جدہ :ڈاکارریلی 2020 میں خوفناک حادثہ،دونوں ڈرائیورزمعجزانہ طورپربچ گئے،تفصیلات کےمطابق ڈاکارریلی 2020 کے پہلے مرحلے میں جدہ اور الوجہ کے درمیان خوفناک حادثہ پیش آیاجب بےقابوہونےوالی گاڑی میں اچانک شعلے بھڑک اٹھے۔
#Dakar2020 is over for @khalidbinfaisal after a crash at km 298 😥
Both him and his co-driver Xavier Panseri were conscious and up on their feet when the medical team attended them.
+ info ➡️ https://t.co/qTNrMHIKg1#Dakar2020 pic.twitter.com/H0AqFbWpTY
— DAKAR RALLY (@dakar) January 7, 2020
ذرائع کےمطابق ڈاکار ریلی میں گاڑی میں موجود معروف فرانسیسی ڈرائیور رومن ڈومس اور کو ڈرائیورالیگزنڈر گاڑی کے بے قابو ہونے کے بعد چھلانگ لگا کر باہرنکلےاورصرف چندسیکنڈزکےوقفےسےگاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔دونوں ڈرائیورز حادثے سے بال بال بچے اور اپنی گاڑی کوشعلوں کی نذرہوتادیکھتےرہے۔
جواہرلال نہرویونیورسٹی تشدد:معاملے کودبانےکے لیے فورینسک ٹیم کویونیورسٹی بھیج دیا…
یہ فرانسیسی ڈرائیوررومن ڈومس کی چوتھی ڈاکار ریلی ہے، وہ اس سے قبل کئی کار ریسنگز اپنے نام کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ دنیا کی سب سےزیادہ دیکھی جانے والی ڈاکار ریلی 2020 پہلی بار سعودی عرب میں منعقد ہورہی ہے۔جس میں سعودی صحرا کا 7 ہزار 500 کلو میٹر فاصلہ طے کیا جائے گا۔اتوار سے شروع ہونے والی ڈاکار 2020، 13 روز تک جاری رہنے کے بعد 17 جنوری کو اختتام پذیر ہوگی۔
