Baaghi TV

Tag: baaghi

  • جعلی آئس کریم

    جعلی آئس کریم

    قصور
    الہ آباد جعلی آئس کریم فروٹ چارٹ تیار کرنے والوں کے خلاف تا حال کوی کاروای نہ ہوسکی انتظامیہ ہر ماہ باقاعدگی سے اپنا حصہ وصول کرتی ہے شہریوں کا الزام تفصیلات کے مطابق الہ آباد اور گردونواح میں جعلی آئس کریم فروٹ چارٹ تیار کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ کی ملی بھگت سے ابھی تک کوی کاروائی نہیں ہوسکی مشہور برانڈز کا نام لکھ کر عوام کو جعلی آئس کریم اور فروٹ چارٹ کی شکل میں زہر کھلایا جا رہا ہے جس سے متعدد لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں شہریوں کی جانب سے متعدد بار اعلی احکام کو اگاہ کیا گیا ہے مگر بااثر افراد کے خلاف کوئی کاروای نہ ہوسکی شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہہ انتظامیہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افراد باقاعدگی سے مبینہ طور پر اپنا حصہ وصول کر رہے ہیں اس لیے انکے خلاف کوی کاروای نہیں ہوتی شہریوں نے ڈی سی قصور اور پی ایف اے کے اعلی احکام سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • چونیاں قصور میں قیامت کا سماء

    چونیاں قصور میں قیامت کا سماء

    قصور
    چونیاں نا زمین پھٹی نہ آسمان گرا درندہ صفت اغوا کاروں نے معصوم بچوں کو بدفعلی کے بعد موت کے گھاٹ اُتار دیا پورے شہر میں کہرام کا سماء ہرپاء ہر آنکھ اشکبار ہر دل خون کے آنسو رونے لگا اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مُطالبہ
    تفصیلات کے مُطابق چونیاں شہر کے مختلف مقامات سے گزشتہ تین ماہ میں چار بچے اغوا ہوئے جنکی تلاش کیلئے مختلف ذرائع استعمال کئے گئے تاحال تھانہ سٹی چونیاں پولیس بلکل ناکام رہی شہر کے مختلف مقامات سے اغواء ہونے والے 3 بچوں کی لاشیں چونیاں انڈسٹریل زون کے قریب واقع کھنڈرات سے برآمد ہوئیں تینوں بچوں کو کپڑے اتار کر زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کیا گیا اغواء ہونے والے چار بچوں میں سے ایک نعش اور دو بچوں کی کھوپڑیاں ملی ہیں اغواء اور قتل ہونے والے بچوں میں فیضان، علی حسنین اور سلمان شامل ہیں عمران تاحال لاپتہ ہے پولیس کی بھاری نفری اور کرائم سین ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش اور دو بچوں کے جسم کی باقیات کا جائزہ لیا چونیاں شہر میں معصوم بچوں کے ساتھ بد فعلی کے بعد بے دردی سے قتل ہونے والے بچوں کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی جس کی وجہ سے پورے شہر سمیت ضلع قصور کی عوام خون کے آنسو رو رہے ہیں ہر طرف کہرام مچا ہوا ہے ہر آنکھ اشکبار ہو گئی ہے شہری خوف میں مُبتلا ہو گئے ہیں جبکہ مقامی پولیس عوام کو تحفظ فراہم کر نے میں بُری طرح ناکام دکھائی دے رہی ہے چونیاں شہر میں ظلم کی ایسی داستان رقم ہو گئی ہے جسکی مثال تاریخ میں کہیں نہیں ملتی بچوں کے والدین صدمہ سے نڈھال ہو گئے ہیں بچوں کے ورثا ء سمیت ہزاروں شہریوں نے وزیراعظم اعظم پاکستان ، وزیر اعلی پنجاب ، چیف جسٹس آف پاکستان اور آئی جی پنجاب سے مُطالبہ کیا ہے کہ معصوم بچوں کو بد فعلی کا نشانے والے اور موت کے گھاٹ اتارنے والے درندوں کو جلد از جلد ٹریس کر کے نشان عبرت بنایا جائے

  • گندگی ہی گندگی

    گندگی ہی گندگی

    قصور
    کوٹ رادہاکشن میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر
    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل کوٹ رادہاکشن میں ہر طرف گلیوں بازاروں میں گندگی ہی گندگی کوڑا کرکٹ ڈالنے والے ویسٹ بکس نا ہونے کی بدولت اور جن علاقوں میں ویسٹ بکس موجود ہیں ان میں سے کوڑا کرکٹ نہیں نکالا جس کے باعث شہری اپنی گلی محلوں کے باہر ہی کچرا پھینکنے پر مجبور ہیں جس سے ہر طرف تعفن پھیلی رہتی ہے جبکہ تحصیل میونسیپل ایڈمنسٹریٹر کوٹ رادہاکشن کا عملہ صفائی کے معاملے میں بلکل بھی دلچسپی نہیں لیتا جس سے مکھیوں اور مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے شہری طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں
    اہلیان علاقہ نے ڈی سی قصور اور TMO کوٹ رادہاکشن سے گزارش کی ہے کہ صفائی کے عملے کو فرائض سے غفلت برتنے پر سزا دی جائے اور آگے سے ان کو پابند کیا جائے کہ ہر گلی محلے کی سطح پر کوڑا کرکٹ اٹھائیں

  • خود ساختہ کرایہ

    خود ساختہ کرایہ

    قصور
    رائیونڈ قصور کا کرایہ عید سے پہلے ہی ٹرانسپورٹروں نے خود ہی 50 روپیہ فی سواری مقرر کر دیا
    تفصیلات کے مطابق قصور سے رائیونڈ کا فاصلہ نور محل سے 28 کلومیٹر اور نئے لاری اڈے سے 32 کلومیٹر ہے جس کا کرایہ 40 روپیہ فی سواری مقرر تھا مگر سنگدل ٹرانسپورٹروں نے عید قربان سے قبل ہی فی سواری کرایہ 50 روپیہ مقرر کر لیا جس کی شکایت لوگوں نے کئی بار انتظامیہ کو کی مگر کوئی حل نہیں نکلا اس کے علاوہ کسی بھی ٹویوٹا ہائی ایس،کوسٹر اور بس میں کرایہ نامہ نہیں لگا جس پر کئی سواریاں بحث کرتی ہیں تو کنڈیکٹر ڈرائیور حضرات اس سواری سے جھگڑتے ہیں اور دھمکیاں دیتے ہیں جس سے مرضی بست کر لو ہم یہی کرایہ لینگے لوگوں نے ڈی سی قصور پرائس مجسٹریٹ اور آڑ ڈی سیکریٹری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • قصوری آلو

    قصوری آلو

    قصور
    قصوری آلو 80 روپیہ فی کلو

    تفصیلات کے مطابق قصور کا شمار آلو کاشت کرنے والے بڑے بڑے علاقوں میں ہوتا ہے جہاں سے سالانہ لاکھوں ٹن آلو پورے ملک کے علاوہ افغانستان بھی بیجھا جاتا ہے مگر بدقسمتی سے قصور کی عوام کو آلو 80 روپیہ فی کلو مل رہے ہیں جبکہ پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے نئے آلو کی قیمت فی کلو 52 روپیہ جبکہ پرانے کی آلو کی قیمت 19 روپیہ فی کلو مقرر ہے مگر سبزی فروش حضرات پرانا آلو 40 روپیہ فی کلو فروخت کر رہے ہیں سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ بیرون ملک آلو بیجھتے وقت اپنے ملک کی ضرورت کو نہیں دیکھا جاتا جس سے ان دنوں آلو کا بحران پر جاتا ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بڑے تاجر اور آڑھتی اپنی مرضی کے داموں آلو بیچتے ہیں جو کہ ہمیں مجبورا خریدنے پڑتے ہیں اور پھر ہمیں بھی مجبور ہو کر حکومتی قیمت سے زیادہ پر فروخت کرنا پڑتا ہے لہذہ گورنمنٹ اگر سنجیدہ ہے تو بیرون ملک بیجھے جانے والے آلو کی مقدار مقرر کرے بڑے تاجر نفع کے چکر میں سارا آلو باہر بھیج دیتے ہیں جس سے ملک میں آلو کا بحران پر جاتا ہے

  • عورتوں پر بھی ٹیکس

    عورتوں پر بھی ٹیکس

    عورتوں پر ٹیکس بڑھ گیا
    تفصیلات کے مطابق عورتوں کی رنگ صاف کرنے والی کریم جو کہ محض 5 دن پہلے 85 روپیہ کی تھی اور کریم پر ٹیکس 12 روپیہ تھا اب وہی کریم 90 روپیہ کی اور ایک کریم پر ٹیکس 12 روپیہ سے بڑھا کر 13 روپیہ کر دیا گیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ مہنگائی میں اکیلے تاجر ہی نہیں بلکہ گورنمنٹ بھی شامل ہے نیا ٹیکس لگنے کے بعد ہی تاجر حضرات اپنے دام بڑھاتے ہیں
    نیز عورتوں نے کہا ہے کہ صابن سے لے کر گھی تک ہر اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں جبکہ تنخواہیں اور مزدوری آٹے میں نمک کے برابر بڑھی ہیں جس سے گھر چلانا مشکل ہونے کیساتھ ساتھ گھروں میں میاں بیوی کے جھگڑوں میں بھی اضافہ ہوا ہے لہذہ گورنمنٹ خدا کا خوف کرے اور قیمتوں میں اضافہ نا کیا جائے

  • 70 کلو چرس برآمد

    70 کلو چرس برآمد

    قصور
    تھانہ صدر پتوکی پولیس کی کاروائی 70 کلو سے زائد افیون اور چرس برآمد
    تفصیلات کے مطابق تھانہ پتوکی صدر کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ ڈھولن چک نمبر 27 کے قریب سفید رنگ کی اسلام آباد نمبر کی کار ZB 580 کو رکنے کا اشارہ کیا مگر کار سواروں نے گاڑی دوڑا دی جس کا پولیس نے پیچھا کیا مگر ملزمان رش کا فائدہ اٹھا کر اپنی گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے
    پولیس نے گاڑی قبضہ میں لے کر تلاشی لی تو گاڑی کے خفیہ خانوں سے ستر کلو سے زاہد چرس و افیون برآمد ہوئی
    پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

  • مقبوضہ کشمیر میں مودی کے زوال کا آغاز ہو چکا ہے ، آصف غفور

    مقبوضہ کشمیر میں مودی کے زوال کا آغاز ہو چکا ہے ، آصف غفور

    افواج پاکستان کے ادارہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل آصف غفور نے ایک بھارتی صحافی کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب ہندوتوا کا پرچار کرنے والے بھارتی عوام کو احساس ہو گا کہ انہوں نے کس حکومت کا انتحاب کیا ہے ،
    بھارتی صحافی اشوک سوائن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاک فضائیہ کی ایک تقریب کی فوٹیج شئر کی جس میں بھارتی میڈیا کے جھوٹ کا پردہ چاک کیا گیا تھا اور اشوک نے ساتھ لکھا کہ اگر افواج پاکستان کو اس چیز کا علم پہلے سے تھا کہ نریندر مودی الیکشن جیتنے کیلئے پاکستان کارڈ استعمال کر رہا ہے اور پاکستان کے ایف سولہ کو گرانے کا جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے تو بھارتی الیکشن سے پہلے کیوں نہیں بتایا گیا ،
    https://twitter.com/ashoswai/status/1173149984633565184
    جس کے جواب میں میجر جنرل آصف غفور نے 5 اپریل 2019 کی اپنی ٹویٹ شیر کی اور کہا کہ ہم نے کئی مواقع پر اس بات کو بھارتی عوام تک پہنچانے کی کوشش کی کہ مودی پاکستان کارڈ کھیل رہا ہے لیکن بھارتی سائڈ پر آپ جیسے سمجھدار لوگ بہت کم تھے جو حالات کو بھانپ لیتے ، بہرحال وقت بتائے گا کہ ہندوتوا کے پیروکاروں نے اپنے ملک کیلئے کن لوگوں کا انتحاب کیا ہے ، ہم پہلے بھی سچ اور حق پر تھے اور آئندہ بھی سچ کے ساتھ رہیں گے ، اور مودی مقبوضہ جموں و کشمیر میں جو کچھ کر رہا ہے یہ اس کے زوال کا آغاز ہے ،
    https://twitter.com/peaceforchange/status/1173281583522025473?s=08

  • قائداعظم ٹرافی: سندھ کے عابد علی نے 249 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی

    قائداعظم ٹرافی: سندھ کے عابد علی نے 249 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی

    یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں جاری میچ کے دوسرے روز سندھ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز سے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو عابد علی بلوچستان کی باؤلنگ کے سامنے ڈٹ گئے۔ انہوں نے میچ کے دوسرے روز 129رنز کا اضافہ کیا اور 249 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
    ان کی اننگزمیں 26 چوکے شامل تھے۔ میزبان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے 473 رنز 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر اننگز ڈکلیئر کردی۔ بلوچستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 3 جبکہ عمران فرحت اور خرم شہزاد نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں بلوچستان کی جانب سے امام الحق اور عظیم گھمن نے اننگز کا آغاز کیا۔ دن کے اختتام تک مہمان ٹیم نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 16 رنز بنائے ۔میچ کے تیسرے روز امام الحق 9 اور عظیم گھمن 6 رنز سے اننگز کا دوبارہ آغاز کریں گے۔

  • بجلی چوروں کی شامت

    بجلی چوروں کی شامت

    قصور الہ آباد
    لیسکو ٹاسک فورس کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن درجنوں بجلی چور رنگے ہاتھوں گرفتار
    تھانہ الہ آباد میں بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے
    تفصیلات کے مطابق الہ آباد، تلونڈی،پکھوکی،ججل،بھیڑ سوہڈیاں،کوٹ سردار فیض گنجہ،دیو کھارا،فارو ق آباد و دیگر علاقوں میں لیسکو ٹاسک فورس نے ایس ڈی اوز محمد طارق اور عبدالرشید وٹو کی سربراہی میں بجلی چوروں کے خلاف سخت آپریشن کیا جس کے دوران درجنوں بجلی چور رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے موقع پر ہی دھر لئے گئے نائٹ چیکنگ کے دوران صارفین کی بڑی تعداد بجلی چوری کرتی پائی گئی جنکے خلاف مقامی تھانے میں مقدمات درج کر لئے گئے اور انہیں ڈی بل کی صورت میں ہزاروں یونٹ ڈال دیے گئے ہیں
    ایس ڈی اوز نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایس ای قصور ناصر ایاز گورمانی کی ہدایت پر آخری بجلی چور کے پکڑے جانے تک یہ آپریشن دن رات جاری رہے گا