Baaghi TV

عراق نے اپنے تیل بردار جہاز کی ایرانی تحویل میں لیے جانے کی تردید کردی

عراق نے اپنے کسی تیل بردار جہاز کو قبضے میں لیے جانے کو مسترد کردیا ہے.

عراق نے ایرانی حکومت کے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے جس میں تہران کا کہنا ہےکہ خلیج میں اس کے ایک تیل بردار جہاز کو تحویل میں لیا گیا ہے۔ عراقی وزارت پٹرولیم کے مطابق ایرانی تحویل میں جانے والا تیل بردار بحری جہاز عراق کا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق کے مطابق عراقی وزارت پٹرولیم کے ترجمان عاصم جہاد نے کہا کہ عراق گیس آئل عالمی منڈی کو سپلائی نہیں کرتا۔ ہم صرف خام تیل اور اعلان کردہ پٹرولیم مصنوعات کی عالمی منڈی کو سپلائی کرتے ہیں۔ عالمی منڈی کو تیل کی سپلائی میں تمام بین الاقوامی ضابطوں کا خیال رکھا جاتا ہے۔

قبل ازیں ایرانی ملیشیا پاسداران انقلاب نے دعوی کیا تھا کہ اس نے خلیج میں‌ایک عراق ایک تیل بردار جہاز اپنے قبضے میں لیا ہے جس پر عرب ممالک کو تیل سمگل کیا جا رہا تھا.

More posts