Baaghi TV

ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول کا تحصیل صدر کے اراضی ریکارڈ سنٹر کا اچانک دورہ

فیصل آباد (محمد اویس) ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول نے تحصیل صدر کے اراضی ریکارڈ سنٹر کا اچانک دورہ کیا اور افسران وسٹاف کی حاضری چیک کی۔انہوں نے سنٹر میں صفائی کے معیار کو قائم رکھنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ سنٹر سے رجوع کرنے والے درخواست گزاروں کو تیزرفتار محکمانہ سروسز فراہم کی جائیں تاکہ ان کا سنٹر پر اعتماد مزید مضبوط ہو۔انہوں نے سنٹر میں موجود درخواست گزاروں سے ملاقات کرکے ان سے کارکردگی اور افسران وسٹاف کے رویہ کے بارے میں دریافت کیااورسنٹر انتظامیہ کو ضروری ہدایت جاری کیں۔انہوں نے اراضی ریکارڈکے زیر التواء امور کو تیز رفتاری سے نمٹانے کی بھی ہدایت کی۔دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر صدر نے مختلف ٹرانزٹ پوائنٹس پر انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ٹیموں کی موجودگی،ریکارڈ کو بھی چیک کیا اوروالدین سے بچوں کو قطرے پلوانے کے بارے میں تصدیق کی۔

More posts