Baaghi TV

Author: +9251

  • نابینا افراد کا دھرنا رنگ لے آیا، 80 افراد کی قسمت جاگ اٹھی

    لاہور: نابینا مظاہرین نے مال روڈ پر دو ہفتے سے زائد دھرنا دیا، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے بنائی جانے والی کمیٹی کے سربراہ ایم پی اے نذیر احمد چوہان نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کئے اوران کے مسائل سن کرحل کرنے کا وعدہ بھی کیا ۔

    ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے وعدہ پوراکرنے کا عمل اس وقت شروع ہوا جبنابینا افراد نے مال روڈ پراحتجاجی دھرنا دے کرحکومت کو کچھ کرنے پرمجبورکردیا،نابینا افراد کا کہنا تھا کہ وہ پنجاب حکومت کے مشکور ہیں جس کی وجہ سے ان کا حق انہیں مل گیا۔

    نذیر چوہان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 80 سے زائد نابینا افراد کو نوکریاں دی گئی ہیں، جس میں ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکریوں پر مستقل بھی کیا گیا ہے، ایم پی اے نذیر احمد چوہان نے بادامی باغ شیلٹر ہاوس میں نابینا افراد میں نوکریوں کے لیٹر تقسیم کیے۔ دوسرے مرحلے میں مزید نابینا افراد کو ان کی تعلیم کے مطابق نوکریاں دی جائیں گی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کا آغاز ایک مرتبہ پھر مثبت زون میں ہوا ہے۔

    بدھ کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 38 پزار 564 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 92 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی کا رجحان رہا اور انڈیکس میں 152 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
    پچھلے دنوں سے اسٹاک مارکیٹ مسلسل مثبت رجحان کی طرف گامزن ہے . یوں تجارتی اشاریے بہتر کی طرف جارہے ہیں ، جس سے معیشت کے مستحکم ہونے کی طرف اشارہ ہے.

  • ڈالر کی قیمت میں کمی

    ڈالر کی قیمت میں کمی

    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے کی واضح کمی ہوگئی۔

    کمپنیز ایکسچینج ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر آج 155.35 روپے میں فروخت ہورہا ہے جو کہ گزشتہ روز 155.50 روپے میں دستیاب تھا۔

    اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 155.40 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ رواں سال جون سے لے کر اب تک ڈالر کی قیمت میں آٹھ روپے 35 پیسے کمی ہوچکی ہے۔
    واضح رہےگزشتہ چار ماہ کے دوران 155.50 روپے ڈالر کی نچلی ترین سطح ہے۔2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
    اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا. اب تسلسل کے ساتھ روپیہ مستحکم ہو رہا ہے

  • کرنل(ر)حبیب ظاہرکوبھارتی خفیہ ایجنسیوں نےتشدد کرکے شہید کردیا

    نئی: پاکستانی فوج کے سابق اعلیٰ افسرریٹائرڈ کرنل محمد حبیب ظاہرکواڑھائی سال قیدوبندکی سخت صعبوبتوں کے بعد نومبرکی 13 تاریخ کوبھارتی خفیہ ایجنسی این آئی اے کے درندوں نے ٹارچرسیل میں تشدد کرکے شہید کردیا ہے، کرنل ریٹائرڈ حبیب ظاہرکی شہادت کی خبربھارتی حکام کی طرف سےجاری کردی گئی ہے،

    نئی دہلی سے میونسپل کارپوریشن آف دہلی کی طرف سے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ کرنل ریٹائرڈ حبیب ظاہرکی موت بدنام زمانہ بھارتی خفیہ تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کے ہیڈ کوارٹردہلی میں دوران تشدد ہوئی ، اس رپورٹ میں کرنل حبیب پرتشدد کرنے والی ٹیم کے سربراہ راجیوررانجان کا نام بھی لکھا ہوا ہے،

    یاد رہےکہ پاک فوج کے سابق اعلیٰ‌افسر کرنل ریٹائرڈ حبیب ظاہرکی گمشدگی کی اطلاع اس وقت ملی جب پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے سنہ 2017 میں لاپتہ ہونے والے فوج کے سابق لیفٹیننٹ کرنل حبیب ظاہر کی گمشدگی کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ نیپال میں لاپتہ ہوئے تھے، جہاں وہ اپریل 2017 میں ملازمت کے انٹرویو کے لیے گیے تھے۔

    ترجمان پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ان کہ اہلخانہ کے مطابق فوج کے سابق کرنل حبیب ظاہر نے نوکری کی تلاش کے سلسلے میں ویب سائٹ لنکڈان اور اقوام متحدہ کے ویب سائٹ پر اپنا سی وی پوسٹ کیا تھا۔ جس کے جواب میں انھیں ایک مارک تھامسن نامی شخص کی جانب سے ای میل اور ٹیلی فون کال موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا کہ انھیں نائب صدر کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

    سابق کرنل حبیب ظاہر سے چھ اپریل کو نوکری کے انٹرویو کے لیے نیپال کے شہر کھٹمنڈو آنے کا کہا گیا جس کے لیے انھیں لاہور سے کھٹمنڈو بذریعہ عمان ہوائی جہاز کا ٹکٹ بھی بھیجا گیا تھا۔

     

    ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ان کے اہلخانہ کے مطابق کرنل محمد حبیب ظاہر پہلی مرتبہ نیپال کا دورہ کر رہے تھے اور انھوں نیپال کے شہر کھٹمنڈو پہنچنے کے بعد اپنے اہلخانہ کو اپنی اور نیپال کے شہر لمبینی کے لیے ہوائی ٹکٹ کی تصاویر واٹس ایپ کی تھیں۔

    پاکستانی دفتر خارجہ کا کہناتھا کہ ان کے اہلخانہ کے مطابق چھ اپریل سنہ 2017 میں انھوں نے دوپہر ایک بجے اپنے موبائل فون سے اپنی اہلیہ کو بحفاظت لمبینی پہنچنے کا پیغام بھیجا تھا۔ جس کے بعد سے ان کا موبائل بند ہوگیا اور ان کا اہلخانہ سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

    یاد رہے کہ لمبنی نیپال اور انڈیا کی سرحد کے قریب واقع ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان سب سے بڑی سرحدی چوکی ہے۔ اس سرحدی چوکی سے بڑی تعداد میں انڈین اور نیپالی شہری ہر روز ایک دوسرے کے ہاں آتے جاتے ہیں۔لمبینی شہر کا بھیروا ہوائی اڈہ سرحدی چوکی سے محض چند کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔ کرنل حبیب آخری بار اسی ہوائی اڈے کے باہر دیکھے گئے تھے

    دوسری طرف کرنل حبیب ظاہر کی بھارتی ایجنسیوں کے ہاتھوں نیپال سے اغوا کے بعد اہلیہ روبینہ شاہین نے جنیوا میں انسانی حقوق کمیشن کے ورکنگ گروپ برائے جبری گمشدگی کو ایک خط لکھا تھا جس میں انہوں نے اپنے خاوند کی تلاش میں تعاون کی اپیل کی تھی،
    ایک نجی ٹی وی کے مطابق کرنل (ر) حبیب کی اہلیہ روبینہ شاہین نے اپنے خط میں کہا تھا کہ ان کے شوہر حبیب ظاہر فیصل آباد کی ایک نجی فیکٹری میں ملازمت کرتے تھے،انہوں نے خط میں مزید کہا کہ حبیب ظاہر 5 اپریل کو انٹرویو دینے کے لیے کھٹمنڈو گئے اور وہاں سے لاپتہ ہو گئے، کرنل (ر) حبیب ظاہر کی اہلیہ نے خط میں کہا گیا تھا کہ خدشہ ہے کہ میرے شوہر کو جاوید انصاری نامی شخص نے دھوکے سے بلا کر اغوا کیا ہے، یہاں یہ بات یاد رہے کہ کرنل (ر) حبیب ظاہر کی اہلیہ روبینہ شاہین اس سے قبل بھی انسانی حقوق کمیشن کو اپریل میں خط بھیج چکی ہیں .

  • ڈرامہ سیریل” بتکدہ“ سے چھوٹی سکرین پرواپسی، یاسرنواز قسمت آزمائی کرنے لگے

    اسلام آباد :پاکستان فلم اورڈرامہ انڈسٹری کی طرف سے اس سال بڑی تیزی کے ساتھ فلمیں اورڈراموں کی پیشکش نے سب کو حیران کردیا.ایک طرف پاکستانی اداکاربالی وڈ کا مقابلہ کرنے میں آگے بڑھ رہے ہیں‌ دوسری طرف نئی نئی فلموں اور ڈراموں    سے پاکستان کی شوبزانڈسٹری میں نئی نئی تبدیلیاں سامنے آرہی ہیں،

    شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کی شاعری پر تنقید: فراق گورکھ پوری نے جوش ملیح آبادی کو آئینہ دکھا دیا

    ذرائع کے مطابق حال میں اداکار و ہدایت کار یاسر نواز نے ڈرامہ سیریل” بتکدہ“ سے چھوٹی سکرین پر واپسی اختیار کر لی۔ یاسر نواز ڈرامہ سیریل”بتکدہ“میں علیزے شاہ اور نوید رضا کے ساتھ دکھائی دیں گے، ڈرامے کی عکس بندی رواں ماہ شروع کی جائے گی، علیزے شاہ ان دنوں ڈرامہ سیریل”عہد وفا“ میں احد رضا میر کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں۔

    وزیراعظم بورس جانسن باکسر بن گئے، ویڈیو وائرل

    ہدایت کاریاسر نواز ،علیزے شاہ اورنوید رضا ڈرامہ سیریل "بتکدہ”کے علاوہ بھی کئی ڈراموں پرکام کررہےہیں ، لیکن فی الحال ان کا فوکس نئے اوربڑے ہی دلچسپ ڈرامے "بتکدہ”پرہی ہے اوروہ اس کو ہرصورت کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں،

    ”قلفی“کیا معاملہ ہے؟ کہ معمررانا،ثناءفخرکےساتھ اہم کرداراداکریں گے

  • پنجاب یونیورسٹی میں دو روزہ سیرت کانفرنس کا انعقاد

    پنجاب یونیورسٹی میں دو روزہ سیرت کانفرنس کا انعقاد

    پنجاب یونیورسٹی سیرت چئیر، جینڈر سٹڈیزاور ویمن رائٹس کے زیر اہتمام دو روزہ سیرت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا.کانفرنس میں چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز، چئیرمین اقبال ٹرسٹ برطانیہ ڈاکٹر محمد عارف خان نے شرکت کی .کانفرنس میں وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد، ڈین ڈاکٹرحماد لکھوی، ڈاکٹر شاہدہ پروین کہ شرکت بھی ہوئی.

    اس موقع پر ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ معاشرے میں خواتین کے معاشی کردار کو نظر انداز کیا گیاہے، پاکستان میں صنفی تقسیم کی مکمل تصویر موجود نہیں،
    دنیا میں صنف کے کردار پر ابہامات موجود ہیں جن کی علمی وضاحت ضروری ہے، پاکستان میں دیہی خواتین کے حقوق پر خاص توجہ نہیں دی جا رہی،
    پاکستان میں ایک خاص طبقے کہ خواتین کے حقوق کے لئے آواز اٹھائی جاتی ہے،ہمیں روایات سے جڑ کر ترقی کے راستے کو اپنانا ہے،معاشرتی تبدیلیوں کا از سر نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے،

    وائس چانسلر نے کہا کہ علم ہونے کے باوجود ہم اس پر عمل نہیں کرتے جس کے باعث مسائل کا سامنا ہے،ہم اللہ کے نائب ہیں اور ہمیں اپنی حیثیت پہچاننے کی ضرورت ہے، ہم اچھی تقریریں کرتے ہیں مگر عمل میں زیرو ہیں، ڈاکٹر عارف خان نےکہا کہ یورپ میں 90 فیصد طلاق کی شرح ہے،خواتین کے مسائل کے حل کے لئے روایت شکنی کرنی ہو گی،

  • غیر حاضر پائے جانے والے ملازمین کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    کمالیہ. شہر میں صفائی کی صورت حال کو بہتر بنایا جائےاور ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے جانے والے ملازمین کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی. ان خیالات کا اظہار چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عمیر دلدار نے عملہ صفائی سے خطاب کے دوران کیا. اس موقع پر سینٹری انسپکٹر رب نواز خان و سینٹری سپروائزر و دیگر بھی موجود تھے. انہوں نے مزید کہا کہ میں شہر کا خود وزٹ کرونگا اور شہریوں کی شکایات پر بروقت کاروائی کی جائے. غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہ ہوگی۔

  • ”قلفی“کیا معاملہ ہے؟ کہ معمررانا،ثناءفخرکےساتھ اہم کرداراداکریں گے

    اسلام آباد :پاکستانی اداکاروں نے بھی اب اس انداز کی فلمیں بنانا شروع کردی ہیں کہ اگرفلم پسند نہ بھی آئے تو فلم کا تصورلاکربھی لطف اندوزہوجایاسکتا ہے، ایسے ہی جیسے حال میں میں ایک ایسی فلم کی عکس بندی ہونے جارہی ہے، جس کے نام میں بھی مٹھاس اورسکون ہے،

    شوبزانڈسٹری سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق یہ فلم "قلفی "کے نام سے پیش کی جائے گی ،اداکار معمررانا اور ثناءفخر فلم”قلفی“ میں اہم کردار ادا کریں گے۔ سلیم داد کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم”قلفی“ میں معمر رانا اور ثناءفخر ایک ساتھ دکھائی دیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ولی حامد علی، مریم انصاری اور شمائل خان شامل ہیں،

    ہدایت کارسلیم داد کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہےکہ ان کا کہنا ہےکہ فلم کی عکس بندی27نومبر کو کراچی میں شروع کی جائے گی جو آئندہ سال عیدالفطر پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔یہ بھی امید کی جارہی ہےکہ یہ فلم اس سیزن میں‌پیش کی جائے گی جب پاکستان میں "قلفی”کاسیزن عروج پرہوگا

  • مرکزی انجمن اخبار فروشاں کراچی کا احتجاج بارے اہم اعلان

    مرکزی انجمن اخبار فروشاں کراچی کا احتجاج بارے اہم اعلان

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : مرکزی انجمن اخبار فروشاں کراچی کا ہنگامی اجلاس اخبار مارکیٹ میں ہوا،جس میں کہا گیا کہ شہر بھر سے اخبارات کے اسٹالز ہٹانا اور اخبار فروشوں کی گرفتاری قابل مذمت ہے، اجلاس سےشیخ محمود،اشرف خیام،محسن رضا، ناصر نثار،شفیق بھائی،عبدالحمید ڈاڈا اور محمد اقبال نون نے خطاب میں اسٹالز کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آج اخبار فروش پریشانی کے عالم میں ہیں اور ان کے اخبارات کے اسٹال ہٹائے جا رہے ہیں جس سے وہ بےروزگار ہو رہے ہیں،ہم نے کونسا جرم کر دیا ہے کہ اخبار فروشوں کے اسٹالز ہٹانے کے ساتھ ساتھ ان کو گرفتار کیا جا رہا ہے جبکہ اخبارات کے اسٹال انتظامیہ کی منظوری سے قائم ہیں،انہوں نے اعلان کیا کہ صورت حال کے پیش نظر بدھ 20 نومبر سے کراچی بھر کے اسٹالوں کو بند کر دیا جائے گا اور تین دن بعد تمام اخبارات کی سیل روکنے کے لئے اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا،ہم اپنے احتجاجی پروگرام کو کراچی کے بعد پورے سندھ کی سطح پر پھیلائیں گے۔

  • نواز شریف جب لندن پہنچے تو پاکستانی کمیونٹی نے کیسا کیا استقبال

    نواز شریف جب لندن پہنچے تو پاکستانی کمیونٹی نے کیسا کیا استقبال

    باغی ٹی وی : نواز شریف لندن اپنے گھر پہنچ گئے جہاں پاکستانی عوام کی ایک کثیر تعداد نے ان کا استقبال کیا،یہ استقبال کیسا تھا ، ایسے استقبال سے تو ویسے ہی بھلے تھے . نواز شریف جب لند ن میں اپنےصاحبزادے حسن نواز کے پارک لین فلیٹ میں پہنچے تو پاکستانی کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد نواز شریف کے گھر کے سامنے جمع ہوگئی ، جن میں مرد اور خواتین بھی شامل تھے کئی عورتوں نے بچے بھی اٹھا رکھےتھے.، لوگ اس وقت بلند آواز میں میگا فون پر نعرے لگار ہے تھے ، دیکھو دیکھو کون آیا چور آیا چورآیا، مریم کا پاپا چور ہے.، مریم کا پاپا چور ہے، اس موقع پر لندن پولیس کی بڑی تعداد بھی موقع پر موجود تھی.

    واضح رہے کہ ائیر پورٹ سے نواز شریف اپنے بیٹے حسن نواز کے گھر روانہ ہوئے۔ پارک لین فلیٹس میں قیام کے بعد طبی معائنے کے لیے بدھ کو ہارلے اسٹریٹ کلینک جائیں گے۔
    نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے فلیٹ میں نواز شریف کیلئے طبی سہولتوں سے آراستہ ایک کمرہ مخصوص کیا گیا ہے جس میں ضروری طبی آلات نصب کرنے کا عمل گزشتہ ہفتے سے جاری تھا۔