Baaghi TV

پی سی بی نے اعجاز احمد کو قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا

پی سی بی نے اعجاز احمد کو قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے اعجاز احمد کو قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا.سابق کرکٹر اعجاز احمد کی تقرری 3 سال کے لیے کی گئی ہے ،اعجاز احمد قومی انڈر 16 اور اے کرکٹ ٹیموں کے ساتھ بھی کام کریں گے اعجاز احمد اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے بعد اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے.آئندہ ماہ قومی اے کرکٹ ٹیم کی کینیا میں 8 ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت اعجاز احمد کی پہلی اسائنمنٹ ہوگی

بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد اور ایمرجنگ ایشیا کپ میں بھی اعجاز احمد ذمہ داریاں نبھائیں گےآئندہ سال قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کرنی ہے

اعجاز احمد کا انتخاب وسیم خان اور مدثر نذر پر مشتمل کمیٹی نے کیا ہے.کمیٹی نے عہدے کے لیے خواہشمند دیگر سابق کرکٹرز کے انٹرویوز کے بعد اعجاز احمد کا نام فائنل کیا.

اعجاز احمد نے کہا کہ اہم ذمہ داری سونپے جانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا مشکور ہوں،اپنے تجربے کی بنیاد پر قومی جونیئر کرکٹ کی بہتری میں کردار ادا کروں گا،
اعجاز احمد کی بطور کوچ قابلیت پر کوئی شک نہیں، سابق ٹیسٹ کرکٹ مدثر نذر نے کہا کہ
اعجاز احمد کھیل پر گرفت اور کھلاڑی کی پہچان کرنے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں،

More posts