Baaghi TV

Tag: baaghi

  • مرید عباس قتل کیس ،CCTVکی فرانزک رپورٹ طلب کر لی گئی

    مرید عباس قتل کیس ،CCTVکی فرانزک رپورٹ طلب کر لی گئی

    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ساؤتھ نے اینکر مرید عباس قتل کیس میں مدعیہ کی درخواست پر پولیس اور سندھ حکومت سے وقوعہ کی سی سی ٹی وی کی فرانزک رپورٹ طلب کرلی۔

    جیل میں قائم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ساؤتھ کی عدالت میں اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت ہوئی، پولیس کی جانب سے کیس کے مرکزی ملزم عاطف زمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

    مدعیہ مقدمہ کی جانب سے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی فرانزک رپورٹ کو بھی کیس کا حصہ بنایا جائے درخواست دائر کر دی، درخواست میں کہا کہ مرید عباس کے قتل کے وقت سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کے پاس موجود ہے،سی سی ٹی وی فوٹیج کی فرانزک رپورٹ کو بھی کیس کا حصہ بنایا جائے۔

    عدالت نے مدعیہ کے درخواست پر پولیس اور سندھ حکومت سے وقوعہ کی سی سی ٹی وی کی فرانزک رپورٹ طلب کرلی۔

    کیس کے مفرور ملزم عادل زمان کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش کردی، رپورٹ میں بتایا کہ ملزم عادل زمان سے متعلق اخبارات میں اشتہارات شائع کردیے ہیں ملزم عادل زمان کی جائیداد سے متعلق تفصیلات تاحال بورڈ آف ریونیو سے موصول نہیں ہوئی جس پر عدالت نے 19 دسمبر کو ملزم عادل زمان کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کرلیں

  • لاہوری آج عبرت کا نشان کس کو بنائیں گے ،شہریار آفریدی نے بتا دیا

    لاہوری آج عبرت کا نشان کس کو بنائیں گے ،شہریار آفریدی نے بتا دیا

    لاہور کے غیور عوام آج مسترد شدہ کرپٹ سیاستدانوں کا بائیکاٹ کرکے انہیں عبرت کا نشان بنائیں گے. چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سیاسی نوٹنکی کو مسترد کرکے عوام وزیراعظم عمران خان کے تدبر اور بصیرت پر مہر تصدیق ثبت کرینگے.پی ڈی ایم کے نام پر جمع ہونیوالے شرپسند ماضی میں ایک دوسرے کو چور لٹیرا ہونے پر وطن فروش اور عوام دشمن کہتے رہے. مگر یہی سیاسی ٹھگ آج اپنے اپنے لوٹ کا مال بچانے کیلئے اکھٹے ہوگئے ہیں. عوام 2018 کی طرح اس بار بھی انہیں شکست فاش دینگے.

    شہریار خان آفریدی نے مزید کہا کہ نیکٹا کے تھریٹ الرٹ کے باوجود مسترد شدہ سیاستدانوں کا ٹولہ اپنے سیاسی مفادات کے حصول کیلئے لاہور کے عوام کی زندگیوں سے کھیلنے پر تلا بیٹھا ہے. کسی ناگہانی صورتحال کی تمام تر ذمہ داری پی ڈی ایم کی قیادت پر ہوگی.ایک طرف بھارتی غیر قانونی قابض افواج لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے نہتے کشمیریوں پر بمباری کررہی ہیں اور ہماری بہادر افواج دشمن کا مقابلہ کررہی ہیں.ایسے حالات میں چند چور لٹیرے سیاستدان پی ڈی ایم کے لبادے میں چھپ کر لانگ مارچ کے نام پر ملک میں فسادات کا منصوبہ بنارہے ہیں. حکومت اور عوام کرونا وائرس جیسے عفریت کامقابلہ کرنے میں متحد ہیں مگر مفاد پرست سیاستدانوں کا ٹولہ اپنے لوٹ کے مال کو بچانے کیلئے عوام کو استعمال کرنا چاہتا ہے،

    پاکستانی قوم ان گنے چنے مفاد پرستوں کو قومی مفاد سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی سکتی.وقت آگیا ہے کہ عوام ان مفاد پرست خاندانی چوروں کا محاسبہ کریں گے. لاہور کے غیور عوام آج اس مفاد پرست ٹولے کا بائیکاٹ کرکے انکا محاسبہ کریں گے.
    لوٹ مار کی سیاست کے خاتمے کا وقت آپہنچا ہے. آج عوام چوروں اور لٹیروں کا بوریا بستر گول کردینگے.بار بار جمہوریت کے نام پر عوام کو لوٹنے والے سیاسی مداری ایک بار پھر اکٹھے ہو کر عوام کو خالی اور جھوٹے نعروں سے دھوکہ دینے نکل آئے ہیں

    عوام ان کھوکھلے اور جھوٹے نعروں کی حقیقت جان گئے ہیںمزید ان چوروں لٹیروں کے ہاتھوں بیوقوف بننے کےلئے تیار نہیں ہیںعوام نے ان چوروں کو 2018 فاٹا اور گلگت الیکشن میں بار بار مسترد کیا،اب یہ ٹولہ اپنی سیاسی نوٹنکی لے کر پی ڈی ایم کے نام سے لوگوں کو پاگل بنانے نکلا ہے،مودی، کووڈ اور پی ڈی ایم تینوں پاکستان کے دشمن ہیں،ہر طرف یہ ٹولہ پاکستان کے مفادات پر حملہ آور ہے۔
    عمران خان کی قیادت میں ہم ان تینوں دشمنوں کو اتحاد سے شکست دیں گے

  • پی ڈی ایم جلسہ ،راجہ بشارت نے رہنماؤں کے ناشتے پر اعتراض اٹھا دیا

    پی ڈی ایم جلسہ ،راجہ بشارت نے رہنماؤں کے ناشتے پر اعتراض اٹھا دیا

    وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کا پی ڈی ایم راہنماؤں پر تبصرہ,،عوام پی ڈی ایم راہنماؤں کی قوم سے دردمندی کا مشاہدہ کر لیں ،کارکنوں کو سڑکوں پر بلا کر خود فائیو سٹار ہوٹلوں میں ناشتے کر رہے ہیں،عوام کو سردی اور بیماری کے حوالے کر کے قائدین ایاز صادق کے گھر لاہوری کھابے اڑا رہے ہیں،اپنے بچے باہر بٹھا کر غریب کے بچے کوموت کے حوالے کر دیا ہے،ان ماؤں اور بہنوں کا کیاحال ہوگا جن کے بیٹے اور بھائی جلسے میں کورونا کا شکار ہوں گے

    پی ڈی ایم کا آج سیاسی پاور شو آج، مینار پاکستان میں بڑے اجتماع کی تیاریاں مکمل ہو گئیں۔ 120 فٹ لمبا 12 فٹ چوڑا سٹیج تیار، ساؤنڈ سسٹم نصب،40 ہزار سے زائد کرسیاں لگا دی گئیں۔ سیاسی قائدین کی قد آور فلیکسز اور بڑی سکرینیں نصب ہیں۔ مختلف جماعتوں کے کارکنوں کی آمد جاری ہے۔

    جے یو آئی کے 5 ہزار رضا کاروں نے سکیورٹی انتظامات سنبھال لیے۔ دوپہر ڈیڑھ بجے ایازصادق کی رہائش گاہ پر پی ڈی ایم رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔ قائدین قافلے کی شکل میں مینار پاکستان کیلئے نکلیں گے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کیمرے نصب کر دئیے گئے۔

    آج کے جلسے میں تحریک کے اگلے مراحل کے اعلان کیا جائے گا، جلسے میں پی ڈی ایم کے اتحاد میں شامل جماعتوں کی قیادت اور مرکزی رہنما شریک ہوں گے، جلسے سے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کریں گے، حکومت نے پی ڈی ایم کو جلسے کی باضابطہ اجازت نہیں دی اور اسی تناظر میں امن و امان کو قابو میں رکھنے کیلئے تیاریاں مکمل اپوزیشن کی گیارہ جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی تحریک کے پہلے مرحلے کا آخری جلسہ آج مینار پاکستان پر منعقد ہوگا جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں

  • پی ڈی ایم میں شرکت کیلئے قافلوں کی روانگی

    پی ڈی ایم میں شرکت کیلئے قافلوں کی روانگی

    قصور
    پی ڈی ایم جلسہ میں شرکت کیلئے قصور سے قافلوں کی روانگی کیلئے تیاری،جلسہ ہمارا جمہوری حق ہے ہمیں جانے سے کوئی نہیں روک سکتا،عمران خان اپنا کنٹینر جلسہ بھول گئے
    لوگوں کا اظہار خیال
    تفصیلات کے مطابق قصور سے مینار پاکستان پی ڈی ایم جلسہ میں شرکت کرنے کیلئے لوگ قافلوں کی صورت میں نکل رہے ہیں اور لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں روکنے کی کوشش کی گئی تو یہ زیادتی ہو گی کیونکہ ماضی میں عمران خان نے 126 دن تک ملک کو بند کئے رکھا تھا اب وہی لوگ بھول گئے کہ یہ جلسے ریلیاں ہمارا آئینی جمہوری حق ہے اور مہنگائی بے روزگاری کے خلاف آواز بلند کرنا بھی ہمارا حق ہے
    حکمران اگر سچے ہیں تو انہیں پھر اس جلسے کا ڈر کیسا ؟
    طاقت کے زور پر ہماری آواز کو دبایا نہیں جا سکتا اور نا ہی ہم دب سکینگے کیونکہ گورنمنٹ نے تمام حدیں پار کر لی ہیں اب عوام کی باری ہے

  • ایک ہی خاندان کے چار افراد جانبحق

    ایک ہی خاندان کے چار افراد جانبحق

    قصور
    نواحی گاؤں میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جانبحق جبکہ ایک کی حالت سیریس

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں سہاری میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق جبکہ ایک کی حالت تشویش ناک ہے مرنے والوں میں بچوں کی والدہ آسیہ بی بی، اسکے بچے طیب ، افضل اور اقرا شامل ہیں
    مرنے والوں میں تین بچے 2 سالہ طیب، 4 سالہ افضل ، 6 سالہ اقرا اور ان کی حاملہ والدہ آسیہ شامل ہے
    خاندان کے سربراہ تنویر کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا
    تنویر کا خاندان مقامی بھٹہ فرید برکس پر کام کرتا تھا
    تنویر کے والد نے کہا کہ میرے بیٹے، بہو اوران کے بچوں کے ساتھ جو کچھ ہوا سمجھ سے باہر ہے تاہم ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ خاندان کو مبینہ طور پر زہر دیا گیا

  • اے سی کو جائے نماز کا تحفہ

    اے سی کو جائے نماز کا تحفہ

    قصور
    پبلک پارک کا کام شروع کروانے پر اور الہ آباد میں گول چکر اور تزئین و آرائش کروانے پر معروف شخصیت سابقہ کونسلر مائی شریفان بی بی کا اسسٹنٹ کمشنر چونیاں کو لوح قرآن اور جائے نماز کا تحفہ فلاحی اقدامات کو سراہا اور ڈھیروں دعائیں دیں
    تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں گہلن ہٹھاڑ میں پانی کے تالاب کی جگہ پبلک پارک کا منصوبہ شروع کروانے اور الہ آباد چوک سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کر کے گول چکر بنوانے اور ٹف ٹائل اور سٹریٹ لائٹس لگوانے پر معروف سیاسی شخصیت بزرگ خاتون سابقہ کونسلر مائی شریفان بی بی نے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کو لوح قرآن اور جائے نماز کا تحفہ پیش کیا اور ان کو فلاحی کام کروانے پر داد اور ڈھیروں دعائیں دیں اے سی چونیاں عدنان بدر نے اس موقع پر سینئر صحافیوں بابا عبدالباسط حیدری اور مہر محمد اسماعیل جاوید سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب اللّٰہ تعالیٰ کی مہربانی ہے کہ عوام مجھ سے پیار کرتی ہے اور اپنی دعاؤں میں مجھے یاد کرتے ہیں عوام کی فلاح وبہبود کے لیے جب تک زندہ ہو کام کرتا رہوں گا میری نیت نیک ہے صرف اللہ تعالیٰ کی رضا اور قانون کی سربلندی کے لئے کام کرتا ہوں مجھ پر اللہ تعالیٰ کی خاص مہربانی ہے کسی سے نہ ہی میں ڈرتا ہوں اور نہ ہی کسی کے ساتھ میں زیادتی کرتا ہوں اور نہ ہی کسی کا ناجائز پریشر برداشت کرتا ہوں

  • سابق نام نہاد خادم اعلیٰ نے کن منصوبوں کو ترجیح دی،میاں اسلم اقبال نے واضح کر دیا

    سابق نام نہاد خادم اعلیٰ نے کن منصوبوں کو ترجیح دی،میاں اسلم اقبال نے واضح کر دیا

    میاں اسلم اقبال کا سروسز ہسپتال کا دورہ، مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا
    سابق حکومت نے شعبہ صحت کو نظر انداز کیا،سابق نام نہاد خادم اعلیٰ نے ذاتی تشہیر کے منصوبوں کو ترجیح دی- میاں اسلم اقبال
    لاہور 12دسمبر:-صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے سروسز ہسپتال کا اچانک دورہ کیا-

    اس موقع پر انہو ں نے زیر علاج مریضوں کی خیریت دریافت کی اور علاج معالجہ بارے دریافت کیا- اس دوران سروسز ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد افتخار بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے-صوبائی وزیر نے ہسپتال کی ایمرجنسی اور مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور طبی سہولتوں کا جائزہ لیا- پرصوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے ہسپتال میں مریضوں اور تیمارداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے-انہو ں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کے علاج معالجہ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے-

    انہو ں نے کہاکہ بزدار حکومت نے صوبے بھر میں جدید طبی سہولتوں سے آراستہ نئے ہسپتال قائم کئے ہیں -لاہور میں فیروز پور روڈ پر ہزار بستروں پر مشتمل نیا ہسپتال بنایا جا رہا ہے اورصحت انصاف کارڈ کے ذریعے غریب مریضوں کو سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں علاج کی جدید سہولیات دی گئی ہیں – انہو ں نے مزید کہاکہ سابق حکومت نے شعبہ صحت کو نظر انداز کیا-سابق نام نہاد خادم اعلیٰ نے ذاتی تشہیر کے منصوبوں کو ترجیح دی-

  • اسلام آباد افسوسناک واقعہ،ماں کے تشدد سے بچہ جاں بحق

    اسلام آباد افسوسناک واقعہ،ماں کے تشدد سے بچہ جاں بحق

    تھانہ رمنا کے علاقہ میرا آبادی میں 6سالہ بچے کے قتل کا معاملہ6سالہ مقتول مزمل عباس کو پیدائش کے بعد اس کے والد نے اپنے بھائی کی اولاد نہ ہونے پر اس کے حوالے کیا تھا،حوالگی کے 5سال بعد بچے کی والدہ نے بچے کی واپسی کے لئے کورٹ میں کیس دائر کیا

    عدالت نے بچے کو اپنی حقیقی والدہ کے حوالے کردیا
    بچہ اپنی حقیقی والدہ کے ساتھ نہ رہنا چاہتا تھا جس سے اس کی والدہ اس پر تشدد کرتی تھی
    تشدد سے آج بچے کی موت واقع ہوگئی جبکہ اس کی والدہ ملزمہ نسیم بی بی گھر سے فرار ہوگئی
    پولیس نے اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی کی اور ملزمہ کو گرفتار کرلیا،بچے کا پوسٹمارٹم کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

  • صحافیوں سے جبری استعفیٰ لینے کا سلسلہ جاری، پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی شدید مزمت

    صحافیوں سے جبری استعفیٰ لینے کا سلسلہ جاری، پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی شدید مزمت

    لاہور۔ پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی ڈان لاہور کے ریزیڈینٹ ایڈیٹر اشعر رحمان سے جبری استعفی لینے کی مذمت۔

    پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے ڈان لاہور کے ریزیڈینٹ ایڈیٹر اشعر رحمان سے ڈان انتظامیہ کی طرف سے زبردستی استعفی لینے کے اقدام کی مذمت کی ہے۔ پی یو جے کے صدر قمرالزمان بھٹی کا کہنا ہے کہ اشعر رحمان سے جبری استعفی لینے سے ثابت ہوگیا ہے کہ ڈان انتظامیہ نہ صرف اعلی اقدار سے عاری ورکرز دشمن ہے بلکہ ملک کے آئین وقانون کی باغی بھی ہے ۔پی یو جے کے صدر قمرالزمان بھٹی ۔جنرل سیکرٹری خواجہ آفتاب حسن ۔سینئر نائب صدر خرم پاشا۔نائب صدر یوسف عباسی۔سینئر جوائنٹ سیکرٹری عطیہ زیدی۔جوائنٹ سیکرٹری نصراللہ ملک ۔خزانچی بدر ظہور چشتی اور ایگزیکٹو کونسل نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ ڈان میڈیا گروپ کی انتظامیہ نے ریزڈینٹ ایڈیٹر لاہور اشعر رحمان سے جبری استعفی لے کر آئین و قانون کی ڈھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں ۔ڈان انتظامیہ کا یہ اقدام اعلی اقدار کے بھی خلاف ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اب ڈان جیسے ادارے میں پروفیشنل ایڈیٹر اور صحافیوں کی کوئی جگہ نہیں رہی۔پی یو جے کے صدر قمرالزمان بھٹی نے اس جبری برطرفی نما استعفی پر اشعر رحمان کو ٹیلی فون کیا اور ان سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پی یو جے ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے قانونی حق کے تحفظ کے لئے عدلیہ سمیت ہر دروازہ کھٹکھٹائے گی ۔ پی یو جے جنرل سیکرٹری خواجہ آفتاب حسن نے خبردار کیا کہ ڈان انتظامیہ ادارے سے صحافیوں کی جبری برطرفیوں اور استعفوں کی پالیسی اختیار کرنے سے باز رہے ورنہ پی یو جے اس کے خلاف بھرپور احتجاج کرئے گی۔

  • نواز شریف جلسے میں کیا کرنے والے ہیں؟مریم نواز نے بتا دیا

    نواز شریف جلسے میں کیا کرنے والے ہیں؟مریم نواز نے بتا دیا

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی مینار پاکستان پہ میڈیا سے گفتگو

    جس طرح ملتان کے جلسے میں رکاوٹیں ڈالیں اسی طرح لاہور میں بھی ڈالی جارہی ہیں ،پنجاب حکومت کی خوف کی نشانی ہے کہ راستے بند کیے جا رہے ہیں ،عوام ساری رکاوٹیں توڑ کر مینار پاکستان پہنچیں گے،انشااللہ بلاول بھٹو کے ساتھ مینار پاکستان کےلئے نکلوں گی ،عمران خان کسی بھی شکل میں اب این آر او مانگ رہاہے لیکن اب نوازشریف این آر او نہیں دے گاکل نوازشریف پی ڈی ایم کے جلسے میں جو بات کریں گے سب کو پتہ چل جائےگا

    سرکاری ملازمین، مزدور اور ریڑھی والے شہری سے گزارش کرتی ہوں کہ حکومت کو آخری دھکا دینے کےلئے مینار پاکستان ضرور آئیں ،ابھی کچھ نہیں بتائوں گی کہ کل کیا سرپرائز ہوگا

    شیخ رشید کے متعلق کوئی بات نہیں کرنا چاہتی
    سارے سرکاری ملازمین تاجر دوکاندار یا ریڑھی بان اور عوام سے گزارش کرتی ہوں کہ حکومتی کی نالائقی کا شکار ہیں اس حکومت کو گرانے کےلئے ضرور آئیں ،عزم مضبوط ہوتو سب کچھ ہو سکتا ہے جلسہ کل ضرور ہوگا

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مزید کہا کہ
    ملتان میں بھی یہ کیا، یہ ان کے خوف کی نشانی ہے
    پی ڈی ایم نواز شریف اور مسلم لیگ نون اب عمران خان کو این۔ آر او نہیں دے گا ،سرکاری ملازمین تاجروں اور عوام سے گزارش ہے کہ وہ کل کے جلسے میں ضرور آئیں،نواز شریف جلسے سےخطاب کریں گے آپ خود ہی سن لیں نا وہ کیا کہتے ہیں