قصور
پتوکی کے تھانہ سرائے مغل کی حدود میں اغواء ہونے والے 3 بچے بازیاب
سرائے مغل کے رہائشی رشید احمد کے 2 بیٹے اور ان کے دوست کے دوست کا بیٹا 13 ستمبر کو مدرسہ میں تعلیم حاصل کر کے واپس جا رہے تھے کہ انہیں راستہ میں کو اغوا کر لیا گیا
اغواء ہونے والے بچوں کے نام 11 سالہ انیل 9 سالہ عاطف اور 15 سالہ مختار ہیں
اعواء کا مقدمہ تھانہ سرائے مغل میں بچوں کے والد کی مدعیت میں درج کروایا گیا تھا DPO قصور زاہد نواز مروت نے DSP پتوکی رضوان منظور چیمہ کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دی جس نے پیشہ وارانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بچوں کا سراغ لگایا اور ان کو شیخوپورہ کے علاقے سے بازیاب کروا لیا گیا اور اغواء کار قاری مجاہد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے پولیس کے مطابق تینوں بچے خیریت سے ہیں پولیس گرفتار ملزم سے تفتیش کر رہی ہیں کہ بچوں کے اغوا کے پیچھے کیا معاملات ہیں والدین اور اہلیان علاقہ نے پولیس کے حق میں نعرے بازی کی اور شکریہ ادا کیا
Tag: baaghi
-

مغوی بچے بازیاب
-

کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، اویس ضیاء پر جرمانہ عائد
قائداعظم ٹرافی کے دوسرے سیزن میں بلوچستان کی نمائندگی کرنے والے اویس ضیاء پر پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ،
اویس ضیاء نے رن آؤٹ ہونے پر اپنے ساتھی کھلاڑی کیخلاف گالم گلوچ والی زبان استعمال کی تھی ، جس پر آن فیلڈ امپائر کے کہنے پر میچ ریفری نے جرمانہ عائد کیا ، بعد میں اویس ضیاء نے اپنی تیم کے کھلاڑی سے معافی مانگی اور جرمانہ قبول کیا ، -

پنجاب فوڈ اتھارٹی کسان پیکج
قصور
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام خوشحال کسان پروگرام
تفصیلات کے مطابق قصور اور گردو نواح کے دیہات میں بھینس بکریوں کے دودھ کی پیداوار کی بہتری کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گھر گھر سروے شروع کیا ہے جس میں ہر مویشی پال سے اس کے مویشی کے دودھ کا سیمپل لے کر ٹیسٹننگ کے بعد چارے اور دیگر خوراک کا چارٹ تیار کر کے دیا جائے گا نمائندہ باغی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عدنان سمیع نے بتایا کہ ہم لاہور فوڈ اتھارٹی سے ہیں اور قصور میں ورک کر رہے ہیں ہمارا مقصد مویشی پال حضرات کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے اسی لئے ہم لاہور سے قصور میں ہر گاؤں دیہات میں جا کر ورک کر رہے ہیں -

ڈیڑھ سال سے لاپتہ بچہ
قصور
قصور شہر سے 24.03.2018 کو اغواء ھونے والے معصوم محمد فائق کو اغواء ہوئے ایک سال 5 ماہ گزرنے کے باوجود بازیاب نہیں کروایا جا سکامعصوم محمد فائق کی والدہ آج بھی بےچین و بےقرار اپنے معصوم بچے کی بازیابی کیلئے حکمرانوں کے وعدوں کی طرف نظر لگائی صف ماتم بچائی بیٹھی ہے
فائق کی والدہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی صاحب آپ اللہ کے واسطے IG پنجاب کو خصوصی اختیارات اور ٹاسک دے کر قصور بھیجیں تاکہ میں بھی اپنے لخت جگر سے مل سکوںمعصوم بچوں کا اغواء ھونے کےبعد قتل سے قبل بازیاب نہ ھونا محکمہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے
-

ادویات میں اضافہ
ادویات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ
تفصیلات کے مطابق چند ماہ سے ادویات غریب لوگوں کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں محض 5 سے 6 ماہ میں ادویات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے چند ماہ قبل اسی گورنمنٹ کے دور حکومت میں Septran DS فی بلسٹر 10 گولی 25 روپیہ تھا جو کہ اب 55 روپیہ اسی طرح Resochin 8 روپیہ سے 25 روپیہ Coldrex 12 روپیہ سے 24 روپیہ Basoquin 14 روپیہ سے 28 روپیہ Axidox12 روپیہ سے 32 روپیہ Basqopan plus 17 روپیہ سے 40 روپیہ Flygel 12 روپیہ سے 21 روپیہ Kestine 20 mg 207 روپیہ سے 277 روپیہ Stemetil 4 روپیہ سے 9 روپیہ فی بلسٹر پیک ہو گئے ہیں لوگ حیران ہیں کہ صرف چند ماہ میں ایسا کونسا معرکہ سر ہو گیا کہ ادویات کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں درج بالا تمام ادویات فرسٹ ایڈ استعمال ہونے والی ہیں جبکہ جان بچانے والی ادویات سینکڑوں کے بجائے ہزاروں فی فیصد مہنگی ہو گئی ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈرگ کنٹرول اتھارٹی اور پرائس کنٹرول مینجمنٹ کیا کر رہے ہیں
لوگوں نے وزیراعظم اور وزیراعلی سے استدعا کی ہے کہ آپ کے نوٹس کے باوجود بھی کمپنیوں نے اضافی واپس نہیں لیا لہذہ ان کمپنیوں کے خلاف کاروائی کرکے قیمتوں میں استحکام لایا جائے -

انتظامیہ ناکام بچے اغواء
قصور
چونیاں پولیس بچوں کے اغواء کاروں کو پکڑنے میں بری طرح ناکامتفصیلات کے مطابق کل شام سے کچھ دیر پہلے محلہ ہاشم پورہ چونیاں سے دو بچے پھر اغواء ہو گئے جس پر اہلیان شہر میں بھگڈر مچ گئی اور لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اغواء کاروں کا سراغ لگانا شروع کر دیا اعواء کاروں نے دو بچوں کو نشے کے انجیکشن لگائے جس سے ایک بچہ نشے کی حالت میں اغواء کاروں سے گر گیا تو وہ دوسرے بچے کو اغواء کرنے میں کامیاب ہو گئے اور ساتھ لے گئے
پولیس کو بار بار کال کرنے پر کسی نے کال ریسیو نہ کی بچے کو مرکزی تحصیل پریس کلب چونیاں کے بانی اور ممبرز کے علاوہ مقامی لوگوں نے سول ہسپتال چونیاں پہنچایا جہاں بچے کی ٹریٹمنٹ کرکے چھٹی دے دی گئی بعد میں رات گئے بچے کے والد اور تایا نے پریس کلب چونیاں میں وزیر اعلی پنجاب اور ڈی پی او و آئی جی پنجاب سے استدعا کی کہ خدارا کچھ کیجئے کب تک ہمارے بچے یونہی اغواء ہوتے رہینگے -

عورتوں کی یکجہتی کشمیر ریلی
قصور یوم یکجہتی کشمیر ریلی
تفصیلات کے مطابق آج بروز 20 ستمبر بوقت دن 12 بجے اہلیان قصور کی طرف سے یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے اس ریلی میں ڈاکٹرز،وکیل ،صحافیوں اور ہر مکتبہ فکر کی عورتیں شرکت کرینگے ریلی میں مہمان خصوصی مسز مزمل مسعود بھٹی راہنماہ پی ٹی آئی قصور ہونگی ریلی ڈی پی او ہاءوس کے قریب تاج محل شادی ہال سے شروع ہو گی اور کوٹ غلام محمد خان پر ختم ہو گی ریلی میں انڈیا کی جارحیت پر زندہ دلان قصور کی مائیں بہنیں اور بیٹیاں اپنے کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرینگیں
-

گاڑی کا انجن فیل
قصور
کوٹ رادہاکشن اسٹیشن پر علامہ اقبال ایکسپریس کا انجن فیل
تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور ،سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس انجن کی خرابی کی بدولت پچھلے 3 گھنٹوں سے کوٹ رادہاکشن ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ہے مسافر پریشان تاہم ریلوے انتظامیہ کی طرف سے مسافروں کو ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ ابھی کتنی دیر تک انجن ٹھیک ہو جائے گا ہر بار پوچھنے پر تسلیوں پر ہی اکتفاء لوگ کی جانب سے انتظامیہ کو کوسا جا رہا ہے اور مسافروں کا کہنا ہے کہ ریلوے کا سارا نظام خراب ہو چکا ہے اول تو ٹرین وقت پر آتی نہیں اگر آ جائے تو کہیں نا کہیں ٹرین میں خرابی بن جاتی ہے جس سے مسافروں کے وقت کا ضیاع ہوتا ہے -
انکل ہم زندہ واپس آئینگے؟
قصور
چونیاں کی ایک ننھی گڑیا کا ویڈیو پیغام
قصور اور گردونواح میں بڑھتی ہوئی جنسی زیادتیوں اور اس کے بعد قتل کی وارداتوں سے جہاں والدین تو پریشان ہیں ہی وہیں بچے بھی عدم تحفظ کا شکار ہیں اسی عدم تحفظ کی شکار چونیاں قصور کی رہائشی ننھی گڑیا مریم حسین کا ڈی پی او قصور کے نام پیغامالسلام و علیکم انکل ڈی پی او
میں مریم حسین چونیاں سے
ہمیں بتائیں کہ ہم سکول جائیں یا نہیں ؟؟؟
اگر جائیں تو آپ ہمیں گارنٹی دیں ہم خیریت سے گھر واپس آئیں گے یاں نہیں
یہ الفاظ سن کر سخت دل لوگوں کے بھی آنسو نکل آئے -

نام نہاد جمہوریت کا ایک اور سیاہ اقدام ، تحریر نعمان علی ہاشم
قائد حریت سید علی گیلانی صاحب کی کال پر آنے والے صحافیوں کو پریس کانفرنس کی کوریج سے روک دیا گیا.
.
آج صبح دس بجے سے ہی سید علی گیلانی صاحب کے گھر کے باہر تقریباً 35 صحافی جمع تھے. آزادی اظہار رائے کے حق کو دباتے ہوئے مقبوضہ جموں کشمیر کی پولیس نے صحافیوں کو نہ صرف گھر میں داخل ہونے سے روک دیا بلکہ ان کے گھر کے قریب کھڑے ہونے سے بھی منع کر دیا. ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال یہ ہے کہ پوری دنیا کے میڈیا کی آزادی کو صلب کر لیا ہے. پانچ اگست کے بعد کسی بھی صھافی کو کسی ایک حریت پسند لیڈر کی کوریج کی اجازت نہیں. مقبوضہ جموں کشمیر کی پولیس کے آفیسر کا کہنا ہے کہ سیکشن 144 کے تحت کسی لیڈر کی میڈیا کوریج کو بند کیا گیا. ایک طرف تو غیر قانونی، غیر انسانی اور غیر آئینی اقدامات کے ذریعے کشمیریوں کی آواز دبائی جا رہی ہے. دوسری طرف بھارت کی آئین میں ایسی غیر انسانی اور غیر جمہوری شقیں موجود ہیں جو ظلم کا ساتھ دیتی ہیں. بھارت جہاں کشمیریوں کی نسل کشی میں ملوث ہے وہیں کشمیریوں کی آواز دبانے میں بھی پیش پیش ہے.
اب سوال یہ ہے کہ عالمی ادارے کیا اس غیر جمہوری اقدام پر بھارت سے سوال کریں گے؟ کیا آزادی اظہار رائے کے علمبردار بھارت کی اس ریاستی ہٹ دھرمی پر بات کریں گے؟نعمان علی ہاشم
