Baaghi TV

Author: +9251

  • ایک اور بیماری لوٹ آئی ، خطرے کی گھنٹی بج گئی

    ایک اور بیماری لوٹ آئی ، خطرے کی گھنٹی بج گئی

    لاہور:حکومتی تدبیریں ناکام دکھائی دینےلگیں ،اطلاعات کے مطابق قومی ادارہ صحت نے ایک خطرناک ترین بیماری کے دوبارہ سراٹھانے لگی، اطلاعات یہی ہیں کہ اس وقت لاہور میں اس بیماری کے وائرس کی نشاندہی ہوگئی ہے، حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود شہر پر پولیو وائرس کا خطرہ بدستور منڈلا رہا ہے، ستمبر میں حاصل کیے گئے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی ایک مرتبہ پھر تصدیق ہوگئی۔

    مشہورزمانہ دواسازکمپنی جانسن اینڈ جانسن پر13 کھرب روپے کا جرمانہ

    محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ماہ ستمبر میں آؤٹ فال روڈ ، گلشن راوی اور ملتان روڈ ڈسپوزل سٹیشن سے سیوریج کے نمونے حاصل کرکے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو بھجوائے گئے تھے، نمونوں کے تجزیہ کے بعد قومی ادارہ صحت نے تمام سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کر دی۔

    "وہی خدا ہے”عاطف اسلم نے خوبصورت آواز میں’’حمد‘‘پڑھ کر بیٹے کے نام…

    دوسری طرف محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے کوشاں حکومت کی جانب سے تمام تر اقدامات کے باوجود کوئی کامیابی حاصل نہیں کی جاسکی ہے گزشتہ ڈیڑھ برس سے شہر کے سیوریج میں پولیو وائرس کی مسلسل موجودگی سامنے آرہی ہے اور پولیو کے خلاف چلائی گئی پے در پے مہمات ناکامی سے دوچار ہیں۔

    ڈینگی ابھی زندہ ہے، مزیدمریضوں کو ہسپتالوں تک پہنچادیا

  • 20بار سزائے موت کا ملزم ہوا سپریم کورٹ سے بری

    20بار سزائے موت کا ملزم ہوا سپریم کورٹ سے بری

    سپریم کورٹ نےآراے بازار راولپنڈی خود کش دھمااکہ کیس کے ملزم عمر عدیل خان کو بری کردیا.2007میں راولپنڈی میں خودکش دهماکے میں 20 افراد شہید اور 36 زخمی ہو ئے تھے . ملزم عمر عدیل خان پر خود کش بمبار کی معاونت کا الزام تها،ٹرائل کورٹ نےملزم عمرعدیل خان کو20مرتبہ سزائےموت سنائی تھی.لاہورہائی کورٹ نےٹرائل کورٹ کافیصلہ برقرار رکھا تھا

    نواز شریف کو عدالت نے سنائی بڑی خوشخبری


    .سپریم کورٹ نے ملزم کو20بار سزائے موت کاٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردےدیا.سرکاری وکیل امجد رفیق نے موقف اختیار کیا کہ یہ عام دهماکہ نہیں ٹارگٹڈ بم دهماکہ تها، دوران سماعت وکلا کے لاہور رجسٹری سے ویڈیولنک کے ذریعے دلائل دیے.

    وزیراعظم بریانی تیار کروائیں، مولانا آ رہے ہیں، بلاول

    28-29 اکتوبر کو ملک میں‌کیا ہونے جارہا ہے ، بڑی بری خبر آگئی

  • دھڑے بندیاں ، محکمہ ہائیر ایجوکیشن کا بڑہ غرق ہوگیا

    دھڑے بندیاں ، محکمہ ہائیر ایجوکیشن کا بڑہ غرق ہوگیا

    لاہور: کہیں‌دھڑے بندیاں تو کہیں ذاتی مفاد ، اسی دھڑے بندی کا شکارہوگیا ہے محکمہ ہائیر ایجوکیشن ، وزیر راجہ یاسر ہمایوں سپیشل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال کے دھڑے میں شامل، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر راحیل صدیقی نے عہدہ ہی چھوڑ دیا۔

    ڈینگی ابھی زندہ ہے، مزیدمریضوں کو ہسپتالوں تک پہنچادیا

    ذرائع کے مطابق ایک طرف وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سپیشل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال کو ساتھ ملا کر امور سرانجام دے رہے تھے جبکہ وزیر کی جانب سے سیکرٹری ڈاکٹر راحیل صدیقی کے ساتھ مشاورت بھی نہیں کی جا رہی تھی۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ صوبائی وزیر جان بوجھ کر سیکرٹری ڈاکٹر راحیل صدیقی کو نظرانداز کررہے ہیں‌

    "وہی خدا ہے”عاطف اسلم نے خوبصورت آواز میں’’حمد‘‘پڑھ کر بیٹے کے نام…

    ذرائع کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کا محکمہ واضح طور پر دو حصوں میں تقسیم تھا,سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کی ریٹائرمنٹ قریب ہونے کی وجہ سے انھوں نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور 21 ویں گریڈ میں ہونے کے باعث انھیں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا، ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور عملے نے سیکرٹری سے الوداعی ملاقات کی جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن عثمان خالد خان نے ڈاکٹر راحیل کو یادگاری تصویر دی۔

    مشہورزمانہ دواسازکمپنی جانسن اینڈ جانسن پر13 کھرب روپے کا جرمانہ

  • 14اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا، موجاں ای موجاں

    14اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا، موجاں ای موجاں

    کراچی : جب چھٹی کی بات ہوتی ہے تو سب سے پہلے طالب علم کو خوشی ہوتی ہے اور اس کے بعد ملازم کو .مگر بعض اوقات چھٹیاں بھی مخصوص ہوتی ہیں ، ایسے ہی چھٹی کا اعلان کرکے سندھ حکومت نے چھٹی کے دلدادہ لوگوں کو اور خوش کردیا، اطلاعات کے مطابق سندھ حکومت نے 14 اکتوبرکو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے .

    یہ چھٹی عظیم صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 276 ویں عرس کے سلسلے میں کی گی ، اطلاعات کےمطابق اس موقع پر 14 اکتوبر سوموار کے روز تعطیل کا اعلان کیا ،جس کے بعد 14 اکتوبر کو صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے ماتحت ادارے اور سرکاری و غیر سرکاری درس گاہیں بند رہیں گی..اس طرح اگلے ہفتے میں شہری صرف اتوار کی نہیں سوموار کی بھی چھٹی منائیں گے ۔

    میاں بیوی سنگسار، کیوں اور کس نے سنگسار کیا ،خبر سے ہلچل مچ گئی

    ڈویژنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ نے حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی ؒکی276 ویں عرس مبارک کے انتظامات مکمل کرنے کے لئے متعلقہ افسران کو دس دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، درگاہ بھٹ شاہ شہر کے راستوں کی مرمت، تجاوزات کو ہٹانے، صفائی ستھرائی کے بھرپور انتظامات کے ساتھ شہر کی خوبصورتی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں جائیں تاکہ زائرین کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے.

    معمر ترین سیاستدان اورتحریک آزادی کے کارکن اسلم خٹک 10-اکتوبر کو وفات پاگئے

    ڈپٹی کمشنر مٹیاری غلام حیدر چانڈیو نے کہا کہ عرس مبارک کے انتظامات کے دوران مربوط رابطے کے لئے تمام محکموں کی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، ایس ایس پی مٹیاری آصف احمد بگھیو نے بتایا کہ22 سو پولیس اہلکاروں کے علاوہ 100 اسپیشل برانچ کے اہلکار، رینجرز کے جوان بھی تعینات کئے جائیں گے جبکہ دنبورا چوک سے آگے گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہوگی، سرکاری گاڑیوں کے علاوہ میڈیا کی گاڑیوں کے لئے خصوصی پاسز جاری کئے جائیں گے.

    اب سعودی خواتین سرحدوں کی حفاظت کریں گی ، محمد بن سلمان کا انوکھا فیصلہ

  • ای روزگار سے کیسے کمایا جائے، اہم تقریب کا انعقاد

    ای روزگار سے کیسے کمایا جائے، اہم تقریب کا انعقاد

    انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور میں ”ای روزگار“ پروگرام کی گریجوایشن تقریب کا اہتمام کیاگیا .

    تقریب میں مہمان خصوصی صوبائی وزیر آئی ٹی و ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے خصوصی شرکت کی

    وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر منصور سرور‘ چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور، ڈی جی ساجد لطیف، ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب عدنان اولکھ، ڈین لاہور خواتین یونیورسٹی شگفتہ ناز، ڈائریکٹر سلمان امین بھی تقریب میں شریک ہوئے

    تقریب میں بتایا گیا لاہور کے تین ای روزگار سنٹرز سے تربیت لینے والے طلبا و طالبات نے تین ماہ میں ساڑھے پندرہ لاکھ روپے کمائے

    معاشرے سے بیروزگاری ختم کرنے کے لیے یہ کام لازمی کرنا پڑے گا

    صوبائی وزیر آئی ٹی راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ ای روزگار پروگرام بیروزگاری کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے

    سرفراز ہمایوں نے کہا پنجاب میں ای روزگار سنٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان مستفید ہو سکیں

    فواد چوہدری کا بے روزگار صحافیوں‌ کیلئے بڑا اعلان، مستقبل کیلئے دیے اہم مشورے


    وی سی یو ای ٹی ڈاکٹر منصور سرور نے کہا کہ پنجاب بھر میں 30 سے زاید ای روزگار سنٹرز سے اب تک 13 ہزار نوجوان تربیت لے کر 18 کروڑ روپے کما چکے ہیں

    بے روزگاروں کے لیے عارضی ریلیف ، کالج اساتذہ کی صرف سات مہینوں کی نوکری


    ای روزگار پنجاب آئی ٹی بورڈ اور وزارت امور نوجوانان و کھیل کا مشترکہ منصوبہ ہے جو نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے میں مدد دے رہا ہےتقریب میں یو ای ٹی‘ پنجاب یونیورسٹی اور لاہور ویمن یونیورسٹی کے 540 طلبا و طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے.طلبا و طالبات نے ای روزگار پروگرام کو بیروزگاری کے خاتمے کیلیے اہم سنگ میل قرار دیا

  • ڈینگی ابھی زندہ ہے، مزیدمریضوں کو ہسپتالوں تک پہنچادیا

    ڈینگی ابھی زندہ ہے، مزیدمریضوں کو ہسپتالوں تک پہنچادیا

    اسلام آباد :پنجاب بھر میں‌ ڈینگی کے حملوں کے اطلاعات ہیں‌، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ ڈینگی کے مریضوں میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے جب کہ حکومتی اقدامات تاحال اس حوالے سے زیادہ کارگرومؤثر ثابت نہیں ہورہے ہیں۔جبکہ دوسری طرف صوبائی محکمہ صحت نے گزشتہ روز ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ حکومتی اقدامات مؤثر ثابت ہورہے ہیں

    تاریخ پھر لوٹ آئی : 10-اکتوبرکو بابا گرونانک وفات پا گئے ، تاریخی کہانی تاریخ کی…

    محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 204 نئے مریضوں کو مختلف اسپتالوں میں لایا گیا ہے۔ رواں برس ڈینگی سے دس افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 140 نئے مریضوں کو داخل کیا گیا ہے جب کہ اٹک و جہلم سے دو دو اور نارووال و اوکاڑہ سے ایک ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔

    پریانکا جنگی خیالات کی حامل ،حسد کس بات کا ،ارمینہ خان جارحانہ ہوگئیں‌

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سرگودھا سے چار، بھکر سے دو اور بہاولپور سے بھی دو نئے مریضوں کا اسپتالوں میں اندراج کیا گیا ہے۔ فیصل آباد سے چار، ٹوبہ ٹیک سنگھ و سرگودھا سے ایک ایک، گوجرانولہ سے دو، حافظ آباد سے تین، سیالکوٹ سے تین، منڈی بہاؤالدین سے پانچ اور میانوالی سے ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔

    میاں بیوی سنگسار، کیوں اور کس نے سنگسار کیا ،خبر سے ہلچل مچ گئی

    اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روزبھی محکمہ صحت کی ٹیموں نے صوبے کے دو لاکھ 74 ہزار 320 ان ڈور اور سات ہزار 680 آوٹ ڈور مقامات کو چیک کیا۔

  • ذہنی صحت کے عالمی دن پر آگاہی واک

    ذہنی صحت کے عالمی دن پر آگاہی واک

    پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی کے زیر ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک کا اہتمام کیاگیا.

    ریلی میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد، ڈائیریکٹر سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی ڈاکٹر صائمہ داود، اساتذہ، طلباء و طالبات نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ صحت مند ذہن صحت مند معاشرے کے لئے ضروری ہے،

    جہلم اور گرد و نواح میں عام ہونے والی ذہنی اور جسمانیوں بیماریوں کی وجہ سامنے آگئی، انتظامیہ کی عدم دلچسپی


    مشکلات میں پریشان ہونے کی بجائے اللہ پر بھروسہ کرنے سے ذہنی سکون ملتا ہے،جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت کا خیال رکھنا بھی بہت ضروری ہے،
    https://login.baaghitv.com/benefits-of-water/

    حکومت صحت انصاف کارڈ کے ذریعہ کتنے لوگوں‌ کوعلاج معالجہ کی سہولیات فراہم کر رہی ہے؟ اہم خبر

  • شام آپریشن پر عالمی برادری چلا اٹھی

    شام آپریشن پر عالمی برادری چلا اٹھی

    شام میں ترکی کی جاری فوجی کارروائی پر عالمی برادری کی طرف سے شدید ردعمل ظاہر کیا جا رہا ہے۔ فرانس، برطانیہ، جرمنی، اٹلی، بیلجیئم، پولینڈ اور ہالینڈ نے بدھ کے روز شمال مشرقی شام میں کرد جنگجوؤں کے خلاف ترک فوجی آپریشن کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

    ہالینڈ کے وزیر خارجہ سٹیف بلوک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انقرہ نے شام میں آپریشن شروع کرنے کے بعد ترکی کے سفیر کو طلب کرکے ان سے سخت احتجاج کیا ہے.ترکی کی مسلح افواج نے شمالی شام میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف پیس سپرنگ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ کارروائی کی اطلاع ترک صدر رجب طیب اردگان نے ٹویٹر پردی۔
    ترکی فوجی آپریشن سے عوام کو سنگین مشکلات

    خیال رہے کہ کرد جنگجووں کے ساتھھ مل کر امریکی فورسز نے شام سے داعش کے خاتمے کے لیے لڑا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کہ ‘واشنگٹن اس حملے کو قبول نہیں کرتا’۔ٹرمپ نے ترکی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فی الفوریہ حملے بند کردے لیکن دوسری طرف ترکی نے امریکہ سمیت تمام عالمی قوتوں کے الزامات کو مسترد کردیا ہے

    ترکی کا شام میں فوجی آپریشن شروع

     

  • ترکی فوجی آپریشن سے عوام کو سنگین مشکلات

    ترکی فوجی آپریشن سے عوام کو سنگین مشکلات

    ترکی کے شام پر فوجی آپریشن کی وجہ سے وہاں کے باسیوں کو سنگین مسائل کا سامنا شروع ہو گیا ہے. شام کے شمال مشرقی شہر راس العین میں ترکی کی طرف سے کرد جنگجوئوں کے خلاف شروع کردہ آپریشن کے بعد بڑے پیمانے پر اہالیاں علاقہ نقل مکانی کر رہے ہیں۔
    ترکی کا شام میں آپریشن غلط فیصلہ ہے، ٹرمپ کو موڈ خراب ہوگیا
    شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے بتایا ہے کہ ترکی کے شمال مشرقی شام پر حملے نے ہزاروں شہریوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا ہے۔ رصدگاہ کے ڈائریکٹر رامی عبد الرحمن نے ‘اے ایف پی’ کو بتایا کہ راس العین سے نقل مکانی کرنے والے افراد جنوبی علاقے الحسکہ کی طرف جنوب کی طرف جا رہے ہیں۔ جب کہ تل ابیض کے علاقے سے بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے بمباری کے خوف سے گھر بار چھوڑنا شروع کردیے ہیں۔شام جو کہ پہلے ہی ایک عشرے سے جنگ کی تبا کاریوں سے دو چار ہے لاکھوں لوگ بے گھر ہیں اور ہزاروں موت کی وادی میں جا چکے ہیں.

    ترکی کا شام میں فوجی آپریشن ،ہلاکتوں کی خبر آگئی

    خیال رہے کہ کرد جنگجووں کے ساتھھ مل کر امریکی فورسز نے شام سے داعش کے خاتمے کے لیے لڑا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کہ ‘واشنگٹن اس حملے کو قبول نہیں کرتا’۔ٹرمپ نے ترکی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فی الفوریہ حملے بند کردے لیکن دوسری طرف ترکی نے امریکہ سمیت تمام عالمی قوتوں کے الزامات کو مسترد کردیا ہے

    شام میں ترکی کی فوجی کارروائی کی ایران نے مخالفت کردی،حالات مزید خراب

     

  • ایم ٹی آئی قانون کی منظوری کے خلاف احتجاج کے لئے ڈاکٹرز نے لنگوٹ کس لئے

    ایم ٹی آئی قانون کی منظوری کے خلاف احتجاج کے لئے ڈاکٹرز نے لنگوٹ کس لئے

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) YDAپنجاب اور گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب جو پچھلے کئی ماہ سے سرکاری ہسپتالوں کی غیر اعلانیہ نجکاری کے خلاف سراپا احتجاج ہے.اور مختلف ہسپتالوں میں کنونشنز، آگاہی سیمینار ، پریس کانفرنسز ، سڑکوں پر احتجاج، آؤٹ ڈورز کے سامنے احتجاج اور لانگ مارچ سمیت تمام تر آپشنز استعمال کرتی چلی آ رہی ہے مگر حکومت وقت ٹس سے مس نہیں ہوئی.گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کی جانب سے بارہا احتجاج کے باوجود حکومت وقت باز نہیں آئی اور چوری چھپے اس کالے قانون ایم ٹی آئی ایکٹ کو 11 اکتوبر سے شروع ہونے والے سیشن میں منظور کرانے کے لئے کوشاں ہے.بد نیت پنجاب حکومت نے ہیلتھ اسٹینڈنگ کمیٹی پر دباؤ ڈال کر اس ایکٹ کو منظور کرواکے کیبنٹ ڈویژن سے بھی منظوری لے لی گئی.انہی حالات کے پیش نظر گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب نے مجبوراً انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت آج بروز جمعرات بتاریخ 10 اکتوبر 2019ء سے پنجاب بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی طرح عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال گجرات میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف ،الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اور صحت سے منسلک تمام ایسوسی ایشنز کے کارکنان کی طرف سے تمام تر الیکٹیو سروسز وقتی طور پر دستیاب نہیں ہیں