Baaghi TV

جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث مجرموں کی سزا پر سعودی رد عمل آگیا

جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث مجرموں کی سزا پر سعودی رد عمل آگیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ہیومن رائٹس کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر عواد بن صالح العواد نے کہا ہے کہ صحافی اور سعودی شہری جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث مجرموں کو دی جانے والی سزائیں اور اس کیس کا شفاف ٹرائل اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک میں عدلیہ آزاد ہے جو کسی دبائو کے بغیر شفاف طریقے سے کیسوں کی فیصلے کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جمال خاشقجی قتل کیس کی جس غیرمعمولی توجہ کے ساتھ عدالتی تحقیقات کی گئیں ان سے عدلیہ کی غیر جانبداری، آزادی اور قابلیت واضح طور پر ثابت ہوتی ہے۔ مُجرم کو اس کے جرم کے مطابق سزا دینا مُملکت کا اصول اور عدلیہ کے بنیادی نظام کا حصہ ہے۔

العواد نے کہا کہ جمال خاشقجی قتل کیس کا فیصلہ ملزموں کے طویل ٹرائل کے بعد سامنے آیا۔ ٹرائل کے دوران عدالتوں نے منصفانہ تحقیقات کے اصولوں کی پاسداری کی۔ ٹرائل کے دوران اس معاملے میں فریقین مدعلیہان ، ان کے وکیل ، اور عوامی عدالت میں نمائندگی کرنے والے گروپ اور نجی حق کے مدعی کو ان کے بنیادی حقوق یقینی بنائے گئے.

More posts