈیا میں خبر آنے کے بعدسابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور ہیڈکواٹر میں 10اکتوبر کوکرائیوں میں اضافہ ثابت ہونے پر اعلان کیاتھاکہ اگر دوبارہ غیرقانونی اضافہ کیاگیاتو 24گھنٹوں میں ٹرین واپس لے لیں گے اور جرمانہ کے لیے تین رکنی کمیٹی بنائی گئی جس کی ابھی تک رپورٹ سامنے نہیں آئی۔
اس کے بعد دوبارہ26نومبرکو دوبارہ انکشاف ہوا جب نجی کمپنی نے ایک مسافر سے 70 کلوسامان کاکرایہ 14سو روپے لیاجبکہ کرایہ 130روپے بنتاتھاجس پر پتہ چلاکہ نجی کمپنی سامان کی بلٹی پر مسافروں سے غیرقانونی طور پر 13سو فیصد تک اضافی کرائے لے رہی ہے جس کادوبارہ سابق وفاقی وزیر نے نوٹس لیا اور 28نومبر کودوبارہ لاہور ہیڈکواٹر میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ نجی کمپنی کو جرمانہ کیاجائے اور کرائے نامے ریلوے سٹیشنوں پر اویزاں کئے جائیں گے۔ مگر اس کے باوجود زائد کرائیوں اوربلٹی کے زیادہ پیسے قانون کے مطابق نہیں کئے گئے۔10اکتوبر کوراولپنڈی میں ڈی سی او ریلوے نے بتایاکہ انہوں نے کرایہ نامہ آویزاں کردیاہے اور کسی قسم کازائد کرایہ نہیں لیاجارہاہے جس پر دوبارہ تحقیق کی گئی تو بلٹی کے کرائیوں میں ہونے والا اضافہ واپس نہیں لیاگیاتھا راولپنڈی سے جنڈ تک موٹرسائیکل کی بلٹی 800روپے میں کی جارہی تھی جبکہ سرکاری ریٹ 390روپے بنتاہے اس طرح موٹرسائیکل کی بلٹی میں 100فیصد اضافی ابھی بھی لی جارہی ہے اس کے ساتھ 70 کلوسامان کی بلٹی راولپنڈی سے جنڈتک 700 روپے لیے جارہے ہیں کمپنی کے نمائندے نے بتایاکہ 10 روپے کل کے حساب سے چارجز ہوں گے جبکہ سرکاری ریٹ نے245 روپے بنتاہے اس طرح اٹک ایکسپریس کے بلٹی ریٹس بھی قانون کے مطابق نہیں کئے گئے۔
اٹک ایکسپریس کااٹک سے چھب تک موٹرسائیکل کاپہلے نجی کمپنی 800روپے لیتی تھی جوخبر آنے کے بعد اب 500 روپے کردیئے گئے ہیں مگر ریلوے کے سرکاری ریٹس کے مطابق یہ 230روپے بنتے ہیں اس طرح 60کلوسامان جس کاسرکاری ریٹ130 روپے ہے کے بجائے 210روپے لیے جارہے ہیں۔اس طرح مسافروں سے اٹک اور جنڈ ایکسپریس کاکرایہ ابھی بھی 50 فیصد تک اضافی لیاجارہاہے اس کے ساتھ بچوں کے آدھا ٹکٹ بھی بحال نہیں کیاگیا۔مہرایکسپریس،اٹک اور جنڈایکسپریس کے پشاور ڈویژن میں کئی پر بھی کرایہ نامہ آویزاں نہیں کیاگیاہے۔راولپنڈی سٹیشن پر خبرآنے کے بعدمہرایکسپریس کاکرایہ آویزاں کیاگیامگر اس پر بھی عمل نہیں ہورہاہے۔مسافروں سے اکنامی کلاس میں فی ٹکٹ 20 سے 30 روپے اضافے لیے جارہے ہیں جبکہ برتھ کی ٹکٹ پر 150تک اضافی وصولی کی جارہی ہے اسی طرح اے سی ٹکٹ پر بھی اضافی پیسے لیے جارہے ہیں اس کے ساتھ آدھے ٹکٹ پر بھی عمل نہیں ہورہاہے۔کندیاں کاسرکاری کرایہ 350 جبکہ مسافروں سے 480 روپے تک لیاجارہاہے۔ڈی سی او ریلوے راولپنڈی ڈویژن نے لکھاہے کہ پارسل کے کرائے
کنٹریکٹرکوفراہم کیے جاچکے ہیں 70 فیصد کرائیوں اور 1300فیصد بلٹی کے ریٹس میں اضافے کی خبر جھوٹ پرمبنی ہے۔راولپنڈی سے کلورکوٹ تک کرایہ 450 روپے ہے نجی کمپنی کوکرائے میں 10 فیصد اضافے کا اختیار ہے جو 500 روپے تک بناجاتا ہے اگر کسی مسافر سے 550 روپے لیے گئے ہیں تو اس اثناء میں مطلع کیاجاتاہے کرائے نامے تمام سٹیشنوں پرآویزا ں کردیئے گئے ہیں جس پر کرائیوں کی مکمل تفصیل موجود ہے۔سوموارکوریلوے ریٹ انسپکٹر مارکیٹنگ امداد شاہ نے کرائیوں میں اضافے کی تصدیق اور کہاہے کہ ڈی سی او کو اس کی شکایت پہنچا دی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں نے عام آدمی کو کہاکہ وہ ایس جمیل کمپنی کے پاس جائے اور کہے کہ جنڈ کے لیے موٹرسائیکل بلٹی کرنی ہے اس آدمی سے ایس جمیل والوں نے 800روپے مانگے جبکہ سرکاری ریٹ 390روپے بنتاہے۔جب ہم ریلوے کے لوگ انسکشن کرنے جاتے تھے تو ہمارے سامنے سرکاری ریٹس ہی کا ہمیں کہتے تھے۔اس حوالے سے اب ڈی سی او ہی اس حوالے سے ایکشن لیں گے۔واضح رہے کہ ڈی سی او ریلوے نے پہلے مسافروں سے زائد کرائیوں کی وصولی کی تردید کرتے ہوئے جھوٹ قراردیاتھا۔
-

لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے ہوئے ہے، سی سی پی او لاہور
انو یسٹی گیشن پو لیس /ریکار ڈ یا فتہ ملزم گرفتار۔
ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن عبدالوہاب کی سربراہی میں نوانکوٹ پولیس کی کارروائی۔ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار۔گرفتارملزم عمران سے 8موبائل فونز،نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد۔
ملزم عمران تھانہ نوانکوٹ کے علاوہ شیراکوٹ،رائیونڈ،ستوکتلہ اور چوہنگ پولیس کو بھی مطلوب تھا۔ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
ڈی ایس پی نوانکوٹ عمر فاروق اورانچارج انویسٹی گیشن قمرساجد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے ریکارڈیافتہ ملزم کی گرفتاری پر پولیس کو شاباش دی
*گھروں میں چوری کی وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار برکی پولیس کی ایمرجنسی 15 کی کال پر بروقت کارروائی، گھر میں گھس کر چوری کی واردات کرنے والے دونوں ملزمان گرفتار، صاعد عزیز
محلہ دار نے مشکوک حرکات وسکنات پر پولیس ہیلپ لائن15 پر مدد کےلئے کال کی، اسد اور احمد نامی ملزمان سے چوری کے 03 لاکھ روپے اور اسلحہ برآمد،ایس پی کینٹ صاعد عزیز نے مزید بتایا کہ ملزمان دن میں ریکی کرکے رات کو گھروں میں واردات کرتے تھے،ملزمان کے خلاف مقدمہ، حوالات میں بند، مزید تفتیش جاری،ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں 06 گھروں میں وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا،
سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ کی ملزمان کےلئے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او برکی اور ٹیم کو شاباش دی -

عدالتی احکامات کی خلاف ورزی’انتظامیہ نے قبرستان کی دیواریں گرا دیں
عدالتی احکامات کی خلاف ورزی’انتظامیہ نے قبرستان کی دیواریں گرا دیں
ہم نے سپریم کورٹ سے سٹے آرڈر لیا ہے دو روز میں کاپی مل جائیگی’متاثرینگوجرانوالہ ،عدالتی احکامات کی خلاف ورزی’انتظامیہ نے قبرستان کو بھی مسمار کردیا’ہم نے سپریم کورٹ سے سٹے آرڈر لیا ہے دو روز میں کاپی مل جائیگی’متاثرین’تفصیلات کے مطابق قلعہ دیدارسنگھ میںسرکاری اراضی پر قابضین کے معاملہ پر اسسٹنٹ کمشنر صدر ساریہ حیدر کانفری کے ہمراہ قابضین کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کیا جس پر متاثرین نے ان کی گاڑی کو روک کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا کہ ہمارے ساتھ سخت زیادتی ہورہی ہے کہ آپ ہمیں بغیر کسی نوٹس کے ہماری اراضی کومسمار کرنے آگئے ہیں حالانکہ سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطاء بندیال’جسٹس ساجد علی شاہ’جسٹس سید مظہر علی اکبر نقوی کی جانب سے باقاعدہ احکامات ہیںکہ ابھی سرکاری اراضی کو واگزار نہ کروایاجائے اور متاثرین کوپریشان نہ کیاجائے متاثرین کی جانب سے احتجاج نے اس وقت شدت اختیار کی جب انتظامیہ کی جانب سے قبرستان کی چار دیوار کومسمار کیا جانے لگا مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی بھی کی۔
متاثرین محمد ابوبکر’نعیم خان’محمد موسیٰ’عارف خان’امین خاں’عبدالقدیر’عبدالوہب ودیگر متاثرین نے کہاکہ اے سی صدر ساریہ حیدر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہی ہیں اور علاقہ پٹواریوں کے ذریعے خوف وہراس پھیلایا جارہاہے کہ اپنی مدد آپ کے تحت جگہ کو خالی کردو ورنہ ہم آپ کے گھروں کوبھی مسمار کردینگے’اور آج نوبت یہاں تک آ پہنچی ہیں کہ ہمارے قبرستان کی دیوار کوبھی مسمار کرتے ہوئے قبروںکی بے ادبی کی گئی ہمارے آبائواجداد اس قبرستان میں دفن ہیں خدارا انتظامیہ کو چاہیے کہ قبرستان کے تقدس کوپامال نہ کریںمتاثرین نے کہاکہ ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے گھروں کو مسمار نہ کیا جائے ہمیں تھوڑا سا ٹائم دیاجائے تاکہ ہم اسکا کوئی متبادل انتظام کر سکیں۔
۔
-

وزیر اعظم نے معاون خصوصی کو احساس پروگرام کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کر دی
وزیرِاعظم عمران خان سے معاونِ خصوصی برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور کنٹری ڈائیریکٹر ورلڈ بنک ناجے بینحاسائین کی ملاقات
ملاقات میں وزیرِ اعظم کو احساس پروگرام میں ورلڈ بنک کی معاونت پہلے سے دوگنی کرنے کے بارے آگاہ کیا گیا جو اس پروگرام کو مزید بڑھا کر ذیادہ سے ذیادہ مستحق لوگوں کا سماجی تحفظ یقینی بنائے گا. مزید ورلڈ بنک کے کنٹری ڈائیریکٹر نے احساس پروگرام کو سماجی تحفظ کا فلیگ شپ پروگرام قرار دیتے ہوئے اس کو باقی ملکوں کیلئے بھی قابلِ تقلید نمونہ قرار دیا.
وزیرِ اعظم نے معاونِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو احساس پروگرام کی توسیع کیلئے جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایات جاری کر دیں.
مسٹر ناجے بینحاسائین نے وزیرِ اعظم کے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے پاکستان کے کوئلے پر دیگر ماحول دوست (قابل تجدید) ذرائع سے بجلی بنانے کے عہد کی تعریف کی اور اسے خطے میں ابھرتے ہوئے ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرت کی روک تھام کیلئے انتہائی ذمہ دارانہ اقدام قرار دیا.