ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف بھارتی ٹیم کی تیسری اور چوتھی وکٹ 126 رنز پر گری۔ تلک ورما 25 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، جس کا کریڈٹ پاکستانی بولر صائم ایوب کو گیا۔
صائم ایوب نے اگلی ہی گیند پر ہاردک پانڈیا کو صفر پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کر کے اپنی تین وکٹیں مکمل کیں۔
بھارتی ٹیم نے 17 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنا لیے ہیں۔ میچ میں پاکستان کی بولنگ اور فیلڈنگ کے جوہر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
Author: Aqsa Younas Rana
-

پاکستان کے خلاف بھارت کی تیسری اور چوتھی وکٹ 126 رنز پر گری
-

جے پور میں شادی کی تقریب میں مہمان بن کر چور نے دلہن کا بیگ چرا لیا گیا
بھارت کے شہر جے پور کے علاقے جگت پورہ میں ایک شادی کی تقریب کے دوران ایک شخص نے مہمان بن کر دلہن کا بیگ چرا لیا۔
رپورٹس کے مطابق نوین کرول کی شادی کی تقریبات جاری تھیں جب رات تقریباً 10 بج کر 15 منٹ پر دولہا اور دلہن اسٹیج پر فوٹو شوٹ میں مصروف تھے۔ اس دوران ایک خوش لباس شخص ہجوم میں شامل ہو کر اسٹیج کے قریب آیا اور چند سیکنڈ میں دلہن کا بیگ اپنے بلیزر میں چھپا کر فرار ہو گیا۔
بیگ میں موجود زیورات اور نقدی کی مالیت تقریباً 4 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ واقعے کے بعد اہل خانہ نے ایونٹ کی ویڈیو ریکارڈنگ کا جائزہ لیا، جس سے ملزم کی واضح تصاویر سامنے آئیں۔
دولہا کے بھائی نے واقعے کی باقاعدہ پولیس میں شکایت درج کرائی ہے اور حکام ملزم کی گرفتاری کے لیے تلاش میں مصروف ہیں۔ -

ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان کے خلاف بھارت کی پہلی وکٹ گر گئی
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں پاکستان کے خلاف بھارت کی پہلی وکٹ گر گئی ہے۔
کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں پاکستانی کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ٹاس کے موقع پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا۔
بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما پہلے ہی اوور میں سلمان آغا کی گیند پر بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ پلئینگ الیون میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، بابراعظم، سلمان علی آغا، عثمان خان، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، ابرار احمد اور عثمان طارق شامل ہیں۔
بھارتی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، ابھیشیک شرما اور کلدیپ یادیو کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
کولمبو میں آج بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں مہارت کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کے اعصاب اور صلاحیتوں کا بھی امتحان ہوگا۔ بھارتی ٹیم اپنی بیٹنگ صلاحیتوں پر اعتماد رکھتی ہے، جبکہ پاکستان کے شاہین بولرز جارحانہ بولنگ سے بھارتی بیٹرز پر دباؤ ڈالیں گے۔
میچ سے قبل کولمبو میں نیٹ سیشن کے دوران بھارتی بیٹرز عثمان طارق کے منفرد بولنگ ایکشن کی وجہ سے پریشان نظر آئے اور اس کے انداز کے بولرز کے سامنے پریکٹس کی۔ -

بھارت میں ویلنٹائن ڈے پر گدھوں کی شادی کرائی گئی
بھارت کے جنوبی شہر بنگلور میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ایک انوکھا واقعہ پیش آیا، جہاں گدھوں کی شادی نے شہریوں کی توجہ حاصل کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کے لیے گدھوں کو باقاعدہ سجایا گیا، پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور محفل میں گانے بھی بجائے گئے۔
تقریب کے منتظمین نے کہا کہ چاہے کوئی جانور، پرندہ یا انسان ہو، ہر کسی کو محبت کا حق حاصل ہے اور اسے عزت دی جانی چاہیے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے منایا جاتا ہے، جس دن لوگ ایک دوسرے کو سرخ گلاب کے پھول اور دیگر تحائف دے کر محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ -

ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سب سے اہم مقابلے میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں پاکستانی کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ میچ میں بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی مہارت کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کے اعصاب اور صلاحیتوں کا بھی امتحان ہوگا۔
بھارتی ٹیم اپنی بیٹنگ صلاحیتوں پر اعتماد رکھتی ہے، جبکہ پاکستان کے شاہین بولرز جارحانہ بولنگ سے بھارتی بیٹرز کو دباؤ میں لانے کی کوشش کریں گے۔
میچ سے قبل کولمبو میں نیٹ سیشن کے دوران بھارتی بیٹرز عثمان طارق کے منفرد بولنگ ایکشن کی وجہ سے پریشان نظر آئے اور انہوں نے اس کے انداز کے بولرز کے سامنے پریکٹس کی۔ -
ایران پر کارروائی سے پیچھے ہٹنا امریکی تاریخ کی بڑی غلطی ہوگی، سینیٹر لنزے گراہم
امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کارروائی سے پیچھے ہٹنا امریکی تاریخ کی سب سے بڑی غلطیوں میں شمار ہوگا اور یہ افغانستان سے ہنگامی انخلاء سے بھی بڑا بلنڈر ثابت ہوسکتا ہے۔
میونخ سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ مؤثر مذاکرات ممکن نہیں اور یہ مناسب نہیں کہ ایرانی قیادت سے وعدے کیے جائیں مگر بعد میں عملی اقدامات نہ کیے جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بیانات اور وعدوں کی پاسداری کریں گے اور ایران کے معاملے پر واضح اور سخت فیصلے کریں گے۔
دوسری جانب میونخ میں ایرانی حکومت کے خلاف سینکڑوں افراد نے احتجاج کیا، جہاں ایران کے سابق ولی عہد رضا پہلوی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حکومت مخالف مؤقف پیش کیا۔ -

لاہور جمخانہ کلب انتخابات: ڈاکٹر علی رزاق نے مسلسل چوتھی بار سب سے زیادہ ووٹ حاصل کر کے ریکارڈ قائم کر دیا
لاہور جمخانہ کلب کے سالانہ انتخابات میں ڈاکٹر علی رزاق نے تاریخی کامیابی حاصل کی اور مسلسل چوتھی بار سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے امیدوار بن گئے، جو کلب کی انتخابی تاریخ میں ایک قابل ذکر سنگ میل ہے۔ اگرچہ 2026 کے حتمی نتائج ابھی سرکاری طور پر جاری نہیں کیے گئے، پچھلے انتخابات کے ریکارڈ سے علی رزاق کی کلب ممبران میں مضبوط مقبولیت کا اندازہ ہوتا ہے۔
گزشتہ سال 2025 کے انتخابات میں علی رزاق نے 1,923 ووٹ حاصل کیے تھے، جس میں انہوں نے سلمان صدیق اور واجد عزیز خان جیسے دیگر معروف امیدواروں کو پیچھے چھوڑا۔ اس مقابلے میں کل 3,015 بیلٹ ڈالے گئے اور 41 ووٹ ناقابل قبول قرار پائے۔
اگرچہ علی رزاق نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے، ان کے آزاد گروپ نے 12 رکن پر مشتمل ایگزیکٹو بورڈ میں سے صرف دو نشستیں حاصل کیں، جبکہ سلمان-مصباح پینل نے اکثریت حاصل کی۔
کلب کے اندرونی ذرائع کے مطابق، علی رزاق کی مسلسل کامیابی ممبران کے اعتماد اور ذاتی مقبولیت کی عکاسی کرتی ہے۔ گزشتہ انتخابات میں ان کے مضبوط ووٹ ٹالیز نے ان کی کلب کمیونٹی میں اثر و رسوخ اور پہچان کو واضح طور پر ظاہر کیا۔
14 فروری 2026 کو منعقد ہونے والے انتخابات میں متعدد پینلز حصہ لے رہے تھے، جن میں ریفارمرز گروپ، روایتی سلمان-مصباح پینل اور علی رزاق کا گروپ شامل تھے۔ امیدواروں نے شفافیت، گورننس اصلاحات، تفریحی سہولیات اور خاندانوں کے لیے بہتر انتظامات کے وعدوں پر مبنی مہم چلائی۔
جمخانہ کی روایت کے مطابق، علی رزاق کی مسلسل سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کی کارکردگی ممبران کی شمولیت اور کلب میں مقابلہ جاتی سیاست کو اجاگر کرتی ہے۔ کلب انتخابی کمیشن کی جانب سے 2026 کے حتمی نتائج آنے والے دنوں میں جاری کیے جائیں گے، جو اگلے مدت کے لیے نشستوں کی تقسیم اور قیادت کی تفصیلات واضح کریں گے۔ -

ڈی ایس پی سی ٹی ڈی ہنگو، اسلام الدین خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
ترجمان پولیس کے مطابق ہنگو کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سی ٹی ڈی، اسلام الدین خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
ڈی ایس پی اسلام الدین خان کی نماز جنازہ پولیس لائن ہنگو میں آج بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔ پولیس افسران اور اہلِ خانہ نماز جنازہ میں شریک ہوں گے اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی جائے گی۔ -

عمران خان کے جیل میں علاج کی تفصیلی رپورٹ ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب کو ارسال
بانی و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے جیل میں علاج اور صحت سے متعلق ابتدائی رپورٹ ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب کو بھیج دی گئی ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق بھیجی گئی رپورٹ میں عمران خان کے بلڈ پریشر، شوگر لیول اور کولیسٹرول کا مکمل چارٹ شامل ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں سے متعلق رپورٹ بھی وزارت داخلہ پنجاب کو بھجوائی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کی کنسلٹنسی رپورٹس اور میڈیکل اسٹاف کی تفصیلات بھی ہوم ڈپارٹمنٹ کو فراہم کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی کو کس ڈاکٹر نے چیک کیا، اس سے متعلق تمام تفصیلات پورٹ میں درج ہیں۔
جیل ذرائع کے مطابق آن ڈیوٹی ڈاکٹرز روزانہ تین مرتبہ عمران خان کا طبی معائنہ کرتے ہیں اور اس کا ریکارڈ باقاعدگی سے مرتب کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب نے اڈیالہ جیل حکام سے عمران خان کے میڈیکل چیک اپ سے متعلق مفصل رپورٹ طلب کی تھی۔ -

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز کی نیپال کو 9 وکٹوں سے شکست
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں ویسٹ انڈیز نے نیپال کو واضح برتری کے ساتھ 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
بھارت کے شہر ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز نے دیے گئے ہدف کو محض 16 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
اس فتح کے ساتھ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 3 میچز جیت کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا۔