نامور بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ نے 27 جنوری کو پلے بیک سنگنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد مداح کافی مایوس تھے۔ تاہم، خوشخبری یہ ہے کہ فلمی گانوں کو خیرباد کہنے سے پہلے اریجیت سنگھ کا نیا گانا سننے کو ملنے والا ہے۔
یہ گانا شارٹ فلم ‘ایکووز آف اس’ کے لیے تیار کیا گیا ہے اور اسے اریجیت سنگھ اور لولیا وینتر نے گایا ہے۔ لولیا وینتر کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی مبینہ گرل فرینڈ ہیں۔
یہ فلم لولیا وینتر کی اداکاری میں پہلی فلم ہے، جس میں دیپک تجوری اور ہسپانوی اداکارہ الیسینڈرا وہیلن میریڈیز بھی شامل ہیں۔ فلم کے ہدایت کار جو راجن ہیں اور گانے کا موسیقی لیبل سلمان خان فلم میوزک کے تحت ہے۔
لولیا وینتر کا موسیقی کا سفر گلوکار ہمیش ریشمیا کے گانے ‘ایوری نائٹ اینڈ ڈے’ سے شروع ہوا تھا اور بعد میں انہوں نے سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ میں لتا منگیشکر کے شہرہ آفاق گانے ‘لگ جا گلے’ کے ورژن کے لیے اپنی آواز دی۔ انہوں نے سلمان خان کی حوصلہ افزائی کو اپنے کیریئر میں اہم قرار دیا اور کہا کہ ان کے اعتماد نے انہیں اپنے ٹیلنٹ پر یقین دلایا۔
Author: Aqsa Younas Rana

اریجیت سنگھ کے مداحوں کیلئے خوشخبری

ایران اور امریکا مذاکرات کا آغاز مثبت ، دونوں ممالک مزاکرات جاری رکھنے پر متفق
ایران اور امریکا نے عمان میں مذاکرات کے بعد مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے اور کہا کہ آئندہ دنوں میں مشاورت کے بعد مذاکرات کے اگلے دور کی تاریخ مقرر کی جائے گی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کا آغاز مثبت رہا اور بالواسطہ گفتگو کے دوران دونوں فریقین نے اپنے خیالات اور تحفظات ایک دوسرے تک پہنچائے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کار مشاورت کے لیے اپنے ملک واپس جائیں گے اور بات چیت جاری رہے گی، تاہم امریکا کے ساتھ "بے اعتمادی کی دیوار” کو عبور کرنا ہو گا۔
عباس عراقچی نے ایکس پر بیان میں کہا کہ ایران نیک نیتی کے ساتھ واشنگٹن سے مذاکرات میں شریک ہے اور اپنے حقوق کا بھرپور دفاع کرے گا، جبکہ وعدوں کا احترام ضروری ہے۔
امریکی وفد میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف شامل ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ مذاکرات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ ممکن ہے یا نہیں، اور اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو صدر کے پاس دیگر آپشنز بھی موجود ہیں۔
مریم نواز نے ترلائی دھماکے کے بعد بسنت کی تقریبات منسوخ کر دی
ترلائی کلاں دھماکے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت کی تقریبات منسوخ کر دیں
ترلائی کلاں دھماکے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی بسنت کی تقریبات منسوخ کر دی ہیں۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لبرٹی چوک پر بسنت فیسٹیول بھی منسوخ کیا جا رہا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ خوارج کے خلاف قوم متحد ہے اور مسلح افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔50 ہزار سے زائد ایم ڈی کیٹ پاس طلبا میڈیکل کالجز میں داخلے سے محروم, وفاقی وزیر صحت
وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ 50 ہزار سے زائد طلبہ MDCAT پاس کرنے کے باوجود میڈیکل کالجز میں داخلے سے محروم رہ جاتے ہیں، کیونکہ ملک میں میڈیکل کالجز کی نشستیں ناکافی ہیں۔
کراچی میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کی 59ویں کنووکیشن کی تقریب میں وفاقی وزیرِ صحت بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ تقریب میں ملکی اور غیر ملکی طبی ماہرین، سینئر ڈاکٹرز اور سینکڑوں نئے اہل ڈاکٹروں کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ صحت نے بتایا کہ ملک اپنے ڈاکٹرز کی وجہ سے دنیا بھر میں پہچانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی زیادہ تعداد کی وجہ سے اہل امیدوار بیرونِ ملک جانے پر مجبور ہو جاتے ہیں، جو ایک تعلیمی اور صحت کا بحران ہے۔ حکومت اس مسئلے کے حل کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور میڈیکل کالجز کی سیٹس بڑھانے پر کام جاری ہے۔
سید مصطفیٰ کمال نے یہ بھی بتایا کہ قطر میں پاکستانی ڈاکٹروں کی درجہ بندی کم ہونے کے مسئلے کو سفارتی سطح پر اٹھایا گیا، جس کے بعد قطر نے پاکستانی ڈاکٹروں کے لیے امتحان کی شرط ختم کر کے سابقہ حیثیت بحال کر دی ہے۔ اب پاکستانی ڈاکٹرز اپنی ڈگری کی بنیاد پر براہِ راست قطر میں خدمات انجام دے سکیں گے۔
صدر زرداری نے ترلائی دھماکے پر دکھ اور متاثرین کے لیے مدد کی ہدایت دی
صدر آصف علی زرداری نے ترلائی دھماکے پر گہرا دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، متاثرین کے لیے مکمل معاونت کی ہدایت دی
صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترلائی دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔
صدر کا کہنا تھا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ آصف زرداری نے مزید کہا کہ قوم مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
امریکی ناظم الامور نے راولپنڈی میں خودکش حملے کی سخت مذمت کی
امریکی ناظم الامور نے راولپنڈی مضافاتی علاقے میں خودکش حملے کی شدید مذمت کی
امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے راولپنڈی کے مضافاتی علاقے میں خودکش حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس دھماکے میں بے گناہ نمازی جاں بحق اور زخمی ہوئے، اور وہ متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
نیٹلی بیکر نے کہا کہ شہریوں اور عبادت گاہوں کے خلاف دہشت گردی ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان کی امن اور سلامتی کے فروغ کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور استحکام کے لیے اپنی شراکت داری پر قائم ہے۔
سوات کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری، سیاحوں کی آمد میں اضافہ
سوات کے بالائی علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کے بعد سردی کی شدت میں واضح اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ مالم جبہ، وادی کالام اور دیگر بالائی علاقوں میں برفباری سے ہر طرف سفید چادر بچھ گئی ہے اور حسین مناظر مزید دلکش ہو گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق تازہ برفباری کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد نے مالم جبہ اور دیگر خوبصورت وادیوں کا رخ کر لیا ہے۔ سیاح برف پوش پہاڑوں، قدرتی مناظر اور سرد موسم سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں جبکہ مقامی سطح پر سیاحت میں بھی سرگرمی بڑھ گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک بالائی علاقوں میں سرد موسم اور وقفے وقفے سے برفباری کا امکان ہے، جس کے پیش نظر انتظامیہ نے سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مریم نواز کا اسلام آباد دھماکے پہ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مریم نواز نے اسلام آباد میں دھماکے پر گہرا دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا اسلام آباد میں امام بارگاہ پر ہونے والے المناک دھماکے سے بہت زیادہ دکھی ہوں۔ میرا دل اس دردناک وقت میں متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں، اور اللہ تمام متاثرہ افراد کو صبر اور طاقت عطا فرمائے۔”
دھماکے کے شکار افراد کے لیے اسلام آباد میں 25 مکمل ساز و سامان سے لیس ایمبولینسیں روانہ کر دی گئی ہیں۔ راولپنڈی ڈسٹرکٹ کے تمام اسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ سرجری ٹیمیں، اینستھیٹسٹس، آرتھوپیڈک اور نیوروسرجیکل ماہرین اسٹینڈ بائی پر ہیں۔ خون کے بینک مکمل عملے کے ساتھ فعال ہیں اور آپریشن تھیٹرز مکمل ساز و سامان سے لیس ہیں تاکہ زخمیوں کو فوری اور موثر طبی امداد فراہم کی جا سکے۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
اسلام آباد دھماکہ، خود کش بمبار کی شناخت، افغانستان سے تربیت لی
ترلائی کی مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 31 افراد شہید اور متعدد نمازی زخمی ہو گئے ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق، خودکش بمبار کی شناخت ہو چکی ہے اور اس نے افغانستان سے دہشت گردانہ کارروائیوں کی تربیت حاصل کی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ خودکش بمبار متعدد بار افغانستان کا سفر کر چکا ہے اور کچھ عرصہ قبل واپس پاکستان آیا تھا۔ افغانستان میں موجود مختلف دہشت گرد گروہ، طالبان رجیم کی سرپرستی میں خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔
حکام کے مطابق پاکستان میں ہر دہشت گردانہ کارروائی کے پیچھے افغانستان اور بھارت کا گٹھ جوڑ موجود ہے۔ حکومتی ذرائع نے کہا ہے کہ پوری قوم ایسی مذموم اور بزدلانہ کارروائیوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور مساجد یا معصوم شہریوں پر حملے پاکستانی قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
عثمان طارق کے ایکشن میں کوئی مسئلہ نہیں، وہ دو بار کلیئر ہو چکے ہیں: سلمان علی آغا
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے عثمان طارق کے بولنگ ایکشن سے متعلق خدشات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ایکشن میں کوئی مسئلہ نہیں اور وہ دو بار کلیئر ہو چکے ہیں۔
کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آتا کہ عثمان طارق کے ایکشن پر اتنی زیادہ بات کیوں کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تو بس یہی رہ گیا ہے کہ عثمان طارق اپنے گلے میں لکھ کر ڈال لیں کہ وہ کلیئر ہیں۔ کپتان کے مطابق عثمان طارق ٹیم کے لیے ایکس فیکٹر کی حیثیت رکھتے ہیں۔
سلمان علی آغا نے بابر اعظم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کنڈیشنز میں ٹیم کے لیے بہت اہم ہیں اور مسلسل اپنے اسٹرائیک ریٹ کو بہتر بنانے پر کام کر رہے ہیں۔
سہ فریقی سیریز کے حوالے سے کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم پر ابتدائی میچز کا کوئی دباؤ نہیں، مقصد تمام میچز جیتنا ہے۔ اگر پاکستان تینوں میچز جیت لیتا ہے تو رن ریٹ کی فکر بھی نہیں رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم ہر میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی، تیاری اچھی ہے اور اب پلان پر عملدرآمد ضروری ہے۔ سلمان علی آغا کے مطابق گزشتہ چھ ماہ میں ٹیم نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے، موسم پر کسی کا کنٹرول نہیں ہوتا، اصل چیز پرفارمنس ہے جو کھلاڑیوں کے ہاتھ میں ہے۔
کپتان نے مزید کہا کہ ٹیم وہی کمبی نیشن برقرار رکھے گی جو بہتر ثابت ہوگا اور سارا فوکس کھیل پر ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنسز میں غیر متعلقہ سوالات پر بھی ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے علاوہ باتیں ہونا مناسب نہیں۔




