Baaghi TV

Tag: baaghi

  • ملک کی اقتصادی صورتحال، قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی درخواست

    ملک کی اقتصادی صورتحال، قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی درخواست

    اسلام آباد (اے پی پی) ملک کی اقتصادی صورتحال اور بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت میں تبدیلی پر مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لئے درخواست قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی.

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لئے درخواست قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ہے۔ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے مسلم لیگ ن کے 91 ارکان کے دستخطوں سے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لئے درخواست سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کرا دی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 54(3) کے تحت قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں ملک کی اقتصادی صورتحال اور بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت میں تبدیلی اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزیوں کو زیر بحث لایا جائے۔

  • روسی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کرتباہ

    روسی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کرتباہ

    ماسکو (اے پی پی) روسی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جبکہ پائلٹ لاپتہ ہے.

    تفصیلات کے مطابق روسی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تاہم طیارے کے دونوں پائلٹ ایجیکٹ کرنے میں کامیاب رہے جن کی تلاش جاری ہے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق فضائیہ کا ایک غیر مسلح دو سیٹوں والا تربیتی طیارہ شمالی شہر کے مضافات میں تربیتی مشن کے دوران پرواز کے تھوڑی دیر بعد گر تباہ ہو گیا۔ تاہم دونوں پائلٹ طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہے جن کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

    روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ تباہ ہونے والے طیارے میں سوارکیڈٹ پائلٹ اور اس کا انسٹرکٹر لاپتہ ہے جو طیارے کی تباہی سے قبل ایجیکٹ کرگئے تھے۔

  • عراق میں داعش کے 9 دہشت گرد ہلاک

    عراق میں داعش کے 9 دہشت گرد ہلاک

    بغداد (اے پی پی) عراق میں داعش کے 9 دہشت گردہلاک.عراق کے شمالی صوبہ میں فوج کی ایک کارروائی میں داعش کے 9 دہشت گرد مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق عراق کے شمالی صوبہ میں فوج کی ایک کارروائی میں داعش کے 9 دہشت گرد مارے گئے۔ عراقی فوج کے جوائنٹ آپریشن کمانڈ کے ترجمان یحییٰ رسول نے ایک بیان جاری میں کہا ہے کہ امریکہ کی قیادت والی بین الاقوامی اتحادی افواج کی مدد سے عراقی فوج کی فالکن یونٹ نے صوبہ نینوا کے دارالحکومت موصل کے السہجی علاقے میں ایک سرنگ کو تباہ کر دیا جس میں داعش کے 9 دہشت گرد مارے گئے۔

    واضح رہے کہ عراق میں 2017ء کے آخر میں داعش کے دہشت گردوں کو مکمل طور شکست دینے کے بعد سے سلامتی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ اس کے باوجود دہشت گرد دور دراز کے اور ویران علاقوں میں اب بھی پناہ لئے ہوئے ہیں۔ یہ وقتاً فوقتاً شہریوں اور سکیورٹی فورسز پر حملہ کرتے رہتے ہیں۔

  • امریکا نے ایران کی تین خلائی ایجنسیوں پر پابندی لگادی

    امریکا نے ایران کی تین خلائی ایجنسیوں پر پابندی لگادی

    واشنگٹن (اے پی پی) امریکا نے ایران کی تین خلائی ایجنسیوں پر پابندیاں عائد کردیں.

    تفصیلات کے مطابق امریکا نے ایران کی تین خلائی ایجنسیوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ ان میں ایک خلائی ادارہ اور دو تحقیقاتی مرکز ہیں۔ امریکا کے محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ایران کی خلائی ایجنسی،ایران سپیس ریسرچ سنٹر اورآسٹروناٹیکس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔بیان کے مطابق ایران کی جانب سے 29 اگست کو خلائی مشن کی کوشش فوری خطرے کی نشاندہی کرتا ہے۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ ایران کو خلائی پروگرام کی آڑ میں بیلسٹک میزائل پروگراموں کو آگے نہیں بڑھانے کی اجازت نہیں دے گا.

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مئی 2018ء میں ایران سے جولائی 2015ء میں طے شدہ جوہری سمجھوتے سے دستبردار ہوگئے تھے۔امریکا نے تب سے ایران کے اداروں اور سرکاری شخصیات کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

  • نئے عمرہ سیزن کی تیاریاں مکمل، 1 کروڑ افراد عمرہ ادا کریں گے

    نئے عمرہ سیزن کی تیاریاں مکمل، 1 کروڑ افراد عمرہ ادا کریں گے

    جدہ (اے پی پی) نئے عمرہ سیزن کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں، اس دفعہ ایک کروڑ افراد عمرہ ادا کریں گے.

    تفصیلات کے مطابق جدہ قصرالسلام میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت میں سعودی کابینہ نے توقع ظاہر کی کہ اس سال نئے سیزن میں ایک کروڑ فرزندان اسلام عمرہ پر آئیں گے. قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد القصبی نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ کابینہ میں مشرق وسطیٰ اور عالمی حالات حاضرہ پر متعدد رپورٹس پیش کی گئیں۔ کابینہ نے آرزو ظاہر کی کہ کاش نیا ہجری سال بحرانوں کے خاتمے کی نوید لائے۔ مسلمان اتحاد و اتفاق سے کام لیں۔ نیا سال سب کیلئے خیر و برکت کا سال ثابت ہو۔ سارے جہاں میں امن و استحکام کا دور دورہ ہو۔

    انہوں نے مزید کہا کہ نئے عمرہ سیزن کی تمام تیاریاں مکمل اور امید ہے کہ ایک کروڑ سے زیادہ افراد عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودیہ آئیں گے۔

  • آزاد کشمیر احتجاج: نوجوانوں نے مقبوضہ وادی میں جاکر کشمیر کا جھنڈا لہرا دیا

    آزاد کشمیر احتجاج: نوجوانوں نے مقبوضہ وادی میں جاکر کشمیر کا جھنڈا لہرا دیا

    اسلام آباد: آزادکشمیر میں کوٹلی ضلع کے نواحی علاقے چڑھوئی میں نوجوانوں نے سیز فائر لائن کو پاوں تلے روند ڈالا، بھارتی زیر قبضہ علاقے میں گھس کر ایک درخت پر کشمیری جھنڈا لہرا آئے۔ بھارتی فوج کی شیلنگ سے ایک نوجوان زخمی ہو گیا جسے ڈسٹرکٹ ہسپتال کوٹلی منتقل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق تاجران اور سول سوسائیٹی کی کال پر کوٹلی کے علاقے چڑھوئی سے سیز فائر لائن کی طرف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں افراد شریک ہوئے۔ مقامی صحافی شوکت کھوکھر کے مطابق آزادی مارچ کو پولیس نے مختلف جگہوں پر روکا، تاہم چار نوجوان تمام رکاوٹیں توڑ کر آگے نکل گئے اورسیز فائر لائن کی آخری حد ناونی کیری پہنچ گئے جہاں سے دو نوجوان پہرے پر رکے اور دو نوجوانوں نے سیز فائر لائن عبور کر کے چیل کے درخت پر کشمیری جھنڈا لگا دیا۔

    دو نوجوانوں کی طرف سے سیز فائر لائن روندنے پر بھارتی فوج نے فائرنگ شروع کر دی جس سے اٹھارہ سالہ نوجوان ملک حسنین خادم جو جونا کالونی کا رہائشی ہے، گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ زخمی حالت میں ہی وہ اپنے دوسرے ساتھی کے ہمراہ آزادکشمیر کی حدود میں پہنچا جہاں اسے دیگر ساتھیوں نے ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال پہنچا دیا۔

  • صلاح الدین کیس: پنجاب حکومت کی نا اہلی پر باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    صلاح الدین کیس: پنجاب حکومت کی نا اہلی پر باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ صلاح الدین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے. جبکہ دیکھا جائے تو پوسٹ مارٹم کی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے جسے صلاح الدین کے والد مسترد بھی کرچکے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت اس وقت شدید کنفیوژن کا شکار ہے. حکومت کا ایک ترجمان کوئی اور بات کرتا ہے تو دوسرا کوئی اور بات کردیتا ہے. بات یہیں ختم نہیں ہوتی بلکہ پنجاب پولیس بھی اس وقت متضاد بیانات دے رہی ہے. وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ صلاح الدین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے. جبکہ دیکھا جائے تو پوسٹ مارٹم کی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے جسے صلاح الدین کے والد مسترد بھی کرچکے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے صلاح الدین کیس کو عدالت میں لےجانے کا فیصلہ کیا ہے. انہوں نے دعویٰ کیا کہ پولیس عہدیداروں کیخلاف ایف آئی آر بھی کاٹی جاچکی ہے. ایس ایچ او سمیت 3 پولیس عہدیداروں کیخلاف قتل کا مقدمہ کیا گیا ہے. انہوں نے دعویٰ کیا کہ ڈی ایس پی سمیت 3 پولیس عہدیداروں کو برطرف بھی کردیا گیا ہے.

    دوسری جانب پنجاب پولیس کے احمقانہ بیانات ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے. آر پی او بہاولپور بیان دے چکے ہیں کہ صلاح الدین پر کسی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا. جبکہ صلاح الدین کے والد صلاح الدین پر پولیس تشدد کی تصدیق کرچکے ہیں.

  • کیس کی تفتیش پولیس نہ کرے، صلاح الدین کے والد نے مطالبہ کردیا

    کیس کی تفتیش پولیس نہ کرے، صلاح الدین کے والد نے مطالبہ کردیا

    گوجرانوالہ: پنجاب پولیس کا تشدد بننے والے مرحوم صلاح الدین کے والد نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اپیل کی کہ میں اس کیس کی تفتیش رحیم یار خان کی بجائے لاہور سے کروانا چاہتا ہوں اور میں چاہتا ہوں کہ اس کیس کی تفتیش پولیس نہ کرے بلکہ عثمان بزدار خود کریں گے.

    تفصیلات کے مطابق انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے مطمئن نہیں اور نہ ہی مجھے رپورٹ کی کاپی دی گئی ہے، اس رپورٹ کا مجھے میڈیا سے پتہ چلا اور میں اسے مسترد کرتا ہوں. ساتھ ہی انہوں نے صلاح الدین پر پولیس تشدد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بہت بےدردی کے ساتھ میرے بیٹے پر ظلم کیا.

    انہوں نے کہا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے مطمئن نہیں اور نہ ہی مجھے رپورٹ کی کاپی دی گئی ہے، اس رپورٹ کا مجھے میڈیا سے پتہ چلا اور میں اسے مسترد کرتا ہوں.

  • یو ایس اوپن ٹینس: راجر فیڈرر ایونٹ سے باہر ہوگئے

    یو ایس اوپن ٹینس: راجر فیڈرر ایونٹ سے باہر ہوگئے

    نیویارک: یو ایس اوپن ٹینس میں راجر فیڈرر کوارٹر فائنل میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق سوئٹزلینڈ کے راجر فیڈرر یو ایس اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ انکو کوارٹر فائنل میچ میں بلغاریہ کے گریگور نےشکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ یو ایس اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میچز میں بلغاریہ کے گریگور نے سخت مقابلے کے بعد راجر فیڈرر کو شکست دیکر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ یوں نوویک جوکووچ کے بعد راجر فیڈرر بھی ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ بلغاریہ کے گریگور کی فتح کا سکور 3-6، 6-4، 3-6، 6-4 اور 6-2 تھا۔

    واضح رہے کہ میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں بلغاریہ کے گریگور کا مقابلہ روس کے ڈینئل سے ہوگا.

  • پہلی سارک سنوکر چیمپئن شپ: پاکستانی ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

    پہلی سارک سنوکر چیمپئن شپ: پاکستانی ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

    ڈھاکہ (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے اسجد اقبال اور محمد بلال پہلی سارک سنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے.

    تفصیلات کے مطابق پہلی سارک سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی کیوئسٹس اسجد اقبال اور محمد بلال نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ بنگلہ دیش میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کیوئسٹ اسجد اقبال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ملک کے کیوئسٹ زیڈ اے آزاد کو 4-2 فریمز سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی اپنے نام کی، پہلے دو فریمز میں شکست کے باوجود اسجد نے ہمت نہ ہاری اور اگلے چاروں فریمز جیت کر میچ میں 4-2 فریمز سے کامیابی حاصل کی۔ اسجد کی جیت کا سکور 51-53، 50-57، 68-14، 67-5، 98-25 اور 58-23 رہا۔ پاکستان کے محمد بلال نے سری لنکن حریف عاشق حسین کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 4-0 فریمز سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی سمیٹی۔ بلال کی جیت کا سکور 82-33، 65-31، 84-6 اور 73-7 رہا۔ اس کے ساتھ ہی دونوں پاکستانی کیوئسٹس نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

    بدھ کو شیڈول کوارٹر فائنلز میں اسجد اقبال کا مقابلہ نیپالی کیوئسٹ دیپک ماگر سے ہو گا جبکہ محمد بلال کو نیپال کے اے ایم شریستھا کا چیلنج درپیش ہوگا۔