Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ٹیسٹ معرکہ ، شیڈول آگیا

    پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف کل ہو گا پہلا ٹیسٹ معرکہ
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ کل آسٹریلیا کے خلاف کھیلنے جا رہا ہے۔

    بریسبین کے میدان میں کھیلے جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے شروع ہو گا۔قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی اور آسٹریلیا کے کپتان ٹم پین نے آج دو میچوں پر مشتمل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی ہے۔اس موقع پر اظہر علی نے اعلان کیا کہ کل میدان میں اترنے والی ٹیم میں نوجوان گیند باز نسیم شاہ شامل ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ بہت عمدہ گیند بازی کرتے آ رہے ہیں، وہ کل آسٹریلیا کے خلاف کھیلنے والی ٹیم میں شامل ہوں گے، مکمل گیارہ کھلاڑیوں کا اعلان ٹاس کے وقت کیا جائے گا۔

    واضح رہے پاکستان نے 1995 سے لے کر آج تک آسٹریلیا میں کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا جبکہ کینگروز کی ٹیم 1988 سے گابا کے میدان میں نہیں ہاری۔ قومی ٹیم کا زیادہ تر انحصار کپتان اظہر علی، بابراعظم اور اسد شفیق کی کارکردگی پر ہو گا جبکہ گیند بازی کا شعبے میں تجربے کی کمی دکھائی دے رہی ہے.

    پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سال کے آغاز میں پاکستان سپر لیگ کے لیے کراچی آنے والے شین واٹسن کا فیڈ بیک پی سی بی کی کوششوں کو کامیابی دلوانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

    شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے ساتھ پی ایس ایل میچز کھیلنے کیلئے پاکستان آئے تھے، حال ہی میں ایک انٹرویو میں واٹسن نے پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات کو سراہا اور دوبارہ پاکستان کے دورے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیم خان اور آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان ملاقات ملبرون میں پہلے ٹیسٹ کے بعد شیڈول ہے جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ آسٹریلین کرکٹرز کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کرے گا۔

  • لیه ۔اوور سیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں

    لیه ۔ چیئرمین اوور سیزپاکستانیز کمیٹی نوید احمدگجرنے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کا فوری حل کمیٹی کی ذمہ داری ہے جس کے لیے متعلقہ ادارے فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ ملکی معیشت میں کلیدی کردار کے حامل اوورسیز پاکستانیز کو مستفید کیاجاسکے۔یہ بات انہوں نے کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید ،ڈی پی او عثمان اعجاز باجوہ ،ڈی ایس پی منور بزدار ،اے سی لیہ نیاز احمدمغل، محمدرمضان فاروقی،اے ایس ودیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں فرداً فرداً سماعت کی گئی ۔درخواست گزاروں کا موقف اور متعلقہ محکموں کے افسران کا موقف سننے کے بعد چیئرمین ایڈووکیٹ نوید احمدگجرنے درخواستوں پر فیصلے کرتے ہوئے محکمہ ریونیو،سماجی بہبود،پولیس ،انہار،ہاوسنگ کے افسران کو فوری حل اور ضروری پیش رفت کرنے کی ضرورت پرزور دیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جن کے مسائل کا فوری حل کو ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اُٹھاتے ہوئے حل کیا جائے اور درخواست گزاروں کی سوفیصد حاضری کے لیے بہتر انداز میں اطلاع یا بی کرنے کی ہدایت کی۔

  • نئے پاکستان میں بچوں کو حقوق دینے کے لیے حکومت کا  کیا پلان

    نئے پاکستان میں بچوں کو حقوق دینے کے لیے حکومت کا کیا پلان

    نئے پاکستان میں بچوں کو حقوق دینے کے لیے کیا پلان حکومت کا ،

    باغی ٹی وی : وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ اورروشن مستقبل ہوتے ہیں.بچوں کے حقوق کا تحفظ معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے،صحیح خطوط پر تعلیم و تربیت سے بچوں میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے،نئے پاکستان میں بچوں کو حقوق دینے کے لیےاقدامات کیے جارہے ہیں،بچوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے بہتر مستقبل کیلئے اقدامات ہماری ترجیح ہیں،حکومت بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات کو مشن سمجھ کر انجام دے رہی.

  • معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی بل گیٹس سے ملاقات کیا ہوئی بات

    معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی بل گیٹس سے ملاقات کیا ہوئی بات

    معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ابوظہبی میں بل گیٹس سے ملاقات کی ہے،ظفر مرزا نے پولیو کے خاتمے اور حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا،حفاظتی ٹیکہ جات کی فراہمی کو 100فیصد یقینی بنانےکیلئے پر عزم ہیں.وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں .پاکستان کو پولیو فری بنانےکےلیےمربوط اور جامع پلان تشکیل دیا ہے..عالمی ترقیاتی ادارے پاکستان میں پولیوکے خاتمے کیلئے 2.06 بلین ڈالر فراہم کریں گے ،حکومت پاکستان پولیو کے خاتمے کیلئے 150 ملین ڈالر فراہم کرے گی ،بل گیٹس پاکستان میں پولیوکے خاتمے کیلئے 1.08 بلین ڈالر فراہم کریں گے ،

  • آشیانہ اقبال اسکینڈل  ، آج ہو گی سماعت

    آشیانہ اقبال اسکینڈل ، آج ہو گی سماعت

    آشیانہ اقبال اسکینڈل ، آج ہو گی سماعت

    باغی ٹی وی : آشیانہ اقبال اسکینڈل،شہبازشریف کےخلاف گواہوں کےبیانات کی نقول پرسماعت ہوگی.عدالت نےدرخواست پرفریقین کے وکلاکو بحث کےلیےطلب کررکھا ہے.لاہور ہائی کورٹ کا 2رکنی بنچ کیس کی سماعت کرےگا،شہباز شریف نے گواہوں کے بیانات کی نقول کے درخواست دائرکررکھی ہے،

    شہباز شریف ایک بار پھر نیب کے ریڈار پر، نیب نے بڑا فیصلہ کر لیا

    شریف فیملی کے فرنٹ مین نے ایسے انکششافات کئے کہ جان کر ہوں حیران

    حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

    واضح رہے کہ شہباز شریف پر آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کے تحت کافی دیر سے مقدمہ دائر ہے جس کی اکثر پیشیوں پر بیماری کو بہانہ بنا کر پیش نہیں ہوتے،ہر وقت عدالت سے پیشی کا استثنامل جاتا تھا .

  • لیه ۔ افسوس ناک خبر ۔سکول کے بچوں والا کیری ڈبہ حادثہ کا شکار

    لیہ: فرمان بصرہ فام دین پور روڈ کروڑ کے قریب سکول وین کیری ڈبہ اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوا ۔ حادثہ تیزرفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔ کیری ڈبہ میں سوار بچوں اور خواتین سمیت 5افراد زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122کی ٹیم اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر بروقت پہنچ کر زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کروڑ منتقل کر دیا۔

  • امریکی صدر سعودیہ کتنی فوج بھیج رہے ، اہم خبر

    امریکی صدر سعودیہ کتنی فوج بھیج رہے ، اہم خبر

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگرس کو باضابطہ طور پر 3000 امریکی فوجیوں کو سعودی عرب بھیجنے کے بارے میں آگاہ کردیا ہے۔

    ٹرمپ نے کانگرس کو لکھے گئے اپنےمکتوب میں کہا ہے کہ "ایران خاص طور پر تیل کی تنصیبات کو نشانہ بناکر خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ بنا ہوا ہے”۔

    ایران کی مدد سے حوثیوں نے گذشتہ ستمبرمیں سعودی تیل کمپنی آرامکو کی تنصیبات پر حملے کیے تھے۔

    ٹرمپ نے منگل کے روز اپنے خط میں کہا کہ جیسا کہ میں 22 جولائی کو بتایا گیا تھا کہ ہم نے ایران کے جارحانہ سلوک کا مقابلہ کرنے کے لیے سعودی عرب میں مزید فوج بھیج رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میں نے خطے کے دفاع کو مستحکم کرنے اور ایرانی اشتعال انگیزی کی روک تھام کے لیے امریکی فوجیوں کی تعیناتی کا حکم دیا۔

    صدر نے کانگرس کو لکھے گئے مکتوب میں کہا کہ پہلے سے موجود فوجیوں کے علاوہ سعودی عرب میں مزید تین ہزار امریکی فوجی تعینات کیے جائیں گے۔

  • ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر محمد بابر سلیمان کے اعزاز میں الوداعی تقریب

    ٹوبہ ٹیک سنگھ: ڈپٹی کمشنر میاں محسن رشید نے تبدیل ہونے والے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر محمد بابر سلیمان کے اعزاز میں الوداعی تقریب ضلع کونسل میں اپنے خطاب میں کہا کہ ایسے فرض شناش آفیسر کسی نعمت سے کم نہیں ہوتے جو اپنی ڈیوٹیاں نہایت ایمانداری سر انجام دیتے ہوئے حکومتی احکامات کے مطابق عوام کی سہی خدمت کر کے اللہ تعالیٰ خوشنودی بھی حاصل کرلیتے ہیں،
    اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رضوان محمود،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید تنویر مرتضیٰ شاہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ منورحسین گورایہ،اسسٹنٹ کمشنرز رضوان الحق پوری، سمیراء عنبرین،نوشین اسرار،مرحبا نعمت اور دیگر افسران بھی موجود تھے،ڈپٹی کمشنر میاں محسن رشید نے تبدیل ہونے والے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر محمد بابر سلیمان کو تحصیل جہانیاں کے اسسٹنٹ کمشنر بننے پر مبارک باد دی اور ظہرانہ کے اختتام پر ایک یاد گاری شیڈ اور پھولوں کا گلدستہ بھی دیا،

  • کوٹرادھاکشن میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ،

    ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے جرائم پیشہ کے خلاف سخت کاروائی نہ کرنے، کرپشن،مسلسل عوامی شکایات اور کرائم پر قابونہ پانے پر تھانہ کوٹرادھاکشن اور پانچ چوکیات کی مکمل نفری تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

    قصور(جرار شاکر ، باغی ٹی وی قصور )ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت نے جرائم پیشہ کے خلاف سخت کاروائی نہ کرنے، کرپشن،عوامی شکایات اور کرائم پر قابونہ پانے پر تھانہ کوٹرادھاکشن کی مکمل نفری تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں، جرائم پیشہ ملزمان،کریمنلز اور مافیا کے خلاف بلا تفریق کاروائیا ں کی جارہی ہیں اس سلسلہ میں تھانہ کوٹرادھاکشن پولیس کی طرف سے سخت کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی جس کی ایک بڑی وجہ یہ تھی کہ پولیس افسران و ملازمین عرصہ 10/10سالوں سے ایک ہی تھانہ میں تعینات چلے آرہے تھے اور وہ کریمنلز کے خلاف کاروائیوں کی بجائے اس مافیا کا حصہ بن چکے تھے اس کے ساتھ ساتھ تھانہ کوٹرادھاکشن پولیس کی نفری کے بارے میں کرپشن، پولیس تشدد، شہریوں سے بدسلوکی، منشیات فروشی اوربڑھتے ہوئے دیگرسنگین جرائم کے حوالہ سے عوام کی شکایات تھیں جس پر ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے سخت ایکشن لیتے ہوئے تھانہ کوٹرادھاکشن اور پانچ چوکیات میں تعینات 65سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ ڈی پی اوقصور نے کہا کہ ضلع کو ہر صورت جرائم پیشہ، کریمنلز، منشیات فروشوں، ڈاکوؤں اور مافیا سے پاک کیا جائے گاکسی قسم کی سستی اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

  • وزیراعظم بورس جانسن باکسر بن گئے، ویڈیو وائرل

    مانچسٹر:برطانوی وزیراعظم بورس جانسن باکسربن گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔دوسری طرف برطانیہ میں عام انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، مانچسٹر میں وزیراعظم بورس جانسن کی منفرد الیکشن مہم، سیاسی حریف جیرمی کوربن سے تقریری مقابلے سے پہلے باکسنگ رنگ میں اتر گئے۔

    ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی وزیراعظم سے ملاقات

    اپوزیشن نے تنقید کرتے ہوئے بورس جانسن کو کہا ہے کہ انہوں نے دکھایا ہے کہ کارٹون بن سکتے ہیں اور بورس جانسن کوئی جان پرسکوٹ نہیں ہیں۔پال برانڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’برطانوی وزیراعظم سیاسی حریف جیرمی کوربن سے پراپر فائٹ کے لیے تیار ہیں۔‘

    بھارت جہاں ہرسال دلتوں پرمظالم کے دو ہزارسے زائد واقعات ہونے لگے

    ایک صارف جوناتھن پائی نے لکھا کہ ’ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن مزید محنت کریں، میں شہزادہ اینڈریو کو دیکھا ہے کہ وہ اس سے زیادہ پسینے میں تھے۔‘ایک اور صارف نے لکھا کہ ’بورس جانسن کو ایٹن سے اپنے دوست کی تفتیش کے لیے کسی صحافی کو زدوکوب کرنے پر تفتیش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔‘

    اسلام آباد میں مردہ مرغیوں کا گوشت کھلائےجانے کا انکشاف