فیصل آباد(محمد اویس)ڈپٹی کمشنر محمد علی نے عام مارکیٹ میں چینی کی قیمت پر نظر ثانی کرتے ہوئے ضلع بھر میں ایک کلوگرام چینی کی قیمت 70روپے مقرر کی ہے اس سلسلے میں جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق دکانداروں /ڈیلرز کو چینی کی مقررہ قیمت پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ دکانوں پر نرخ نامہ بھی نمایاں جگہ پر آویزاں ہونا چاہیے۔خلاف ورزی کی صورت میں پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Author: +9251
-
دنیا کرکٹ کےکون کون نامور کھلاڑی پاکستان آنے کیلئے تیار
لاہور:پاکستان واقعی ایک امن پسند اورپرامن ملک ہے ، اطلاعات کےمطابق دنیا کے ٹاپ کرکٹرز نے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کیلئے پاکستان آکر کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی، لیگ کیلئے ڈرافٹنگ چھ اور سات دسمبر کو ہوگی۔
قیدی نوازشریف کو سہولتیں دینی ہیں تو ہرقیدی کوملنی چاہیں، وفاقی وزرا ڈٹ گئے
پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کیلئے 27 غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آکر کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ پی ایس ایل فائیو کیلئے انگلینڈ کے سات، جنوبی افریقا کے چھ، ویسٹ انڈیز کے پانچ، آسٹریلیا اور افغانستان کے تین تین، سری لنکا کے دو جبکہ نیپال اور نیوزی لینڈ کے ایک ایک کھلاڑی نے پاکستان آنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔
افغانستان سے محمد نبی، مجیب الرحمٰن اور راشد خان، آسٹریلیا کے ڈین کرسٹن، بین کٹنگ اور کرس لین پاکستان آنے کو تیار ہوگئے ہیں۔ انگلینڈ کے معین علی، ہیری گرنی، ایلکس ہیلز، کرس جارڈن، لیام پلنکٹ، عادل رشید اور جیسن رائے کے ساتھ ساتھ نیپال کے سندیپ لمیچانے اور نیوزی لینڈ کے کولن منرو بھی پاکستانی میدانوں پر جلوے بکھیریں گے۔
نوازشریف ہمیں چھوڑکرجارہے ہیں ، شہباز شریف نےقیادت کا اجلاس طلب کر لیا
جنوبی افریقہ کے سابق سٹار بلے باز ہاشم آملہ، جے پی ڈومنی، کولن انگرام، ریلے روسو، ڈیل اسٹین اور عمران طاہر کے ساتھ ساتھ سری لنکا کے اینجلو میتھیوز اور تھیسارا پریرا بھی لیگ کا حصہ بن گئے۔ ویسٹ انڈیز سے کارلوس بریتھ ویٹ، ڈائن براوو، ایون لوئس، سنیل نارائن اور کیرون پولارڈ پی ایس ایل فائیو کیلئے ڈرافٹنگ کا حصہ ہوں گے۔
پاکستان سپر لیگ انتظامیہ کے مطابق یہ تمام کھلاڑی لیگ کی پلاٹینیم کیٹیگری میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں، لیگ کے پانچویں ایڈیشن کیلئے ڈرافٹنگ 6 اور سات دسمبر کو ہوگی۔
-
سکولوں میں آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی، اہم وجہ سامنے آگئی
لاہور:سموگ نے نہ صرف کاروباری نظام کو متاثرکیا بلکہ سکولوں میں زیرتعلیم پربھی اس کے گہرے اثرات مرتب ہورہے ہیں.اطلاعات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سموگ کے پیش نظر پنجاب بھر کے سرکاری ونجی سکولوں میں 20 دسمبر تک تمام قسم کی آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی ہے۔
خبردار: بچوں کیلئے خطرہ،جان لیوا وائرس سات سال بعد پھر نمودار
سموگ کے باعث سکولوں میں 20 دسمبر تک آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پابندی کے حوالے سے پنجاب بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات بھی جاری کردی ہیں، جس کے مطابق طلباء سکول کے اوقات کار میں ماسک پہنیں گے، سموگ کے بڑھتے ہوئے حالات کے باوجود طلباء سکولوں میں حاضر رہیں گے تاکہ ان کو تعلیمی نقصان سے بچایا جاسکے جبکہ طلباء کی آگاہی کیلئے سکولوں میں سیمینار منعقد کیے جائیں گے۔ احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے سربراہان کیخلاف کارروائی ہوگی۔
قیدی نوازشریف کو سہولتیں دینی ہیں تو ہرقیدی کوملنی چاہیں، وفاقی وزرا ڈٹ گئے
دوسری طرف سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذرئع کا کہنا ہے کہ طلباء کی آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی سموگ کے پڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ بچوں کی صحت کا خاص خیال رکھتے ہوئے اقدامات اٹھائے گئے، بچوں کی صحت پر کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔
-
میاں محمد نوازشریف کی صحت بدستور تشویشناک، فالج کا بھی شدید خدشہ
لاہور:میاں نواز شریف کی جان تو اتنا خطرہ نہیںجتنا خطرہ ظاہر کیا جارہا ہے، اطلاعات کےمطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت بدستور تشویشناک، فالج کا بھی شدید خدشہ، نوازشریف کی” کیروٹڈ آرٹریز "میں تنگی، دماغ کو خونسپلائی دینے والی شریانوں میں 85 فیصد تنگی کا انکشاف ہوا ہے، معالجین کے مطابق پلیٹ لیٹس مستحکم کرنے کیلئے سٹیرائیڈ کی مقدار بڑھانے سے دیگر امراض پر منفی اثرات مرتب جبکہ فالج اور ہارٹ اٹیک ہوسکتا ہے ۔
نوازشریف ہمیں چھوڑکرجارہے ہیں ، شہباز شریف نےقیادت کا اجلاس طلب کر لیا
سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صحت کو لاحق مزید خطرات بھی سامنے آئے ہیں۔ وفاقی حکومت کو فراہم کی گئی میڈیکل رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ میاں نواز شریف کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریانوں میں 85 فیصد تنگی ہے جو کسی بھی وقت فالج کا باعث بن سکتی ہے۔ میڈیکل رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میاں نواز شریف کی کیروٹڈ آرٹریز میں تنگی بہت زیادہ ہے جس سے دماغ متاثر ہونے کا بہت زیادہ خدشہ ہے اور پلیٹ لیٹس کو بڑھانے کیلئے سٹیرائیڈز استعمال کرنے سے یہ خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔
میاں نواز شریف کے معالجین کے مطابق ان کی صحت ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید تشویشناک ہورہی ہے۔ پلیٹ لیٹس کو مستحکم کرنے کیلئے ادویات دینے سے دل اور گردوں پر منفی اثرات مرتب ہونے کے ساتھ شوگر اور بلڈ پریشر بھی کنٹرول سے باہر ہے اور اگر سٹیرائیڈ کی مقدار میں کمی کی جائے تو پلیٹ لیٹس دوبارہ خطرناک حد تک کم ہونے کا خدشہ ہے۔ اس سنگین صورتحال میں نواز شریف کی گرتی ہوئی صحت کو سنبھالا دینے میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔
قیدی نوازشریف کو سہولتیں دینی ہیں تو ہرقیدی کوملنی چاہیں، وفاقی وزرا ڈٹ گئے
ڈاکٹرز کے مطابق تمام تر کوشش کے باوجود میاں نواز شریف کے پلیٹ لیٹس اس وقت بھی 22 ہزار تک ہیں اور پلیٹ لیٹس کی کمی سے ان کے جسم پر خون کے دھبے نمایاں اور بڑے ہورہے ہیں اور قوت مدافعت بھی بری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔
-
صدارتی انتخاب کےابتدائی نتائج دوسری بارملتوی کر دیے گئے۔
کابل:افغانستان کے آزادی الیکشن کمیشن (آئی ای سی) کے حکام نے مختلف تکنیکی مسائل کے حوالے دیتے ہوئے کہا کہ انتخاب کے ابتدائی نتائج کا اعلان 19 اکتوبر کو کیا جانا تھا، جنہیں بعد ازاں 14 نومبر تک موخر کردیا گیا تھا۔تاہم اب اس تاریخ کو بھی آگے بڑھا دیا گیا ہے۔
جسٹس قاضی فائزعیسیٰ پر اعتراض،اٹارنی جنرل نے بہت بڑی بات کہہ دی
ترجمان عبدالعزیز ابراہیمی نے بتایا کہ ‘بدقسمتی سے تکنیکی مسائل اور دیگر معاملات کی وجہ سے ہم کل انتخابی نتائج کا اعلان نہیں کر پائیں گے۔’تاہم انہوں نے مزید تفصیلات یا نتائج کے اعلان کی نئی تاریخ نہیں بتائی۔الیکشن کمیشن حکام کی جانب سے جمعرات کو معاملے کو لے کر پریس کانفرنس کیے جانے کا بھی امکان ہے۔
ٹی ٹین کھیلنے کی اجازت ؛ قومی کرکٹر انورعلی کی پی سی بی پر تنقید
حالیہ اعلان الیکشن کمیشن کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں اس کا کہنا تھا کہ اسے چند امیدواروں کی جانب سے فراڈ کا دعویٰ کرتے ہوئے نتائج کے بائیکاٹ اور احتجاج کے اعلان کے بعد ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور آڈٹ روکنا پڑا تھا۔افغان الیکشن کمیشن نے 8 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل ہفتے سے شروع کیا تھا، تاہم اس عمل کو عبداللہ عبداللہ کے حامیوں نے چیلنج کیا تھا۔
نوازشریف ہمیں چھوڑکرجارہے ہیں ، شہباز شریف نےقیادت کا اجلاس طلب کر لیا
-
ہیپاٹائٹس سی: پاکستان دوسرے نمبرپر،مریضوں کی تعداد ایک کروڑ،عالمی ادارے کی رپورٹ
کراچی : ہیپاٹائٹس سی کے شکارملکوں میںپاکستان دوسرے نمبر مریضوں کی تعداد ایک کروڑ ،عالمی ادارے کی رپورٹ، اطلاعات کے مطابق جامعہ کراچی میں ہونےوالی ایک بین الاقوامی سمپوزیم کے موقع پرعالمی ماہرین نےخبردار کرتے ہوئےکہا ہےکہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر ہے، ایک اندازے کے مطابق ملک میں 80 لاکھ سے لے کر ایک کروڑ افراد اس مرض کے شکار ہیں۔
Around 15m people are currently living with #Hepatitis B or C in Pakistan, the second-highest in the world. How is the government addressing the hepatitis epidemic? Click here to know more. https://t.co/giC80aNBqt (via @AbbottGlobal) pic.twitter.com/bvBzC90Zte
— Economist Impact (@economistimpact) November 13, 2019
جامعہ کراچی کے زیرِ اہتمام بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) میں مالیکیولر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ کے موضوع پر جاری 4 روزہ ساتویں بین الاقوامی سمپوزیم کم ٹریننگ کورس کے دوسرے روز ملکی و غیر ملکی ماہرین نے پاکستان میں تیزی سے پھیلتے مرض ہیپاٹائٹس پر بات کی۔ماہرین نے بتایا کہ عالمی سطح پر ہیپاٹائٹس سی سے ہر سال تقریباً ساڑھے تین لاکھ افراد ہلاک ہو جاتے ہیں جبکہ دنیا میں ہیپاٹائٹس بی سے مرنے والوں کی تعداد 6 لاکھ ہے۔
جسٹس قاضی فائزعیسیٰ پر اعتراض،اٹارنی جنرل نے بہت بڑی بات کہہ دی
جرمن سائنسدان ڈاکٹر برٹرام فلیمگ نے ہیپاٹائٹس کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں یرقان نہ صرف قدیم ہے بلکہ بہت عام ہے، پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے مریض کثیر تعداد میں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہر سال ہیپاٹائٹس اے سے چودہ لاکھ افراد متاثر ہوتے ہیں جن میں سے دس سے تیس ہزار افراد ہلاک ہوجاتے ہیں، ہیپاٹائٹس بی کے مریضوں کا بروقت علاج ممکن ہوتا ہے لیکن اس کے وائرس کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں جبکہ ہیپاٹائٹس سی کا مکمل خاتمہ ممکن ہے۔
نوازشریف ہمیں چھوڑکرجارہے ہیں ، شہباز شریف نےقیادت کا اجلاس طلب کر لیا
-
میں ہندو،خاوندعیسائی ،کرتارپورتقریب سکھوں کے میزبان مسلمان”سب کا پاکستان”زندہ باد،بھارتی بلاگر
ممبئی:میں ہندو،خاوندعیسائی ،کرتارپورتقریب سکھوں کی میزبان مسلمان”سب کا پاکستان”زندہ باد،بھارتی بلاگر ، اطلاعات کے مطابق بھارتی ولاگرمنشیا نے پاکستان مخالف بولنے والوں کی بولتی بند کردی۔ بھارتی ولاگر گرمنیشا کرتارپور راہداری سے گوردوارہ بابا گرونانک آئیں اور پاکستانیوں کی گرویدہ ہوگئیں، انہوں نے پاکستان مخالف بولنے والوں کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا۔
گرمنیشا نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان اور بھارت میں فرق صفائی اور تہذیب کا ہے۔بھارتی ولاگر نے ویڈیو میں پاکستان سے ملنے والی محبت اور پیار کا بار بار ذکر کیا، کرتارپور میں بہترین انتظامات دکھا کر بھارتی میڈیا کے منفی پراپیگنڈے کا بھی جواب دیا۔انہوں نے کرتارپور راہداری پر پہنچنے والے غیرملکی شہری سے گفتگو کی اور ان کے تاثرات جانے، گرمنیشا نے اپنی ویڈیو میں ٹرمینل کی عمارت اور دیگر جگہوں کی ویڈیو بھی بنائی۔
آرمی ایکٹ میں ترمیم نہیںکررہے، ریویو کرنا ہرکیس کا آئینی حق ہے، ترجمان پاک فوج
بھاتی ولاگر کا کہنا تھا کہ میں کرتارپور پہنچنے پر بہت پرجوش ہونے کے ساتھ ساتھ دکھی بھی ہوں کہ بارڈر پار کرکے تھوڑی دور ہی جاکر پھر واپس بھارت جانا ہے۔گرمنیشا نے کرتارپور راہداری پہنچنے پر بھارتی کرنسی تبدیل کرکے امریکی ڈالر اور کچھ پاکستانی روپے بھی حاصل کیے اور نیشنل بینک آف پاکستان کی رسید بھی دکھائی۔
جسٹس قاضی فائزعیسیٰ پر اعتراض،اٹارنی جنرل نے بہت بڑی بات کہہ دی
بھاتی ولاگر نے کہا کہ میں ہندو ہوں اور کرسچن شخص سے شادی کی ہے اور مسلم ملک میں گردوارہ پہنچی ہوں اس سے زیادہ سیکولر کیا ہوگا۔بھارتی ولاگر نے مزید کہا کہ میں پہلی بار پاکستانی گئی اور مجھے بہت اچھا لگا پہلے صرف دور سے ہی یہ ساری جگہ دیکھی تھی، ان کو پاکستان پہنچنے پر خوش آمدید بھی کہا گیا۔
-
جسٹس قاضی فائزعیسیٰ پر اعتراض،اٹارنی جنرل نے بہت بڑی بات کہہ دی
اسلام اباد:سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی عیسی فائز سپریم کورٹ کے سب سے متنازعہ جج بن گئے ، اطلاعات کے مطابق اٹارنی جنرل کیپٹن ریٹائرڈ انور منصور خان نے فاٹا ایکٹ 2019 اور پاٹا ایکٹ 2018 کے حوالے سے سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے لارجر بینچ میں شامل جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر اعتراض اٹھا دیا۔
بھارت میں کشمیری نوجوان کو مار مار کرجان سے ہی ماردیا گیا ،ویڈیووائرل
چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی تو شروع میں ہی اٹارنی جنرل کیپٹن (ر) انور منصور خان نے جسٹس قاضی فائز عیسی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ بینچ پر میرا اعتراض ہےاٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ بینچ میں موجود ایک جج نے میرے متعلق ذاتی رائے دی اور وفاق، وزیراعظم اور صدر مملکت پر تعصب کا سوال اٹھایا۔
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اٹارنی جنرل کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو بات آپ کررہے تھے وہ صرف ایک مقدمے سے متعلق ہے لیکن جج صاحب کی اپروچ ہر مقدمے میں ایک جیسی نہیں ہوسکتی۔سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے اٹارنی جنرل کا اعتراض مسترد کردیا اور سماعت کے دوران فاٹا میں موجود حراستی مراکز اور وہاں موجود قیدیوں کی فہرست کل تک فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ یہ انسانی زندگیوں کا معاملہ ہے، کوئی قیدی کم نہ ہوجائے، اگر تو یہ حراست قانونی ثابت ہوئی تو آپ جانیں اور قیدی لیکن حراست غیر قانونی ہوئی تو معاملے کا فیصلہ عدالت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ شہریوں کی آئینی آزادی کا معاملہ ہے اس لیے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
بابری مسجد کی جگہ مندرجمعیت علمائےہند خوش: پاکستان میں دنگہ فساد.از.زیدحامد
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے سوال کیا کہ یہ بتائیں کہ سول انتظامیہ کی مدد کے لیے آنے والی فوج کن اختیار کے تحت کام کرتی ہے، کیا کسی کو حراست میں رکھنے کا حکم صوبائی انتظامیہ کے علاوہ آرمی کا کوئی افسر بھی دے سکتا ہے۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس میں مزید کہا کہ کسی کو حراست میں رکھنے کی مدت زیادہ سے زیادہ 24 گھنٹے ہے جس کے بعد قیدی کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنا ہوتا ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ دہشت گردی کے مقدمات میں یہ مدت 3 ماہ ہے اور اس معاملے میں صوبائی حکومت کے اختیارات کے ساتھ عدالتی اختیارات بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی مدد کے لیے آنے والی فوج سول انتظامیہ کے اختیارات کو سلب نہیں کرسکتی۔
آرمی ایکٹ میں ترمیم نہیںکررہے، ریویو کرنا ہرکیس کا آئینی حق ہے، ترجمان پاک فوج
چیف جسٹس نے سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ تمام قیدیوں کی فہرست اور ان کے حوالے سے معلومات کی تفصیل فراہم کی جائے اور فوج بلانے کے قوانین کے حوالے سے تیاری کر کے آئیں۔سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے سماعت کل ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کردی۔
-
امریکا کی سابق خاتون سفیر نکی ہیلی نے صدر ٹرمپ بارے کیا انکشاف کیا
امریکا کی سابق خاتون سفیر نکی ہیلی نے صدر ٹرمپ بارے کیا انکشاف کیا .
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکا کی سابق خاتون سفیر نکی ہیلی نے سابق امریکی انتظامیہ کے متعدد عہدیداروں پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سازش پراکسانے کا الزام عاید کیا ہے۔انٹرویو میں مسز ہیلی کا کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ کےدو سابق عہدیداروں نے اسے صدر ٹرمپ کے خلاف سازش پر اکسایا تھا۔
گذشتہ برس ٹی وی پروگرام ‘فیس دی نیشن’ میں گفتگو کرتے ہوئے نکی ہیلی نے کہا تھا کہ شام میں اسد رجیم کی مدد کرنے پر ٹرمپ روس پر مزید پابندیاں عاید کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تاہم وہائٹ ہاؤس نے اس کے بعد ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ فی الحال صدر ٹرمپ کا روس کے خلاف اقتصادی پابندیاں عاید کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ اس پر اقتصادی مشیر لیری کڈلو نے میڈیا کو دیے گئے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہیلی "غیر یقینی یا الجھن کا شکار ہوسکتی ہیں”۔
لیکن بعد میں ہیلی نے فاکس نیوز کو ایک دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ "بہ صدر احترام سے میں واضح کردوں میں الجھن میں نہیں ہوں۔ کیڈلو کو لایعنی بیان دینے پر معافی مانگنی چاہیے’۔
-
ٹی ٹین کھیلنے کی اجازت ؛ قومی کرکٹر انورعلی کی پی سی بی پر تنقید
کراچی:پاکستان کرکٹ بورڈ کے فیصلوں پر حیرانگی ہوتی ہےکہ میرٹ نہیں پسند کومعیاربنایا ہوا ہے، میںنے فرسٹ کلاس کرکٹ میں زبردست کارکردگی دکھائی مگر اس کے باوجود مجھے نظرانداز کیا گیا قومی کرکٹر انور علی نے ٹی ٹین لیگ کھیلنے کی اجازت نہ دینے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
بھارت میں کشمیری نوجوان کو مار مار کرجان سے ہی ماردیا گیا ،ویڈیووائرل
پی سی بی پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے قومی کرکٹر انور علی نے ٹی ٹین لیگ کی این او سی نہ ملنے پر کہا کہ پی سی بی کو اس طرح کے فیصلوں سے قبل سوچنا چاہیے۔ معاہدے کے مطابق کھلاڑی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کےعلاوہ ایک دو لیگز بھی کھیل سکتے ہیں۔
قومی کرکٹرانورعلی نے کہا کہ ٹین ٹین لیگ کھیلنے کی این او سی نہ ملنے پر ہم کچھ نہیں کر سکتے یہ سب کرکٹ بورڈ کے ہاتھ میں ہے۔ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بند ہونے سے کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انور علی نے کہا کہ بحثیت کرکٹر ہمیں نئے ڈومیسٹک سسٹم کو اپنانا پڑا اور ڈومیسٹک میں موقع ملا ہے تو کوشش ہے کہ یہاں پر فارم کروں۔ میرا دھیان اب پیسوں پر نہیں کرکٹ پر ہے۔
بابری مسجد کی جگہ مندرجمعیت علمائےہند خوش: پاکستان میں دنگہ فساد.از.زیدحامد
انورعلی نے کہا کہ انڈر 19 کرکٹ میں میری باؤلنگ سوئنگ ہوتی تھی لیکن انجری کے باعث باؤلنگ کافی متاثر ہوئی۔ اس لیے اب میری توجہ باؤلنگ پر ہے اور انجری کے بعد اب یہ میرا دوسرا میچ ہو گا۔یاد رہےکہ پی سی بی پر اوربھی کھلاڑیوں نے تنقید کی ہےکہ پی سی بی نے اپنا معیار کا پیمانہ تبدیل کرلیا ہے،