قصور
تھانہ الہ آبادکو منشیات فروشوں نے گڑھ بنا لیا ،تھانے میں افسران و اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے منشیات فروشی جاری
متعلقہ ا فسران منشیات فروشوں کی گاڑیاں ذاتی و سرکاری کاموں میں استعمال کرنے لگے عوامی سماجی فلاحی و تاجر تنظیموں نے آر پی او شیخوپورہ ریجن سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا
تفصیلات کے مطابق تھانہ الہ آباد میں منشیات فروشوں نے ڈیرے جمالئے باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ منشیات فروش مقامی پولیس افسران سے مبینہ طورپر سازباز ہو کر تھانے کے اندر ہی منشیات فروخت کر رہے ہیں جبکہ پولیس افسران دن رات منشیات فروشوں کی ذاتی گاڑیاں استعمال کررہے ہیں علاقہ کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو نوجوان نسل کی اکثریت نشے کی لت میں مبتلاء ہو چکی ہے جس کی وجہ سے چوری وڈکیتی کی وارداتوں کی صورت میں کرائم کی شرح کافی حدتک بڑھ رہی ہے خصوصاََ بھاگیوال ٹبہ،گہلن ہٹھاڑ،کوڑے سیال،تلونڈی،بگھیانہ اور سید پور منشیات کا گڑھ ہیں جبکہ حکام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے مقامی پولیس فرضی مقدمات درج کر کے کارکردگی بہتر دکھانے میں مصروف ہے عوامی سماجی فلاحی و تاجر تنظیموں نے آرپی او شیخوپورہ ریجن سے تحقیقات کر کے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے
Tag: baaghi
-

تھانے کے اندر منشیات فروشی جاری
-

تجاوازت اور ناجائز قابضین کے خلاف سخت ایکشن
قصور
چونیاں میں تجاوزات کے خلاف سخت ایکشن
تفصیلات کے مطابق قصور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کا بروقت ایکشن اور 13 کنال اراضی واگزار کرانے کے لئے چوبیس گھنٹوں کا الٹی میٹم دے دیا
اورجوہڑ کی 13 کنال اراضی کو واگزار کرانے کا فوری طور پر حکم جاری کردیا انہوں نے موقع پر موجود معززین علاقہ جن میں سردار جاوید اشرف ڈوگر علاقہ پٹواری چوہدری طارق محمود سے اس تمام جوہڑ کے رقبے کی تفصیلات طلب کر لیں اور پورے معاملے کو سننے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر چونیاں جناب عدنان بدر نے فیصلہ کیا کہ 13 کنال جوہڑ کی اراضی کو واگزار کروایا جائے گا اور اس میں سے ایک کنال جگہ کوڑا کرکٹ پھینکنے کے لیے مختص کی جائےگی جبکہ جوہڑ پر قابضین کو انہوں نے سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ تمام لوگ 24 گھنٹے کے اندر اندر اپنا سامان ان مکانوں میں سے نکال لیں بصورت دیگر آپریشن تو ہر حال میں ہونا ہے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کے اس فیصلے پر مقامی افراد نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رہائشی ہونا ہر بندے کا حق ہے لیکن گورنمنٹ کی جگہ پر غیر قانونی تعمیرات بنانا اس سے بھی بڑا جرم ہے -

سردی اور کیچڑ ایک ساتھ،ضلعی انتظامیہ بے نقاب
قصور
رات بھر جاری رہنے والی بارش سے سردی میں اضافہ،گلی بازار جوہڑوں میں تبدیل،انتظامیہ کے جھوٹے دعوے بے نقاب
تفصیلات کے مطابق قصور میں گزشتہ رات بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ گلیاں محلے جوہڑوں میں تبدیل ہو گئے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کے جھوٹے دعوؤں کی قلعی کھل گئی ہے قصور اور گردونواح کے گلی محلوں میں پانی جمع ہو گیا ہے جس سے پیدل افراد کا چلنا دو بھر ہو گیا ہے جبکہ شہر میں بھی جگہ جگہ پانی کھڑا ہے
لوگوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ فوٹو شیشن کی بجائے عملی کام کرے -

جعلی انوائس تیار کرکے گاڑیاں بیچنے والاپانچ رکنی گینگ گرفتار
اسلام آباد ::اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس کی بڑی کارروائی
مسروقہ گاڑیوں کو ٹمپرڈ کرکے جعلی انوائس تیار کرکے رجسٹریشن آفس میں رجسٹر کروانے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے تین کروڑ مالیت کی 10 مسروقہ گاڑیاں بھی برآمد۔
گینگ نے اسلام آباد،پشاور اور لاہور میں یہ گاڑیاں رجسٹر کروائیں تھیں،ملزمان سے مزید گاڑیوں کی برآمدگی کے لئے تفتیش جاری ہے۔
ملزمان میں فرہاد حسین ولد راحد داد سکنہ ضلع مالا کنڈ ایجنسی، محمد علی ولد محمد اسحاق سکنہ اسلام آباد،محمد وسیم ولد راحت شاہ سکنہ مردان،محمد شہباز ولد سراج دین سکنہ فیصل آباد،محمد اقبال ولد نیاز علی سکنہ ملتان شامل ہیں۔
ملزمان گاڑیاں چوری کر کے ان کا چیسز وا نجن نمبر زمشین Device)) کے ذریعے ٹمپرڈ کر کے اور گاڑی کا Vin Plate ( بسکٹ ) بھی مشین سے بنوا کر اور جعلی انوائس بنوا کر اپلائیڈ فار مارکیٹ ویلیو پر فروخت کرتے تھے
برآمد ہونے والی گاڑیوں کے اصل چیسز و انجن نمبر کے نام کی گاڑیوں کراچی میں رجسٹرڈ ہیں جبکہ اس گروہ کا تیار کردہ جعلی انوائس اور ٹمپرڈ شدہ گاڑیاں ضلع پشاور، لاہور،اسلام آباد ایکسائز میں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں
جن کے کوائف حاصل کر کے مسروقہ گاڑیوں کی مزید برآمدگی کی جارہی ہے
جبکہ رجسٹریشن بک متعلقہ ETOs سے بلاک کی جار رہی ہے
ملزمان کے قبضے سے انجن جیسز نمبرز ٹمپرڈ کرنے والی ڈیوائس،ون پلیٹ بنانے والی ڈیوائس،کمپیوٹر کے ذریعے جعلی انوائس تیار کرنے والے آلات،انڈس /ٹویوٹا موٹرز کے مختلف شورومز کی جعلی مہریں،موبیلائزر چابیاں،ٹویوٹا موٹرز کی خالی انوائسزاور مکمل انوائسز برآمد ہو چکی ہیں،
ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد وقار الدین سید نے پولیس ٹیم کی اعلی کارکردگی پر تعریفی اسناد اور نقد انعامات دینے کا اعلان اور کہا کہ ان کے لئے آئی جی اسلام آباد سے بھی انعامات کی سفارش کی جائے گی۔
-

ٹارگٹ کلنگ و جبری بر طرفیاں، صحافی سراپا اجتجاج،اسلام آباد میں مظاہرہ
اسلام آباد:راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ ۔پنڈی اسلام آباد کے ورکنگ جرنلسٹس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مختلف صحافتی قائدین کا احتجاجی مظاہرے سے خطاب
ڈیرہ اسماعیل خان میں قتل ہونے والے صحافی قیس جاوید کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ۔چینل 24 نیوز کے جبری برطرف شدہ صحافیوں کو فوری بحال کرنے کا مطالبہ۔صحافیوں کو جبری برطرف کرنے کے محسن نقوی کے اقدام کی شدید مذمت ۔
صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ اور معاشی قتل کی شدید مذمت ۔احتجاجی مظاہرے سے آر آئی یو جے کے صدر شکیل احمد ,سابق صدر نیشنل پریس کلب شکیل قرار صاحب ،استاد صحافت جناب فاروق فیصل خان صاحب اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی نائب صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال صاحبہ نے خطاب کیا ۔احتجاجی مظاہرے میں ملک ظفر اقبال صاحب ، ملک زبیر ،شبیر مغل ،مدثر الیاس کیانی، عابد چوہدری ،قاسم جمشید ،قاسم منیر تیمور انور واجد جدوں ناصر عمران مانی راجہ تیمور اور بہت بڑی تعداد میں دیگر معزز ممبران نے شرکت کی.
روزنامہ جدت لاہور کے چیف ایڈیٹر جناب محمد سہیل رانا صاحب کی خصوصی ہدایت پر بیوروچیف اسلام آباد جناب راجہ بابر زیب صاحب ،بیورو چیف ہزارہ ڈویژن قاضی ابوبکر اور سٹاف رپورٹر اسلام آباد جناب راجہ ندیم اختر نے احتجاجی مظاہرے میں ادارے کی نمائندگی کی ۔
-

تاریخ کی سب سے بڑی کاروائی، 14 ارب مالیت کی منشیات بر آمد کر لی گئی
پاک بحریہ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کے ہمراہ بلوچستان کے علاقے جیوانی میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے 200 کلو گرام آئس اور 99 کلو گرام کرسٹل ڈرگ تحویل میں لے لی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت کا تخمینہ ایک ارب اسی کروڑ روپے لگایا گیا ہے جسے بحیرہ عرب کے راستے نامعلوم مقام پر منتقل کیا جارہا تھا۔ضبط شدہ منشیات کو مزید قانونی کاروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیاگیاہے۔
سمندر میں انسداد منشیات کے ایک تاریخی آپریشن میں ، پی ایم ایس اے نے 16 سمگلروں کے ساتھ دو کشتیاں پکڑ لیں اور بین الاقوامی مارکیٹ میں 14.660 ارب روپے مالیت کی منشیات برآمد کی۔ یہ پی ایم ایس اے کی تاریخ کا اب تک کا سب سے بڑا کیچ ہے۔ اس کاروائی میں 2410 کلوگرام چرس ، برآمد کی گئی




انسدادمنشیات کا کا میاب آپریشن سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور سمندری تحفظ کے فروغ کے لیے پاک بحریہ کی کاوشوں کا مظہر ہے
-

پاکستان پیپلز پارٹی نے مصطفیٰ نواز کھو کھر کے استعفی سے متعلق بیان جاری کردیا
سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کی پاکستان پیپلزپارٹی چھوڑنے کی خبریں بے بنیاد ہیں
سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کے چئیرمین پی پی پی کے ترجمان کے عہدے سے استعفے کی خبریں من گھڑت ہیںسینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کی پاکستان پیپلزپارٹی میں کسی سے بھی ناراضی کی خبریں بالکل غلط ہیں،سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر سے متعلق غیرمصدقہ اور مفروضات پر مبنی خبریں بظاہر بدنیتی کا شاخسانہ ہیں
سینیٹرمصطفیٰ نوازکھوکھرکو مریم نواز کے لیے پارٹی قیادت کے استعمال پراعتراض تھا ، شاید یہی وجہ ہے کہ انہیں ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہو
یاد رہے کہ سینیٹرمصطفیٰ نوازکھوکھر پارٹی میں اپنا واضح موقف رکھنے کے حوالے سے بہت معروف جانے جاتے ہیں اورشاید یہی وجہ ہے کہ ان ان کا یہ اندازپارٹی کوپسند نہ آیا ہو
-

لاہور،چئیر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی سرگرمیاں جاری،اہم رہنما کے گھر پہنچ گئے
لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی مرحوم چوہدری احمد مختار کے اہل خانہ کی رہائش گاہ آمد، چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم چوہدری احمد مختار کے صاحبزادے فیصل مختار اور عرفان قادر، عارف سعید سمیت دیگر لواحقین سے تعزیت کی، چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی مرحوم چوہدری احمد مختار کے جنت میں بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی
چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ شیری رحمان، راجہ پرویز اشرف اور قمرزمان کائرہ نے بھی چوہدری احمد مختار مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کی، چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ڈاکٹر نفیسہ شاہ، منور انجم، شہزاد سعید چیمہ، حسن مرتضی اور روبینہ خالد نے بھی چوہدری احمد مختار مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کی
چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مرحوم احمد مختار کی عوام کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، مرحوم چوہدری احمد مختار نے عوام کے حق حکمرانی کے لئے ہمیشہ ایک مثالی کردار ادا کیا، مرحوم چوہدری احمد مختار پاکستان پیپلزپارٹی کا ایک اثاثہ تھے،
-

نئے ہسپتال،فلائی اوورز،انڈر پاسز،انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک: لاہورشہر کی ترقی کیلئے میگامنصوبوں کا اعلان
نئے ہسپتال،فلائی اوورز،انڈر پاسز،انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک: وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا لاہورشہر کی ترقی کیلئے میگامنصوبوں کا اعلان،اربوں روپے کے منصوبوں سے لاہورشہر کو اس کا حق دینگے،فیروز پور روڈ پر9ارب سے ایک ہزار بیڈ کا جنرل ہسپتال بنا یا جائیگا،چلڈرن ہسپتال کو یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزکا درجہ دیا گیا ہے،چلڈرن یونیورسٹی کیلئے 4ارب روپے کی رقم مختص،سروسز ہسپتال میں 225بیڈ پر مشتمل جدید ترین ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ پر 2ارب50کروڑروپے لاگت آئی ہے
شاہکام چوک اور کریم بلاک مارکیٹ چوک پر فلائی اوور بنائے جائینگے،دونوں منصوبوں پر تقریباً6ارب روپے لاگت آئیگی،فیروزپور روڈ پر گلاب دیوی ہسپتال کے قریب تقریباً1ارب روپے کی لاگت سے انڈرپاس بنایا جائے گا،ریلوے سٹیشن سے شیرانوالہ گیٹ تک ساڑھے 4 ارب سے اوورہیڈ برج بنایاجائیگا، شمالی اورجنوبی شہر میں آمدورفت بہتر ہوگی
ایل ڈی اے سٹی میں کم آمدن والے طبقے کیلئے پہلے مرحلے میں 4 ہزار اپارٹمنٹس بنائے جائینگے،فلیٹ کی قسط 15ہزار ماہانہ ہوگی،راوی ریور اربن ڈویلپمنٹ کے منصوبے کا آغاز،یہ منصوبہ شہر میں پانی کی سطح کو بلند کرے گا اوراربوں روپے کی سرمایہ کاری ہوگی،والٹن کے قریب فنانشل سینٹر بنانے کی فزیبلٹی بن رہی ہے۔19ارب روپے سے نکاسی آب کا بڑا منصوبہ شروع کیا گیاہے،منصوبے کی تکمیل سے بارش کاپانی سڑکوں پر کھڑا نہیں ہوگا،بوٹ پہن کر تصویریں نہیں بنانا پڑیں گی،بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کیلئے لاہور میں 10 انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک بنائے جائینگے، 2ارب 80کروڑ روپے لاگت آئیگی،ٹھوکر نیاز بیگ پر3ارب روپے کی لاگت سے بین الاقوامی معیار کاجدید بس ٹرمینل 100کنال اراضی پربنایا جائیگا
لاہور میں پہلے مرحلے میں 50 الیکٹرک بسیں مختلف روٹس پرچلائی جائینگی،ان بسوں کا دائرہ کار دیگر شہروں تک بڑھایا جائیگا،لاہور پاکستان کادل ہے،لاہور کے ترقیا تی منصوبوں کی ذاتی طور پر تمام منصوبوں کی نگرانی کروں گا،جو قانون کی پاسداری نہیں کریگااس پر قانون کا وار ہوگا،کورونا ایس او پیز کی عمل داری یقینی بنانا چاہتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب @UsmanAKBuzdar کا لاہور کے میگا ترقیاتی پیکج کی تقریب سے خطاب:
2/2 pic.twitter.com/0B0JZIoVUr— PTI (@PTIofficial) December 11, 2020
لاہو:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لاہورشہر کی ترقی کیلئے میگامنصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اربوں روپے کے منصوبوں سے لاہورشہر کو اس کا حق دیں گے۔فیروز پور روڈ پر9ارب روپے سے ایک ہزار بیڈ کا جنرل ہسپتال بنا یا جائے گا،جس میں 400بیڈز جنرل، 400کارڈیالوجی اور 200 بیڈزپر بلڈ ڈیزیزکا ہسپتال بنے گا -نیا ہسپتال ارفع کریم ٹیکنالوجی ٹاور کے قریب ایل ڈی اے کی 124 کنال اراضی پر بنایا جائے گااور اس ضمن میں محکمہ صحت کی سمری کو منظور کرلیا گیا ہے۔ گنگارام ہسپتال میں مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال پر کو تقریبا 4ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جارہا ہے-چلڈرن ہسپتال کو یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزکا درجہ دیا گیا ہے اورچلڈرن یونیورسٹی کیلئے 4ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔میں نے چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا اوروہاں پر بچوں کارش دیکھا۔بچوں کے علاج معالجے کیلئے یہ پاکستان کی پہلی چائلڈ یونیورسٹی ہوگی۔
سروسز ہسپتال میں ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ بنایاگیا ہے جس پر 2ارب50کروڑروپے لاگت آئی ہے اوراس ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں 225بیڈزبھی ہیں۔ لاہور میں جناح ہسپتال کے بعد ایک بھی نیا جنرل ہسپتال نہیں بنایا گیا۔موجودہ ہسپتالوں پر دباؤ بڑھ رہاہے،یہی وجہ ہے ہم نے نئے ہسپتال بنانے پر کام شروع کیا ہے۔وہ آج 90شاہراہ قائداعظم پر لاہورشہر کی ترقی کے لئے میگاپراجیکٹس کے اعلان کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاہور میں تمام بڑی سڑکوں پر ٹریفک جام معمول بن چکا ہے-ٹریفک جام ہونے سے شہریوں کو شدیدپریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اورہم نے ان مسائل کے حل کیلئے شہر میں فلائی اوورز اورانڈر پاسزبنانے کا پروگرام بنایا ہے۔ شاہکام چوک اور کریم بلاک مارکیٹ چوک پر فلائی اوور بنائے جائینگے- دونوں منصوبوں پر تقریباً6ارب روپے لاگت آئے گی۔فیروزپور روڈ پر گلاب دیوی ہسپتال کے قریب تقریباً1ارب روپے کی لاگت سے انڈرپاس بنایا جائے گا۔شمالی لاہور کے لوگوں کو کبھی سہولتیں فراہم نہیں کی گئیں۔لاہور ریلوے سٹیشن سے شیرانوالہ گیٹ تک ساڑھے 4 ارب روپے سے اوورہیڈ برج بنایاجائے گا۔اس اوور ہیڈ برج کی تعمیر سے شمالی اورجنوبی شہر میں آمدورفت بہتر ہوگی اورٹریفک کے مسائل حل ہوں گے۔ان منصوبوں کی تکمیل سے لاہور کے شہریوں کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ہائی رائز عمارتوں کی تعمیر کی اجازت دے دی ہے۔ایل ڈی اے سٹی میں کم آمدن والے طبقے کیلئے پہلے مرحلے میں 4 ہزار اپارٹمنٹس بنائے جائیں گے۔8 ہزار کنال اراضی پرمجموعی طورپر 35 ہزار سے زائد اپارٹمنٹس تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے فلیٹ کم آمدن والے طبقات کو آسان شرائط پر دئیے جائیں گے اوران فلیٹس کی قسط 15ہزار روپے ماہانہ ہوگی اور20برس میں ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ دبئی کی طرز پر راوی کے کنارے ایک نیا شہر آباد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے- راوی ریور اربن ڈویلپمنٹ کے منصوبے کا آغاز کردیا گیاہے۔یہ منصوبہ شہر میں پانی کی سطح کو بلند کرے گا اوراربوں روپے کی سرمایہ کاری ہوگی۔والٹن کے قریب بھی ایک فنانشل سینٹر بنانے کی منصوبہ بندی کی ہے جس کی فزیبلٹی بن رہی ہے۔شہرمیں 19ارب روپے کی لاگت سے نکاسی آب کا بڑا منصوبہ شروع کیا گیاہے۔اس ضمن میں ایشیائی ترقیاتی بینک کا تعاون بھی شامل ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے بارش کاپانی سڑکوں پر کھڑا نہیں ہوگا۔بوٹ پہن کر تصویریں نہیں بنانا پڑیں گی۔انہوں نے کہا کہ لاہور کی سالوں پرانی بوسیدہ سیوریج لائن کو بتدریج بہتر کیا جائے گا-حاجی کیمپ سے راوی کی جانب نکاسی کی بڑی پائپ لائن کا منصوبہ مکمل ہوچکاہے – بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کیلئے لاہور میں 10 انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک بنائے جائیں گے۔انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک کے منصوبے پر 2ارب 80کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ باغ جناح میں انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک بننے سے رواں مون سون سیزن میں چند منٹ میں بارش کے پانی کا نکاس یقینی بنایا گیا- لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ پر3ارب روپے کی لاگت سے جدید بس ٹرمینل 100کنال اراضی پربنایا جائیگا-یہ بس ٹرمینل بین الاقوامی معیار کا ہوگا۔ لاہور میں پہلے مرحلے میں 50 الیکٹرک بسیں مختلف روٹس پرچلائی جائیں گی۔اس ضمن میں ورلڈ بینک کی معاونت بھی حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور کے بعد ان بسوں کا دائرہ کار دیگر شہروں تک بڑھایا جائے گا اورکسی قسم کی سبسڈی نہیں دینا پڑے گی۔ ماحول دوست الیکٹرک بسوں سے شہر کی فضا آلودہ نہیں ہو گی-حکومت پنجاب اور والڈ سٹی اتھارٹی آغا خان کلچرل سروسز کے اشتراک سے شاہی قلعہ کو اصل حالت میں بحال کررہی ہے-فرانس کا ادارہ ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ شاہی قلعہ کی بحالی میں تعاون کرے گا- انہوں نے کہا کہ شاہی قلعہ کی پرانی اور مخدوش عمارتوں کو مرمت کر کے اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔یہ منصوبہ چار ارب روپے کی لاگت سے پانچ برس میں مکمل ہوگا۔داتا دربار اوربی بی پاکدامن کے مزاروں میں بھی سہولتوں کو بہتر بنا رہے ہیں۔صوبہ بھر میں لنگر خانے اورپناہ گاہیں قائم کی جارہی ہیں۔پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ فنکشنل ہے اوراس ادارے میں آپریشن شروع ہوچکے ہیں۔2 ارب روپے کی لاگت سے لوکل گورنمنٹ اکیڈمی بنا رہے ہیں۔پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیرکے منصوبے کو سابق دورمیں بلاوجہ روکا گیا۔انہوں نے کہا کہ نئی عمارت کی تعمیر کیلئے مکمل فنڈنگ کردی ہے اوریہ عمارت جلد مکمل ہوگی۔ڈرگ اینڈ فوڈ لیب کو بھی جلد فنکشنل کردیا جائے گا۔ہم نے سابق حکومت کے منصوبوں کو نہیں روکا۔سابق حکومت 1300ارب کے ادھورے منصوبے چھوڑ کر گئی۔میری سیاسی و انتظامی ٹیم نے دن رات ایک کر کے لاہور کی ترقی کے لئے بڑا پیکیج دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے 36اضلاع کی ڈویلپمنٹ پروفائل تیار کرلی ہے۔لاہور پاکستان کادل ہے اوریہ شہر ہمارے دل کے بھی بہت قریب ہے۔میرا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے لیکن لاہورکی ترقی بھی بے حد عزیز ہے۔لاہور کے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے پاکستان تحریک انصاف کا ویژن ہے-لاہور پاکستان کا دوسرا بڑا شہر ہے اور وطن عزیز کا دل ہے- میگاپراجیکٹس لاہورکا حق ہے جو ہم دے رہے ہیں۔لاہور کے ترقیا تی منصوبوں کی ذاتی طور پر تمام منصوبوں کی نگرانی کروں گا-انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو خواب نہیں دکھا رہے بلکہ ان منصوبوں کیلئے عملی اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔لاہور کے شہریوں کیلئے ہر طرح کی سہولتوں کو بہتر بنائیں گے۔سیکرٹری صحت نے لاہور میں شروع کیے جانیوالے ہیلتھ پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے انفراسٹرکچر،فلائی اوورزاور اوورہیڈ برج کے منصوبوں کے حوالے سے بریف کیا۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے سفری سہولتوں کی بہتری کیلئے نئے پراجیکٹس سے آگاہ کیا۔ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی نے شاہی قلعہ کی بحالی کے پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا کہ جو قانون کی پاسداری نہیں کرے گااس پر قانون کا وار ہوگا۔کورونا ایس او پیز کی عمل داری یقینی بنانا چاہتے ہیں۔کورونا سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر ضروری ہیں،سب کو ماننا ہوگا۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد ریسٹورنٹ بند کیے جاچکے ہیں۔کورونا کے 170مریضوں کی حالت خطرناک ہے۔کوروناکی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔سیف سٹی کے ذریعے ای چالان کا سسٹم نافذ کیا جارہاہے۔ترقیاتی منصوبوں کے ٹائم فریم پر عملدر آمد ہوگا۔ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی خودنگرانی کروں گا۔صحافیوں سمیت ہر شہری کوصحت انصاف کارڈ دیں گے۔صوبائی وزراء میاں محمود الرشید،میاں اسلم اقبال،مراد راس،یاسر ہمایوں، معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان،اراکین اسمبلی،تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری،وائس چیئرمین ایل ڈی اے شیخ محمد عمران،اعلی حکام،کالم نگار،اینکرپرسنزاورسینئر صحافی بھی اس موقع پر موجود تھے۔



-

مولانا عبدالغفور حیدری کا کوٹ رادہاکشن میں خطاب پی ڈی ایم جلسہ کی تیاری
قصور
کوٹ رادھا کشن میں جمیعت علمائے اسلام کے جنرل سیکرٹری عبدالغفور حیدری کا خطاب ،پی ڈی ایم جلسہ کی تیاری
تفصیلات کے مطابق کل کوٹ رادہاکشن میں پی ڈی ایم لاہور جلسہ کی تیاریوں کے حوالے سے جمعیت علماء اسلام ضلع قصو راور (پی ڈی ایم کی مشترکہ جماعتیں) نے ایک پروگرام کا انعقاد کیا جس سے خصوصی خطاب جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام پاکستان و نائب صدر پی ڈی ایم حضرت مولانا عبدالغفور حیدری نے کیا پروگرام کل بروز جمعرات بعد از نماز ظہر البشیر سی این جی کےساتھ حویلی کوٹ رادھا کشن میں ھوا
پروگرام سے مسلم لیگ ن کے ذمہ داران نے بھی خطاب کیا جبکہ ہزاروں کارکنان و عام شہریوں نے شرکت کی