Baaghi TV

لاک ڈاؤن میں گیس بل ڈبل سے بھی ڈبل

قصور
چونیاں میں سوئی گیس محکمہ نے لاک ڈاؤن سے متاثرہ صارفین کی چیخیں نکلوا دیں ریڈنگ کئے بنا ہی ہزاروں روپیہ کے بل بجھوا دیئے گئے
تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومت نے لاک ڈاؤن کر رکھا ہے جس سے کاروبار پہلے ہی بند ہیں اوپر سے رہی سہی کسر سوئی نادرن گیس نے رواں ماہ بغیر ریڈنگ کئے صارفین کو ہزاروں روپیہ کے بل بجھوا کر پوری کر دی ہے
بل میں ریڈنگ زیرو ہے اورہزاروں روپے کے گیس بل بھیج کر ان کے زخموں پر نمک چھڑک دیا ماضی میں دوسو روپے تک بل والے صارفین کو تین اقساط میں بل بجھوایا ہے مگر اب بغیر ریڈنگ کے بلنگ عوام کو مارنے کے مترادف ہے۔شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے دوبارہ ریڈنگ کرکے بل بجھوانے کیساتھ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کیا ہے

More posts