Baaghi TV

Tag: baaghi

  • کراچی میں کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل درآمد کی نگرانی سخت

    کراچی میں کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل درآمد کی نگرانی سخت

    کراچی میں کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل درآمد کی نگرانی سخت کردی گئی، ضلعی انتظامیہ نے ماسک نہ پہننے والوں پر 500 روپے فی کس جرمانہ عائد کرنا شروع کردیا، اب تک 26 افراد سے 13 ہزار روپے وصول کیے جاچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کراچی کے شہریوں کو ماسک پہننے کا پابند کرنے کیلئے 500 روپے فی شہری جرمانہ وصول کرنے کے ساتھ ساتھ ماسک مہیا بھی کیے۔

    اب تک 26 افراد نے 500روپے فی کس جرمانہ ادا کیا ہے، ضلعی انتظامیہ نے 13 ہزار روپے وصول کر لیے جبکہ کمشنر کراچی کی ہدایت کے تحت کراچی کے تمام اضلاع میں ماسک نہ پہننے والے افراد کو جرمانہ کیا جائے گا۔

  • ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والی اپوزیشن نے ہی ووٹ کے تقدس کو پامال کیا :عثمان بزدار

    ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والی اپوزیشن نے ہی ووٹ کے تقدس کو پامال کیا :عثمان بزدار

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا حافظ آباد میں بڑے جلسے سے خطاب،ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والی اپوزیشن نے ہی ووٹ کے تقدس کو پامال کیا، ماضی میں تجربہ کاری سے زیادہ اداکاری ہوتی تھی، عمران خان نے این آر او دینے سے انکار کیاتواپوزیشن نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا
    وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور کبھی ذاتی مفادات کو سیاست میں آڑے نہیں آنے دیا

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ آج شاندار استقبال کرنے پر میں حافظ آباد کے شہریوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وزیراعظم عمران خان نے آج سے کئی برس قبل سیاسی جدوجہد شرو ع کی اور 2018 میں عوام کی خدمت کے نئے سفر کا آغاز کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور کبھی ذاتی مفادات کو سیاست میں آڑے نہیں آنے دیا۔ وہ آج حافظ آباد میں یونیورسٹی، ہسپتال اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے آغاز پر بڑے عوامی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ایمانداری اور دیانتداری سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور خدمت کرتے رہیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے عام آدمی کو اپنا حق مانگنا سکھایا ہے اور یہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم ہے۔ ماضی میں تجربہ کاری سے زیادہ اداکاری ہوتی تھی۔ وزیراعظم عمران خان نے جس طرح مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھایا اس پر میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ وزیراعظم عمران خان نے ناموس رسالت کے حوالے سے دوٹوک موقف اختیار کیا اور قوم کے جذبات کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کی۔

    وزیراعظم عمران خان نے جب اپوزیشن کو این آر او دینے سے انکار کر دیا تو انہوں نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا۔ میں اپوزیشن کو یاد دلاتا ہوں کہ وہ ماضی میں ووٹ کو عزت کتنی دیتے رہے ہیں؟ بلکہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والی اپوزیشن نے ہی ووٹ کے تقدس کو پامال کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور حکومت کی کاوشوں سے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کورونا پر بھی بہت حد تک قابو پایا گیا۔ پاکستان کو فلاحی اسلامی مملکت اور خوشحال ملک بنانا تحریک انصاف کا منشور ہے اور اس منشور کو ہم پناہ گاہوں کے قیام اور احساس

    پروگرام کے ذریعے حقیقت کا روپ دے رہے ہیں۔ صوبہ پنجاب کو ماڈل صوبہ بنائیں گے اور وسطی، شمالی اور جنوبی پنجاب کو ان کا حق دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں تمام علاقوں میں برابر ترقی ہو اور ہم محنت کے ساتھ عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔

  • پاک چائنہ صنعتی نمائش کب اور کہاں ہوگی

    پاک چائنہ صنعتی نمائش کب اور کہاں ہوگی

    پاک چائنہ صنعتی نمائش 2020 کا انعقاد رائل پام کنٹری کلب میں 13 نومبر سے 15نومبر تک ہوگا۔
    پاکستان چائنہ صنعتی نمائیش کا انعقاد نومبر 13 سے 15نومبر تک رائل پام کنٹری کلب میں ہوگا جس میں چائنہ کی 100 سے زائد بڑی صنعتی کمپنیاں حصہ لیں گی۔ نمائش کا مقصد پاکستان کے صنعتی شعئبہ کو چائنہ کے بنے معیاری آلات سے متعارف کروانا ہے جس سے وہ اپنی پیداوار کو آسانی سے بڑھا سکتے ہیں۔

    اس دفعہ کی نمائش پاکستان کی نمائشوں کی تاریخ میں منفرد ایونٹ ہو گا جس میں آن لائن اور آف لائن طریقہ کار کا استعمال ہے۔ اس میں مصنوعات نمائشی بوتھ پر موجود ہوں گی جبکہ خریدا ر اور بیچنے والوں کے درمیان تجارتی گفتگو آن لائن ہوگی۔ اس نمائش میں سی این سی مشینری، تعمیراتی شعئبہ سے تعلق رکھنے والی جدید مشینری، توانائی، بلڈنگ مٹیریل، زرعی مشینری، پلاسٹک کی مصنوعات بنانے والی مشینری، ہارڈویر، کیمیکل اور آٹو اور آٹو پارٹس بنانے والی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔

    پاکستان صنعتی نمائش کا انعقاد 2017 سے کیا جا رہا ہے اور اس نمائش کا انعقاد کرنے والی کمپنی ہارویسٹ انٹرنیشنل پاکستان او ر چائنہ کا باہمی اشتراک ہے۔ ان نمائشوں کا مقصد پاکستان میں چائنہ سے مزید انویسٹمنٹ کو لانا ہے۔

    اس نمائش میں چائنہ کے تین بڑے صنعتی صوبوں میس سے ایک صوبہ شان ڈونگ سے پچاس کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔ ایورسٹ انٹرنیشنل کے ترجمان کے مطابق نمائش کے موقعہ پر تمام کرونا ایس او پیز کا سخت خیال رکھا جا ئے گا اور ماسک کی پابندی، ہر بوتھ پر سینیٹائیزر اور داخلی دروازہ پر نمائش دیکھنے آنے والوں کا درجہ حرارت بھی چیک کیا جائے گا

  • جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے مفرور مجرمان کے گرد گھیرا تنگ

    جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے مفرور مجرمان کے گرد گھیرا تنگ

    لاہور پولیس کا جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے مفرور مجرمان کے گرد گھیرا تنگ،فیصل ٹاؤن پولیس کی کارروائی،02 اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیے گئے
    گرفتار ملزمان میں علی رضا اور سرور شامل ہیں

    ایس ایچ او فیصل ٹاؤن رانا قادر ملزمان امانت میں خٰیانت سمیت چوری کے مقدمات میں 07 سال سے مفرور تھے،،ملزمان مزید تحقیقات کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دئیے گئے ،

    ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے اشتہاریوں کی گرفتاری پر ایس ایچ او فیصل ٹاؤن اور انکی ٹیم کو شاباش دی،،

  • گلگت چھوڑنے کے عدالتی حکم پر پیپلز پارٹی نے عدالت سے رجوع کر لیا

    گلگت چھوڑنے کے عدالتی حکم پر پیپلز پارٹی نے عدالت سے رجوع کر لیا

    بلاول بھٹو زرداری کو گلگت چھوڑنے سے متعلق عدالتی حکم ، پیپلزپارٹی نے عدالت سے رجوع کرلیا
    پیپلزپارٹی کی جانب سے عدالت میں اپیل دائر کردی گئ ، عدالت نے پیپلزپارٹی کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی،شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو کو گلگت چھوڑنے کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے، ہمیں گلگت کی عدالت سے انصاف کی امید ہے،

    امید ہے کہ عدالت کا ہمارے حق میں فیصلہ آئے گا،
    بلاول بھٹو زرداری وفاقی وزیر نہیں ہیں، یہاں کی صورتحال پر ہمارا کوئی اثر رسوخ نہیں ہے،
    بلاول بھٹو کا گلگت بلتستان میں پرتپاک استقبال ہو رہا ہے، بلاول بھٹو کے پرتپاک استقبال سے وفاقی حکومت ڈر گئی ہے،

    یاد رہے بلاول بھٹو زرداری اس وقت انتخابی مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان کے دورے پر ہیں جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ہے

  • ترجمان مسلم لیگ ن کی لیگی ایم پی اے کی گرفتاری پر شدید مذمت

    ترجمان مسلم لیگ ن کی لیگی ایم پی اے کی گرفتاری پر شدید مذمت

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی ایم پی اے خواجہ عمران نزیر کی گرفتاری کی شدید مذمت، عمران صاحب جتنی گرفتاریاں کریں گے، لاہور جلسہ اتنا ہی بڑا ہو گا ،سلیکٹڈ آٹا چینی چور سیاسی انتقام میں پاگل پن پر اتر آئے ہیں

    عمران صاحب خواجہ عمران نزیر جیسے شیروں کو گرفتار کرنے سے لاہور کا جلسہ ناکام نہیں بناسکتے عمران صاحب آپ کے جلسے آپ کی بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا ثبوت ہے عمران صاحب مسلم لیگ (ن) کو دھمکیوں اور گرفتاریوں سے نہ ڈرائیں، لاہور جلسہ ہوکر رہے گا، یہ گرفتاریاں سلیکٹڈ ٹولے کے خوف اور حکومت کی روانگی کا اعلان ہے

    مسلم لیگ ن اپنا اگلا جلسہ لاہور میں منعقد کرنے جارہی ہے جس میں بڑا پاور شو ہو گا اس سلسلے میں ضلعی تنظیموں اور پی پی صدور کو ٹاسک دے دیا گیا ہے

  • گورنر اسٹیٹ بینک پاکستان کا دورہ سیالکوٹ

    گورنر اسٹیٹ بینک پاکستان کا دورہ سیالکوٹ

    سیالکوٹ7نومبر2020ء(باغی نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر رضا باقر نے ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سیما کامل، منیجنگ ڈائریکٹر محمد اشرف خان اور ڈائریکٹر ایکسچینج پالیسی ڈیپارٹمنٹ ارشد محمود بھٹی َان کے ہمراہ تھے۔

    صدر سیالکوٹ چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری قیصر اقبال بریار نے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے COVID-19کی وجہ سے ملکی برآمدی انڈسٹری کو ریلیف فراہم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ صدر چیمبر نے گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ملکی برآمدات کے فروغ اور سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کی خدمات کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔

    اس مو قع پر سابق صدر چیمبر ڈاکٹر نعمان ادیس بٹ،سابق صدر چیمبر خواجہ خاور انور،چیئر مین ایئر سیال فضل جیلا نی،چیئر مین کمیٹی کار پو یشن محمد اعجاز غوری، ملک محمد اشرف اعوان، نائب صدر چیمبر خرم اسلم بٹ،عنصر عز یز پوری بھی موجود تھے۔صدر چیمبر نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے سیالکوٹ کی برآمدی انڈسٹری کو درپیش جن مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالی اس میں ایس ایم ایز کیلئے سرمایہ کی

    فراہمی،Eximبینک آف پاکستان کا قیام، ایکسپورٹ سیکٹر کیلئے بیک ٹو بیک لیٹر آف کریڈٹ کی سہولت، ڈی ایل ٹی ایل ٹائم بارڈ کیسزکیلئے ون ٹائم ریلیف،سیالکوٹ ٹینری زون کیلئے خصوصی مالی سکیم، ڈی ایل ٹی ایل کیسز کی ادائیگی کے طریقہ میں سہولت،سیالکوٹ میں کمرشل بینکس کے ٹریڈ آفسز نہ ہونے کی وجہ سے برآمدکنندگان کو درپیش مسائل شامل تھے۔

    صدر چیمبر نے کہا کہ سیالکوٹ کی انڈسٹری میں اپنی برآمدات کو دوگناہ کرنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے لیکن اس کیلئے حکومتی تعاون درکار ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان رضا باقر نے بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے قومی معیشت میں سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کے فعال کردار کو سراہا۔ انہوں نے برآمدکنندگان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم ملکی برآمدی انڈسٹری کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے بھر پور کام کر رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایز کیلئے فنانسنگ اوربرآمدات کا فروغ ان کی سب سے اہم ترجیحات میں شامل ہیں اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان ہمیشہ ملکی انڈسٹری کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے ملکی انڈسٹری اور کاروباری اداروں کو فروغ دینے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ بھی دی۔ سیما کامل ڈپٹی گورنر، محمد اشرف خان، منیجنگ ڈائریکٹر ارشد محمود بھٹی ڈائریکٹر ایکسچینج پالیسی ڈیپارٹمنٹ نے صدر سیالکوٹ چیمبر قیصر اقبال بریار کی طرف سے پیش کردہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

  • اہم شخصیات کی چودھری شجاعت حسین  کی عیادت

    اہم شخصیات کی چودھری شجاعت حسین کی عیادت

    چودھری شجاعت حسین کی عیادت کیلئے مولانا فضل الرحمن، اسد قیصر کے فون، جہانگیر ترین، فیصل سبزواری کی بھی آمد
    چودھری پرویزالٰہی، وجاہت حسین، مونس الٰہی، سالک حسین، شافع حسین، حسین الٰہی سے آنے والوں کا نیک خواہشات کا اظہار، قاری حنیف جالندھری نے خصوصی دعا کروائی
    آنے اور ٹیلیفون کرنے والوں میں راجہ پرویزاشرف، ڈاکٹر بابر اعوان، طارق بشیر چیمہ، راجہ بشارت، ڈاکٹر یاسمین راشد بھی شامل ہیں

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین کی سروسز ہسپتال میں عیادت کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماؤں اور سماجی شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ متعدد سیاسی رہنماؤں نے ٹیلیفون پر ان کی عیادت کی جن میں جے یو آئی و پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف، وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر بابر اعوان شامل ہیں۔ ہسپتال آنے والی شخصیات نے وہاں موجود سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، چودھری وجاہت حسین، مونس الٰہی، چودھری شافع حسین، چودھری سالک حسین اور حسین الٰہی سے چودھری شجاعت حسین کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل قاری حنیف جالندھری نے خصوصی دعا کروائی۔ ہسپتال آنے والوں میں جہانگیر خان ترین، ان کے صاحبزادے علی ترین، وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ، ایم کیو ایم پاکستان کے فیصل سبزواری، اسحاق خان خاکوانی، صوبائی وزراء محمد بشارت راجہ اور ڈاکٹر یاسمین راشد شامل ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا کو بتایا کہ چودھری شجاعت حسین کی صحت ماشاء اللہ بہتر ہو رہی ہے، ان کے علاج معالجہ پر مامور بہترین ڈاکٹروں کی ٹیم تن دہی سے کام کر رہی ہے۔

  • ایک ماہ میں 50 افراد کو کتوں نے کاٹ کیا

    ایک ماہ میں 50 افراد کو کتوں نے کاٹ کیا

    قصور میں ضلعی انتظامیہ کی نااہلی بدولت آوارہ کتوں کی بہتات،آئے روز کتے لوگوں کو کاٹنے لگے
    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں ضلعی انتظامیہ کی نااہلی سے کتوں کی بہتات ہو گئی ہے عرصہ دراز سے کتوں کو مارنے والی دوائی نہیں ڈالی گئی جس قصور میں آوارہ کتوں نے 3 بچوں کو کاٹ لیا ہے
    لواحقین آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے بچوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں لاتے ہیں تو اکثر ویکسین نا ہونے کا رونا رویا جاتا ہے
    گذشتہ ایک ماہ کے دوران 50 سے زائد افراد کو آوارہ کتوں نے کاٹ لیا
    لوگوں نے ڈی سی قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ میونسپل کارپوریشن کا عملہ آوارہ کتوں کو تلف کرے

  • قصور میں بچوں کے اغواء کا سلسلہ جاری

    قصور میں بچوں کے اغواء کا سلسلہ جاری

    قصور میں بچوں کے اغواء کا سلسلہ جاری تاہم پولیس نے 4 سالہ معصوم بچی کا اغوا کار گرفتار کر بچی کو بازیاب کروا لیا
    تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر قصور پولیس کی بروقت کاروائی سے 4 سالہ بچی کا اغوا کار چند گھنٹوں میں گرفتار کرکے بچی کو بازیاب کروا لیا گیا ہے
    کیسر گڑھ کی رہائشی مسمات شمائلہ کی 4 سالہ بچی کو ملزم صفدر نے اغوا کر لیا تھا
    جس پر تھانہ صدر قصور پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا اور ڈی ایس پی صدر اشفاق کاظمی کی زیر نگرانی ملزم کی گرفتار کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی اور پولیس ٹیم نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے ملزم صفدر کو ٹریس کر لیا جو کہ جمبر کے قریب دوران سپیشل ناکہ بندی گرفتار ہوا جس بچی مناہل کو برآمد کر لیا گیا ہے
    ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ملزم نے تعلقات استوار کرنے کے انکار پر شمائلہ بی بی کی بچی کو اغوا کیا تھا