وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اقتدار میں لانے والے عناصر چاہتے ہیں کہ وہ دوبارہ اقتدار میں آئیں تاکہ پاکستان کو ان کے تابع بنایا جا سکے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کو گالیاں دینے والوں کو پناہ دینے والوں کی بھی یہی خواہش ہے کہ عمران خان دوبارہ اقتدار میں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملے بھی انہی مقاصد کے حصول کی کوشش تھے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں بھارت نے حملہ کیا اور ابھی نندن کو راتوں رات واپس کر دیا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مئی 2025 میں بھارتی حملے کے جواب میں پاکستان نے فتح کی تاریخ رقم کی اور دنیا حیران رہ گئی کہ یہ وہی پاکستان ہے جس نے چند برس قبل بھارتی پائلٹ واپس کیا تھا۔
خواجہ آصف کے مطابق اس وقت پارلیمنٹ کو بتایا گیا تھا کہ بھارت کے ساتھ جنگ کا رسک نہیں لیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے اللہ کی مدد سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا، شہداء نے وطن کو دوام بخشا اور دشمن آج بھی تاک میں ہے، اس لیے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک بیٹھے نام نہاد پاکستانی، جو طالبان سے محبت بھرے مذاکرات کے حامی ہیں، ملک کی ترقی اور امن کے دشمن ہیں اور پاکستان کو معاشی استحکام اور محفوظ مستقبل سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔
Author: Aqsa Younas Rana

عمران خان کو اقتدار میں لانے والے چاہیں گے یہ دوبارہ اقتدار میں آئے، خواجہ آصف

امریکا کی ایران پر احتجاج کی وجہ سے نئی پابندیاں
پر نئی پابندیاں عائد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ وہ ایرانی قیادت کے بیرونِ ملک منتقل ہونے والے فنڈز پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے بتایا کہ ایران کی سپریم کونسل برائے قومی سلامتی کے سیکرٹری، پاسدارانِ انقلاب اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے متعدد کمانڈروں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ ان افراد پر مظاہرین کے خلاف کارروائیوں کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ایران کی قیادت کے لیے امریکا کا پیغام واضح ہے۔ ان کے بقول امریکی حکام جانتے ہیں کہ ایرانی خاندانوں سے چرائے گئے فنڈز دنیا بھر کے بینکوں اور مالیاتی اداروں میں منتقل کیے جا رہے ہیں، اور امریکا ان رقوم اور ان کے ذمہ داروں کا تعاقب کرے گا۔
اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ اگر ایرانی حکام تشدد روکنے اور عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ کریں تو ابھی بھی وقت ہے، جیسا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ واضح کر چکے ہیں۔
محکمہ خزانہ کے مطابق امریکا آزادی اور انصاف کے مطالبے میں ایرانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث افراد کو نشانہ بنانے کے لیے تمام دستیاب اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ 18 مزید افراد پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں جن پر الزام ہے کہ وہ ایرانی پیٹرولیم اور پیٹروکیمیکل فروخت سے حاصل ہونے والی رقوم کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔ یہ افراد پابندیوں کی زد میں آئے ایرانی مالیاتی اداروں کے ایک شیڈو بینکنگ نیٹ ورک کا حصہ بتائے جاتے ہیں۔
یہ پابندیاں ایران کے خلاف حالیہ امریکی اقدامات کے تسلسل میں سامنے آئی ہیں، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تہران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ کی مہم کی بحالی کے بعد کیے جا رہے ہیں۔ اس مہم کا مقصد ایران کی تیل برآمدات کو صفر تک لانا اور اسے جوہری ہتھیار تیار کرنے سے روکنا ہے۔
فیفا ورلڈ کپ 2026: ٹورنامنٹ سے قبل ٹکٹوں کی ریکارڈ مانگ
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے آغاز سے قبل ہی ایک نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق آئندہ سال ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے مختلف میچوں کے لیے فیفا کو 50 کروڑ سے زائد ٹکٹ درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جو اب تک کی بلند ترین تعداد ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ مانگ 17 جون کو میامی میں ہونے والے کولمبیا اور پرتگال کے میچ کی ہے۔
واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں 11 جون سے 19 جولائی تک کھیلا جائے گا، جس میں 48 ٹیمیں شرکت کریں گی۔
فیفا کے مطابق ورلڈ کپ 2026 کی فاتح ٹیم کو 5 کروڑ ڈالر انعامی رقم دی جائے گی، جبکہ رنر اپ ٹیم کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ملیں گے۔ اس سے قبل 2022 کے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی گئی تھی۔پنجاب میں بسنت صرف 6 تا 8 فروری، ورنہ پتنگ بازی ممنوع
محکمہ داخلہ پنجاب نے واضح کیا ہے کہ پنجاب میں پتنگ بازی پر پابندی برقرار ہے اور بسنت کی محدود اجازت صرف 6، 7 اور 8 فروری کو ہوگی۔ مقررہ دنوں اور اوقات سے پہلے پتنگ بازی غیر قانونی قرار دی جائے گی اور سخت کارروائی کی جائے گی۔
محکمہ داخلہ کے مطابق کائٹ فلائنگ ریگولیشن بل کے تحت پتنگ سازی اور پتنگ بازی دونوں پر پابندی ہے۔ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر سزا میں 5 سال قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانہ شامل ہے، جبکہ پتنگ بنانے، ڈور تیار کرنے، فروخت یا ترسیل کرنے پر 7 سال قید اور 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔
محکمہ نے عوام سے درخواست کی ہے کہ مقررہ دنوں اور وقت کے علاوہ پتنگ بازی نہ کریں اور قوانین کی خلاف ورزی سے گریز کریں تاکہ کسی بھی حادثے یا قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 2 دہشت گرد ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے رات گئے نامعلوم مسلح دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ پولیس چیک پوسٹ پر اچانک فائرنگ کے بعد جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوا۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر اچانک حملہ کیا، جس پر پولیس نے فوری اور بھرپور جواب دیا۔ دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں حملہ آور پسپا ہو گئے۔
زخمی پولیس اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سجاد احمد موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس جوانوں نے دلیری اور پیشہ ورانہ مہارت سے حملہ ناکام بنایا، اور فورس کا مورال بلند ہے۔خاران میں مسلح گروہ کا حملہ، سیکیورٹی آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک
خاران میں مسلح افراد نے شہر کے پولیس اسٹیشن پر قبضہ کیا اور متعدد بینکوں میں داخل ہو گئے، جس کے نتیجے میں شہر کے ریڈ زون سمیت کئی مقامات پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز اور مسلح گروہ کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ علاقے میں اب بھی بڑی تعداد میں مسلح افراد موجود تھے۔
بعد میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے بعد خاران میں آپریشن مکمل کر دیا گیا اور فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد علاقے سے فرار ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آپریشن کے دوران 6 سے 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے اور انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایک افسر زخمی ہوا۔ شہر کا پولیس اسٹیشن، نیشنل بینک، حبیب بینک اور میزان بینک پر حملہ کیا گیا اور بعد میں انہیں آگ لگا دی گئی۔ اسپتال میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ درجنوں مسلح افراد منظم قافلوں کی شکل میں خاران شہر میں داخل ہوئے اور کچھ سرکاری تنصیبات پر بھی قبضہ کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مزید دہشت گرد کارروائیوں کو روکنے کے لیے چوکس رہنے کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان، آسٹریلیا ٹی 20 سیریز کی آن لائن ٹکٹ فروخت کل سے شروع
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 سیریز کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہو رہی ہے، جبکہ لاہور میں ہونے والے میچز کے فزیکل ٹکٹس 19 جنوری سے دستیاب ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق پہلے ٹی 20 میچ کا کم سے کم ٹکٹ 400 روپے رکھا گیا ہے، جبکہ دوسرے اور تیسرے میچ کے لیے سستا ترین ٹکٹ 500 روپے ہوگا۔ پہلے میچ کے وی آئی پی ٹکٹ 800 روپے میں دستیاب ہوں گے، جبکہ دوسرے اور تیسرے میچ کے وی آئی پی ٹکٹس کی قیمت ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
ہاسپیٹیلٹی گیلری کے ٹکٹس کی قیمت پہلے میچ کے لیے 5 ہزار روپے اور دوسرے و تیسرے میچ کے لیے 6 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
شیڈول کے مطابق پاک، آسٹریلیا ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 29 جنوری، دوسرا 31 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری میچ یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔
بھارت میں مسلمانوں پر ریاستی سرپرستی میں تشدد
عالمی انسانی حقوق کی رپورٹس نے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ریاستی سرپرستی میں منظم تشدد، ماورائے عدالت قتل اور جبری بے دخلیوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سال 2025 کے دوران بھارت میں ماورائے عدالت کارروائیوں میں کم از کم 50 مسلمان شہید کیے گئے۔
ساؤتھ ایشیا جسٹس کیمپین کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان میں سے 23 مسلمان ہندوتوا عناصر کے ہاتھوں جبکہ 27 ہندو انتہا پسند گروہوں کے حملوں میں جان سے گئے۔ رپورٹ کے مطابق مسلم مخالف نفرت انگیز تقاریر کے نتیجے میں بھارت کی 13 ریاستوں میں 26 سے زائد منظم اجتماعی تشدد کے واقعات پیش آئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذہبی بنیادوں پر سب سے زیادہ ہلاکتیں اتر پردیش میں ہوئیں، جہاں چھ مسلمانوں کو قتل کیا گیا۔ گائے کے نام پر ہونے والے تشدد کے واقعات میں نو مسلمانوں کی جان لی گئی، جبکہ تین مسلمانوں کو شدید تشدد کے بعد خودکشی پر مجبور کیا گیا۔
عالمی رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر، آسام اور دیگر علاقوں میں دو معصوم بچوں سمیت 13 سے زائد مسلمان ریاستی جبر کا نشانہ بنے۔ اس کے علاوہ چار ہزار سے زائد بنگالی بولنے والے مسلمانوں کو غیرقانونی طور پر بھارت سے بے دخل کیا گیا، جسے انسانی حقوق کے ماہرین سنگین خلاف ورزی قرار دے رہے ہیں۔
ملک ریاض کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری
احتساب عدالت کراچی نے ساڑھے 13 ہزار ایکڑ زمین کی مبینہ غیرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق ریفرنس میں ایک بار پھر ملک ریاض، زین ملک اور دیگر 10 مفرور ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی بریت کی درخواست کی سماعت ملتوی کر دی، جبکہ ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت بھی مؤخر کر دی گئی۔
اس کے علاوہ احتساب عدالت نے مختیار علی اقبال میرانی سمیت سات ملزمان کو سمن جاری کر دیے۔ ملزمان پر بحریہ ٹاؤن کو ساڑھے 17 ہزار ایکڑ زمین الاٹ کرنے کا الزام ہے، جسے نیب نے قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
سندھ میں صحت کے بجٹ کو 2.9 فیصد سے 10 فیصد تک بڑھا دیا
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں صحت کے شعبے کو مضبوط کرنے کے لیے بجٹ کو مجموعی بجٹ کے 2.9 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ میں کینسر کے علاج کے لیے جدید اور مہنگی ترین سائبر نائف ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے اور یہ علاج بالکل مفت فراہم کیا جا رہا ہے، جس کی مثال دنیا میں کہیں اور نہیں ملتی۔
اسلام آباد میں سندھ حکومت کی کارکردگی اور آئندہ لائحہ عمل پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت ہر شعبے میں بہتری کے لیے کام کر رہی ہے اور تعلیم بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صحت اور تعلیم کے شعبے میں اقدامات سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کئے جا رہے ہیں اور حکومت کی کوشش ہے کہ ہر شہری کو معیاری سہولتیں فراہم کی جائیں۔






