Baaghi TV

سرگودھا سکول کے اوقات میں ٹریفک کا بہاؤ ذیادہ ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک بلاک ہو جاتی ہے

سرگودھا سکول کے اوقات میں ٹریفک کا بہاؤ ذیادہ ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک بلاک ہو جاتی ہے آج صبح موسم میں خوشگواری آ نے کے ساتھ ہی شہریوں کی ایک بڑی تعداد روڈ پر نکل پڑی اور خیام چوک میں ٹریفک کا بہت رش پڑ گیا جس سے ٹریفک کی روانی میں شہریوں کو بہت مشکلات کا سامنا ہوا شہریوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک شیخ کاشف مسعود خود خیام چوک پہنچ گئے اور وہاں پہنچ کر ٹریفک کی روانی کو بحال کروایا ڈی ایس پی ٹریفک شیخ کاشف مسعود کو اپنے درمیان پا کر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا اس موقع پر
ڈی ایس پی ٹریفک شیخ کاشف مسعود نے کہا ہے کہ ڈی پی او عمارہ اطہر کی خصوصی ہدایت پر
ٹریفک کو بہتر انداز میں رواں دواں رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں عوام سے درخواست ہے کہ اس سلسلہ میں ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں

More posts