Baaghi TV

وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی کی وائس چیف آف دی نیول اسٹاف کے عہدے پر تعیناتی

وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی کی وائس چیف آف دی نیول اسٹاف کے عہدے پر تعیناتی

تفصیلات کے مطابق وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی کی وائس چیف آف دی نیول اسٹاف کے عہدے پر تعیناتی ، فیاض جیلانی نے سبکدوش ہونے والے وائس ایڈمرل کلیم شوکت کی جگہ عہدہ سنبھالا ہے.

وائس ایڈمرل کلیم شوکت اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے ہیں.وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے 1984 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی کمانڈ اینڈ اسٹاف کی متعدد ذمہ داریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ اپنے کیریئر کے دوران وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے نیول سیکرٹری، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز، پروجیکٹ، ٹرینگ و ایوالیوایشن، پرسنل) اور کمانڈر کوسٹ کے فرائض سر انجام دیے۔ وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی واشنگٹن میں پاک بحریہ کے نیول اتاشی بھی رہے۔وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی پاکستان نیوی وار کالج لاہور، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور کرین فیلڈ یونیورسٹی برطانیہ سے فارغ التحصیل ہیں۔

More posts