Baaghi TV

Tag: baaghi

  • محفل موسیقی،خواجہ سراؤں کے ساتھ کیا ہوا،پولیس نے کی بروقت کاروائی

    محفل موسیقی،خواجہ سراؤں کے ساتھ کیا ہوا،پولیس نے کی بروقت کاروائی

    خواجہ سراء کے اغواءکار گینگ کے دو ملزمان گرفتار۔

    چارسدہ تنگی پولیس کی بڑی کاروائی۔ خواجہ سراؤں کو اغواء کرنے کی کوشش ناکام۔ خواجہ سراء بحفاظت بازیاب۔ خواجہ سراء موسیقی محفل کے لئے تنگی آئے ہوئے تھے۔ اغواء کار گینگ کے ملزمان انہیں اغواء کرنا چاہتے تھے ۔ ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔متاثرہ خواجہ سراء نے پولیس کی بروقت کاروائی کو سراہا۔ منشیات سمگلر سے 2 کلوگرام چرس اور آئس برامد۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی

    تفصیلات کے مطابق تنگی پولیس کو اسلحہ کی نوک پر خواجہ سراء کو اغواء کرنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ حسب اطلاع ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی تنگی خالد خان کے زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ تنگی مسعود خان موقع پر پہنچ کر اغواء کار گرہ کے دو ملزمان کو گرفتار کرکے خواجہ سراء کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔

    گرفتاری کے حوالے سے ایس ایچ او تھانہ تنگی مسعود خان نے کہا کہ علاقہ تھانہ تنگی کی حدود احمدآباد میں چند خواجہ سراء محفل موسیقی کے لئے آئے ہوئے تھے پروگرام ختم ہونے کے بعد وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ واپس فلائنگ کوچ میں جارہے تھے جب یہ خواجہ سراء بوچے پل کے قریب پہنچے تو غواء کار گروہ کے دو ملزمان نے ان پر فائرنگ کی اور ان کو زبردستی اسلحہ کی نوک اپنے جیپ میں ڈال دیا۔ واقعات کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور آغوائیگی کی کوشش ناکام بناتے ہوئےاغواء کار گروہ کے دو ملزمان نعمان ولد معشوق سکنہ چوکنڈی اتمانزئی اور تلاوت شاہ ولد محمد سکنہ ترنگزئی کو موقع پر گرفتار کیا۔

    ایس ایچ او تنگی نے مزید کہا کہ ملزمان کو تھانہ تنگی منتقل کرکے مقدمات درج کر لئی گئے ہیں جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔جبکہ دوسری اہم کاروائی کےدوران منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے 2000گرام چرس اور 65 گرام آئس برآمد کر لی گئی ہے۔

  • افسوسناک واقعہ، رشتے کے تنازعے پر لڑکی کو قتل کر دیا گیا

    افسوسناک واقعہ، رشتے کے تنازعے پر لڑکی کو قتل کر دیا گیا

    اسلام آباد :تھانہ کورال کی حدود میں رشتے کے تنازعہ پر لڑکی کو قتل کر دیا گئا معلوم ہوا ہے کہ واقعہ فضائیہ چوک کے قریب پیش آیا جب سوینا نامی لڑکی گھر سے کام کرنے میڈیا ٹاؤن جارہی تھی جس کو گولی مار کر قتل کردیا گیا ، مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی نعش قبضے میں لے کر پوسمارٹم کے لیے ہسپتال شفٹ کر دیا گیا ،

  • روزگار کے مواقع کیسے ملیں گے،وزیر اعظم پاکستان نے بتا دیا

    روزگار کے مواقع کیسے ملیں گے،وزیر اعظم پاکستان نے بتا دیا

    وزیر اعظم عمران خان سے چیرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر اور چیر مین پاکستان آئی لینڈز اتھارٹی عمران آمین نے ملاقات کی

    وزیر اعظم کو تعمیرات اور ان منصوبوں میں ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

    وزیر اعظم نے اپنی عوام دوست پالیسی کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ تعمیرات سے روزگار کے مواقع ملیں گے اور معیشت مستحکم ہوگی۔
    وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کے تعمیرات کے عمل میں ماحولیاتی تحفظ کا خاص خیال رکھا جائے۔ وزیر اعظم نے تاکید کی کہ ہر منصوبے کا ماحولیاتی تجزیہ قانون کے مطابق ضروری ہے اور اس ضمن میں حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔

  • پاکستان کرکٹ بورڈ نے رضا حسن کو گھر بھیج دیا مگر کیوں وجہ سامنے آگئی

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے رضا حسن کو گھر بھیج دیا مگر کیوں وجہ سامنے آگئی

    رضا حسن کو کوویڈ 19 پروٹوکول کی خلاف ورزی پر گھر بھیج دیا گیا

    تفصیلات کے مطابق ناردرن سیکنڈ الیون کے کھلاڑی رضا حسن کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے کوویڈ 19 پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر گھر بھیج دیا گیا ہے ۔ فیصلے کے مطابق اب وہ ڈومیسٹک سیزن21-2020 میں مزید حصہ نہیں لے سکیں گے ۔ رضا حسن میڈیکل ٹیم اور پی سی بی ہائی پرفارمنس ڈیپارٹمنٹ سے پیشگی اجازت کے بغیر ہوٹل کے بائیو سیکور ماحول سے باہر گئے۔

    ‏ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس پی سی بی ندیم خان کا کہنا ہے کہ یہ ایک افسوسناک امر ہے کہ کوویڈ 19 پروٹوکولز کی اہمیت اور ضرورت کے بارے میں متعدد بار کی یاددہانیوں اور ایجوکیشن پروگرامز کے بعد رضا حسن نے معاملات کو اپنے ہاتھ میں لیا اور حدود سے تجاوز کیا ۔ رضا حسن کو ٹورنامنٹ سے نکال دیا گیا ہے اور اب ان کو رواں سیزن 21-2020 میں شرکت کی اجازت نہیں ہو گی۔

    ندیم خان نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کویڈ 19 کے طے شدہ ضوابط پر کسی بھی قسم کا سمجھوتانہیں کرے گا۔یہ قواعد و ضوابط نہ صرف تمام شرکا کی صحت اور حفاظت کے لیے ضروری ہیں بلکہ دنیاپر یہ واضح کرنا بھی ضروری ہے کہ ہم تمام ڈومیسٹک مقابلوں کا انعقاد کامیابی سے کر سکتے ہیں۔ میں یہ سمجھتا ہوں حسن رضا اپنے غیرذمہ دارنہ رویے کو محسوس کریں گے اور طے شدہ ضوابط کی خلاف ورزی کی وجہ سے کرکٹ اور کھیل کو جو نقصان ہوا اس کے ازالہ کی کوشش کریں گے۔

  • برطانوی ہائی کمشنر پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کے بارے میں اہم بات بتا دی

    برطانوی ہائی کمشنر پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کے بارے میں اہم بات بتا دی

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے سینٹر فارائیرو سپیس اینڈ سکیورٹی سٹڈیزسے ایک خطاب کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے گہرے ، دیرینہ اور قریبی روابط کی اہمیت کو سراہا اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

    برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ وہ دونوں دوست ممالک کے دوطرفہ تعلقات کو باہمی تجارت، معاشی ترقی، صحت ،تعلیم، توانائی، ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف جدوجہد اورسیاحت کے شعبوں میں مزید فروغ دینے کے لئیے کوشاں ہیں۔

    اس موقع پر امبیسڈر جلیل عباس جیلانی ( ڈائریکٹر برائے خارجہ پالیسی) سینٹر فارائیرو سپیس اینڈ سکیورٹی سٹڈیز نے ابتدائی کلمات جبکہ ائیر چیف مارشل(ریٹائرڈ) کلیم سعادت صدر سینٹر فارائیرو سپیس اینڈ سکیورٹی سٹڈیز نے اختتامی کلمات ادا کئیے۔ اس دوران سوال و جواب کا ایک دور بھی چلاجس میں برطانوی پالیسی کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل بحث ہوئی۔

  • پی ڈی ایم کا جلسے جلوس کرنے کا کیا مقصد ہے،فیاض الحسن چوہان نے بتا دیا

    پی ڈی ایم کا جلسے جلوس کرنے کا کیا مقصد ہے،فیاض الحسن چوہان نے بتا دیا

    لاہور، وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پی ڈی ایم جلسہ اور شہباز شریف کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملتان جلسہ کے حوالے سے پی ڈی ایم اپنی ہٹ دھرمی، ڈھٹائی اور دوہرے معیار سے باز نہیں آئی۔ بلاول خود قرنطینہ میں ہیں لیکن عوام کو کرونا کے جہنم میں دھکیلنے پر بضد ہیں۔ پی ڈی ایم کا مدعا و مقصد ہر قیمت پر اپنی کرپشن، منی لانڈرنگ اور لوٹ مار پر پردہ ڈالنا ہے۔

    فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ
    شہباز شریف کا پی ٹی آئی پر گالم گلوچ کی سیاست کا الزام "ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا” کے مترادف ہے۔ گالم گلوچ اور ذاتیات کی سیاست کی داغ بیل 80 کی دہائی میں ان کے بڑے بھائی نواز شریف نے ڈالی۔ یہ حقیقت ہے کہ نواز شریف اور آل شریف نے سیاسی مخالفین کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو سیاسی بیان بازی کا نشانہ بنایا۔یہ حقیقت ہے کہ بیگم نصرت بھٹو کی نامناسب تصاویر نواز شریف اینڈ فیملی نے جہازوں سے پھنکوائیں۔

    فیاض الحسن چوہان نے پی ٹی آئی کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی تنظیم سازی میں جمہوری اقدار اور اخلاقیات کو مقدم رکھا گیا ہے۔ ن لیگ نے سیاست میں "تنظیم سازی” کے نت نئے معانی متعارف کروائے۔پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بنانے سے پہلے شہباز شریف کو اپنی پارٹی کی تاریخ پر نظر ڈالنی چاہیئے۔

  • ڈولفن پولیس کی حاضر دماغی اور بروقت ریسپانس بچہ بازیاب کروا لیا

    ڈولفن پولیس کی حاضر دماغی اور بروقت ریسپانس بچہ بازیاب کروا لیا

    لاہور کے پوش علاقےساندہ پولیس اسٹیشن نے اغواء شدہ بچہ بازیاب کرا لیا

    تفصیلات کے مطابق ترجمان ڈولفن سکواڈ ساندہ نے بتایا کہ ڈولفن سکواڈ نے 4سالہ بچے کے اغواء کی کوشش ناکام بنا ئیں ,اغواء کار نے بچے کو حکیماں والا بازار سے اغواء کیا۔ جبکہ بچے کے والد کا کہنا تھا کہ بچہ رات 10بجے گھر سے اچانک نکل گیا تھا۔اغواء کار بچہ زین کو زبردستہ اپنے ساتھ لے جا رہا تھا، ڈولفن ٹیم نے پکڑ لیا

    ترجمان پولیس کے مطابق ملزم علی کو تھانہ ساندہ کے حوالہ کردیا گیا، اغواء کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے4سالہ زین کوبحفاظت لواحقین کے حوالہ کر دیا گیا ہے ڈولفن ٹیم کی حاضر دماغی و بر وقت ریسپانس سے بچہ محفوظ رہا۔ایس پی ڈولفن راشد ہدات کی طرف سے سیکٹر انچارج و ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا گیا ہے

  • رورل ہیلتھ سنٹر کے باہر ٹریفک جام

    رورل ہیلتھ سنٹر کے باہر ٹریفک جام

    قصور
    پھولنگر میں رورل ہیلتھ سنٹر میں ناجائز پارکنگ سے ہر وقت ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا
    تفصیلات کے مطابق پھولنگر رورل ہیلتھ سنٹر کے باہر انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے تجاوزات کی بھر مار جس سے ہر وقت ٹریفک بلاک رہنے کی وجہ سے کٸی مریضوں کو اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے تاہم ضلعی و تحصیل انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے رکشہ ڈراٸیوروں اور پھل فروشوں نے اسپتال کے مین داخلی راستے پر مکمل قبضہ کر رکھا ھے رکشہ ڈراٸیوروں کی من مانی پارکنگ کی وجہ سے اسپتال کے باہر ٹریفک بلاک رہنا معمول بن چکا ھے جس سے ایمبولینس کو راستہ نا ملنا بھی معمول بن گیا ہے

  • سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا گرفتار

    سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا گرفتار

    قصور
    چھانگا مانگا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا نوجوان جو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر کیا
    تفصیلات کے مطابق تھانہ چھانگا مانگا کے ایس ایچ او کامران شہز اد سندھو نے کاروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کے نمائش کرنے والے افضال نامی نوجوان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے دو عدد پسٹل تیس بور اور متعدد گولیاں بر آمد کر لیں اور ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 484/20 درج کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا اس موقع پر ایس ایچ او کامران شہزاد سندھو کا کہنا تھا کہ کسی بھی شخص کو قانون سے کھیلنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائیگی ، ہر وہ شخص جو ناجائز یا لائسنسی اسلحہ کی سوشل میڈیا پر تشہیر کرے گا اسکے خلاف ہر صورت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی

  • پرائیویٹ سکولوں کا چھٹیوں سے انکار

    پرائیویٹ سکولوں کا چھٹیوں سے انکار

    قصور
    شہر اور گردونواح کے بیشتر پرائیویٹ سکولوں کا بچوں کو چھٹیاں دینے سے انکار زیادہ تر سکولوں نے یونیفارم کے بغیر بچوں کو مختلف اوقات میں بلانا شروع کر دیا
    تفصیلات کے مطابق حالیہ کرونا وباء کے باعث گورنمنٹ نے بچوں کو سکولوں سے 10 جنوری تک چھٹیوں کا اعلان کیا ہے جس کے تحت تمام سرکاری سکولوں کو چند ایک کلاسز کے علاوہ بند کر دیا گیا ہے تاہم قصور شہر اور گردونواح کے بیشتر پرائیویٹ سکولوں نے بچوں کو چھٹیاں دے کر سکول بند کرنے سے انکار کر دیا ہے بیشتر سکولوں نے بچوں کو مختلف اوقات میں بغیر یونیفارم کے آنے کی ہدایت کی ہے جبکہ بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ پورا ملک اسی طرح چل رہا ہے ماسوائے سکولوں کے کیا بچوں کے سکولوں کے علاوہ کرونا نہیں پھیلتا نیز والدین نے یہ بھی خدشہ ظاہر کیا کہ اتنے لمبے عرصے سے سکول بند رکھنے سے بچوں کی پڑھائی کا بہت حرج ہو رہا ہے گورنمنٹ سکول بند کرنے کی ںجائے ای او پیز کو یقینی بنا کر سکول کھولے تاکہ بچوں کی ہڑھائی کا حرج نا ہو سکے