قصور چیئرپرسن وویمن پروٹیکشن پنجاب کنیز فاطمہ نے قصور ڈسٹرکٹ پروٹیکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق پلوشہ تنویر کوارڈی نیٹر،فوزیہ فاروق ڈپٹی کوارڈی نیٹر،سعدیہ کرن، شہزاد احمد ممبران نامزد۔اس موقع پر نامزد ہونیوالے عہدیداران نے اپنی اعلیٰ قیادت کے مشکور اور پرعزم ہو کر اپنی ذمہ داریاں نبھا کر ملک و قوم کی خدمت کرنے کااعادہ کیا
تفصیلات کے مطابق چیئرپرسن وویمن پروٹیکشن پنجاب کنیز فاطمہ نے ڈسٹرکٹ پروٹیکشن کمیٹی قصور کے عہدیداروں کو نامزد کرکے ایک تقریب میں ان کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پلوشہ تنویر کوارڈی نیٹر،فوزیہ فاروق ڈپٹی کوارڈی نیٹر،سعدیہ کرن، شہزاد احمد ممبران کو نوٹیفکیشن دیئے گئے اس موقع پرصدر پی ٹی آئی سٹی کارپوریشن قصور اور کوارڈی نیٹر ڈسٹرکٹ پروٹیکشن کمیٹی قصور پلوشہ تنویر نے کہا کہ چیئرپرسن وومین پروٹیکشن محترمہ کنیز فاطمہ کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے مجھ سمیت دیگر پر اعتماد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پروٹیکشن کمیٹی کا عہدیدار نامزد کیا ہے۔ہم سب عہدیداران پر عزم ہیں اور اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری سے نبھائیں گے۔
Tag: baaghi
-
وومن پروٹیکشن پنجاب کے لئے عہدہ سازی
-

اسلامک ویلفئیر سوسائٹی الہ آباد نے ٹرانسفارمر لگوا دیا
قصور
اسلامک ویلفئیر سوسائٹی الہ آباد نے نواحی گاؤں بھاگیوال میں ٹرانسفارمر اور تاریں لگوا دیں،اہل علاقہ کا اظہار تشکر
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے شہر الہ آباد میں اسلامک ویلفیئر سوسائٹی نے نواحی گاؤں بھاگیوال میں عرصہ دراز سے رکا ہوا بجلی کا ٹرانسفارمر اور کھمبے و تاریں لگوا دیں جس پر اہل دیہہ نے اسلامک ویلفئیر سوسائٹی الہ آباد کا شکریہ ادا کیا اسلامک ویلفیئر سوسائٹی الہ آباد کے چیئرمین شفیق الرحمن کے مطابق ہم الہ آباد اور گردونواح میں دکھی انسانیت کی فلاح کا کام کرتے ہیں جس میں غرباء کے لئے کھانے کا بھی انتظام کیا جاتا ہے نیز مختلف جگہوں پر پانی کا انتظام اور مساجد میں ضروریات کی چیزیں مہیا کی جاتی ہیں -

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کا چوتھا روز،سیمی فائنلز کھیلنے گئے
اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کا چوتھا روز
چوتھے روز مردوں اور خواتین کے سیمی فائنلز کھیلے گئے
طیب اسلم نے اسرار احمد کو تین صفر سے شکست دی
ناصر اقبال نے عماد فرید کو تین صفر سے ہرایا
خواتین کے سیمی فائنلزمقابلوں میں مدینہ ظفر نے آمنہ فیاض تین دو سے شکست دی
فائزہ ظفر نے مقدس اشرف کو تین صفر سے ہرایا،مردوں اور خواتین کے فائنل 11 دسمبر کو کھیلے جائیں گے
-

عثمان بزدارکی لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت
عثمان بزدارکی لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی بہادری اور جرأت کو سلام پیش کرتے ہوئے شہید فوجی جوانوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پاک فوج نے بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کرکے دشمن کو دندان شکن جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ دفاع وطن کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی جوان ہمارے ہیرو ہیں اور وطن کی مٹی پر فدا ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہید لانس نائیک تیمور، شہید نائیک تنویر اور شہید سپاہی رمضان نے پاک وطن کی حفاظت کرتے ہوئے اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ شہید فوجی جوان ہمار ے ماتھے کا جھومر ہیں اور قوم کو وطن پر نثار ہونے والے ش
-

احساس سنٹر کب کھلے گا،وزیر اعظم کی معاون خصوصی نے بتا دیا
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ آئندہ تین ماہ کے دوران پہلا احساس سنٹر کھل جائے گا جس میں ون ونڈو کی سہولیات میسر ہوں گی۔ وہ جمعرات کو یہاں پی آئی ڈی میں “احساس پروگرام !سرپرستی کی سیاست سے کارکردگی کی سیاست کی جانب منتقلی” کے عنوان سے جاری سرمائیکل باربر کی رپورٹ کے اجرا کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز بھی موجود تھے جبکہ سر مائیکل باربر نے ویڈیو لنک کے ذریعے بھی خطاب کیا۔ معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ یہ ڈیلیوری ایسوسی ایٹس کی ایک جامع اور بروقت پیش کی جانی والی رپورٹ ہے جو ہمیں اپنے پہلے سال میں احساس پروگرام کی کامیابیوں پر غور کرنے میں مدد دیتی ہے اور مسلسل کامیابی کی راہ ہموار کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تجزیے سے ہمیں پاکستان میں غربت کے خاتمے کے اپنے مقصد اور اپنے تمام مستحق افراد کو خدمات کی فراہمی میں بہتری لانے پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد ملے گی، امید ہے کہ احساس دنیا کیلئے نمونہ ثابت ہوسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیلیوری ایسوسی ایٹس برطانیہ میں واقع ہے اور 40 سے زائد ممالک کے حکومتی رہنماؤں کیساتھ مل کر کام کرتی ہے۔ یہ حکومتوں، عوامی اداروں اور دیگر تنظیموں کیساتھ شراکتی بنیادوں پر کام کرتی ہے۔ دنیا کے بیس مختلف ممالک کی ٹیمیں جو چوبیس مختلف اقوام کی نمائندگی کرتی ہیں اور ان میں بیس مختلف زبانیں بولی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام ایک چھتری ہے جس کےتلےبہت سے پروگرام چل رہے ہیں اور ان تمام پروگرام کا مقصد حق داروں تک ان کا حق پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابل تعریف اقدامات میں احساس کفالت شامل ہے،جو لاکھوں غریب ترین خواتین کو غیر مشروط مالی معاونت فراہم کرتا ہے۔ احساس انڈرگریجویٹ اسکالر شپس جس کے تحت ایک سال میں پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے طلباء کو50,000سے زائد سکالرشپس دیئے جاتے ہیں اور احساس نشوونما جو صحت اور غذائیت کی فراہمی کا مشروط مالی معاونت پروگرام ہے۔ مزید براں تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن اور اس کے عملدرآمدی اداروں میں گورننس اصلاحات کا ایک وسیع عمل شروع کیا گیا ہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ احساس گورننس اور دیانت داری کی پالیسی کو کابینہ نے 12نومبر 2019کو منظور کیا تھا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ فلاح و بہبود میں شامل وہ ادارے ان کی ضروریات کیلئے موثر اور ذمہ دار ہیں جن کو ان کی خدمات کی ہدایات دی گئی ہے ۔ نیز، گورننس رسدگاہ اور ملٹی اسٹیک ہولڈرز مانیٹرنگ بھی متعارف کروائی گئی تھی ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اس پروگرام کے سربراہی کی اور اب بھی وہ اس پروگرام کی سربراہی کر رہی ہے۔
-

چینی سفیر کی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
پاکستان میں چینی سفیر کی وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے ملاقات
چینی سفیر ، مسٹر نونگ رونگ اور ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی اسلام آباد میں آئی پی سی کی وزارت میں ملاقات ہوئیڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے چینی سفیر کا پرتپاک استقبال کیا

ملاقات میں کھیلوں ، سیاحت اور باہمی دلچسپی کے امور میں تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے چینی سفیر کو سوئنئیر بھی پیش کیازراعت کو فروغ دینے کے لئے کھیلوں ، سیاحت ، غربت کے خاتمے اور سماجی اقتصادی زون میں تعاون سے متعلق امور کے بارے میں خیالات.
-

گورنر بلوچستان نے طلباء کی آمد و رفت کیلیے اہم اقدامات کردیے
کوئٹہ ، گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ آج کے طلباء نہ صرف ہمارے روشن مستقبل کے معمار ہیں بلکہ وہ ہمارے حال کے بھی شراکت دار ہیں لہٰذا ان کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے اور انکے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھانا ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہیں. گورنر یاسین زئی نے کہا کہ بلوچستان پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کو بسوں کی فراہمی طلباء و طالبات کے وقت و توانائی کی بچت کا باعث بنے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں بلوچستان کی مختلف پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے وائس چانسلر صاحبان کو بسوں کی چابیاں حوالہ کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان، ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ، ڈاکٹر ساجدہ نورین اور پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان شاہنواز علی بھی موجود تھے.
اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ قوموں کا روشن مستقبل براہ راست تعلیم اور تعلیمی اداروں سے وابستہ ہوتا ہے لہٰذا اس ضمن میں ہماری بھرپور توجہ اور شعوری کاوشوں سے صوبہ کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں صحت مند تعلیمی ماحول کو فروغ ملا اور آئندہ بھی ہم صوبہ میں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیم کے معیار کو بلند کرنے اور پرامن تعلیمی ماحول کو یقینی بنانے کے علاوہ یونیورسٹیوں کے اساتذہ اکرام اور اسٹوڈنٹس کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے اور انکی مشکلات کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
-

وزیر خارجہ کا سینئر صحافی کے بیٹے کو فون،وجہ کیا تھی
وزیر خارجہ کا سینئر صحافی طارق محمود کے بیٹے بلال طارق کو فون
وزیر خارجہ نے کرونا کے باعث علیل سینئر صحافی طارق محمود کی خیریت دریافت کی
وزیر خارجہ نے طارق محمود کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا
-

صوبائی کھیل و امورنوجوانان نے ترک صدر کے بارے میں اہم بات کہہ دی
صوبائی کھیل و امورنوجوانان رائے تیمورخان بھٹی کا وفد کے ہمراہ استنبول میں آرچری فیڈریشن کے ہیڈکوارٹر کا دورہ
صدررجب طیب اردگان کا اسلامی تہذیب و تمدن اور روایتی کھیلوں کے فروغ کے لئے کام قابل تقلید ہے، رائے تیمورخان بھٹی
ترک آرچری حکام اورممبر آف سپورٹس بورڈ مہمت اردگان نے صوبائی کھیل و امورنوجوانان رائے تیمورخان بھٹی کو بریفنگ دیلاہور،تفصیلات کے مطابق صوبائی کھیل و امورنوجوانان رائے تیمورخان بھٹی نے وفد کے ہمراہ ترکی کے شہر استنبول کے دورہ کے موقع پر ترکی آرچری فیڈریشن کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا،صوبائی کھیل و امورنوجوانان رائے تیمورخان بھٹی کو ترک آرچری حکام اور ممبر آف سپورٹس بورڈ مہمت اردگان کی جانب سے بریفنگ دی گئی اور ہیڈکواٹرز میں موجود آرچری اکیڈمی اور میوزیم کا دورہ بھی کروایا گیا اس موقع پرڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ بھی موجود تھے،
صوبائی کھیل و امورنوجوانان رائے تیمورخان بھٹی نے کہا ہے کہ ترک حکومت کی جانب سے روایتی تیر اندازی کو بھرپورفروغ دیا جارہا ہے،روایتی تیر اندازی کے لئے بھرپور مہارت اور ٹریننگ کی ضرورت ہوتی ہے ترک حکومت کی جانب سے روایتی تیر اندازی کو زندہ رکھنے کے لئے کی جانے والی کاوشیں قابل ستائش ہیں، صوبائی وزیرکھیل پنجاب نے مزید کہا پنجاب میں روایتی اسلامی تیر اندازی فیسٹول منعقد کرائیں گے،سلطنت عثمانیہ کے دور میں استعمال ہونے والے تیر، کمان اور دیگر اشیا میوزیم میں موجود ہیں صدررجب طیب اردگان کا اسلامی تہذیب و تمدن اور روایتی کھیلوں کے فروغ کے لئے کام قابل تقلید ہے،دونوں ممالک کے درمیان روایتی کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔
اس موقع پر ممبر آف سپورٹس بورڈ مہمت اردگان نے کہا پاکستان میں روایتی کھیلوں کو بھرپور انداز میں فروغ دیا جارہا ہے،پاکستان میں روایتی تیراندازی کو فروغ دیا جائے گا،پاکستان ہمارا برادراسلامی ملک ہے تیراندازی اور روایتی کھیلوں میں ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا تاکہ کھیلوں کو فروغ حاصل ہو۔
آرچری فیڈریشن کے ہیڈکوارٹرپہنچنے پر صوبائی وزیرکھیل وامورنوجوانان رائے تیمورخان بھٹی اور پنجاب کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیااور پھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئی، اس موقع پرڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ اور پاکستان ٹریڈیشنل گیمز کے حکام بھی موجود تھے۔




-

راولپنڈی چیئرمین ایف پی ایس سی اور سابق چیئرمین سی ڈی اے انتقال کر گئے
راولپنڈی چیئرمین ایف پی ایس سی اور سابق چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل انتقال کر گئے
اسپتال ذرائع کے مطابق معروف افضل راولپنڈی کے ایم ایچ اسپتال کے کورونا وارڈ میں داخل تھے،
معروف افضل چند دن پہلے کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا چیرمین فیڈرل سروس کمیشن معروف افضل کے انتقال پر اظہار تعزیت
مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرونا وبا کے باعث ہم اپنے قیمتی لوگوں سے محروم ہوتے جا رہے ہیں ،کرونا کی دوسری لہر شدت اختیار کرتی جارہی ہے ہمیں بحیثیت قوم احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اس وبائی چیلنج سے نبرد آزما ہونا ہے
وزیر خارجہ کی معروف افضل کے انتقال پر لواحقین اور پسماندگان کے ساتھ اظہار تعزیت
وزیر خارجہ کی مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی