Baaghi TV

Tag: baaghi

  • اسلام آبادپولیس کی کاروائی، شراب برآمد کر لی گئی

    اسلام آبادپولیس کی کاروائی، شراب برآمد کر لی گئی

    اسلام آباد،ایس صدر محمد سرفراز ورک کی ہدایت پر تھانہ رمنا پولیس کی کاروائی،دوران سپیشل چیکنگ 3 منشیات فروش گرفتار کر لیے گئے

    منشیات فروشوں کے قبضہ سے شراب، الکوحل اور چرس برآمد ہوئی ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی،

    کاروائی اے ایس پی رانا عبدالوھاب کی نگرانی میں ایس ایچ اوتھانہ رمنا معہ ٹیم نے کی،ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی

  • سرگودہا ڈمپر کی ٹکر سے پانچ افراد جابحق

    سرگودہا ڈمپر کی ٹکر سے پانچ افراد جابحق

    سرگودہا،سلانوالی(نمائندہ باغی ٹی وی )سلانوالی کے نواحی گاٶں 143 شمالی چک چندو کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ڈمپر نے ٹکر مار دی ،جس سے پانچ افراد جانبحق ھو گے۔دو افراد موقع پر جبکہ تین افراد ہسپتال لے جاتے ہوۓ جانبر نہ ہو سکے ۔

    تفصیلات کے مطابق دو افراد کا تعلق سلانوالی کے نواحی گاٶں 135 شمالی سوبھیانوالہ سے بتایا جا رہا ہے۔جبکہ جانبحق ہونے والے میاں بیوی کا تعلق 151 شمالی شاہ نکڈر سے بتایا جا رہا ہے ،پانچواں جانبحق ہونے والے شخص جو کہ رکشہ ڈراٸیور بتایا جا رہا ے اس کے بارے میں ابھی معلوم نہیں ہو سکا۔
    ٹرک ڈراٸیور موقع سے فرار ہو گیا


    مشتعل لوگوں نے ٹرک کو آگ لگا کر روڈ بلاک کر دیا۔

  • پولیس نے رقم واپس کر دی

    پولیس نے رقم واپس کر دی

    قصور
    چھانگا مانگا میں ایس ایچ او کامران شہزاد کی بڑی کاروائی ،دوران ڈکیتی چھینی گئی نقدی رقم اور قیمتی موبائل مالک کے حوالے کر دئیے
    تفصیلات کے مطابق کے مطابق 26 دن قبل گلانوالہ کا رہائشی محمد رضوان موضع دو بلاک کی طرف سے چونیاں جا رہا تھا کہ راستہ میں چار اسلحہ بردار نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک کر رضوان سے دو عدد ٹچ موبائل فون اور 36000 ہزار روپیہ نقدی رقم لوٹ لی تھی
    جس پر تھانہ چھانگا مانگا کے ایس ایچ او کامران شہزاد نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ملزمان کو ٹریس کیا اور انہیں گرفتار کر کے انکے قبضہ سے ایک ٹچ موبائل اور نقدی رقم بر آمد کر کے مدعی کے حوالے کر دی
    اس موقع پر ایس ایچ او کامران شہزاد سندھو نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے تھانہ چھانگا مانگا پولیس دن رات انتھک محنت اور لگن سے کرائم کے خاتمے میں لگی ہوئی ہے وہ دن دور نہیں جب تھانہ چھانگا مانگا کی حدود سے کرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کر دیا جائے گا ، متاثرہ شخص اور اسکے اہلخانہ نے پولیس کی جانب سے دی جانے والی ریکوری پر ایس ایچ او کامران شہز اد اور قصور پولیس کا شکریہ ادا کیا اور انہیں بہترین کار کردگی پر خراج تحسین پیش کیا

  • پولیس کی بڑی کاروائی،خطرناک ملزم گرفتار

    پولیس کی بڑی کاروائی،خطرناک ملزم گرفتار

    قصور
    چونیاں پولیس کی بڑی کاروباری خطرناک اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیا،اہل علاقہ کا اظہار اطمینان
    تفصیلات کے مطابق چونیاں میں ایس ایچ او ظہیر عالم شاہ نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے مشہور مقدمہ قتل کا ملزم گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا اور کہا کہ دیگر پانچ ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا
    ایس ایچ او کے مطابق ملزمان نے پانچ ماہ قبل لیاقت اسلحہ دکان والے کو دن دیہاڑے مین سڑک پر فائرنگ کر کے قتل کیا تھا اور بھاگ گیا تھا جس سے علاقے میں خوف پیدا ہو گیا تھا

  • شدید ٹریفک جام رہنا معمول،سڑک ون وے کرنے کا مطالبہ

    شدید ٹریفک جام رہنا معمول،سڑک ون وے کرنے کا مطالبہ

    قصور
    رائیونڈ قصور روڈ پر ٹریفک کا اژدہام ،راجہ جنگ،راؤ خان والا سے گزرنا محال ہو گیا، رات کے وقت گزرنا محال
    تفصیلات کے مطابق قصور رائیونڈ روڈ پر شدید ترین ٹریفک رہنا معمول بن گیا ہے سڑک کی کل چوڑائی 22 سے 25 فٹ ہے جبکہ ٹریفک انتہائی زیادہ ہے خاص طور پر صبح و رات کے وقت سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ مانگا منڈی و سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں درجنوں گاڑیاں قصور سے لیبر کو لے کر جاتی ہیں جن کے صبح کے اوقات تھوڑے مختلف ہیں مگر رات کو تقریبآ سبھی گاڑیاں بیک وقت ہی نکلتی ہیں جس سے سڑک پر گاڑیاں ہی گاڑیاں ہو جاتی ہیں جبکہ کوئی بھی ٹریفک کنٹرول موجود نہیں ہوتا جس کے باعث راجہ جنگ و راؤ خان والا میں ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے جس سے وہاں کے رہنے والے لوگ سخت پریشان ہیں
    لوگوں نے بہت زیادہ ٹریفک کے باعث آئے روز ہوتے حادثات کی وجہ سے سڑک کو ون وے کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ٹریفک کی بلا تعطل روانی کے ساتھ ساتھ حادثات میں بھی کمی ہو سکے

  • امریکیوں نے فیصلہ سنا دیا،ٹرمپ کے اپنے بھی پھر گئے ،سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان

    امریکیوں نے فیصلہ سنا دیا،ٹرمپ کے اپنے بھی پھر گئے ،سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنے ویڈیو بیان میں حیرت انگیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ کہ جوبائیڈن اب امریکی صدر بن گئے ہیں اور جنوری 2021 جوبائیڈن کی امریکی صدارت کا سال ہو گا

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ ریپبلکن نے احسن طریقے سے اقتدار کی منتقلی کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹرمپ کا ساتھ چھوڑ دیا ہے مزید براں انہوں نے بتایا کہ سیکرٹ سروسز بھی امریکہ کیلیے شرمندگی کا باعث بننے والے ٹرمپ سے منہ موڑ کر جوبائیڈن کی طرف رخ اختیار کر گئی ہیں

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا کہ پوری دنیا میں اس وقت امریکی الیکشن کی گہما گہمی ہے ،پاکستانی بھی بھول گئے ہیں کہ یہاں پی ڈی ایم کے جلسے ہو رہے ہیں اور دسمبر میں پاکستان میں حکومت کو گرا کے مارشل لاء لگنا تھا

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے مختلف امریکی ریاستوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتا یا کہ ان ریاستوں میں 99 فیصد گنتی مکمل ہو چکی ہے جس میں ڈیموکریٹک کو واضح اکثریت حاصل ہے

    سینئر صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان نے جو بائیڈن کی نجی زندگی کے بارے میں حیرت انگیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ جو بائیڈن کو نہ صرف امریکہ بلکہ دنیا بھر میں انتہائی دیانتدار سیاستدان سمجھا جاتا ہے بطور نائب صدر کام کرتے ہوئے ان کے بیٹے کو کینسر کا موذی مرض لاحق ہو گیا تو انہوں نے اپنا ذاتی گھر بیچ کر اس کا علاج کرایا بعد ازاں جارج بش نے اپنے قریبی ساتھی کو کہہ کر انہیں گھر دلایا

    سینئر صحافی مبشر لقمان نے یہ بھی بتایا کہ جوبائیدن کشمیریوں کے بارے میں واضح موقف رکھتے ہیں وہ کشمیر کی الگ حیثیت کی حمایت کرتے ہیں

  • اب فیصلہ کٹھ پتلی اور امپائر نہیں بلکہ تھرڈ امپائر کریگا۔ جے یو آئی

    اب فیصلہ کٹھ پتلی اور امپائر نہیں بلکہ تھرڈ امپائر کریگا۔ جے یو آئی

    میرپورماتھیلو (باغی نیوز) جمعیت علماء اسلام تحصیل گھوٹکی کی جانب سے تحفظ ختم نبوت و ناموس صحابہ کانفرنس منعقد کی گئی ۔جس کے مہمان خصوصی قومی اسمبلی میں متحدہ مجلس عمل کے پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود، جے یو آئی کے مرکزی نائب امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری مولانا محمد امجد خان، صوبائی جنرل سیکریٹری سندھ علامہ راشد محمود سومرو تھے ۔ کانفرنس میں جے یو آئی کے ہزاروں کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

    تحفظ ختم نبوت و ناموس صحابہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں متحدہ مجلس عمل کے پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود نے کہا کہ نے کہا ہے کہ ملک پر مسلط حکمران امپائر کی طاقت پر حکمرانی کر رہا ہے جس نے ملک کے اہم ادارے قادیانیوں کے حوالے کر دئیے ہیں ملک کے طول و عرض میں قادیانی لابی کام کر رہی ہے موجودہ حکمران نے قادیانی لابی کو سرگرم کردیا ہے جو پہلے کبھی اتنی سرگرم نہ تھی ۔

    مولانا اسعد محمود کا کہنا تھا کہ جے یو آئی تمام قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے والی جماعت ہے ۔ جمہوری قوتوں کو اکٹھا کرنے پر اب چیخ و پکار ہو رہی ہے اب فیصلہ کٹھ پتلی اور امپائر نہیں کریگا بلکہ اب فیصلہ تھرڈ امپائر کی کورٹ میں آئیگا اور تھرڈ امپائر عوام ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اب یہ فیصلہ ہوناہے کہ ملک پر کون حکمرانی کرے گا اور کون نہیں ، ہم پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ رکن قومی اسمبلی مولانا اسعد محمود نے مزید کہا کہ ہ میں طعنہ دیا جاتا ہے کہ ہم مذہبی کارڈ استعمال کرتے ہیں پاکستان مذہب کے نام پر بنا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی کو کسی بھی میدان میں نہیں چھورینگے ہم طاقت کے بلبوتے پر مرعوب نہیں کرینگے ہم نے انگریز سامراج کو مٹی میں ملایا اور ملک کو آزاد کرایا ملک کو اس لیے آزاد نہیں کرایا کہ مغرب کے پٹھو ملک پر حکمرانی کریں ۔

    انہوں نے کہا کہ آئین نے جس ادارے کو جو بھی اختیارات دییے ہیں وہ اس دائرے کے اندر رہ کر کام کریں ادارے اپنی طاقت کے زور پر دائرے سے نکل کر سول معاملات میں مداخلت نہ کریں ورنہ عوام کو ہم جگاتے رہیں گے اور ان قوتوں سے مقابلہ کرتے رہیں گے ۔ رکن قومی اسمبلی مولانا اسعد محمود نے کہا کہ کبھی کبھار کچھ دوست مل کر ہم سے پوچھتے ہیں اتنی بڑی تحریک کے آغاز کے پیچھے کون ہے ہمارا جوب یہی ہے کہ اس تحریک کی پشت پناہی عوام کر رہی ہے ہم عوام کی طاقت سے پیغام دے رہے ہیں اس وقت ملک کی معیشت تباہ ہو چکی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ کا قرض نہیں چکا سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے حوالے سے جے یو آئی کوئی سمجھوتہ نہیں کریگی جے یو آئی کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے اس دور میں ختم نبوت کا فتنہ سر اتھا رہا ہے ہم قومی اسمبلی کے اندر اور باہر مسلمانوں کے لباس میں چھپے ہوئے قادیانیوں کو کو بتانا چاہتے ہیں کہ قادیانیت کو پروان نہیں چڑھنے دینگے جے یو آئی اپنی عقاید پر سمجھوتہ نہیں کریگی ۔ اس سے قبل جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری مولانا امجد خان نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین کے لیے مرنے اور ختم نبوت کی ناموس کے لیے میدان عمل میں کھڑے ہیں ہ میں کہا جاتا ہے کہ مذہبی قوتوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے ہم نے ملین مارچ کیا انکو اب پتہ چل گیا ہوگا حکمران مدینہ کی ریاست نہیں بنا سکے ہیں مدینہ کی ریاست مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں بنے گی ۔

    انہوں نے کہا کہ آج کسان مر گیا ہے غریب کو روٹی میسر نہیں ہے ادویات کی قیمت بھی بڑھ گئی ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔ کانفرنس کی صدارت مولانا حافظ سراج احمد چنہ نے کی ۔

    کانفرنس سے جے یو آئی صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ راشد محمود سومرو، مولانا عبدالقیوم ہالیجوی ، مولانا ذبیع اللہ ہالیجوی،سمیع الحق سواتی ، مولانا محمد اسحاق لغاری، مولانا اللہ ڈنو چنہ، ذیشان احمد ارائیں ، مولانا عبدالغفور ابڑو ، مولانا ابراہیم کھوسہ ، حسین احمد مدنی ، عتیق الرحمن لغاری ، مولانا غلام رسول کلہوڑو، مولانا محمد بچل کھہاوڑ ، حافظ سلیم اللہ چنہ سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

  • شادی کی تقریب میں آئے خواجہ سرا کے ساتھ سات نوجوانوں نے بد فعلی کر ڈالی

    شادی کی تقریب میں آئے خواجہ سرا کے ساتھ سات نوجوانوں نے بد فعلی کر ڈالی

    تحت بھائی ملاکنڈ روڈ پر جھنڈئی کے قریب گز شتہ رات گئے 7بگڑے ہوئے قوم لوط کے پیروکاروں نے پشاور سے شادی کی ناچ گانے کی تقریب میں شرکت کے لئے آئے ہوئے خواجہ سرا ء کو واپس جاتے ہو ئے راستے میں زبردستی روک کر اس کو قریبی کھیتوں میں لے گئے۔

    جہاں پر اس کے ساتھ کئی بار بد فعلی کی گئی۔ تخت بھائی پو لیس نے فوری طور پر کارروائی کرکے ایف آئی آر میں نامزد ملزمانوں میں سے ایک کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور ہشنغرئی سے تعلق رکھنے والا 21سالہ خواجہ سرا عدنان عرف خوشی ولد محمد آیا ز نے پولیس اسٹیشن تخت بھائی میں اپنے رپورٹ میں پو لیس کو بتایا کہ وہ گزشتہ شام اپنے دوسرے ساتھی آفاق جان ولد عتیق خان سکنہ نوشہرہ کینٹ کے ہمراہ موٹر کار نمبرR-5785 میں تخت بھائی کے علا قہ شیرگڑھ میں شادی کے ناچ گانے کے تقریب میں شرکت کرنے کے بعد رات گئے واپس پشاور جاتے ہو ئے ملاکنڈ روڈ پر رحمان ٹاؤن کے قریب تین موٹر کار نمبر 1515-LRC اور 3636 جبکہ تیسری موٹر کار نمبر نامعلوم میں سوار 7 بگڑے نوجوان جنید ولد محمد انور سکنہ پار ہوتی مردان، بلال ولد قدیر سکنہ رشکئی لنڈا خیل، خلیل ولد نا معلوم سکنہ ورسک روڈ پشاو ر، فیاض ولد نا معلوم سکنہ سخا کوٹ، حمزہ ولد پرویز،عبدا للہ ولد میران شاہ، عطا ء محمد ولد لعل محمد ساکنان رشکئی نوشہرہ جو مسلح تھے ہمیں زبردستی روک کر اپنی گاڑی میں بٹھا کر رنگ روڈ پر قریبی کھیتوں لے گئے

    جہاں دو گھنٹوں تک بگڑے ہوئے نو جوانوں نے شدید زدو کوب کرنے کے بعد میرے ساتھ بوس وکنار کے ساتھ دانتوں سے جسم کو شدیدزخمی کیااوربار بار بد فعلی کی۔ اور اس کے بعد ملزمان اپنی گاڑیوں میں بیٹھ کر فرار ہو گئے۔

    تخت بھائی پو لیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نور محمد خان نے فوری طور پر کارروائی کرکے ایف آئی آر میں نامزد ملزمان میں جنید ولد محمد انور سکنہ پار ہوتی مردان کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے واردات میں استعمال موٹر کار کو بھی برآمد کرلیا۔ جبکہ دیگرملزمان کی گرفتار ی کے لئے پو لیس جگہ جگہ چھاپے ماررہے ہیں۔ تخت بھائی پو لیس نے خواجہ سراء عدنان عرف خوشی ولد محمد آیاز کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف اغوا ء اور دیگر دفعات 365،377،506،294، 337A،148،149کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

  • تحریک انصاف کی حکومت نے پہلی مرتبہ پنجاب میں یکساں ترقی کا ویژن دیا۔عثمان بزدار

    تحریک انصاف کی حکومت نے پہلی مرتبہ پنجاب میں یکساں ترقی کا ویژن دیا۔عثمان بزدار

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدا رکی زیرصدارت حافظ آباد میں اعلیٰ سطح کا اجلاس، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو حافظ آباد میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا حافظ آباد میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کا حکم

    عثمان بزدار نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا حافظ آباد سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں کو ماضی میں بری طرح نظر انداز کیا گیا۔تحریک انصاف کی حکومت نے پہلی مرتبہ پنجاب میں یکساں ترقی کا ویژن دیا۔
    ہم سب شہروں کی یکساں ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے سرگرم عمل ہیں۔
    پنجاب کے تمام عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کر رہے ہیں۔

    حافظ آباد میں تعلیم، صحت، سڑکوں کی تعمیر و مرمت، فراہمی و نکاسی آب کے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جائیں گے۔حافظ آباد کے منتخب نمائندے، معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی

  • یونیورسٹی آف تربت میں دو نئے شعبوں کا اضافہ کر دیا گیا

    یونیورسٹی آف تربت میں دو نئے شعبوں کا اضافہ کر دیا گیا

    کوئٹہ۔ یونیورسٹی آف تربت مین کیمپس میں دو نئے شعبوں کا اضافہ کر دیا گیا، ترجمان یو او ٹی کے مطابق نئے متعارف کردہ شعبوں سوشالوجی اور ہسٹری میں درس و تدریس کا آغاز نئے تعلیمی سال میں جنوری 2021 سے ہوگا ، دونوں شعبوں میں داخلے کے لئے فارمز کی وصولی شروع کر دی گئی

    یونیورسٹی آف تربت میں سوشالوجی اور ہسٹری شعبوں کے آغاز سے علاقے میں نوجوانوں کو ان دو سبجیکٹس میں اعلی تعلیم کے مواقع مقامی سطح پر میسر آئیں گے،یونیورسٹی آف تربت میں سوشالوجی،  ہسٹری سمیت دیگر شعبوں میں چار سالہ بی ایس پروگرامز میں داخلوں کا سلسلہ جاری ہے

    یونیورسٹی آف تربت کے پنجگور اور گوادر کیمپس میں بھی بی ایس پروگرامز میں داخلوں کا سلسلہ جاری ہے بی ایس پروگرامز میں داخلے کے لئے انٹر میڈیٹ یا مساوی امتحان میں 45 فیصد نمبرز کے حامل امیدوار داخلے کے اہل ہونگے ،