اسلام آباد:بھارت میں قتل عام پر موسیقار بھی خاموش نہ رہ سکے،دنیا ہوش کے ناخن لے : وزیراعظم عمران خان بھارتی مسلمانوں پرمظالم پرسخت تشویش میں ،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے دنیا بھی بھارت میں قتل عام کا نوٹس لے، یہ تاریخ میں حق کے ساتھ کھڑے ہونے کا وقت ہے۔
جب وہ موسیقار،کہ جنہوں نے فروغِ امن کو اپنی زندگی کا نصب العین بنائے رکھا، بھی ہندوستان میں جاری قتل و غارت گری پر آواز بلند کرنے لگ جائیں تو دنیا پر بیداری واجب ہوجاتی ہے۔اقوام عالم اپنا فرض نبھائیں اور بھارتی بربریت کا فوری نوٹس لیں۔ تاریخ کے صحیح رخ پر کھڑا ہونے کا یہی وقت ہے۔ https://t.co/tK9ogSRNzo
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 27, 2020
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت میں قتل عام پر موسیقار بھی خاموش نہ رہ سکے، امن کے لیے زندگی وقف کرنے والے موسیقاروں کا بولنا اہم ہے۔وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ وقت آگیا ہے دنیا بھی بھارت میں قتل عام کا نوٹس لے، یہ تاریخ میں حق کے ساتھ کھڑے ہونے کا وقت ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے خلاف بھارتی فوج،پولیس اورہندوانتہاپسند اس وقت باہمی منصوبہ بندی سے حملے کررہےہیں اورآخری اطلاعات آنے تک 40 سے مسلمان شہید ہوچکے ہیں ، سیکڑوں کی تعداد میں زخمی ہیں اورسیکڑوں ہی کی تعداد میں گرفتار ہیں ، مسلمانوں کےخلاف اس قدر تشدد اورظلم وبربریت کے خلاف اب بھارتی فلم انڈسٹری کے بڑے بڑے سٹارز بھی آہ و بکا کررہے ہیں
