Baaghi TV

Tag: baaghi

  • 25ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہو گی

    25ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہو گی

    25ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہو گی

    فیصل آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) مرکز قومی بچت کے زیر اہتمام 25ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ےکم اگست بروز جمعرات کو منعقد ہو گی جس میں مختلف شعبہ زندگی کی اہم شخصیات شرکت کریں گی ۔ سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 5کروڑروپے کا ایک ، دوسرا انعام ایک کروڑ 50لاکھ روپے کے تین ا ور تیسرا انعام 3لاکھ 12ہزار روپے کے 1696 انعامات ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ مذکورہ قرعہ اندازی رواں سال کی 22ویں اور مجموعی طور پر30ویں قرعہ اندازی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ شفاف کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے 1700 خوش نصیب افراد کا چناءو کیاجائیگا ۔ انہوں نے بتایاکہ اس ضمن میں ایک تقریب کل ےکم اگست کی صبح10 بجے سٹیٹ بینک آف پاکستان راولپنڈی میں منعقد ہو گی جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی ۔

  • محکمہ زراعت پنجاب کے زیر اہتمام گھریلو سطح پر سبزیوں کی کاشت کے منصوبہ

    محکمہ زراعت پنجاب کے زیر اہتمام گھریلو سطح پر سبزیوں کی کاشت کے منصوبہ

    گھریلو سطح پر سبزیوں کی کاشت کےلئے 8سبزیوں کے بیجوں پر مشتمل پیکٹس کی کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت فروخت وسط اگست سے شروع ہو گی

    فیصل آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) محکمہ زراعت پنجاب کے زیر اہتمام گھریلو سطح پر سبزیوں کی کاشت کے منصوبہ ;3939;کچن گارڈننگ پروگرام;3939;کے تحت 50روپے فی پیکٹ کے حساب سے سیڈ پیکٹس کی فروخت 15 اگست سے شروع ہو گی جبکہ31 اکتوبر تک کچن گارڈننگ کے خواہش مند افراد کو ہزاروں کی تعداد میں مختلف سبزیوں کے معیار ی و تصدیق شدہ اور صاف ستھرے بیجوں کے پیکٹس کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا تاکہ گھریلو سطح پر سبزیاں کاشت کر کے نہ صرف سستی ، تازہ ، کھادوں اور زرعی ادویات کے سپرے کے زہریلے اثرات سے پاک سبزیوں کا حصول ممکن ہو سکے بلکہ ملکی معیشت پر بھی بوجھ کو کم کرنے میں مدد مل سکے ۔ محکمہ زراعت کے ذراءع نے بتایا کہ کچن گارڈننگ ایک مفید اور باکفاءت مشغلہ ہے جس سے انسانی ضروریات کی تمام سبزیاں تازہ حالت میں مل سکتی ہیں اور تمام شہری اپنے گھروں میں اپنی ضرورت کے مطابق سبزیاں لگاسکتے ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ کچن گارڈننگ کیلئے گھر کے اندر موجود خالی و بیکار جگہ ، مٹی ، پلاسٹک ، پتھر کے گملوں ، پرانے لکڑی کے کریٹس ، ناکارہ ڈبوں ، پلاسٹک کی بالٹیوں ، ٹوکریوں میں بھی گھریلو استعمال کی سبزیاں با آسانی کاشت کی جا سکتی ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ اس سلسلہ میں عوام کی رہنمائی کیلئے معلوماتی لٹریچر بھی تقسیم کیا جا رہا ہے تا کہ شہریوں کو کچن گارڈننگ میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

  • ذی الحج کے بارے میں ماہر ین فلکیات کی پیش گوئی

    ذی الحج کے بارے میں ماہر ین فلکیات کی پیش گوئی

    ذی الحج کا چاند 2 اگست کی شام نظر ۱ٓئیگا،یکم ذی الحج 3 اگست کو ہوگی، فرزندان اسلام پیر 12 اگست کو عید قربان منائیں گے، ماہر ین فلکیات کی پیش گوئی

    فیصل آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) ماہرین فلکیات ،قمر شناس، علم الاعدادو رویت ہلال نے پیش گوئی کی ہے کہ ذی الحج کا چاند 2 اگست بروز جمعہ کی شام نظر ۱ٓئیگا اور یکم ذی الحج 3 اگست بروز ہفتہ کو ہوگی جبکہ فرزندان اسلام 12اگست بروز پیر بمطابق 10 ذی الحج کو عید قربان منائیں گے ۔ ماہرین فلکیات نے اے پی پی کو بتایاکہ ذوالحج کے چاند کی پیدائش عالمی معیاری وقت کے مطابق ےکم اگست بروز جمعرات جی ایم ٹی ;223;ےو ٹی 3بجکر 11منٹ پر اور پاکستانی معیاری وقت کے مطابق جمعرات ےکم اگست کی صبح 8بجکر 11منٹ پر ہو گی ۔ انہوں نے بتا یا کہ جمعرات 28ذیقعد ےکم اگست کو ایشیاء سمیت اکثر آباد دنیا میں چاند کے احوال انتہائی ناقص ہیں ےا معمولی ہیں جس کے باعث پاکستان میں ٹیلی سکوپ سے بھی چاند نظر آنا مشکل ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ بنگلہ دیش ،بھارت اور پاکستان سمیت اکثر آباد دنیا میں کھلی آنکھ سے چاند نظر آنے کا امکان 2اگست بروز جمعہ کو ہے اس سے پہلے نہیں لہٰذا ان ممالک میں ےکم ذوالحج 1440ھ 3اگست بروز ہفتہ کو ہو گی اس طرح فرزندان اسلام 10ذی الحج بروز پیر بمطابق 12اگست کو عید الاضحی منائیں گے ۔

  • تحریک انصاف عوام میں مقبول ہو رہی ہے،

    تحریک انصاف عوام میں مقبول ہو رہی ہے،

    تحریک انصاف عوام میں مقبول ہو رہی ہے،

    پشاور ۔ 30 جولائی (اے پی پی)تحریک انصاف کو مٹانے والے خود ہی مٹ جائیں گے حالیہ قبائلی اضلاع میں ہونے والے صوبائی انتخابات سے ثابت ہوا کہ ;200;نے والا دور پھر تحریک انصاف کا ہے تحریک انصاف نے عمران خان کی قیادت میں ہے کوئی بھی طاقت تحریک انصاف کو اقتدار میں ;200;نے سے نہیں روک سکتی ہے مرکزی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے تحریک انصاف اپنی پالیسیوں کی وجہ سے عوام میں مقبول ہو رہی ہے ان خیالات کا اظہارتحریک انصاف کے تحصیل ڈومیل بنوں کے صدر ملک ;200;زاد خان احمد زئی وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی ائی غریبوں مزدوروں اور نوجوانوں کے پارٹی ہے سیاست دانوں نے سیاست کو کاروبار بنا دیا سیاست کا مقصد عبادت ہے تحریک انصاف کی حکومت نے جو وعدے کئے تھے پورے کر دیئے ۔

  • ثقافت کسی بھی قوم کی پہچان اور قوت ہوتی ہے ، سردار غمجن

    ثقافت کسی بھی قوم کی پہچان اور قوت ہوتی ہے ، سردار غمجن

    ثقافت کسی بھی قوم کی پہچان اور قوت ہوتی ہے ، سردار غمجن

    پشاور ۔ 30 جولائی (اے پی پی)پشتو زبان کے معروف اولسی شاعر سردار غمجن نے کہا ہے کہ ثقافت کسی بھی قوم کی پہچان اور قوت ہوتی ہے اور جن قوموں کی ثقافت ختم ہو جاتی ہے وہ صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہیں یہی وجہ ہے کہ کسی بھی قوم کو کمزور کرنے کے لئے سب سے پہلے اس کی ثقافت پر حملہ کیا جاتا ہے، صوبے میں کلچر اکیڈمی قائم کی جا ئے جہاں پر سینئر ہنر مند نیو ٹیلنٹ کو پڑھائیں جائے اور نیو ٹیلنٹ کو سامنے لائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریڈ انٹرٹیمنٹ کے زیر اہتمام اپنے اعزاز میں ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،تقریب سے سپریم سٹار ارباز خان فین کلب کے بانی و مرکزی چیئر مین واجد علی اظہار،پاک سٹار انٹر ٹیمنٹ کے سی ای او فود حسین سرحدی،شاہد خان فیڈریشن کے محمد شعیب بدر نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ ثقافتی پروگراموں کو ضلعی ،تحصیل اور یونین کونسل کی سطح تک توسیع دی جا ئی تاہم ثقافت کے نام پر فحاشی و عریانی برداشت نہیں کی جائے گی اور اخلاقیات کے دائرے میں رہ کر پروگراموں کو سپورٹ کریں گے ۔

  • پروفیسر ڈاکٹر ارشاد احمد قائم مقام ڈائریکٹر خیبر ٹیچنگ ہسپتال تعینات

    پروفیسر ڈاکٹر ارشاد احمد قائم مقام ڈائریکٹر خیبر ٹیچنگ ہسپتال تعینات

    پروفیسر ڈاکٹر ارشاد احمد قائم مقام ڈائریکٹر خیبر ٹیچنگ ہسپتال تعینات

    پشاور ۔ 30 جولائی (اے پی پی)ایم ٹی ;200;ئی خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے بورڈ ;200;ف گورنرز کا 59واں اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین بورڈ ;200;ف گورنرز ڈاکٹر فیصل سلطان نے کی ۔ دیگرممبران پروفیسر ڈاکٹر شاہ جہان، ڈاکٹر محمد محسن، انجینئر جان علی ، ڈاکٹر میاں طاہرشاہ اور ڈاکٹر ندیم عالم نے بھی اجلس میں شرکت کی ،بورڈ ;200; ف گورنر ز نے اتفاقِ رائے سے موجودہ ہسپتا ل ڈائریکٹر ڈاکٹر نیک داد خان کا استعفی منظور کر لیا ۔ جسکی وجہ ان کی ذاتی وجوہات تھیں اور پروفیسر ڈاکٹر ارشاد احمد کو ایکٹنگ ہسپتال ڈائریکٹر کا اضافی چارج دے دیا گیا ۔ بورڈ ;200;ف گورنرز کی ہدایات کی روشنی میں ہسپتال ڈائریکٹر کی پوسٹ جلد مشتہرکیا جائے گا اور جلد ہی اس پوسٹ پر مستقل تعیناتی کی جائے گی ۔ ڈاکٹر نیک دادخان 3جنوری 2017 سے لے کر 29جولائی 2019 تک ہسپتال ڈائریکٹر رہے اور بورڈ ;200;ف گورنرز نے انکی کارکردگی کو سراہا،پروفیسر ڈاکٹر ارشاد احمد 1986 میں ایوب میڈیکل کالج سےفارغ التحصیل ہوئے اور انھوں نے 1991 میں ;77678083; اور 1995 میں کالج ;200;ف فزیشن اینڈ سرجنز ز پاکستان سے پیڈیاٹرک میں ;70678083;کی ڈگری حاصل کی اورساتھ ہی 1992 میں پشاور یونیورسٹی سے چائیلڈ ہیلتھ ڈپلومہ کیا ۔ پروفیسر ڈاکٹر ارشاد احمد 1998 میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں بطور سینئر رجسٹرار بھر تی ہوئے اور 2001 میں سیدو میڈیکل کالج سوات میں اسسٹنٹ پروفیسر کےعہدے پر تعینات ہوئے ۔ پروفیسر ڈاکٹر ارشاد احمد 2003 میں ڈیپارٹمنٹ ;200;ف چائیلڈ ہیلتھ خیبرمیڈیکل کالج میں بھرتی ہوئے جس کے بعد 2010 میں ان کو ترقی ملی اور وہ ایسوسی ایٹ پروفیسر بن گئے ۔ پروفیسر ڈاکٹر ارشاد احمد 2016 میں پروفیسر اورچیئرمین ڈیپارٹمنٹ ;200;ف چائیلڈہیلتھ خیبر میڈیکل کالج ، خیبر ٹیچنگ ہسپتال بنے ۔ مئی 2017 میں ایسوسی ایٹ ڈین پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن برائے کلینکل اینڈ بیسک میڈیکل سائنس خیبر میڈیکل کالج تعینات ہوئے ۔ موجودہ بورڈ ;200;ف گورنر کی تعیناتی 5اکتوبر 2018 کو ہوئی جس کے بعد اب تک اتنی کم مدت میں 14ریگولر اجلاس منعقد ہوئے جس میں ادارے اور مریضوں کی بہتری کے لئےکئی اہم فیصلے کیے گئے ۔ خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے بورڈ ;200;ف گورنر ز میں بہترین ماہر تعلیم ، مینجمنٹ سپیشلسٹ ، انجینئر اور اپنے شعبوں کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز شامل ہیں ۔ بورڈ ;200;ف گورنرز کے معززممبران باقاعدگی سے ہسپتال کے تمام پراجیکٹس کی نگرانی اور ساتھ ساتھ ہسپتال کی مینجمنٹ کی معاونت بھی کرتے ہیں ۔

  • تحریک انصاف کی انقلابی تبدیلی کے خلاف پراپیگنڈے کرنے والے عوام اور پاکستان کے دشمن ہیں ، مجیب الرحمن خان

    تحریک انصاف کی انقلابی تبدیلی کے خلاف پراپیگنڈے کرنے والے عوام اور پاکستان کے دشمن ہیں ، مجیب الرحمن خان

    تحریک انصاف کی انقلابی تبدیلی کے خلاف پراپیگنڈے کرنے والے عوام اور پاکستان کے دشمن ہیں ، مجیب الرحمن خان

    ایبٹ ;200;باد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) تحریک انصاف کے مقامی رہنما مجیب الرحمن خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی انقلابی تبدیلی کے خلاف پراپیگنڈے کرنے والے عوام اور پاکستان کے دشمن ہیں ، عمران خان نے 70 سالہ کرپشن زدہ پاکستان کو درست سمت لانے کا عہد کر رکھا ہے، تاریخ میں پہلی مرتبہ بڑے بڑے چور جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں ۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام عمران خان کی پالیسوں کے ساتھ ہے اور جو لوگ عوام کو حکومت کے خلاف گمراہ کر رہے ہیں وہ اپنی کرپشن کو تحفظ دینا چاہتے ہیں ، پاکستان تحریک انصاف کا ورکر آج بھی عمران خان اور تحریک انصاف کے ساتھ ہے اور کسی چور لٹیرے کی سیاسی چال میں نہیں آئے گا ۔ مجیب الرحمن جدون نے کہا کہ پاکستان کو عمران خان کی صورت میں ایک مخلص اور ایماندار قیادت ملی ہے جو پاکستان کی عوام کو غربت اور جہالت کے اندھیروں سے باہر نکالنا چاہتا ہے اور مفاد پرست اور کرپشن زدہ سیاست دان ان کے اس وژن کو ناکام بنانے کیلئے ہر حربہ استعمال کر رہے ۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی قیادت کے فیصلہ کے مطابق اپنا بھرپور کردار ادا کر کے تحصیل حویلیاں کو ماڈل اور خوشحال بنانے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔

  • صوبائی حکومت سے گرلز مڈل سکول متہال کو ہائی سکول کا درجہ دینے کا مطالبہ

    صوبائی حکومت سے گرلز مڈل سکول متہال کو ہائی سکول کا درجہ دینے کا مطالبہ

    مانسہرہ کے نواحی علاقہ متہال کے مکینوں کا صوبائی حکومت سے گرلز مڈل سکول متہال کو ہائی سکول کا درجہ دینے کا مطالبہ

    مانسہرہ ۔ 30 جولائی (اے پی پی) ضلع مانسہرہ کے نواحی علاقہ متہال کے مکینوں نے صوبائی حکومت، صوبائی وزیر تعلیم اور ڈی ای او مانسہرہ سے گرلز مڈل سکول متہال کو ہائی سکول کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ علاقہ مکینوں نے صحافیوں کو بتایا کہ علاقہ متہال کی بچیاں آ ج بھی دور دراز علاقوں میں پیدل سفر کر کے تعلیم حاصل کرنے جا رہی ہیں ، ان بچیوں کو ان کی اپنی دہلیز پر تعلیم کی سہولیات کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور صوبائی وزیر تعلیم طالبات کی تعلیم پو خصوصی توجہ دے رہے ہیں ، متہال کی بچیوں کیلئے گرلز مڈل سکول کو ہائی سکول کا درجہ دیکر اہلیان علاقہ کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے ۔

  • حلال فوڈ اتھارٹی کے افسران کی حویلیاں میں کارروائی

    حلال فوڈ اتھارٹی کے افسران کی حویلیاں میں کارروائی

    حلال فوڈ اتھارٹی کے افسران نے حویلیاں میں کارروائی کے دوران ناقص صفائی پر ایک ہوٹل اور بیکری سربمہر کر دی

    ایبٹ ;200;باد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) حلال فوڈ اتھارٹی کے افسران نے حویلیاں میں کارروائی کے دوران ناقص صفائی پر ایک ہوٹل اور بیکری سربمہر کر دی، فوڈ اتھارٹی نے صفائی کے ناقص انتظامات اور زائدالمیعاد اشیاء پر متعدد دکانداروں پر جرمانے عائد کئے ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی ایبٹ آباد ڈاکٹر مختیار خان نے بوستان ہوٹل، نیو فائن بیکری، شکیل پکوڑہ شاپ اور ریاض کباب شاپ کے مالکان پر بھاری جرمانے عائدکر کے دکانوں کو سیل کر دیا ۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی کی طرف سے متعدد بار وارننگ جاری کرنے کے باوجود صفائی اور دیگر حفاظتی اقدامات نہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی گئی ہے ۔ حلال فوڈ اتھارٹی کسی بھی صورت عوام کی دی جانے والی اشیاءِ خوردونوش کی کوالٹی پر سمجھوتہ نہیں کرے گی ۔