Baaghi TV

پریسبٹرین چرچ نولکھا لاہورمیں جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریب:ہرنسل اورہرمذہب کےماننے والےشریک

لاہور:پریسبٹرین چرچ نولکھا لاہورمیں جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریب:ہرنسل اورہرمذہب کےماننے والےشریک،اطلاعات کے مطابق آج پوری قوم آزادی کی نعمت کوشکرانے طورپرمنا رہی ہے اوریہ خوشیاں پاکستان سمیت دنیا بھرمیں منائی جارہی ہیں‌

 

 

یوم آزادی کی خوشی پاکستان میں رہنے والی تمام نسلیں ، گروہ اورہرمذہب کے ماننے والے منارہےہیں‌ اوریہ سلسلہ خیبر سے لیکرکراچی تک صبح سے جاری وساری ہے

 

یوم آزادی کی ایک ایسی ہی تقریب لاہور کے نولکھا چرچ میں ہوئی جہاں اس ملک میں رہنےوالےمسیحی بھائیوں‌ کی بڑی کثیرتعداد شریک تھی

نولکھا چرچ میں جہاں مسیحی کمیونٹی خوشیاں منارہی تھی وہاں آج کے دن پاکستان کی مقتدرشخصیات بھی شامل تھیں‌

 

پریسبٹرین چرچ نولکھا لاہور میں جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریب میں‌ معروف صحافی سینیئر تجزیہ نگار مبشرلقمان ماڈریٹر مجید ایبل ۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض ۔میاں عمران مسعود ۔مولانا محمد عاصم مخدوم ۔پادری شاہد معراج سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شریک ہوئے

 

ذرائع کے مطابق اس موقع پر تمام شرکائے تقریب ملکر جشن آزادی کا کیک کاٹا ۔پودا لگایا۔ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی

پریسبٹرین چرچ نولکھا لاہورمیں جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر صحافی مبشرلقمان نے کہا کہ مجھے آج خوشی ہورہی ہے کہ اس مقام پراس ملک میں رہنے والے تمام مذاہب،ہرنسل اورہرفکرکے لوگ مل کراس بات کی خوشی منارہے ہیں کہ ہم آزاد ہیں اوراس آزادی کے حصول میں جن ہمارے اباواجداد نے قربانیاں دیں ان کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں‌

 

ڈاکٹر مجید ایبل نے اس موقع پر کہا کہ ہر مذہب و مسلک اور قوم سے تعلق رکھنے والا جشن منا رہا ہے، ڈی سی لاہورمدثرریاض کا کہنا تھا کہ آج خوشیوں کا دن ہے

مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہا کہ آزاد ریاست کے حصول پر اپنے اکابرین کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

More posts