Baaghi TV

Tag: baaghi

  • ہفتہ عشق رسولﷺ“کے سلسلے میں ایل ڈی اے نے ریلی نکالی

    ہفتہ عشق رسولﷺ“کے سلسلے میں ایل ڈی اے نے ریلی نکالی

    ایل ڈی اے کے زیر اہتمام گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی۔ریلی کا انعقاد ” ہفتہ عشق رسولﷺ“کے سلسلے میں کیا گیا۔گستاخانہ خاکوں کے خلاف ریلی کی قیادت وائس چیئرمین ایس ایم عمران نے کی۔ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ بھی گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی میں شریک۔

    گورننگ باڈی کے ممبر انجینئر عامر ریاض قریشی،ریلی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز فارقلیط میر،راناٹکاخان اور قدیر احمد باجوہ،چیف انجینئر ٹیپا عبد الرزاق چوہان ،چیف میٹروپولیٹن پلانر سید ندیم اختر زیدی،چیف ٹاﺅن پلانر طارق محمود کی شرکت۔ ریلی میںایل ڈی اے افسران او رملازمین کی کثیر تعداد شریک ہوئی ۔گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی ایل ڈی اے آفس جوہرٹاﺅن سے cشروع ہوئی اور ،شادے وال چوک ۔۔پر اختتام پذیر ہوئی۔

    وائس چیئرمین ایس ایم عمران نے کہا انبی کریم کی ناموس سے زیادہ مسلمانوں کوکوئی چیز عزیز نہیں ہے۔ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں بین الاقوامی سطح پرنبی کریم کی توہین کا سلسلہ بند کیاجائے۔مسلم ممالک گستاخانہ خاکوں کی روک تھام کے لئے مشترکہ کوششیں کریں۔

    ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے کہا کہ مسلمان کسی بھی صورت میں حضرت محمد کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے۔اللہ کے نبیﷺسے محبت ہمارا ایمان ہے،ہر مسلمان اس محبت کو جان و دل سے مقدم جانتا ہے ۔

    ریلی کے شرکاءنے مختلف بینرز اٹھا رکھے ہیں جن پر فرانسیسی صدراور گستاخانہ خاکے بنانے والوں کے خلاف نعرے درج ہیں۔یورپی ممالک نبی اکرمﷺ کی شان میںگستاخی کاسلسلہ بند کریں ۔ ریلی کے شرکاءکے نعرے،مقررہن نے کہا کہمسلمان جان تو قربان کر سکتا ہے لیکن پیارے نبی ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں کر سکتا

  • تھانہ شادمان کے ایس ایچ او کے کار خاص  کی اسلحہ کے ساتھ تصاویر منظر عام پر

    تھانہ شادمان کے ایس ایچ او کے کار خاص کی اسلحہ کے ساتھ تصاویر منظر عام پر

    تھانہ شادمان کے ایس ایچ او کے کار خاص مدثر بٹ کی اسلحہ کے ساتھ تصاویر منظر عام پر ایس ایچ او شادمان کارروائی کرنے کی بجائے صلح کے لئے دبائو ڈال رہے ہیں: درخواست گزار محمد مشتاق کے مطابق ،ایس ایچ او شادمان کی ہٹ دھرمی ، اپنے کارخاص پر کارروائی کرنے کی بجائے مدثر بٹ کو کام جاری رکھنے کی ہدایت،ایس ایچ او شادمان نے آئی جی پنجاب کے احکامات کی نفی کرتے ہوئے کار خاص رکھا ہوا ہے،

    ایس ایچ او شادمان اعلیٰ افسران کو مس گائیڈ کرنے میں مصروف ہیں ، ننھے شہری پر 188 کی بوگس ایف آئی آر درج کی گئی ہے،کار خاص مدثر بٹ تھانہ شادمان میں ایس ایچ او کے فیصلے خود کرتا ہے ، ،

    ایس پی آپریشن ماڈل ٹاؤن کی ہدایت کے باوجود ایس ایچ او شادمان کارخاص مدثر بٹ پر کارروائی کرنے سے گریزاں ہے،شہری کی سی سی پی او لاہور اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل

  • چیئرمین واپڈا کا  واپڈا تکنیکی ٹیم کے ہمراہ گریٹر کراچی واٹر سپلائی سکیم (کے فور) کا دورہ

    چیئرمین واپڈا کا واپڈا تکنیکی ٹیم کے ہمراہ گریٹر کراچی واٹر سپلائی سکیم (کے فور) کا دورہ

    چیئرمین واپڈا کا اعلیٰ سطحی واپڈا تکنیکی ٹیم کے ہمراہ گریٹر کراچی واٹر سپلائی سکیم (کے فور) کا دورہ،چیئرمین واپڈا اور تکنیکی ٹیم کو منصوبے پر پیش رفت اور درپیش مسائل کے بارے میں بریفنگ دی گئی ،کے فور پراجیکٹ ڈیزائن، روٹ اور فعالیت کے حوالے سے سنگین تکنیکی مسائل کا شکارہے،واپڈا تکنیکی ٹیم مسائل پر تفصیلی رپورٹ بنائے گی،مسائل کے ممکنہ حل بھی تجویز کئے جائیں گے،تفصیلی رپورٹ کی روشنی میں کے فور پراجیکٹ پر عملدرآمد کا لائحہ عمل بنایا جائے گا

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (ریٹائرڈ) نے گریٹر کراچی واٹر سکیم (کے فور پراجیکٹ) کا دورہ کیا۔ واپڈا کی اعلیٰ سطحی تکنیکی ٹیم بھی اِس دورے میں اُن کے ہمراہ تھی۔ تکنیکی ٹیم واپڈا کے ماہر اور تجربہ کار انجینئر ز کے ساتھ ساتھ منصوبوں پر عملدرآمد کے ماہرین پر مشتمل تھی۔ ماہرین میں ایڈوائزر (پراجیکٹس)، جنرل منیجر(کوارڈی نیشن اینڈ مانیٹرنگ) واٹر، جنرل منیجر (سنٹرل ڈیزائن آفس)، جنرل منیجر (ہائیڈرو پلاننگ) اور جنرل منیجر(پراجیکٹس) ساؤتھ شامل تھے۔

    دورے کے پہلے مرحلے میں چیئرمین واپڈا اور اعلیٰ سطحی تکنیکی ٹیم نے ضلع ٹھٹھہ میں کینجھر جھیل پر واقع کے فور پراجیکٹ کے اِن ٹیک کا معائنہ کیا۔ جہاں حکومت سندھ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کے فور نے منصوبے کی موجودہ صورتِ حال اور اِس کی تعمیر کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ منیجر نے منصوبے پر اب تک کی تعمیراتی پیش رفت جبکہ او سی ایل کنسلٹنٹس کے ڈائریکٹر نے منصوبے کو درپیش مسائل کے بارے میں بتایا۔

    بعد ازاں چیئرمین واپڈا ا ور پراجیکٹ سے متعلق آفیسرز نے کے فور منصوبے کے روٹ کا فضائی جائزہ بھی لیا۔دورے کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ کے فور پراجیکٹ ڈیزائن، روٹ اور فعالیت کے حوالے سے سنگین تکنیکی مسائل کا شکار ہے اور اِن مسائل کو حل کئے بغیر منصوبے پر پیش رفت نہیں ہوسکتی۔ واپڈا تکنیکی ٹیم اِس حوالے سے ایک تفصیلی رپورٹ تیار کرے گی،جس میں اِن تمام مسائل کا احاطہ کیا جائے گا اور اِن کے ممکنہ حل بھی تجویز کئے جائیں گے اور مذکورہ رپورٹ کی روشنی میں کے فور منصوبے پر عملدرآمد کے لئے
    لائحہ عمل بنایا جائے گا۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ کے فور پراجیکٹ کراچی کو یومیہ 260 ملین گیلن پانی فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔ قبل ازیں اِس منصوبے کی تعمیر کی ذمہ داری حکومت سندھ کے پاس تھی، تاہم سندھ حکومت کے ساتھ ایک انتظام کے تحت اب یہ منصوبہ وزیر اعظم کے کراچی پیکیج کے تحت وفاقی حکومت تعمیرکررہی ہے۔ اوراس پس منظر میں وفاقی حکومت نے کے فور منصوبے پر عملدرآمد کی ذمہ داری واپڈا کو تفویض کی ہے۔

  • اسلام آباد کی یونیورسٹیز میں کورونا کے باعث تشویشناک صورتحال

    اسلام آباد کی یونیورسٹیز میں کورونا کے باعث تشویشناک صورتحال

    نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوجز اسلام آباد میں متعدد طلباء کے کورونا ٹیسٹ مثبت،ذرائع
    طلباء کے علاوہ انتظامیہ کے افراد بھی کورونا کا شکار، متعدد طلباء کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے یونیورسٹی کو چند روز پہلے دو دن کے لیے سیل بھی کیا گیا تھا،

    تاہم اب یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے اس اہم مسلئے کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے،کورونا کے پھیلاؤکو روکنے کے لئیے یونیورسٹی میں طلباء کی کم تعداد کو یقینی بنانے کے لئیے ۵٠ فیصد طلباء کے لیے ان کیمپس جبکہ ۵٠ فیصد کے لیے آن لائن کلاسز کا اجراح کیا جا رہا تھا،

    تاہم اب بروز پیر سے یونیورسٹی کو روگیولر کرنےکا اعلان کر دیاگیا ،ریگیولر کلاسز کی وجہ سے 12 ہزار سے زائد طلباء بیک وقت یونیورسٹی جائیں گئے ،
    یونیورسٹی میں ایس او پیز کی بھی دھجیاںبکھیری جا رہی ہیں ،

    جبکہ دوسری جانب اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کو کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث 14 روز کیلئے بند کردیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے

  • پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے، نوٹیفیکیشن جاری

    پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے، نوٹیفیکیشن جاری

    پنجاب پولیس میں تقرر و تبادلے،نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈی پی او رحیم یار خان منتظر مہدی کو ایس پی موٹر ٹرانسپورٹ لاہور تعینات کردیا گیا ۔ایس پی موٹر ٹرانسپورٹ لاہور اسد سرفراز خان کو ڈی پی او رحیم یار خان تعینات کر دیا گیا ۔ڈی پی او ناروال ذولفقار احمد کو ڈی پی او سرگودھا تعینات کر دیا گیا ۔

    ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کو ڈی پی او راجن پور تعینات کر دیا گیا ، ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ کو ایس ایس پی آپریشنز لاہور تعینات کردیا گیا ۔کیپٹن ر واحد محمود کو ڈی پی او نارووال تعینات کر دیا گیا ۔

    ڈی پی او بھکر کیپٹن ر محمد علی کو ایڈیشنل آئی جی ڈویلپمنٹ پنجاب تعینات کر دیا گیا،ایڈیشنل آئی جی ڈویلپمنٹ پنجاب رانا طاہر رحمان خان کو ڈی پی او بھکر تعینات کر دیا گیا ۔سید عمران کرامت کو ایڈیشنل آئی جی ڈسپلن پنجاب تعینات کر دیا گیا ۔

    آفتاب احمد کو ایس پی سروے سپشل برانچ پنجاب تعینات کر دیا گیا ،پی ایس ٹو آئی جی پنجاب حسن مشتاق سکیھرا کو ڈی پی او بہاولنگر تعینات کر دیا گیا ۔ڈی پی او بہاولنگر محمد شعیب اشرف کو پی ایس ٹو آئی جی پنجاب تعینات کر دیا گیا ۔

    ایس پی سیکورٹی وزیر اعلی عبداللہ لک کو ایس پی انویسٹیگیشن اوکاڑہ تعینات کر دیا گیا ۔ایس پی انویسٹیگیشن اوکاڑہ شمس الحق کو ایڈیشنل ایس پی انویسٹیگیشن سول لائن لاہور تعینات کردیا گیا ۔

  • 24گھنٹے کے دوران کورونا کے نئے کیس سامنے آگئے

    24گھنٹے کے دوران کورونا کے نئے کیس سامنے آگئے

    لاہور،وزیر اعلی عثمان بزدار کے مطابق 24گھنٹے کے دوران کورونا کے 321نئے کیس سامنے آئے ،
    گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے باعث 5مریض جاں بحق ہوئے،صوبے میں کورونا ایکٹو کیسوں کی تعداد5,917 ہوگئی ہے۔

    پنجاب میں اتب تک 2390مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔24گھنٹے میں کورونا کی تشخیص کیلئے14,109ٹیسٹ کیے گئے۔اب تک 1647918ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
    105856مریضوں میں سے 97,549مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    کورونا کا پھیلاؤ کم کرنے کیلئے شہریوں کو سختی کے ساتھ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔
    کورونا سے بچنے کا بہترین طریقہ ایس او پیز پر عملدرآمد ہے۔ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں مزید سخت اقدامات کر سکتے ہیں۔

  • گورنر پنجاب کی سروسز اسپتال آمد,

    گورنر پنجاب کی سروسز اسپتال آمد,

    گونر پنجاب سروسز اسپتال چوہدری شجاعت حسین ک عیادت کیلئے پہنچ گئے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی ۔ملاقات میں گورنر پنجاب نے چودھری شجاعت حسین کی عیادت کی اور جلد صحتیابی کیلیے دعا کی ۔ اس موقع پر مونس الہی ۔ چودھری سالک حسین ۔ چودھری شافع حسین ۔ وجاہت حسین سمیت دیگر بھی موجود تھے،

    چوہدری شجاعت حسین طبیعت کی ناسازی کے باعث سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں انہیں آج ہی ہسپتال داخل کیا گیا ہے ،آج صبح وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی سروسز اسپتال کا دودہ کیا اور چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی ،

    چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما اور سیاستدان ہیں، اپنے دور سیاست میں انہوں نے بے پناہ ترقیاتی کام کروائے ،پنجاب میں ان کا ایک خاص مقام ہے جس کی وجہ سے حلقہ سیاست میں بھی وہ الگ درجہ رکھتے ہیں ،عوامی حلقوں میں بھی ان کی صحتیابی کیلیے خصوصی دعائیں کی جا رہی

  • قومی سینئر ہاکی چیمپین شپ ميں  واپڈا، پی اے ايف ، آرمی ، نیشنل بینک ، سوئی سدرن کی ٹيموں کی کاميابی۔

    قومی سینئر ہاکی چیمپین شپ ميں واپڈا، پی اے ايف ، آرمی ، نیشنل بینک ، سوئی سدرن کی ٹيموں کی کاميابی۔

    ماڑی پیٹرولیم آسٹروٹرف ہاکی سٹیڈیم ایوب پارک راولپنڈی میں جاری چمپين شپ کے دوسرے دن کے پہلے میچ ميں واپڈا نے پولیس کو دو کے مقابلے ميں سات گول سے شکست دی. واپڈا کے سمیع اللہ نے تین ,علیم بلال نے دو ,اعجاز احمد اور عمر بھٹہ نے ایک ایک گول سکور کیا پولیس کے دونوں گول حمزہ نے اسکورکئيے. دوسرے میچ ميں پي اے ايف نے پورٹ قاسم کوايک کے مقابلے ميں دو گول سے ہرا ديا۔ پاکستان ایئر فورس کی جانب سے احمر علی اور کپتان شہباز نے ایک ایک گول سکور کیا ۔ پورٹ قاسم کا واحد گول ابوزر نے سکور کیا ۔

    تیسرے میچ ميں آرمی نے سخت مقابلے کے بعد نیوی کو دو کے مقابلے ميں تين گول سے ہراديا ۔ آرمی کے محمد عباس نے دو ,ارسلان نے ایک گول سکور کیا. نیوی کے محمد سویر اور ذوالقرنین نے ایک ایک گول سکور کیا ۔چوتھے میچ ميں نیشنل بینک نے سخت مقابلے کے بعد ماڑي پٹروليم کو ايک صفر سے شکست دي میچ کا واحد گول ابوبکر نے اسکور کیا۔

    پانچويں میچ ميں سوئی سدرن نے1 پنجاب کو باآساني ايک کے مقابلے ميں چھ گو سے ہراديا ۔ سوئی سدرن کی جانب سے ذیشان اور مبشر نے دو ،دو علی شان اور احمد ندیم نے ايک ايک گول اسکور کيا جبکہ پنجاب کا واحد گول حنان نے اسکور کیا.

  • قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کا پہلا روز مکمل

    قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کا پہلا روز مکمل

    سنٹرل پنجاب کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بلوچستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنالیے ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر تیمور علی 59 اور کاشف بھٹی 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔ وقاص مقصود 3 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ اس سے قبل علی وقاص 75 اور عمران بٹ 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ کے لیے 120 رنز کی شراکت قائم کی۔

    این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں جاری میچ کے پہلے روز خیبرپختونخوا نے 93 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 261 رنز بنالیے۔ خالد عثمان 6 اور ساجد خان 4 کے انفرادی اسکور سے میچ کے دوسرے روز کا آغاز کریں گے۔ فاسٹ باؤلر محمد عباس 28 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرچکے ہیں۔ اس سے قبل عادل امین اور کامران غلام نے چوتھی وکٹ کے لیے 99 رنز کی شراکت قائم کی۔ عادل امین 90 اور کامران غلام 64 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اوپنر مصدق احمد نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔ سدرن پنجاب نے ٹاس کیے بغیر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں جاری میچ کے پہلے روز ناردرن نے سندھ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 319 رنز بنالیے ہیں۔ وقاص احمد 18 اور نعمان علی 15 کے انفرادی اسکور سے میچ کے دوسرے روز کا آغاز کریں گے۔ اس سے قبل محمد نواز، حماد اعظم اور عمر امین نے ناردرن کی جانب سے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ محمد نواز 73 ، حماد اعظم 64 اور عمر امین 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سندھ کے تابش خان اور سہیل خان 3،3 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

  • ملک و صوبے کی ترقی میں قومی شاہراہوں کا کلیدی کردار ہے

    ملک و صوبے کی ترقی میں قومی شاہراہوں کا کلیدی کردار ہے

    کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ ملک و صوبے کی پائیدار ترقی وخوشحالی میں قومی شاہراہوں کا کلیدی کردار ہے. اس ضمن میں قومی شاہراہوں کی توسیع اور تعمیر کیلئے لورلائی سے سینکڑوں کلومیٹر پیدل مارچ کرکے کوئٹہ تشریف لانے پر لورالائی کے نوجوان خراج تحسین کے مستحق ہیں. گورنر یاسین زئی نے توقع ظاہر کیا کہ موجودہ حکومت بہت جلد لورالائی کے عوامی مطالبات پورا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی.

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں اسفندیار خان کی قیادت میں ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. وفد میں سوشل ایکٹیویسٹ مولاداد خان، سردار فیصل خان، انجنئیر نصیب اللہ اور عبیداللہ شامل تھے. اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ اپنے ذاتی مفادات کو اجتماعی مفادات کیلئے قربان کرنا ہی انقلابی شعور کی علامت ہے اور ہمارے اجتماعی روشن مستقبل کا راز بھی اسی میں پوشیدہ ہے. گورنر یاسین زئی نے کہا ہے کہ ٹریفک حادثات میں کمی لانے کیلئے ہمیں تمام قومی شاہراہوں کو حال اور مستقبل قریب کے تقاضوں کے مطابق دو رویہ کرنا ہوگا.

    قومی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے سردست تمام متعلقہ محکموں کو ایک جامع اور مربوط حکمت عملی وضع کرنے کی اشد ضرورت ہے. گورنر یاسین زئی نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ تمام شہریوں کو اپنی ذمہ داری نبھانا ہوگی اس کیلئے بھرپور عوامی مہم چلانے کی ضرورت ہے.

    گورنر یاسین زئی نے کہا کہ اس ضمن میں ہم تمام متعلقہ وفاقی وصوبائی محکموں اور اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور بہت جلد قانون سازی کے ذریعے بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر قابو پایا جائے گا.