Baaghi TV

میں حقیقی عزت و شرف محسوس کر رہا ہوں ، ڈیرن سمی نے کیا شکریہ ادا

یہ میرے لیے حقیقی عزت و شرف کا باعث ہے ، ڈیرن سمی

باغی ٹی وی :پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سمی نے کہا ہے کہ مجھے اس بات پر بہت خوشی ہے اورمیرے لیے باعث عزت ہے.کہ مجھے اس اعزاز سے نواز گیا ہے.ہم نے 2017 میں ا یک اچھا قدم اٹھایا تھا. جسے آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ فائدہ دے رہا ہے.

واضح رہے ‏صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی پاکستان کرکٹ کےلیے خدمات کے اعتراف میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو23 مارچ کو ایوارڈ اور اعزازی شہریت سے نوازیں گے۔

یاد رہے کہ ویسٹ انڈین کرکٹر نہ صرف خود تسلسل کے ساتھ پی ایس ایل کے لیے پاکستان آتے رہے ہیں بلکہ انہوں نے دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی یہاں آنے کے لئے قائل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان میں ڈیرن سیمی کے پرستاروں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے اور انہیں ڈیرن سیمی خان کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

More posts