Baaghi TV

افسوسناک خبر بھلوال کے علاقے پھلروان کے قریب تیز رفتار کار سڑک کے درمیان کھڑی ٹرالی سے ٹکراگئی

افسوسناک خبر بھلوال کے علاقے پھلروان کے قریب تیز رفتار کار سڑک کے درمیان کھڑی ٹرالی سے ٹکراگئی جس سے ایلیٹ فورس کے جوان سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے
منڈی بہاؤالدین کے علاقے کوٹ شہانا ضلع منڈی بہاوالدین کے رہائشی قمر عباس، جنید عباس اور شاویز نامی نوجوان کار پر کار اسلام آباد ائیرپورٹ پہ جا رہاے تھے کہ چکیاں پھلروان کے قریب کار بے سڑک کے درمیان کھڑی لکڑی سے لدھی ٹرالی سے ٹکراگئی جس سکے نتیجے میں ایلٹ فورس کا ملازم قمر عباس اور ڈرائیور جنید عباس موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کے ساتھی شاویز شدید زخمی ہوگیا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پٹرولینگ پولیس کے اے ایس آئی محمد اکرم موقع پر پہنچے اور زخمی کو تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال بھلوال منتقل کیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شاویز نامی نوجوان دم توڑ گیا۔اس وقت بھی ٹرالی سڑ ک کے درمیان کھڑی ہے جو مزید حادثہ کا سبب بن سکتی ہے ٹرالی ڈرائیور کی لاپروائی تین افراد کی جان لے گئ

More posts