Baaghi TV

اسرائیل نے ایرانی ٹھکانوں کو کیسے نشانہ بنایا ثبوت پیش

اسرائیل نے ایرانی ٹھکانوں کو کیسے نشانہ بنایا ثبوت پیش

باغی ٹی وی :ایران اسرائیل چپقلش پھر سے خبروں میں ہے. اسرائیل نے ایران کے خلاف عسکری کاروائی کی ہے اور اپنی کامیابی کا ثبوت بھی دیا ہے.اسرائیلی اخبار’یروشلم پوسٹ’ نے ایک تازہ رپورٹ میں‌ شام کے دارالحکومت دمشق میں فضائی حملوں میں تباہ کیے گئے ایرانی عسکری مراکز کی تصایر جاری کی ہیں۔ اخبار کے مطابق 13 فروری کو دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس ملیشیا کی پانچ تنصیبات جن میں اسلحہ اور میزائلوں کے گودام شامل تھےپر پانچ حملے کیے گئے جن میں ایرانی کارپوریشنوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اخبار کے مطابق اسرائیلی بمباری نے پاسداران انقلاب کے گوداموں ، ہیڈ کوارٹرز اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس سے دمشق ائیرپورٹ کے آس پاس کے انفراسٹرکچر اور عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

More posts