Baaghi TV

Tag: baaghi

  • سرپرائز ڈے پر مفت چائے کے سٹال لگائے گئے

    سرپرائز ڈے پر مفت چائے کے سٹال لگائے گئے

    قصور
    سرپرائز ڈے پر شہریوں نے جگہ جگہ ٹی سٹال لگائے،لوگوں کو مفت چائے پلائی گئی،بچوں نے ابھی نندن اور فوجی بن کر انڈیا کو 27 فروری 2019 کی یاد دہانی کروائی،شہریوں نے سوشل میڈیا پر چائے کے مگ و کپ پکڑ کر تصویریں شئیر کیں

    تفصیلات کے مطابق کل سرپرائز ڈے پر اہلیان قصور نے بزدل دشمن بھارت کی ناپاک و ناکام جسارت 26 فروری 2019 اور اس کے جواب میں افواج پاکستان کی طرف سے سرپرائز دینے پر 27 فروری کو انڈین علاقے میں جا کر انڈیا کے طیارے مار گرانے اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے پکڑے جانے پر اسے یاد دہانی کروانے کیلئے جگہ جگہ چوکوں چوراہوں پر ٹی سٹال لگائے اور لوگوں کو مفت چائے پلائی
    بچوں نے پکڑے جانے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن اور پاک فوج کے جوان بن کر بھارت کو اس دن کی اہمیت کی یاد دہانی کروائی اور پیغام دیا کہ اس ملک کے شہری اپنی افواج کیساتھ ہیں
    شہریوں نے کل سارا دن چائے پیتے ہوئے چائے کے مگ و کپوں کیساتھ سوشل میڈیا پر تصویریں شئیر کیں اور افواج پاکستان سے اظہار یکجتی کیا
    سوشل میڈیا پر
    #teawasfantastic #27feburary
    #Surpriseday
    ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا

  • تحریک اللہ اکبر پاکستان سٹی قصور کا ورکرز کنونشن

    تحریک اللہ اکبر پاکستان سٹی قصور کا ورکرز کنونشن

    قصور
    تحریک اللہ اکبر پاکستان سٹی قصور کا ورکرز کنونشن دیوان خاص میرج ہال میں ہوا،کثیر تعداد میں صحافیوں،وکلا،سول سوسائٹی اور اللہ اکبر تحریک کے کارکنوں نے شرکت کی

    تفصیلات کے مطابق تحریک اللہ اکبر پاکستان کا ورکز کنونشن دیوان خاص میرج ہال بھٹہ گوریانوالہ قصور میں ہوا
    جس میں سینئر جرنلسٹ قصور سعید احمد بھٹی،ہاشم بھٹی،غنی محمود قصوری،
    تحریک اللہ اکبر کے کارکنوں اور عہدیداروں عمر مغل،سرار فیصل اورنگزیب ،نعیم چوہدری،بشیر ورائچ،محمد
    مصطفی،سید بابر شاہ،وقار ڈوگر اور کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی
    کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اللہ اکبر تحریک ضلع قصور کے یوتھ ونگ کے سربراہ وقار ڈوگر نے کہا کہ ہمارا مقصد نوجوان نسل کو سیدھی راہ پر لانا ہے اور انہیں بھٹکنے نہیں دینا ہم نوجوانوں کی ہر طرح کی راہنمائی کرینگے
    امیدوار برائے ڈپٹی میئر تحصیل قصور سردار فیصل اورنگزیب نے کہا کہ ہم جیتیں یاں ہاریں ہم خدمت خلق کے کام پہلے بھی کرتے تھے اور اب بھی کر رہے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا
    نیز انہوں نے کہا کہ ہر پیر کا دن میں نے کچہری کیلئے مختص کیا ہوا ہے کسی بھی ہمارے جماعتی یاں غیر جماعتی کو کوئی بھی کام ہو وہ بھلا جھجھک مجھ سے رابطہ کر سکتا ہے ان شاءاللہ ہر جائز کام کروایا جائے گا
    تحریک اللہ اکبر ضلع قصور کے سربراہ نعیم چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان شاءاللہ ہم خدمت انسانیت کی سیاست کرینگے جیسا کہ ہم ماضی میں خدمت خلق کے کام کرتے رہے ہیں ان شاءاللہ ان خدمت خلق کے کاموں کو مذید بڑھاینگے ہم نے مستحق لوگوں کے لئے فری دستر خوان شروع کئے ہیں جن کا دائرہ کار مذید وسیع کیا جا رہا ہے
    تحریک اللہ اکبر پاکستان کے سربراہ اور امیدوار برائے میئر ضلع قصور کے امیدوار سیف اللہ خالد قصوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد گالم گلوچ اور تنقید کی سیاست سے ہٹ کر اسلامی سیاست کرنا ہے جیسا کہ خلفاء راشدین نے کی ہے اور ہم اپنے کارکنوں کو کسی بھی صورت تنہاہ نہیں چھوڑے گے اور مظلوم کی مدد کرینگے اور ظالم کو ظلم سے روکے گے
    ان کا کہنا ہے کہ قصور کے تھانوں میں کسی کو کوئی جائز کام ہو تو ہمارے کارکنان ان کی مدد کرینگے اور ہسپتالوں میں ہمارے کارکنان ہر کسی کو بغیر امتیاز کے خون مہیا کر رہے ہیں اور کرتے بھی رہینگے نیز انہوں نے کہا کہ ان شاءاللہ ہم اقتدار میں آکر بیوہ ،یتیموں ،غریبوں کی خاص کفالت کرینگے اور نوجوانوں کیلئے نوکریوں کا بندوبست کرینگے تاکہ نوجوان نسل برسر روزگار ہوکر اپنے خاندان کا سہارا بنیں
    نیز پروگرام میں اللہ تحریک ضلع قصور کے بلدیاتی امیدواروں نے بھی خطاب کیا
    پروگرام میں شرکاء کو کھانا بھی کھلایا گیا

  • واپڈا کی نااہلی،ہائی وولٹیج تاریں لوگوں کے گھروں میں

    واپڈا کی نااہلی،ہائی وولٹیج تاریں لوگوں کے گھروں میں

    قصور
    سٹی قصور کے محلے بیرون کوٹ غلام محمد کالونی بابا ترک شاہ میں واپڈا کی نااہلی سے گلی محلوں و گھروں کے اوپر سے گزرتی ہائی وولٹیج تاروں کو سماجی کارکنوں،صحافیوں کی بار بار یاد دہانی پر ہٹایا گیا،لوگ سخت پریشان تھے

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نااہل ترین محکمہ نے ہائی وولٹیج بجلی کی تاریں لوگوں کے گھروں سے گزاری ہوئی تھیں جس کے باعث لوگ ہر وقت خوف کا شکار رہتے تھے کیونکہ یہ تاریں انتہائی بوسیدہ ہو چکی تھیں اور کئی بار ٹوٹ کر گر بھی چکی تھیں
    قصور سٹی کے محلہ بیرون کوٹ اعظم خان کالونی بابا ترک شاہ علاقہ لیسکو بلہے شاہ سب ڈویژن قصور میں ہائی وولٹیج بجلی کی تاری لوگوں کے گھروں سے گزرتی تھیں جس پر اہلیان علاقہ نے کئی بار واپڈا اہلکاروں کو مطلع کیا تاہم بے سود رہا
    لوگوں کی پریشانی کو بھانپتے ہوئے سماجی کارکن و صحافی میاں خلیل صدیق آرائیں نے انتھک محنت سے واپڈا حکام کے نوٹس میں لا کر ان تاروں کو اتروایا اور گھروں سے باہر لگوایا جو کہ لوگوں کیلئے وبال جان تھیں
    لوگوں نے اس کاوش پر میاں خلیل صدیق آرائیں کا شکریہ ادا کیا

  • ضلع بھر میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ

    قصور
    ضلع بھر میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا سسلہ نا رک سکا،کئی ماہ پہلے چوری ہوئی موٹر سائیکلیں تاحال برآمد نا ہو سکیں،ملزمان کی شناخت کروا کر بھی ملزمان کے خلاف کارروائی نا ہو سکی،ڈی پی او سے انصاف کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق ضلع قصور میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا سلسلہ خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے جس سے شہری سخت پریشان ہیں
    کئی ماہ پہلے چوری ہوئی موٹر سائیکلوں کی برآمدگی ابھی تک نہیں ہو سکی
    28-12-2021 کو تھانہ سٹی پھولنگر میں شہری امانت علی ولد احمد دین سکنہ ملک کالونی پھولنگر نے درخواست دی کہ وہ بیرون لاری اڈا اپنے بھائی کے زیر تعمیر مکان پر گیا تو اس نے بلڈنگ سے دیکھا کہ ملزم مختیار احمد ولد اشرف سکنہ کھڈیاں قصور اور ایک نامعلوم شحض میری موٹر سائیکل سے چھیڑ چھاڑ کر رہے ہیں جس پر میں جلدی سے بلڈنگ سے اتر کر موٹر سائیکل کے قریب جانے لگا تاہم دونوں ملزمان تندہی سے موٹر سائیکل کے لاک توڑ کر موٹر سائیکل چرا کر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے
    شہری کا کہنا ہے کہ ملزمان کو میں نے پورے ہوش و ہواس سے پہچانا ہے
    شہری نے بتایا کہ اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود اور ملزمان کی شناخت بتاتے ہوئے بھی پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی
    متاثرہ شہری نے ڈی پی او قصور صہیب اشرف سے انصاف کی اپیل کی ہے

  • قصور کا کرپٹ ترین محمکہ واپڈا لوگوں کیلئے وبال جان

    قصور کا کرپٹ ترین محمکہ واپڈا لوگوں کیلئے وبال جان

    قصور
    کرپٹ اور نااہل ترین محکمہ لیسکو واپڈا قصور نے رات ہلکی ہوا چلنے سے سارے علاقے کو تاریکی میں ڈبو دیا،تاحال کئی علاقوں میں بجلی غائب،لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

    تفصیلات کے مطابق قصور کے کرپٹ اور نااہل ترین محکمے واپڈا لیسکو قصور نے لوگوں کا جینا دو بھر کیا ہوا ہے
    ہر فیڈر میں ہفتہ کے ایک دن 8 سے 10 گھنٹہ مسلسل بجلی بند رکھی جاتی ہے نیز دیہی علاقوں میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ جاری ہے جن میں سرفہرات راؤ خانوالہ فیڈر ہے جہاں ہفتہ کے سات دن لوگوں کو 24 گھنٹوں میں بمشکل 12 گھنٹے بجلی دی جاتی ہے
    کل رات چلنے والی ہلکی ہوا سے بہانے کے متلاشی راشی اور کرپٹ ترین محمکہ واپڈا کے کارندوں نے کئی فیڈروں کی بجلی بند کی ہوئی ہے اور بیشتر علاقوں میں بجلی تاحال غائب ہے جس کے باعث لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں جبکہ مساجد سے اعلانات ہو رہے ہیں کہ مساجد میں پانی نہیں نمازی اپنے اپنے گھروں سے وضو کرکے آئیں حالانکہ بیشتر گھروں میں بھی بجلی بند ہونے کی بدولت پانی نہیں
    شہریوں نے قصور کے کرپٹ ترین محکمہ واپڈا کے خلاف وزیراعلی پنجاب سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • 25 فروری کو ورکرز کنونشن سے خطاب

    25 فروری کو ورکرز کنونشن سے خطاب

    قصور
    امیدوار برائے میئر ضلع قصور، سربراہ تحریک اللہ اکبر پاکستان پروفیسر سیف اللہ خالد قصوری 25 فروری کو قصور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرینگے

    تفصیلات کے مطابق تحریک اللہ اکبر پاکستان کے سربراہ اور امیدوار برائے مئیر ضلع قصور مفسر قرآن پروفیسر سیف اللہ خالد قصوری 25 فروری بروز جمعہ سٹی قصور میں دیوان خاص میرج ہال میں ورکرز کنونشن میں خطاب فرمائیں گے
    پروگرام نماز مغرب سے شروع ہو گا
    ورکرز کنونشن میں سیف اللہ خالد کے علاوہ قصور کی صحافی،وکلاء برادری اور سول سوسائٹی کے عہدیداران بھی خطاب فرمائیں گے

  • اتحاد ویلفئیر فاؤنڈیشن ڈھلواں کا ایک روزہ آئی کیمپ

    اتحاد ویلفئیر فاؤنڈیشن ڈھلواں کا ایک روزہ آئی کیمپ

    قصور
    اتحاد ویلفئیر فاؤنڈیشن ڈھلواں بھائی پھیرو کے زیر اہتمام ایک روزہ آئی کئیر کیمپ کا انعقاد،سینکڑوں لوگ مستفید ہوئے ،400 کے قریب مریضوں کا مفت چیک اپ کیا گیا اور ادویات دی گئیں،آئندہ جمعرات 47 مریضوں کا مفت آپریشن کیا جائے گا

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل پتوکی کے شہر پھول نگر کے گاؤں ڈھلواں میں اتحاد ویلفئیر فاؤنڈیشن ڈھلواں کے زیر اہتمام آئی کئیر کیمپ لگایا گیا جس میں المصطفی ہسپتال کی زیر نگرانی ایک روزہ کیمپ میں 400 کے قریب مستحق غریب مریضوں کا مفت چیک اپ کیا گیا اور مفت ادویات دی گئیں
    نیز مستحق 47 مریضوں کا آنے والی جمعرات کے دن فری آپریشن کیا جائے گا اور لینز ڈالے جائینگے
    اہلیان علاقہ نے فری چیک اپ اور ادویات دینے پر اتحاد ویلفئیر فاؤنڈیشن ڈھلواں اور المصطفیٰ ہسپتال کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دیں

  • تھانہ صدر قصور میں ڈاکو راج قائم،لوگوں گھروں تک محدود

    تھانہ صدر قصور میں ڈاکو راج قائم،لوگوں گھروں تک محدود

    قصور
    تھانہ صدر کے علاقے میں ڈاکو بے لگام ،دن رات لوگ لٹنے لگے،چند دن قبل شہری سے موٹر سائیکل،نقدی اور لہنگے لوٹنے والے ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ صدر میں ڈاکو بے لگام ہو چکے ہیں
    کئی ماہ سے لوگوں کو ڈاکو دن رات لوٹنے میں مصروف ہیں جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جس کے باعث شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں
    بتاریخ 13/2/2022 کو شہری محمد نعیم ولد محمد سلیم سکنہ شیخ بھاگو جو کہ لہنگوں کا کام کرتا ہے لہنگے لینے کے بعد اپنی موٹر سائیکل سی جی ون 125 نمبر ahw 5481 ماڈل 2021 پر تھانہ صدر کے علاقے کھارا سے بھلو کی جانب جا رہا تھا کہ سی ڈی 70 موٹر سائیکل پر سوار ڈاکوؤں نے اسے اسلحہ کے زور پر روکا اور موٹر سائیکل, نقدی 30 ہزار اور 20 عدد تیار لہنگے لوٹ کر فرار ہو گئے
    بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر شہری سخت پریشان ہیں اور اپنے گھروں تک محصور ہو کر رہ گئے
    شہریوں نے ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے جو کہ پولیس کا اولین فرض ہے
    نیز لٹنے والے شہری نے تھانہ صدر پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد سے جلد ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے ان سے موٹر سائیکل،نقدی و لہنگے برآمد کرکے واپس کئے جائیں

  • پی ٹی آئی کے سینئیر راہنما کو مبارکباد

    پی ٹی آئی کے سینئیر راہنما کو مبارکباد

    پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حافظ احسان الرحمن صاحب کو ممبر ایڈوائزری کونسل باڈی ڈسٹرکٹ قصور بننے پر میاں محمد عمران آرائیں ڈپٹی کنوینیئر وزارت اطلاعات و نشریات ترجمان حکومت پنجاب قصور چوہدری رضوان اقبال ایڈووکیٹ صاحب سابقہ صدر سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن قصور سینئر رہنما پی ٹی آئی محمد علی چشتی صاحب وقار احمد بھٹہ صاحب صدر ik سوشل میڈیا قصور چوہدری ندیم کمبوہ صاحب چیئرمین 48 نیوز چینل اور دیگر دوست مبارک باد پیش کررہے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ضلع قصور کی ایڈوائزری کونسل کی باڈی اور عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری کردیا اور تمام منتخب ہونے والے عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ تمام عہدیداران اپنی اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے سر انجام دے گے اور پارٹی میں اپنا مثبت کردار ادا کرے گے اور پارٹی کو ہر پلیٹ فارم پر مظبوط کرے گے

  • آر ایچ سی انچارج پر لوگوں کا اظہار اعتماد

    آر ایچ سی انچارج پر لوگوں کا اظہار اعتماد

    قصور
    نواحی گاؤں جوڑا و ارد گرد کے دیہات کے لوگ آر ایچ سی جوڑا و سٹاف سے مطمئن،لوگوں کا اظہار اطمینان

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں جوڑا و ارد گرد کے دیہات کے رہائشیوں نے بتایا کہ رورل ہیلتھ سنٹر ( آر ایچ سی) جوڑا میں ڈاکٹر و پیرا میڈیکل سٹاف پوری ایمانداری سے کام کرتے ہیں اور ہسپتال میں مریض مطمن نظر آتے ہیں
    ڈیوٹی وقت میں سٹاف محض نماز جمعہ پڑھنے جاتے ہیں جو کہ مسجد میں پڑھنی واجب ہے باقی ٹائم نماز ہسپتال میں ہی ادا کر لی جاتی ہے
    ارد گرد کے دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ میڈیکل آفیسر آر ایچ سی جورا ڈاکٹر حنان ایک ذمہ دار انسان ہیں جبکہ گورنمنٹ کی طرف ہسپتال میں جو بھی سہولیات دی گئی ہیں ان کے مطابق علاج کیا جاتا ہے
    لوگوں نے بتایا کہ ڈاکٹر حنان پر پیرا میڈیکل سٹاف کو گھر سے لینے اور چھوڑنے جانے والی بات جھوٹی اور بے بنیاد ہے