Baaghi TV

Tag: baaghi

  • صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کا بر وقت انعقادوقت کی اہم  ضرورت ہے: پاسبان ڈیمو کریٹک پارٹی

    صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کا بر وقت انعقادوقت کی اہم ضرورت ہے: پاسبان ڈیمو کریٹک پارٹی

    کراچی (باغی ٹی وی ) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین خلیل احمد تھند نے کہا ہے کہ تمام صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کا وقت پر انعقاد ضروری ہے تاکہ پریشان حال عوام مسائل کے حل کے لئے اپنے بلدیاتی نمائندوں سے رجوع کر سکیں اور بلدیاتی نمائندوں کے فنڈز ضائع ہونے اور کرپشن کی نظر ہونے کے بجائے استعمال میں لائے جا سکیں۔ بلدیاتی انتخابات کے لئے صوبائی حکومتوں کے جاری کردہ قوانین اور امیدواروں کیلئے بھاری فیسیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ حکومت بلدیاتی انتخابات میں اشرافیہ کی اجارہ داری قائم رکھنے اور عام آدمی کو بنیادی سیاست سے باہر کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ ملکی سیاست سے عام آدمی پہلے ہی باہر ہو چکا ہے۔ کراچی،لاہور اور ایک کروڑ سے زائد آبادی رکھنے والے دیگر شہروں کا بلدیاتی نظام بڑے ممالک کے بڑے شہروں میں چارٹرڈ سٹی کی طرز پر ترتیب دیا جائے۔ بلدیاتی امیدواران کے لئے بھاری فیسیں قدرتی قیادت پروان چڑھنے کی راہ میں رکاوٹ ہیں جو آئین پاکستان اور جمہوریت کی بنیادی روح کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

    پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی طرح پی ٹی آئی حکومت بھی سرمایہ دارانہ اور جاگیردارانہ ذنیت کے حامل افراد کے شکنجے میں ہے جو نہیں چاہتے کہ ان کے علاوہ عام آدمی سیاست میں کوئی کردار ادا کرسکے۔ جس فورم میں عام آدمی کی نمائندگی نہیں ہوگی وہ فورم عوام کا نمائندہ فورم نہیں ہوسکتا اور نا ہی ایسے فورمز سے عوامی فلاح کے نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے نزدیک عام شہریوں سے قومی و بلدیاتی سیاست کا حق چھیننا دراصل انہیں ہر قسم کے حقوق اور بنیادی سہولتوں سے محروم رکھنے کے مترادف ہے۔انتخابی اخراجات کی حدوں کی ہر الیکشن میں دھجیاں اڑائی جاتی ہے اس کی حیثیت خانہ پری زیادہ نہیں۔ تمام صوبوں میں جماعتی یا غیرجماعتی کی بجائے متناسب نمائندگی کی بنیاد پر بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔ شہریوں کے مسائل حل کرنے کے بین الاقوامی اصولوں کے مطابق منتخب نمائندوں اور بلدیاتی اداروں کو اختیارات اور وسائل دئیے جائیں۔ پولیس، پانی، بجلی، گیس، صحت، تعلیم، سڑکیں اور ضلعی عدالتیں منتخب شہری حکومتوں کے ماتحت کی جائیں۔پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں خلیل احمد تھند نے مزید کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے لارڈ مئیر کے لئے انتخابی اخراجات کی حد 50 لاکھ مقرر کرنے کی اطلاعات تشویشناک ہیں جو بلدیاتی انتخابات کو سرمایہ زدہ رکھنے کی عکاسی کرتی ہیں۔

    میٹروپولیٹن کارپوریشن کے کونسلر کی فیس 15 ہزار اور میونسپل کارپوریشن کے کونسلر کی فیس 10 ہزار مقرر کرنے کی اطلاعات بھی عام آدمی کو بلدیاتی انتخابات سے دور رکھنے کی کڑی ہیں۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی ایسے ضابطوں کو کلی طور پر رد کرتی ہے اور وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ لوکل گورنمنٹ کے لئے فیسوں اور اخراجات کی حد کو عام آدم کی معاشی حیثیت کے مطابق ترتیب دیا جائے۔ دنیا کے بڑے ترقی یافتہ شہروں کے انتخابی قوانین کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں

  • آئیلینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حوالے سے اجلاس۔

    آئیلینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حوالے سے اجلاس۔

    وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان آئیلینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حوالے سے اجلاس۔

    اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، چیئرمین راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور چیئرمین پاکستان آئیلینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور اعلی حکومتی حکام نے شرکت کی.
    اجلاس میں منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والی ڈچ کمپنی ایوٹیک AWTEC کے نمائندوں نے بھی شرکت کی. ایوٹیک نیدرلینڈ نے 1.3 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری سے کراچی میں کچرے سے توانائی اور ڈیسیلینشن پلانٹ بنانے کی تجویز پیش کی۔ اویٹیک ہالینڈ نے راوی منصوبے اور لاہور میں رینیویبل توانائی پلانٹ کے قیام میں بھی گہری دلچسپی ظاہر کی۔
    واضح رہے کہ ان منصوبوں میں لگنے والی ٹیکنالوجی پاکستان میں تیار کی جائے گی جس سے ملک ٹیکنالوجی کی منتقلی اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے. اس منصوبے سے بننے والی بھاپ بھی صنعتوں میں استعمال کی جاسکے گی. اس ضمن میں عنقریب حکومت پاکستان اور ایوٹیک کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے.

    وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان میں کچرے کے حوالے سے مناسب بندوبست اور انتظام نہ ہونے کی وجہ سے دن بدن مسائل میں اضافہ ہو رہاہے .انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آبی وسائل خاص کر سمندری پٹی اس سے سب سے ذیادہ متاثر ہیں. وزیراعظم نے کہا کہ اس طرح کے منصوبے ہمارے شہروں کو بین الاقوامی معیار کی رہائشی سہولیات دینے میں معاون ثابت ہونگے.

  • ایم کیو ایم ،سندھ کی ٹھیکدار بننے کی کوشش نہ کرے،وزیر اطلاعات سندھ

    ایم کیو ایم ،سندھ کی ٹھیکدار بننے کی کوشش نہ کرے،وزیر اطلاعات سندھ

    شہر قائد کو دوبارہ یرغمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ایم کیو ایم ٹھیکے دار نہ بنیں تاجر ہمارے بھی ہیں، ماضی میں تاجروں کو ہراساں کیا گیاوہ تاریخ کا حصہ رہے گا، حفاظتی اقدامات جب بھی کئے تو سندھ حکومت نے تاجر برادری کو ریلیف دیا ہے،

    کراچی وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے ہمیشہ تاجروں نے کی عزت کی اور بلاخوف کام کرنے کردیا، تحریک چلانے کی دھمکیاں نہ دی جائیں اگر دینے بھی ہیں تو اپنی وفاقی حکومت کو دیں جو آپ کو مسلسل لولی پاپ دیتی آرہی ہے۔ شہر قائد کو دوبارہ عرغمال بنانے کی اجازت ایم کیو ایم کو ہرگز نہیں دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دفتر سے ایم کیو ایم رہنماء خالد مقبول صدیقی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ خالد مقبول کہتےہیں سندھ حکومت تاجروں کو تنگ کررہے ہیں، مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ خالد مقبول کے بیان پر ہنسا جائے یا پھر رویا جائے۔ انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ہمیشہ تاجروں کی عزت کی ہے اور انکو بلاخوف کام کرنے دیا ہے، تاجروں کو جو خالد مقبول صدیقی کی پارٹی نے تنگ اور ہراساں کیا تھا وہ تاریخ کا حصہ رہے گا۔

    سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم کراچی کے عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، سندھ حکومت نے جب بھی حفاظتی بنیادوں پر اقدامات کیئے ہیں تو تاجروں کو ریلیف بھی دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی شہر اور یہاں کے تاجر ہمارے بھی ہیں، آپ ٹھیکےدار بننے کی کوشش نہ کریں، ایم کیو ایم سندھ حکومت کو تحریک چلانے کی دھمکیاں نہ دے، ہم ایم کیو ایم کو کراچی کو دوبارہ یرغمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور اگردھمکی دینے بھی ہے تو اپنی وفاقی حکومت کو دیں جو آپ کو لولی پاپ دیتی آرہی ہے۔

  • وزیر اعظم نے بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کیلیے اہم ہدایات جاری کر دیں

    وزیر اعظم نے بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کیلیے اہم ہدایات جاری کر دیں

    وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ، کنسٹرکشن و ڈویلپمنٹ کا ہفتہ وار اجلاس.وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں کراچی ٹرانسفرمیشن پلان کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس.

    اجلاس میں مشیرِ وزیراعظم عشرت حسین، گورنر سندھ عمران اسماعیل، معاونین خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل اور سید ذوالفقار بخاری کے علاوہ متعلقہ وزارتوں کے اعلی سرکاری عہدیداران نے شرکت کی.
    چاروں صوبوں سے چیف سیکریٹریز اور اعلی حکام وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے.
    اجلاس کو توانائی اور پٹرولیم ڈویژنوں کی طرف سے نئے تعمیراتی منصوبوں کیلئے بجلی اور گیس کنکشنز کی فراہمی میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے بریفنگ. سیکرٹری پٹرولیم نے اجلاس کو بتایا کہ گیس کے نئے کنکشنز کیلئے درکار این. او. سیز کیلئے آن لائن طریقہ کار وضع کیا جا رہاہے جس سے صارفین کیلئے آسانیاں پیداہو گی.چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اجلاس کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کیلئے طے پانے والے باہمی تعاون سے متعلق آگاہ کیا. انہوں نے بتایا کہ دلچسپی رکھنے والے درخواست گزاروں کے حوالے سے اتھارٹی ضروری معلومات بنکوں کو مہیا کرے گی.

    وزیر اعظم نے واضح ہدایت کی کہ اس وقت ملک میں بجلی کی کوئی کمی نہیں ہے اس لئے نئے کنکشنز دینے میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں. انہوں نے اس ضمن میں جاری ہونے والے این. او. سیز اور منظوری کے طریقہ کار کو صارفین کیلئے سہل بنانے کی ہدایت کی. وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ سکیم کے تحت اپنے گھر کے حصول کیلئے بنکوں سے آسان شرائط پر قرضے لینے والوں پر کسی قسم کا اضافی مالی بوجھ نہ ڈالا جائے. انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد بے گھر لوگوں کیلئے اپنی چھت مہیا کرنا ہےلہذا اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کو آسانیاں اور سہولتیں مہیا ہو.

    وزارتِ توانائی کو نئے گرڈ سٹیشن بنانے کے حوالے سے سٹینڈرڈ طریقہ کار وضع کرنے اور مستقبل میں اس پر عمل پیرا ہونے کی بھی ہدایت کی گئی.
    وزیر اعظم نے واضح کیا کہ مختلف یوٹیلیٹی سروسز حاصل کرنے کیلئے منظوریاں لینے کے طویل مراحل کو آسان بنایا جائے کیونکہ مروجہ طریقہ کار سے تعمیراتی شعبے کیلئے مشکلات پیدا ہو رہی ہیں.
    سیکرٹری وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نےاجلاس کوکراچی میں بننے والے رہائشی منصوبے پاکستان کوارٹرز کے حوالے سے بتایا. منصوبے کے تحت 6000 اپارٹمنٹس بنائے جائینگے جس کیلئے حکومت سندھ اور دیگر متعلقہ محکموں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے. منصوبے کے پہلے مرحلے میں 4 ارب روپے کی لاگت سے 700 رہائشی یونٹس پر آئندہ 3 مہینوں کے دوران کام شروع ہو جائے گا. انہوں نے مزید بتایا کہ وزارت نے منظوری کے بعد اسلام آباد میں 5 ملکیتی پلاٹوں کی 13 ارب روپے سے زائد میں نیلامی کی جس سے 50 ارب روپے مالیت کی سرمایہ کاری کے علاوہ 10000 لوگوں کو روزگار میسر ہوگا. اس موقع پر وزیر اعظم نے چئیرمین ایف بی آر اور دیگر متعلقہ اداروں کو سرمایہ کاری کرنے والے اورسیز پاکستانیز کیلئے سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی. وزیراعظم نے تاکید کی کہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہے اس لئے ان کے لئے ملکی کاروباری سرگرمیوں میں حصہ لینے کی راہ میں حائل رکاوٹیں ترجیحی بنیادوں پر دور کی جائیں.

    وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں کراچی ٹرانسفرمیشن پلان کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس.

    اجلاس میں وفاقی وزراء شیخ رشید احمد, اسد عمر ,فیصل واوڈا ،مشیرِ خزانہ ڈاکٹر عبدلحفیظ شیخ شریک ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی شرکت
    اجلاس کو بتایا گیا کہ کراچی ٹرانسفرمیشن پلان کے تحت 100 سے زائد منصوبوں کی منصوبہ بندی کی جا چکی ہیں جو 1.117 ٹریلین روپے کی لاگت سے مکمل ہونگے- ان منصوبوں کو تکمیلی مراحل کے اعتبار سے تین حصوں میں تقسیم کیا گیاہے۔.
    اجلاس کو ان منصوبوں پر اب تک ہونے والے پیش رفت سے آگاہ کیا گیا. وزیر اعظم نے منصوبوں کی بروقت تکمیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے مسائل کی مستقل بنیادوں پر حل انتہائی ضروری ہے . وزیراعظم نے کہا کہ ہر سال مون سون کے دوران کراچی میں برساتی پانی سے ہونے والے نقصانات کا سبب نالوں پر غیر قانونی تعمیرات ہیں. وزیر اعظم نے واضح ہدایت دی کہ کراچی میں تجاوزات ہٹانے سے پہلے وہاں کے مستحق مکینوں کیلئے پیشگی متبادل انتظامات کو یقینی بنایا جائے،وزیر اعظم نے کراچی کو پانی فراہم کرنے کے کے فور منصوبے کی استعداد اور افادیت بڑھانے کے حوالے سے سفارشات مرتب کرنے کیلئے وزارتِ منصوبہ بندی کے تحت تکنیکی کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کی.

  • نشے میں دھت ہو کر دوست کو قتل کرنے والا قاتل گرفتار کر لیا گیا

    نشے میں دھت ہو کر دوست کو قتل کرنے والا قاتل گرفتار کر لیا گیا

    ایس پی انوسٹی گیشن اقبال ٹاون عبدالوھاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آئس کے نشہ میں دھت ہوکر دوست کو قتل کرنے والا قاتل گرفتار کر لیا گیا ہے،ساندہ انوسٹی گیشن پولیس نے دوست کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ، ایس پی انوسٹی گیشن اقبال ٹاون عبدالوھاب کے مطابق
    ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اسلام پورہ کے علاقہ سے گرفتار کیا گیا،

    ذیشان عرف شانی نامی ملزم نے آئس کے نشہ کی زیادتی میں دوست کو قتل کیا، ملزم کو مقتول سے آئس کے پیسوں کا بھی تنازعہ چل رہا تھا، ایس پی انوسٹی گیشن نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ موقعہ پر موجود لڑکی بھی قتل کی وجہ عناد بنی ہے
    ساندہ انوسٹی گیشن پولیس نے چوبیس گھنٹوں کے دوران آلہ قتل بھی برآمد کر لیا، ملزم کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا،

  • متحدہ عرب امارات کے مسلمانوں کیلیے خوشخبری،اہم اعلان کردیا گیا

    متحدہ عرب امارات کے مسلمانوں کیلیے خوشخبری،اہم اعلان کردیا گیا

    دبئی : متحدہ عرب امارات نے 8 ماہ بعد مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت دے دی ہے۔ عرب ویب سائیٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو مد نظر رکھتے ہوئے 8 ماہ بعد مساجد میں خصوصی ضابطہ کار کے تحت نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت دے دی ہے۔

    یو اے ای حکام کی جانب سے جاری ضابطہ کار کے تحت مسجد کی گنجائش سے 30 فیصد افراد ہی نماز جمعہ ادا کرسکیں گے اور اس کا اطلاق 4 دسمبر سے ہوگا۔

    اس کے علاوہ ابو ظہبی کی انتظامیہ نے تجرباتی طور پر ویکسین کی پہلی 2 خوراکیں لینے والے افراد کو گولڈن اسٹار کیٹیگری میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے، ان افراد کا امارات کی کسی ریاست سے ابوظہبی واپسی پر کورونا ٹیسٹ نہیں لیا جائے گا اور وہ قرنطینہ سے بھی مستثنیٰ ہوں گے۔

  • خیبر پختونخوا میں زلزلہ،لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

    خیبر پختونخوا میں زلزلہ،لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

    خیبر پختونخواہ کے ضلع  سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کی گہرائی 40 کلومیٹر تھی۔
    ذرائع کے مطابق زلزلے کا مرکز پاک افغان سرحدی علاقہ تھا۔
    زلزلے کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

  • گلگت بلتستان کا وزیر اعلی کون ہوگا،نام شارٹ لسٹ کر لیے گئے

    گلگت بلتستان کا وزیر اعلی کون ہوگا،نام شارٹ لسٹ کر لیے گئے

    گلگت بلتستان کے لیے وزیر اعلیٰ کے نام شارٹ لسٹ کر لیے گئے،

    گلگت بلتستان کے لیے وزیر اعلیٰ کے دو نام شارٹ لسٹ کرلیے گئے۔گلگت بلتستان کا وزیراعلیٰ کون ہوگا، اس حوا لے سے وزیراعظم عمران خان کی مشاورت جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے لیے بیرسٹر خالد خورشید اور فتح اللّٰہ خان کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج وزیراعلی گلگت بلتستان کی نامزدگی کی حتمی منظوری دیں گے۔گذشتہ روز گلگت بلتستان اسمبلی کے پہلے اجلاس میں 33 نو منتخب ارکان نے اپنی رکنیت کا حلف اٹھایا۔

    تقریب میں جنرل نشستوں پر منتخب 24 ارکان اور مخصوص نشستوں پر کامیاب 6 خواتین ارکان سمیت 3 ٹیکنوکریٹس نے حلف اٹھایا،اسپیکر فدا محمد ناشاد نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا۔
    پارٹی پوزیشن کے مطابق 21 ممبران کا تعلق پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سے ہے جب کہ اسمبلی میں 1 خاتون اور 1 ٹیکنوکریٹ سمیت 4 ارکان کے ساتھ پیپلزپارٹی دوسری بڑی جماعت ہے۔

  • پی ٹی آئی کے امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہو گئے

    پی ٹی آئی کے امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہو گئے

    پی ٹی آئی امیدوار امجد علی زیدی گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر منتخب

    گلگت، تحریک انصاف کے رکن امجد زیدی اٹھارہ ووٹ لے کر گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر منتخب، اپوزیشن کے غلام محمد آٹھ ارکان کی حمایت حاصل کر سکے، پی ٹی آئی کے چار، حزب اختلاف کا ایک ووٹ مسترد ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے عہدے کیلئے پولنگ ہوئی جس میں تحریک انصاف کے امجد علی زیدی اور اپوزیشن کے غلام محمد میں مقابلہ ہوا۔ امجد علی زیدی 18 ووٹ لے کر سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہو گئے۔

    پولنگ کے دوران تحریک انصاف کے امیدوار امجد علی زیدی کے 4 ووٹ مسترد ہوئے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار غلام محمد کا ایک ووٹ مسترد ہوا۔ امجد علی زیدی کے 18 ووٹ کے مقابلے میں اپوزیشن کے امیدوار کو کو 8 ووٹ ملے۔

  • کراچی کو کس شہر کے برابر لایا جائے،چئیرمین ایم کیو ایم پاکستان نے مطالبہ کر دیا

    کراچی کو کس شہر کے برابر لایا جائے،چئیرمین ایم کیو ایم پاکستان نے مطالبہ کر دیا

    کرونا کی آڑ میں تاجروں کامعاشی قتل عام قابل مذمت ہے۔تاجروں سے دکانوں کی سیل کھولنے کیلئے لاکھوں روپے طلب کئے جارہے،فیصل آباد کو مانچسٹر ہم پلہ بنانے سے پہلے کراچی کو ہیوسٹن کے برابر لایا جائے،کاروباری بندش نامنظور،تاجر براری کے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں۔

    کراچی۔مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئر مین آفاق احمد نے کرونا کی آڑ میں زبردستی دکانیں بند کرانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کرونا صرف بہانہ ہے اصل سازش کراچی کا معاشی قتل عام ہے، ملک کے دیگر حصوں میں رات دس بجے تک آزادانہ کاروبار ہورہا ہے جبکہ کراچی میں شام پانچ بجے سے ہی اہلکار مارکیٹوں میں پہنچ جاتے ہیں اور چھ بجے سے پہلے ہی دکانداروں کو ہراساں کرنا شروع کردیا جاتا ہے۔ آفاق احمد نے کہا کرونا کی وبا سے کسی کو انکار نہیں اور اس وبا کو روکنے کی کوششوں کی بھی حمایت کرتے ہیں لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا کرونا کراچی میں شام چھ بجے پھیلتا اور دوسرے شہروں میں آدھی رات تک سویا رہتا ہے؟۔ اسٹینڈرڈ آف پروسیجر کی پابندی نہ کرنے والوں کو پابند کروانا سمجھ میں آتا ہے، یہ کہاں کا انصاف ہے کہ پورا شہر ڈنڈے کے زور پر بند کروا دیا جائے اور ایس او پیز کی پابندی کرنے والی دکانوں کو بھی سیل کردیا جائے۔حقیقت یہ ہے کہ کرپٹ عناصر نے کرونا کی آڑ میں لوٹ مار کا بازار گرم کررکھاہے اور تاجروں سے دکانوں کی سیل کھولنے کیلئے لاکھوں روپے وصول کئے جارہے ہیں۔

    آفاق احمد نے کہا کہ فیصل آباد جو کراچی کے مقابلے میں دس فیصدٹیکس بھی نہیں دیتا اسے مانچسٹر کے برابر لانے کے منصوبے بنائے جارہے ہیں جبکہ کراچی جو پورے ملک کو پالتا ہے اسے ہیوسٹن کے برابر کھڑا کرنے کا کوئی نہیں سوچتا بلکہ اگر شہر کے تاجر و صنعتکار کوشش بھی کریں تو انہیں مختلف بہانوں سے تنگ کرکے کراچی سے کاروبار سمیٹنے کا کہا جاتا ہے، کرونا کا بہانا بنا کر تجارتی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈالنا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنا کاروبار اور لوگوں کو بیروزگار ہونے سے بچانے کیلئے تاجر برادری کے ہر اقدام کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور حکومت سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ کاروباری بندش کا فیصلہ واپس لیا جائے۔