Baaghi TV

Tag: baaghi

  • ضلع بھر میں ڈاکو راج قائم،شہری غیر محفوظ

    ضلع بھر میں ڈاکو راج قائم،شہری غیر محفوظ

    قصور
    ضلع قصور خاص کر تحصیل چونیاں کے علاقے کنگن پور میں ڈاکو راج قائم،گزشتہ دن بینک سے پیسے نکلوا کر آنے والے شہری نے بمشکل اپنی رقم اور جان بچائی

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع اور خاص کر تحصیل چونیاں میں ڈاکو راج قائم ہو چکا ہے جس کے باعث شہری خود کو ہر وقت غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں
    گزشتہ دن چونیاں کے شہر کنگن پور کا شہری محمد امین بینک سے پیسے نکلوا کر واپس آ رہا تھا کہ اس کی رہائش گاہ کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گھیر لیا جس پر حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد امین نے اپنے رشتہ دار حوالدار محمد رمضان کے گھر کے صحن میں
    ساڑھے سترہ لاکھ روپوں سے بھرا بیگ اچھال دیا اور خود بھی جلدی سے گھر میں داخل ہو گیا
    اپنی ناکامی دیکھتے ہوئے ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی جس سے پورے محلے میں دہشت پھیل گئی ناکام واردات کے بعد ڈاکو بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے
    اس سارے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج توحید میڈیکل سٹور نے ریکارڈ کر لی جس میں ڈاکوؤں کو بڑی دیدہ دلیری سے واردات کرنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے
    ضلع میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر شہریوں نے آئی جی پنجاب ،آر او شیخوپورہ اور ڈی پی او قصور سے از خود نوٹس لینے کی استدعا کی ہے

  • مقامی صحافی کی دعوت ولیمہ میں سول سوسائٹی و صحافی برادری کی شرکت

    مقامی صحافی کی دعوت ولیمہ میں سول سوسائٹی و صحافی برادری کی شرکت

    قصور
    مقامی صحافی ڈسٹرکٹ رپورٹر باغی ٹی وی قصور عبدالغفار ریاض ( جرار شاکر) کی دعوت ولیمہ میں سول سوسائٹی و صحافی برادری تحریک اللہ اکبر اور عوام دوست اتحاد کے عہدیداران کی شرکت،صحافی کو شادی کی مبارکباد

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن مقامی صحافی ڈسٹرکٹ رپورٹر باغی ٹی وی قصور عبدالغفار ریاض ( جرار شاکر) کی دعوت ولیمہ کی تقریب المکہ سٹی اڈا نور پور نہر ہوئی
    جس میں سول سوسائٹی و صحافی برادری کے علاوہ عوام دوست اتحاد قصور اور تحریک اللہ اکبر پاکستان کے عہدیداران نے بھی شرکت کی
    دعوت ولیمہ کے موقع پر کالم نگار و ڈسٹرکٹ رپورٹر باغی ٹی وی قصور غنی محمود قصوری،عبدالستار شیر محمد،سماجی کارکن حماد اسماعیل یزدانی،ابتسام الہی ظہیر،احسن جمال،حافظ بلال،علامہ احسان اکبر ظہیری،اللہ اکبر تحریک پاکستان پی پی 176 یوتھ ونگ کے چئیرمین عمر مغل ،عبداللہ طاہر،محمد نوید،محمد یوسف سلفی،ساجد مقبول و دیگر نے شرکت کی
    شرکاء نے صحافی کو شادی کی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا

  • ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کا حجاب پر لگی پابندی ختم کرنے کا مطالبہ

    ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کا حجاب پر لگی پابندی ختم کرنے کا مطالبہ

    قصور
    ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کا کرناٹک میں حجاب پر پابندی پر اظہار افسوس اور ظالموں کے سامنے کلمہ حق کہنے والی مسکان خان کو داد تحسین

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کے بانی سردار شریف سوہڈل،ڈاکٹر فضل رحیم،ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹ ظفر اقبال چوہدری،فنانس سیکریٹری سید عابد حسین شاہ بخاری،سیکریٹری جنرل سید تنویر حسین شاہ،ڈسٹرکٹ وائس پریزیڈنٹ رانا عدنان خان بوبی،کونسل ممبران غنی محمود قصوری،سردار سعید سوہڈل،محمد غلام رسول،ڈاکٹر ظفر اقبال،ڈاکٹر آصف حنیف،عامر تقوی،ماجد فاروق انجم،عبدالرحمن وہابی،فیض ملک,عرفان سندھو،حافظ شریف اشرف،عمران نجفی،حسن نظامی،اکرم شہکی،کامران اشرف و ڈسٹرکٹ پریس کلب کے 500 ممبران نے اپنا مشترکہ مذمتی بیان جاری کرتے ہوا کہا کہ انڈین کرناٹک گورنمنٹ کی طرف سے حجاب پر پابندی لگانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے اتنی ہی کم ہے
    ممبران نے مطالبہ کیا کہ انٹرنیشنل لیول پر اس مسئلہ کو اٹھایا جائے اور حجاب پر لگائی گئی اس پابندی کو ختم کروایا جائے کیونکہ حجاب نا صرف مسلمانوں کی ایک رسم ہے بلکہ ایک عبادت بھی ہے
    نیز ہندو انتہاہ پسندوں کے سامنے کلمہ حق بیان کرنے والی مسلم طالبہ مسکان خان کو داد تحسین پیش کی گئی

  • آگ پر قابو پا لیا گیا،کولنگ کا عمل جاری، علاقہ محفوظ

    آگ پر قابو پا لیا گیا،کولنگ کا عمل جاری، علاقہ محفوظ

    قصور
    بلہے شاہ پیکجز قصور میں بدھ کی شام لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا،ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر ، ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو قصور انجینئر سلطان محمود نے خود نگرانی کی،علاقہ کلئیر

    تفصیلات کے مطابق قصور میں ایشیاء کی سب سے بڑی مل بلہے شاہ پیکجز مل قصور میں بدھ کی شام کو لگنے والی شدید آگ پر قابو پا لیا گیا ہے
    ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے بڑی محنت اور لگن سے اپنی جان خطرے میں ڈال کر بڑے منظم طریقے سے مل کے ڈیزل سٹور اور ایل پی جی لائین کو محفوظ کیا اور آگ کو مذید پھیلنے سے روکا خدانخواستہ اگر آگ ڈیزل سٹور یا ایل پی جی لائن کو پکڑ لیتی تو بہت بڑی تباہی کا سامنا کرنا پڑنا تھا
    اس سارے ریسکیو آپریشن کی نگرانی ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر اور ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122 قصور انجینئر سلطان محمود نے خود کی ریسکیو آپریشن کے دوران ضلعی انتظامیہ اور دیگر رفاعی فلاحی تنظیمیں بھی موجود رہیں
    فائر فائٹننگ کے بعد اب کولنگ کا عمل تاحال جاری ہے تاہم پورا علاقہ خطرے سے پاک ہو گیا ہے

  • براعظم ایشیاء کی سب سے بڑی مل بلہے شاہ پیکجز قصور میں لگی آگ تاحال برقرار

    براعظم ایشیاء کی سب سے بڑی مل بلہے شاہ پیکجز قصور میں لگی آگ تاحال برقرار

    قصور
    براعظم ایشیاء کی سب سے بڑی مل بلہے شاہ پیکجز بمقام حویلی پھاڑیانولی حدود تھانہ تھ شیخم میں گزشتہ شام لگنے والی آگ تاحال برقرار،2 افراد کے جھلس کر فوت ہونے کی اطلاع،دیگر درجنوں ملازم مذید جھلسنے کی بھی اطلاع،ریسکیو آپریشن جاری،تحریک اللہ اکبر پاکستان سٹی قصور کے کارکنان بھی ریسکیو آپریشن میں پیش پیش

    تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقےحویلی پھاڑیانولی حدود تھانہ تھ شیخم میں واقع براعظم ایشیاء کی سب سے بڑی مل بلہے شاہ پیکجز مل میں کل شام ساڑھے چھ بجے کے قریب وئیر ہاؤس نمبر 1_2_3 میں شدید آگ بھڑک اٹھی
    آگ لگنے کی وجہ وئیر ہاؤس کا خراب لفٹر بنا جسے مرمت کرکے اسٹارٹ کیا گیا تو لفٹر کو آگ لگنے سے وئیر ہاؤس کے شیڈ کو آگ لگ گئی جس سے وئیر ہاؤس میں پڑے سلنڈر پھٹ گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے شدت اختیار کر لی جسے کئی میلوں دور سے بھی دیکھا گیا
    اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کی گاڑیاں اور ضلعی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی نیز دیگر این جی اوز بھی آگ بجھانے کا کام کر رہی ہیں جن میں تحریک اللہ اکبر پاکستان سٹی قصور کے کارکنان پیش پیش ہیں
    آگ لگنے کے وقت مل میں ہزاروں ملازمین موجود تھے
    باوثوق ذرائع سے جھلس کر دو افراد کے جانبحق ہونے کی اطلاع ہے جن میں سے ایک کا تعلق کوٹ رادھا کشن اور دوسرے کا تعلق لاہور سے ہے
    نیز درجنوں مذید افراد بھی جھلس گئے ہیں
    آگ کی شدت کچھ کم ہوئی ہے تاہم آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا اور معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ آگ اگلے دو روز تک بمشکل کنٹرول کی جا سکے گی

  • سابق پولیس اہلکار کی اپنے لئے انصاف کی اپیل

    قصور
    شہر قصور میں ڈاکو راج قائم،
    شہر چوروں،لٹیروں نوسر بازوں کے رحم و کرم پر، پولیس والے بھی نا بچ سکے ،قصور شہر کا سابق اے ایس آئی بھی لٹ گیا

    تفصیلات کے مطابق قصور شہر میں ڈاکو راج قائم ہو چکا ہے ہر روز لوگ سڑکوں ،چوکوں ،چوراہوں اور اپنے گھروں میں لٹ رہے ہیں
    حالات یہاں تک پہنچ گئے کہ پولیس والے بھی غیر محفوظ ہو گئے ہیں
    ریٹائرڈ پولیس ملازم سابق اے ایس آئی قصور ملک محمد صدیق گزشتہ دن نیشنل بینک میں برانچ قصور سے پینشن لینے گئے اور بینک سے پیسے لینے کے بعد ایک رکشے میں بیٹھ گئے
    رکشے میں پہلے سے بیٹھے 5 نامعلوم افراد نے سابق اے ایس آئی کو باتوں میں لگا کر زہریلی دوائی سنگھا کر نیم بے ہوشی کی حالت میں پیر والا روڈ پر پھینک دیا اور جیب سے سارے پیسے نکال کر لے گئے
    اہل علاقہ نے ریکسیو 1122 کو کال کرکے بلایا جنہوں نے سابق اے ایس آئی کو ہسپتال پہنچایا
    سابق اے ایس آئی ملک محمد صدیق نے کافی عرصہ قصور پولیس میں رہ کر لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کی ہے اور ان کی نیک نامی اب بھی لوگوں کو یاد ہے
    سابق اے ایس آئی نے 30 سال سروس کی اور اب کافی ضعیف العمر اور دل کے مریض ہیں اور پنشن کے علاوہ ان کا کوئی اور ذریعہ معاش نہیں ہے

    سابق اے ایس آئی و قصور کی سیاسی،صحافی برادری نے ڈی پی او قصور سے از خود نوٹس لے کر سابق اے ایس آئی کو انصاف دلوانے کی استدعا کی ہے

  • کوٹ رادھا کشن بلڈ ڈونرز سوسائٹی کا بلڈ ڈونیشن کیمپ

    کوٹ رادھا کشن بلڈ ڈونرز سوسائٹی کا بلڈ ڈونیشن کیمپ

    قصور
    تحصیل کوٹ رادھا کشن میں کوٹ رادھاکشن بلڈ ڈونرز سوسائٹی کے زیر اہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا ،درجنوں لوگوں نے خون عطیہ کیا،خون عطیہ کرنے کے فوائد اجاگر کئے گئے

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل کوٹ رادھا کشن میں کوٹ رادھاکشن بلڈ ڈونرز سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک روزہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں درجنوں لوگوں نے خون عطیہ کیا اور 50 سے زائد بوتل خون عطیہ کیا

    کوٹ رادھا کشن بلڈ ڈونرز سوسائٹی عرصہ دراز سے لوگوں کو مفت خون مہیا کر رہی ہے اور مستحق مریضوں کو خود جا کر خون مہیا کرتی ہے
    بلڈ ڈونرز سوسائٹی کے سینئیر عہدیداروں محمد آصف جٹ،محسن عبداللہ قصوری نے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو خون عطیہ کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ شہری زیادہ سے زیادہ خون عطیہ کریں تاکہ لوگوں کی زندگیاں بچائی جا سکیں کیونکہ فرمان الہی ہے جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے ساری انسانیت کو بچایا

    ڈونرز سوسائٹی کی طرف سے خون عطیہ کرنے کے فوائد بارے لوگوں کو معلومات بھی دی گئیں
    شہریوں نے کوٹ رادھا کشن بلڈ ڈونرز سوسائٹی کے کام کو سراہا اور مذید تعاون کی یقین دہانی کروائی

  • کشمیریوں کا نعرہ ہے کشمیر بنے گا پاکستان،سیف اللہ خالد

    کشمیریوں کا نعرہ ہے کشمیر بنے گا پاکستان،سیف اللہ خالد

    قصور
    ضلع بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جلسے اور ریلیاں نکالی گئی،کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جلسے اور ریلیاں نکالی گئیں
    قصور شہر سے نور پہر نہر تک عوام دوست اتحاد کے سربراہ سردار فیصل اورنگزیب کی قیادت میں بہت بڑی ریلی نکالی گئی
    مرکزی جمیعت اہلحدیث سٹی قصور کے زیر اہتمام ولی ہسپتال تا بھٹہ چوک ریلی نکالی گئی
    کنگن پور میں تحریک اللہ اکبر پاکستان اکبر کے سربراہ سیف اللہ خالد قصوری کی زیر قیادت ریلی نکالی گئی
    نیز کھڈیاں،پتوکی،چونیاں،کوٹ رادہاکشن،الہ آباد،پھول نگر چھانگا مانگا و ضلع کے تمام گاؤں دیہات و شہروں میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پروگرام کئے گئے
    عوام دوست اتحاد قصور کے سربراہ سردار فیصل اورنگزیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اس لئے انڈیا کو جلد سے جلد اپنی فوجیں مقبوضہ کشمیر سے نکالنی ہونگیں
    سیف اللہ خالد قصوری نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور کشمیریوں کا نعرہ ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان لہذہ کشمیر کی آزادی کیلئے سلامتی کونسل اپنا مثبت کردار ادا کرے
    اور اپنی قرار داد کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دے کا

  • مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے 914 دن گز گئے

    مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے 914 دن گز گئے

    قصور
    تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کل ضلع بھر میں مشترکہ پروگرام کرینگے، بھارت کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے 914 دن ہو گئے

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری بھرپور طریقے سے منایا جائے گا
    ضلع بھر کی تمام سیاسی و مذہبی تنظیمیں ایک ہو کر پورے ضلع میں کشمیریوں کے حقوق کیلئے بھارت کے خلاف پروگرام کرینگی
    قصور،نور پور،الہ آباد کھڈیاں،پتوکی،چونیاں،کوٹ رادہاکشن،پھولنگر،کنگن پور و دیگر ضلع بھر کے تمام گاؤں دیہات،قصبوں و شہروں میں تمام جماعتیں یک جان ہو کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرینگی
    پورے ضلع بھر میں کشمیریوں کی حمایت پر مبنی بینرز لگ گئے ہیں جس میں بھارت کی فوجوں کی واپسی اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا ہے
    واضع رہے کہ بھارت کی طرف سے ریاست مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرتے ہوئے آرٹیکل 370 اے کو 5 اگست 2019 کو منسوخ کیا گیا تھا

  • 4 قتل ہونے والے افراد میں 1 راہگیر بھی شامل

    4 قتل ہونے والے افراد میں 1 راہگیر بھی شامل

    قصور
    کل تحصیل چونیاں کے شہر کنگن پور میں ہلاک ہوئے 4 افراد میں سے ایک راہگیر بھی شامل،مقتول اپنی رہائش گاہ سے اپنی دکان پر جا رہا تھا کہ گولیوں کا نشانہ بن گیا

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے شہر کنگن پور میں کل دو مسلح گروپوں کے مابین تصادم میں ایک راہ گیر بھی جانبحق ہوا
    دیگر راہگیر بھی زخمی ہوئے
    شدید ترین فائرنگ سے سکول جاتے بچوں،عورتوں نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں
    کل کوٹ بسم اللہ کنگن پور میں پرانی دشمنی کی بناء پر
    دو گروپوں کے مابین مسلح تصادم میں ہلاک ہونے والا عبدالغفار قوم رحمانی سکنہ کوٹ بسم اللہ اپنی دکان مین بازار کنگن پور جا رہا تھا کہ گولیوں کا نشانہ بن گیا
    پورا علاقہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر سوگوار ہے