Baaghi TV

Tag: baaghi

  • دن دیہاڑے واردات

    دن دیہاڑے واردات

    قصور پھول نگر میں ڈاکو شہری سے نقدی چھین کر فرار
    ہوگئے
    تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پھولنگر کے قریب ریاض خان کارپوریشن کے سامنے ہنڈا موٹر سائیکل 125 پر سوار دو ڈاکو شہری سے گن پوائنٹ پر موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ھو گئے
    شہریوں کی جانب سے دن دیہاڑے واردات کے بعد خوف ہراس پھیل گیا لوگوں نے ڈی پی او قصور سے اس واقعہ کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا

  • صدی کی بہترین لو اسٹوری

    صدی کی بہترین لو اسٹوری

    یہ لو اسٹوری لاہور کے مقیم عمار اور زینب کی ہے. دونوں ایک ہی کلاس کے طالب علم اور بعد میں ایک نجی کمپنی میں اکٹھے کام کرتے تھے. دونوں نے آپس میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا. دونوں کی شادی طے تو ہوگئی لیکن شادی سے دن قبل شوہر کو پتا چلا کہ بیوی کو کینسر ہے، نہ صرف کینسر ہے بلکہ ایسا خطرناک کینسر ہے جسے جان کر ڈاکٹرز نے کہا کہ لڑکی کی عمر 5 یا 7 دن ہی رہ گئی ہے.

    لڑکی یہ بیماری جان کر ڈر گئی کہ میری تو شادی 10 دن بعد ہے، کیا اب میری شادی ہو بھی سکے گی یا نہیں؟ خیر لڑکی نے ہمت کرکے یہ بات اپنے ہونے والے شوہر کو بتائی، لیکن لڑکی یہ جان کر حیرت زدہ رہ گئی جب اس کے شوہر نے کہا کہ "اگر ڈاکٹرز نے یہ کہا ہے کہ تمہاری زندگی کے 5 یا 7 دن رہ گئے ہیں تو ہم شادی ابھی کرلیتے ہیں.

    لڑکا اور لڑکی نے نہ صرف شادی کرکے ثابت کیا کہ یہ صدی کی بہترین لو اسٹوری ہے بلکہ اس بات کو ڈیڈھ سال ہونے والے ہیں اور یہ لڑکی آج بھی اللہ کے حکم سے زندہ ہے. اس لڑکی کا علاج اس کے شوہر عمار چین سے کروارہا ہے جس پر ان کے کروڑوں روپے خرچ ہوچکے ہیں اور مزید بھی ہورہے ہیں. باغی ٹی وی نے پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ زینب کے علاج میں ان کے خاوند کی مدد کی جائے.

  • الحمرا ہال میں جشن آزادی شو منعقد کیاگیا،معروف اداکارہ لائبہ خان کی بطور مہمان خصوصی شرکت

    الحمرا ہال میں جشن آزادی شو منعقد کیاگیا،معروف اداکارہ لائبہ خان کی بطور مہمان خصوصی شرکت

    لاہور(شوبز)الحمرا ہال لاہور میں "جشن آزادی شو ” پنجاب لینگوئج انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ کلچر کے تعاون سے منعقد کیا گیا جس میں نامور فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا شو کی مہمان خصوصی معرروف اداکارہ لائبہ خان تھیں جنہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اس موقع پر لائبہ خان کا کہنا تھا کہ آزادی اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے اور پاکستان ہمارے لیے اللہ کا خصوصی انعام ہے ہمیں آزادی کی قدر کرنی چاہیے اور اپنے ملک کی عزت و وقار کی سربلندی کیلیے کام کرنا چاہیے اداکارہ لائبہ خان کی سالگرہ 3 اگست کو تھی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مصروفیت کی بنا پر یہ سالگرہ کسی اور دن منانے کا فیصلہ کیا ہے یاد رہے کہ لائبہ خان اپنی سالگرہ دھوم دھام سے مناتی ہیں اور اس میں بہت سے اداکار اور سماجی خلقوں سے تعلق رکھنے والے لوگ شریک ہوتے ہیں

  • کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑینگے،  بھائی عبدالرحمن

    کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑینگے، بھائی عبدالرحمن

    سرگودھا۔07اگست(اے پی پی)کشمیر کی تقسیم قابل قبو ل نہیں کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں ان خیالات کا اظہار تاجر راہنما بھائی عبدالرحمن نے کیا انہوں نے کہا کہ مشرقی پاکستان میں دہشت گردی کا اعتراف کرنے والا بھارت اب کشمیر میں کھلی دہشت گردی پر اتر آیا ہے، کشمیر کے شہداء کا لہو رنگ لائے گا بھائی عبدالرحمن نے کہا کہ استعماری قوتیں اپنا جبرواستبداد مسلط کررہی ہیں لیکن شہداء کشمیر کا مقدس خون آزادی کی جنگ جیت کررہے

  • علاقہ کی تعمیروترقی کیلئے34کروڑ75 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں، عبدالغفار

    علاقہ کی تعمیروترقی کیلئے34کروڑ75 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں، عبدالغفار

    سرگودھا۔07اگست(اے پی پی)کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر سرگودھا عبدالغفار نے بتایا ہے کہ مالی سال2019-20ء کے لئے کینٹ علاقہ کی تعمیروترقی کیلئے34کروڑ75 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں،گزشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیرومرمت کیلئے دس کروڑ روپے سیوریج لائن بچھائے جانے ومرمت کیلئے ایک کروڑ75 لاکھ روپے واٹر سپلائی لائنوں کی مرمت کے لئے50 لاکھ روپے کنٹونمنٹ بورڈ کی سرکاری عمارات کی تعمیرومرمت کیلئے اٹھارہ کروڑ روپے جبکہ کینٹ علاقہ میں پارکس سٹریٹ لائٹس فٹ پاتھوں کی تعمیر اور خوبصورتی کے لئے کئے جانے والے دیگر اقدامات کیلئے چار کروڑ پچاس لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر نے مزید نے کہا کہ کینٹ بورڈ سرگودھا اپنے مکینوں کوبنیادی سہولیات کی فراہمی اورعلاقہ کی خوبصورتی کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہا ہے اہلیان کینٹ کو چاہیے کہ وہ حلقہ میں ان ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے لئے اپنے ٹیکس بروقت ادا کریں تجاوزات اور گلیوں میں کوڑا وغیرہ پھینکنے سے اجتناب کریں عوام کے تعاون اور بروقت ٹیکسوں کی ادائیگی سے کنٹونمنٹ بورڈ سرگودھا اہلیان کینٹ کو ہر قسم کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہے گا۔

  • وزیر اعظم ووزیر اعلیٰ پورٹل کے تحت موصول ہونے والی شکایات کو بروقت نمٹانے کی ہدایت

    وزیر اعظم ووزیر اعلیٰ پورٹل کے تحت موصول ہونے والی شکایات کو بروقت نمٹانے کی ہدایت

    سرگودھا۔07اگست(اے پی پی)قائم مقام ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پورٹل کے تحت موصول ہونے والی شکایات پر غفلت کا مظاہرہ کرنے والے افسران پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں۔ شکایات کی بنیادوں او روجوہات کو ختم کیا جائے تاکہ کم سے کم شکایات جنم لیں او رعوام سکون کا سانس لے۔ انہوں نے تمام شکایات کو بروقت نمٹانے کی ہدایت کی۔ پورٹل شکایات کی سخت مانیٹرنگ کا حکم دیا او ربار بار آنے والی شکایات کو جواز کے ساتھ رد کرنے اور عادی شکایتوں کا ازالہ کرنے کی ہد ایت کی۔ انہوں نے کہاکہ پرائس کنٹرو ل مجسٹریٹ مارکیٹوں کی مانیٹرنگ کو سخت بنائیں۔ دکانداروں کو حکومت کے مقرر کر دہ نرخ نامے آویزاں کرنے او ران پر عمل درآمدکرنے کا پابند بنائیں۔

  • یوم ِآزادی کی تقریبات ملی جذبے سے منائی جائیں، کیپٹن (ر)شعیب علی

    یوم ِآزادی کی تقریبات ملی جذبے سے منائی جائیں، کیپٹن (ر)شعیب علی

    سرگودھا۔07اگست(اے پی پی)قائم مقام ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)شعیب علی نے تمام وفاقی‘ صوبائی ونجی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 14اگست کی تقریبات ملی وقومی جذبے سے سرشار ہو کر منائیں اور نوجوان نسل کو تحریک آزادی او رقیام پاکستان کے حصول کے مقاصد سے آگاہ کریں تاکہ وہ ریاست پاکستان کو قائد اعظم اور اپنے آباؤاجداد کے خوابوں کے عین مطابق ڈھالنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جشن ِآزادی کے حوالہ سے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ اجلا س میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں، بلدیاتی اداروں کے سربراہان، ضلعی وصوبائی محکموں کے افسران اور نمائندے بھی موجود تھے۔قائم مقام ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ14 اگست ہماری آزادی کا دن ہے اس کو شایان شان طریقے سے منانا زندہ قوم ہونے کی نشانی ہے۔انہوں نے تمام اداروں کو ہدایت کی کہ وہ اس دن کو عقیدت واحترام او رملی یکجہتی کے طو رپر منائیں تمام اداروں میں دن کا آغاز ملک کی سلامتی سے کریں۔ مساجد میں خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے۔سکولوں او رکالجوں میں تحریک پاکستان اور یوم ِآزادی کے حوالہ سے تقریری وتحریری مذاکرے اور مباحثے کروائے جائیں۔ آرٹس کونسل تصویری نمائش لگائے۔انہوں نے میونسپل کارپوریشن کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ 14اگست کو جناح ہال کمپنی باغ میں منعقد ہونے والی مرکزی تقریب کے انتظامات کو حتمی شکل دیں۔ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔ شہر بھر میں جھنڈے او رجھنڈیاں آویزاں کی جائیں۔ شام کو چراغاں کیا جائے۔ ا

  • علماء امن کے داعی اور منبر ومحراب کے وارث ہیں، چوہدری فیصل فاروق چیمہ

    علماء امن کے داعی اور منبر ومحراب کے وارث ہیں، چوہدری فیصل فاروق چیمہ

    سرگودھا۔07اگست(اے پی پی)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری فیصل فاروق چیمہ نے کہا ہے کہ علماء امن کے داعی اور منبر ومحراب کے وارث ہیں۔ وہ معاشرے میں اخوت وبھائی چارا‘ اتفاق ومحبت او ررواداری کے جذبو ں کو فروغ دیں۔ فرقہ وارانہ ہم آہنگی سے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے میں اپنا کر دار ادا کریں۔ دشمن انتہائی شاطر اور چالباز ہے۔وہ ہمارے باہمی نفاق سے ہمارے امن عامہ میں نقب لگاسکتاہے۔ ان خیالات کااظہا رانہوں نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں قائم مقام ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شعیب علی، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، چیف آفیسر ضلع کونسل رانا جمیل، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عظمت قدیر گورائیہ،سول ڈیفنس آفیسر ثناء اللہ خان، ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر وحید ا حمد،علماء کرام قاری وحید، قاری احمد علی ندیم، پیر جاوید قادری، تاجر رہنما نعیم کپور، ناصر سہگل، ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر فاروق، شاہین احسان مغل، بھائی عبدالرحمان، ڈاکٹر مسرت ودیگر متعلقہ اداروں کے افسران ونمائندے بھی موجود تھے۔چوہدری فیصل فاروق چیمہ نے کہا کہ سرگودہا پرامن ضلع ہے ا س کے امن کے قیام میں علماء کا کلیدی کردار ہے۔ امن کمیٹی کے اراکین باہمی مشاورت سے تمام مسائل خوش اسلوبی سے حل کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ گذشتہ کئی دہائیوں سے اس ضلع میں کسی قسم کی امن عامہ کی صورتحال پیدا نہیں ہوئی۔ انہوں نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ہدایت کی کہ تحصیل سطح پر امن کمیٹیوں کے اجلاس بلائیں او ر معاملات باہمی مشاورت سے نمٹائیں۔ انہوں نے عید الاضحی کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت کی او رعید گاہوں میں ساؤنڈ سسٹم اور صفائی کے اعلیٰ انتظامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے علماء کی نشاندہی پر شہر میں چنگ چی رکشوں کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل کو کنٹرول کرنے کے لئے رکشوں کو روٹس کے مطابق رنگ الاٹ کرنے کی تجویز پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی اور رکشوں کے شہر میں داخلوں پر پابندی لگانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ون ویلنگ کے قوانین پر سختی سے عملد درآمد کروانے کی ہدایت کی تاکہ قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکا جاسکے۔انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی تربیت کی طرف توجہ دیں ا نہیں زندگی سے پیارکرنا سیکھائیں۔انہوں نے علماء پر زور دیاکہ وہ اپنے خطبات میں والدین او ربچوں کی اخلاقی وروحانی تربیت کریں اور بہترین سماجیات پر زور دیں۔ اجلاس میں قائم مقام ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)شعیب علی نے ضلع کے قیام امن میں علماء اور تاجروں کے کردار کو سراہا اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ قبل ازیں علماء اور تاجروں نے اجلاس کو امن عامہ کے قیام کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہاکہ سرگودہا کے تمام مکاتبِ فکر کے علماء میں باہمی ہم آہنگی او ربھائی چارے کی فضا قائم ہے او رہر فرقہ وارانہ معاملات میں ایک پیج پر ہیں۔

  • سرگودھا: نااہل حکومت نے کشمیرکاسوداکردیالیکن ہم ایسانہیں ہونے دیں گے، مریم اورنگ زیب

    سرگودھا: نااہل حکومت نے کشمیرکاسوداکردیالیکن ہم ایسانہیں ہونے دیں گے، مریم اورنگ زیب

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)گزشتہ شب سرگودہا میں یکجہتی کشمیر جلسے سے مریم اورنگزیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات 25 جولائی 2018 میں ووٹ چوری نہیں ہونے دیا سرگودہا کے شیروں نے اپنے ووٹ کا پہرہ احسن انداز میں دیا،ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی کے ساتھ زیادتی ہوئی ، 20 حلقوں کا الیکشن کرانا آئین کی خلاف ورزی ہے،بجلی ۔گیس ،روٹی سب منگائی ہوئی گئی ،
    نیازی اور اس کی حکومت نااہل ہے ،نیازی صاحب کو اپنے آس پاس کرپٹ نظر نہیں آتے۔۔
    حکومت نے مودی کے ساتھ کشمیر کا سودا کر دیا مگر ھم ایسا نہیں ہونے دے گئے، مریم نواز نواز شریف کا پیغام لے کے آئی ہے. اس حکومت کی ٹانگیں کانپتی ہے مریم نواز سے
    میاں نواز شریف کی شیرنی کشمیریوں کی آواز بلند کرنے آئی ہے،ہم ہندوستان کی مودی کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے ملک کو بند کرنے کا نعرہ لگانے والا آج ایک لڑکی سے ڈر رہا ہے.نواز شریف نے 11000 میگاواٹ بجلی بنائی عمران خان نے ایک میگاواٹ بھی بجلی نہیں بنائی
    عمران خان کہتا ہے سب کو جیلوں میں ڈالوں گا لیکن اسکو اپنی باجی نظر نہیں آتی کہتاہے کہ ان کو جیل میں ڈالو گا
    عمران خان نالائق ہے اس کو سمجھ نہیں آتی
    یہ نواز شریف ، حمزہ اور مریم نواز سے اس لئے ڈرتے ہیں کیونکہ وہ غریبوں کی بات کرتے ہیں مریم اورنگزیب نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگوائے

  • ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا حامد محمود ملہی نے  پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا

    ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا حامد محمود ملہی نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق پلانٹ فار پاکستان کی مناسبت ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی کرپشن سرگودھا کے لان میں پودہ لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا. جس میں نثار احمد جوئیہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر مانیٹر نگ، عمیر عباس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکایات ، اینٹی کرپشن سرگودھا، محکمہ جنگلات کے افسران اور عملے نے شرکت کی. اس موقع پر حامد محمود ملہی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر میں مون سون شجر کاری کا آغاز ہو چکا ہے -انہوں نے کہا کہ شجر کاری کے ذریعے لگائے جانے والے پودوں کو درخت بننے میں ایک عر صہ لگتا ہے -جہا ں ہر سال نئے پودے لگانا ضروری ہیں وہاں درختوں کی حفاظت بھی اتنی ہی اہم ہے -لہذا ہر ادارہ اور ادارے کا ہر فرد درختوں کی حفاظت کی ذمہ داری پوری کرے تاکہ وطن عزیز درختوں کی دولت سے مالا مال ہو-تقریب میں شریک نثار احمد جوئیہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر مانیٹر نگ، عمیر عباس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکایات نے بھی پودے لگائے. ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے اس مہم کی کامیابی کے لیئے خصوصی دعا بھی کی –