Baaghi TV

Author: Baaghi TV

  • صنعت کو نظرانداز کرکےگیس کی فراہمی بجلی کے شعبے کی طرف موڑ دی گئی تحریر: سید ماجد حسین شاہ

    ۔

    بیشک پیٹرولیم ڈویژن گھریلو صارفین اور برآمدات ، کھاد اور سیمنٹ کے شعبوں کو بجلی کی فراہمی کے تحفظ کے لئے یہ اقدام اٹھانے کے سوا کسی کے پابند نہیں ہیں۔سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے عید الاضحٰی سے قبل مختلف اشیا کی پیداوار اور فراہمی کو نظرانداز کرتے ہوے بجلی سپلائی گھروں کو موڑنے کے لئے ہفتہ کی دوپہر سے عام صنعت کو گیس کی فراہمی معطل کر دی ہے۔ جس کی وجہ سے مزدوروں کو چھٹی پر بھیج کر مینوفیکچرنگ سیکٹر کو شٹر ڈاؤن پر مجبور کردیا گیا
    گیس کو اچانک معطل کرنا وہ بھی زبانی احکامات پر اچانک سپلائی بند کرنا اور بغیر کسی پیشگی اطلاع کے بالخصوص صنعت کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے،وہ بھی خاص طور پر وہ لوگ جو کھانے سے متعلق کاروبار میں شامل ہیں
    اگر ایس این جی پی ایل نے پہلےسے ہی سب کو بتایا ہوتا تو کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوتا اور ہر کوئی اپنا بندوبست کر لیتا لیکن انہوں نے جس طرح سے یہ کیا اس نے واقعی اس کاروبار میں شامل لوگوں کو پریشان کردیا کیونکہ تعطیلات کی وجہ سے بجلی پیدا کرنے کے لئے تیل میسر نہیں ہوتا شاید صنعتیں پیر (عید سے قبل آخری کاروباری دن) کے انتظامات کرنے سے بھی قاصر ہوں گی۔ چونکہ مارکیٹ میں پہلے ہی فرنس آئل کی قلت ہے،لہذا دودھ کی پروسیسنگ میں مصروف کمپنیوں کو بہت نقصان اٹھانا پڑے گا۔اس کے علاوہ،شیشے کی دو سب سے بڑی صنعتیں بجلی کے بغیر کام نہیں کرسکتیں
    اس لئے فائننگ انڈسٹری میں گیس کو فوری بحال کیا جانا چاہیے
    گیس کی فراہمی کی کمی کی وجہ سے صنعت بہت بڑی پریشانی کے باوجود تھوڑا بہت چل رہی ہیے کچھ دن پہلے بھی تقریبا ایک ہفتہ کے لئے گیس کی فراہمی معطل ہونے کی وجہ سے صنعتیں مشکل حالات سے دوچار رہیں،
    ایک اور مسئلہ لیسکو کے ذریعہ جبری بجلی کی لوڈشیڈنگ ہے۔ یہ بات بھی قابل رحم ہے۔
    بہر حال دوسری طرف پیٹرولیم ڈویژن کے پاس بھی عیدالاضحیٰ کے موقع پر گھریلو صارفین کی ضرورت کوپورا کرنے کے لئے اس کی فراہمی کو موڑنے کے سوا اس کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔
    بجلی کی پیداوار سے متعلق کچھ مسائل ہیں جن کی وجہ سے پیداواری صلاحیت کم ہو رہی ہے۔ جبکہ گرم موسم کی وجہ سے طلب میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ اسی وجہ سے گیس سے چلنے والے پلانٹوں کو گیس کی سپلائی 650 ملی میٹر فی گھنٹہ سے بڑھا کر 800 ملی میٹر فی گھنٹہ کردی گئی ہے۔ امید ہےصورتحال جلد ہی بہتر ہوجائے گی۔
    بجلی پیدا کرنے والے کئی یونٹوں میں شٹ ڈاؤن کی وجہ سے شارٹ فال میں اضافہ ہوا ہے اور جب یہ یونٹ جنریشن ٹریک پر واپس آجائیں گے تو صورتحال بہتر ہوجائے گی۔
    تحریر

    @SHAHKK14

  • مشرقی لڑکی  اور ہمارا معاشرہ  تحریر: از عمرہ خان

    مشرقی لڑکی اور ہمارا معاشرہ تحریر: از عمرہ خان

    آج کل دیکھا جائے تو عورتیں ہر محاذ پر مردوں کے زمانہ بشانہ کھڑی ہیں اور یہ ہونا بھی چاہیے ۔۔۔ مگر دیکھا جائے تو ایک عورت جتنی ترقی کرلے وہ مرد سے ایک قدم پیچھے ہی رہے گی کیونکہ یہی قدرت کا قانون ہے ۔۔۔۔ بے شک ایک عورت پائلٹ ضرور بن سکتی ہے مگر 40 اور پچاس کلو وزن اٹھانا؟؟؟ یہ اسکے لئے ممکن نہیں ہے کیونکہ اسے تو خود ایک آبگینہ کہا گیا ہے ۔۔۔۔ اور آبگینہ کیا ہوتا ہے؟ نازک آبگینہ یعنی کانچ کا ٹکڑا جو ذرا سی کھرونچ سے اپنی خوبصورت کھو دیتا ہے ۔۔۔۔گر جائے یا ٹکرا جائے تو پاش پاش ہوجاتاہے ۔۔۔۔ عورت تو وہ نازک آبگینہ ہے ۔۔۔۔۔
    اونٹ اپنی رفتار سے چلائے جارہے ہیں کہ اونٹ بان کو حکم ہوتا ہے
    رُوَيْدَكَ يَا أَنْجَشَةُ، لَا تَكْسِرِ الْقَوَارِيرَ”
    (بخاری:6211)
    "انجشہ! دھیرے چلو، ورنہ آبگینے ٹوٹ جائیں گے _”
    یہ آبگینے کون تھے ؟؟ یہ وہ عورتیں تھیں جو ان اونٹوں پر سوار تھیں۔ اور یہ کہنے والی ہستی ؟؟ یہ وہ ہستی صلی اللّٰہ علیہ وسلم تھی کے جسکے لئے کائنات کو وجود بخشا گیا ۔۔۔۔۔
    آج جب ایک عورت آزادی کیلئے آواز اٹھاتی ہے تو وہ درحقیقت اپنے خلاف خلاف آواز اٹھاتی ہے
    اور صرف یہی نہیں پھر مردوں کے بیچ وہ رہتی ہے۔ہر قسم کی باتیں اس ماحول میں کرتی ہے تو بھی وہ اپنی نسوانیت کھو رہی ہوتی ہے
    پھر وہ لڑکی ان مردوں میں اٹھتی بیٹھتی ہے ہنسی مذاق اور بات چیت کرتی ہے ۔۔۔۔۔ایک لڑکی کے پاس تربیت کے علاؤہ کوئی مانع نہیں ہوتا کہ وہ یہ ہنسی مذاقفضول گوئی نہ کرے ۔۔۔۔ اب ان باتوں پر بہت سے لوگ آئینگے کہ جنھیں یہ باتیں کنجسٹڈ سوچ اور دقیانوسیت لگے گی ۔۔۔۔۔مگر ہم چودہ صدی پیچھے جائیں تو دیکھتے ہیں امت مسلمہ کی رول ماڈلز کو حکم ہوا ہے کہ
    اے نبی کی بیویو! تم عام عورتوں کی طرح نہیں ہو، اگر تم پرہیزگاری اختیار کرو تو نرم لہجے میں بات نہ کرو مبادا جس کے دل میں روگ ہو وہ کوئی برا خیال وابستہ کر لے اور قاعدہ کے مطابق گفتگو کرو۔‘‘
    پھر وہ تو پاکیزہ لوگوں کا دور تھا آج جہاں فتنہ و فساد برپا ہے جہاں 2 اور تین سالہ بچی نہیں بخشی جاتی وہاں ایک لڑکی مردوں سے بے تکلف ہوتی ہے ہنسی مذاق اور فضول گوئی کرتی ہے اور آج تو دل کے روگ کا اور بھی شبہ ہے ۔۔۔۔۔ کیا اچھا نہ ہو کہ عورت اپنی حدود میں رہ کر معرکہ سر کرے ۔۔۔۔۔ کیا اس وقت عورتیں باہر نہیں نکلتی تھیں ؟ کیا اس دور میں عورت گھر کی قیدی تھی؟؟۔ حضرت اسماء بنت ابوبکر رضی اللّٰہ عنھما وہ مدینے کے اطراف میں کھجور کی گھٹلیاں چننے جایا کرتی تھیں ۔۔۔۔حضرت خولہ بنت ازور اس وقت اسلامی لشکر میں آگے آگے تھیں جب وہ لشکر انکے بھائی کو کفار سے چھڑانے کفار کا پیچھا کر رہا تھا ۔۔۔۔۔ حضرت عائشہ صدیقہ امت ماں ۔۔۔ رضی اللّٰہ عنھا انسے بے شمار صحابہ نے بے شمار احادیث نقل فرمائیں۔ مگر ان سب عظیم عورتوں نے یہ سب اللّٰہ کی قائم کردہ حدودوں میں رہ کر کیا ۔۔۔۔۔۔
    صرف یہی نہیں دین اسلام کی پہلی شہید بھی ایک عورت تھیں حضرت سمیہ رضی اللّٰہ عنھا
    دین کی نشرو اشاعت سے لیکر روز مرہ کے کام کاج تک سبھی تو کرتی تھیں عورتیں چودہ سال پہلے بھی ۔۔۔۔۔اور پھر آزادی ؟؟؟ کیا ہمیں آزادی 1400 سال پہلے نہیں مل گئی؟؟ جب بچیوں کو زندہ دفنا دیا جاتا تھا ۔۔۔جب عورت دنیا کی حقیر ترین شئے تھی !!! اسلام آیا اور وہی عورت عظیم ترین ہوگئی ماں ہے تو قدموں تلے جنت بیٹی ہے تو رحمت ۔۔۔۔کیا یہ آزادی ملنا نہیں تھا؟ پھر یہ آزادی جو آج عورت چاہتی ہے کیا ہے؟ اب جو رہا ہے وہ مردوں کے برابر آ کھڑا ہونا ہے اور یہ تو قدرت ہی کہ قانون کے خلاف ہوجائے ۔۔۔۔ کیونکہ عورت تو اللّٰہ تعالٰی کی بڑی نفاست اور لچک سے بنی مخلوق پھر وہ کیسے ایک مرد کے برابر ہوسکتی ہے۔۔
    پھر دنیاوی کام کاج وہ تو آج سے چودہ سال پہلے بھی عورتوں نے نہیں چھوڑے تھے دین کے نام پر ۔۔۔۔۔بس آپ ایک بہن ایک بیٹی ایک ماں بن کر اللّٰہ کے حدود کی پاسداری کریںتو سب کچھ ممکن ہے۔۔۔۔۔ ترقی آج بھی عورت کر رہی ہے مگر یہ سوچ کہ ترقی کیلئے چھوٹے کپڑے اور بڑی سوچ ضروری ہے تو یہ سوچ غلط ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔جس سوچ کو آج کل بڑی سوچ کہا جارہا ہے یہ اور کچھ نہیں صرف ذہن کا فتور ہے عورت پردے میں رہ کر بھی وہ سب کرسکتی ہے جو کچھ آ ج چھوٹے کپڑے اور بڑی سوچ کے نام پر گھٹیا سوچ بناکر کر رہی ہے۔۔۔۔کسی کو یہ باتیں چھوٹی سوچ کی عکاسی لگتی ہیں تو لگیں ۔۔۔عورت ایک آبگینہ ہے جو جتنا زیادہ چھپا کر اور حفاظت سے رکھا جائے اتنا ہی اپنی خوبصورتی برقرار رکھتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ اپنے معاشرے اور دین اسلام کی ان حدود سے کسی عورت کو شکایت ہے تو وہ مغربی ممالک کی عورت کو دیکھے امید ہے کہ شکایت میں کمی واقع ہوگی یوں بھی نسل عورت سے بنتی ہے آج کل جب سب کچھ الٹ چل رہا نسل نو پستی کا شکار ہے تو اس میں بھی کہیں نہ کہیں عورت کا ہاتھ ہے کیونکہ اس نسل کو اپنی پہلی درس گاہ سے ہی اچھا سبق نہ مل سکا تو دنیا میں فتوحات کیسے ہوں
    مشہور سپہ سالار نیپولین بوناپارٹ کا ایک قول ہے کہ
    ” مجھے اچھی مائیں دو میں تمہیں بہترین قوم دونگا ”
    اس بات کو تو مغرب بھی تسلیم کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ اب وہ اسلامی معاشرے میں عورت کے کردار کو بری طرح مسخ کرنے کے درپے ہے تو آج تو عورت کو اور زیادہ دامن بچا بچا کر اور ثابت قدمی سے رہنا ہے ۔۔۔۔۔۔
    Twitter handle: @Amk_20k

  • ہمت مرداں مدد خدا  تحریر : طاہر ظہور غوری

    ہمت مرداں مدد خدا تحریر : طاہر ظہور غوری

    آج کی نوجوان نسل اپنے لئے اچھی نوکری تلاش کرتی نظر آتی ہے جو اچھی تعلیم حاصل کر گیا وہ بھی اور جو رہ گیا وہ بھی اسکو یاں سرکاری نوکری چاہئے یاں ایسی نوکری جس میں اس کو کوئی سخت کام نا کرنا پڑے-
    اور اگر کوئی ہمت کر کے کوئی کاروبار شروع کر بھی لیتا ہے تو پہلے ہی جھٹکے میں تھک کر بیٹھ جاتا ہے کہ شاہد یہ کام اس کیلئے ناممکن ہے کیا
    اگر تاریخ پر نظر ڈالیں تو پتہ چلتا ہے کہ ہر کامیاب انسان نے بہت سی ناکامیوں کا منہ دیکھا ہوتا ہے
    ناکامی دراصل کامیابی کی سیڑی ہے جو یہ سمجھ گیا اور لگن سے کوشش کرتا رہے وہی کامیاب ہوتا ہے
    چلو کچھ مثالیں دے دیتے ہیں “ہرلینڈ ڈیوڈ سیڈنر” جو کہ کے ایف سی کا مالک تھا اس کی پینسٹھ سالہ زندگی ناکامیوں سے بھری پڑی تھی اس نے ریٹائرمنٹ کہ بعد کے ایف سی شروع کیا اور آج ہم لوگ اسکو کھانا سٹیٹس سمبل سمجھتے ہیں جب اس شخص نے اس عمر میں بھی اپنی تمام تر ناکامیوں کے باوجود ہار نہیں مانی اور آخر کار کامیاب ہوا
    “عمران خان” پہلے ہی ٹیسٹ میچ کے بعد بری کارکردگی کی وجہ سے ٹیم سے نکال دیا گیا پر ہمت نا ہاری اور اک دن پاکستان کی کریکٹ ٹیم کا کپتان بنا اور آج تک اس کا شمار دنیا کریکٹ کے بہترین کھلاڑی اور کپتان کے طور پر ہوتا ہے
    اب کچھ پڑھنے والے یہ کہیں گے کہ یہ تو ان لوگوں کی کہانی ہے جو زندگی میں کامیاب ہوئے تو یہاں یہی بتانا مقصد ہے کہ انلوگوں نے بھی شروع کے دنوں میں ناکامیوں کا منہ دیکھا پر اپنی لگن اور ہمت سے کامیابی حاصل کی
    مضمون کا حاصل یہی ہے کہ نوجوانوں اگر زندگی میں کامیاب ہونا ہے تو جان لو ناکامیاں اور کامیابیاں زندگی کا حصہ ہیں
    کبھی کسی ناکامی یاں کامیابی کو آخری نا سمجھو اپنے حوصلوں کو کبھی پست نا ہونے دو اک سنہرا کا تمہارا منتظر ہے

    @tz_ghauri

  • خواجہ سراؤں کے ساتھ ہمارے معاشرے کا رویہ   تحریر: محمد وسیم

    خواجہ سراؤں کے ساتھ ہمارے معاشرے کا رویہ تحریر: محمد وسیم

    اللہ نے انسان کے تین جنس پیدا کیا ہے جس میں ایک مرد، دوسرا عورت اور تیسرا جنس جو پیدا کیا اسے ہم خواجہ سرا کہتے ہے جنہیں مرد اور عورت دونوں جنسوں کو ملا کر پیدا کیا ہے ۔ لیکن بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں جن دو جنسوں کو زیادہ تکلیف کا سامنا پڑہ رہا ہے اس میں ایک عورت ہے جب کہ دوسرا خواجہ سراہ۔
    یہ ایک حقیقت ہے کہ انسان کو زندگی میں کئ دفعہ بے بسی کا سامنا پڑتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے ملک پاکستان میں بھی خواجہ سراہ جیسے بے بس انسان کوزندگی گزارنے میں اچھا محسوس نہیں ہورہا اور وہ اب یہہ تنگ آچکے ہے ایسے درندوں سے جو انہیں بندوق کی زور پہ زیادتی کا نشانہ بنا کر انہیں قتل کردیتے ہے۔
    ہم ایک ایسے معاشرے میں رہ رہے ہے جہاں خواجہ سرا کے پیدا ہونے پر لوگ شرمندگی محسوس کرتے ہے اور خوشی کے بجاۓ رو رو کر ماتم شروع کرتے ہے کہ اللہ نے ہمیں بیٹا، بیٹی کے بجاۓ ایک خواجہ سرا دیا ہے اور جب اس خواجہ سرا بچے کو تھوڑی سی سمجھ آجاتی ہے تو غیرت کے نام پر انہیں گھر سے نکال دیتے ہے .
    جب ایک خواجہ سرا کو گھر سے نکال دیا جاتا ہے تو ان کی زندگی اندھیروں میں ڈوب جاتی ہے ۔ ان کو ہر وقت ہر جگہ پر لوگ زیادتی کا نشانہ بناتے ہے ۔ وہ تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہوجاتے ہے ۔ وہ دینی تعلیم حاصل کرنے سے بھی محروم ہوجاتے ہے ۔ ان کے اس طرح باہر جانے سے معاشرے میں زنا بڑھ جاتا ہے
    انہی خواجہ سراؤں کو کچھ درندے پکڑ کر انہی سے ڈانس کروا کے پیسے کماتے ہے ۔ کچھ لوگ ڈانس کے بہانے لے جا کے ادھر ان سے جسم مانگنے کی ڈیمانڈ کرتے ہے اور جب وہ انکار کرتے ہے تو انہیں وہی پر مار دیا جاتا ہے۔
    خیبر پختونخوا جہاں سب سے زیادہ پٹھان رہتے ہے جو کہ غیرت کے نام پر بہت مشہور ہے وہاں سب سے زیادہ واقعات خواجہ سراؤں کے ساتھ پیش آتے ہے ۔ جہاں بہت ہی کم عرصہ میں بہت سے بےگناہ خواجہ سراؤں کو قتل کیا گیا۔

    ہمارے معاشرے میں ایک خواجہ سراہ کو جتنی تکلیفیں برداشت کرنی پڑتی اتنا اور کسی کو نہیں برداشت کرنی پڑتی۔ ہمارے حکومت نے ابھی تک ایسا کوئ بھی قانون نہیں بنایا جس سے خواجہ سراہ کو یہ حوصلہ ملا ہو کہ ہاں اب ریاست ہماری تحفظ کریگی۔ خواجہ سراؤ کے مسلؤں کی اگر بات کی جاۓ تو ان کی پوری زندگی ہی مسلۓ ہی مسلۓ ہیں لیکن چند مسلۓ جن کا میں ذکر کرنا بہت ضروری سمجھتا ہوں۔ جو مسلۓ خواجہ سراؤ کو درپیش ہے اس میی سب سے پہلے مسلۂ ہمارے معاشرے کے درندے لوگوں کے ہاتھوں ان کا ریپ ہے جو کہ بہت عام ہوچکا ہے ۔ دوسرا بڑا مسلۂ ہمارا معاشرہ خواجہ سراؤں کو کسی صورت قبول کرنے کو تیار نہیں جس کی وجہ سے ہمارے خواجہ سراؤں کی زندگی غذاب بنی ہوئ ہے ۔ تیسرا مسلۂ جو خواجہ سراؤ کو درپیش ہے وہ ہے ان کو تعلیمی اداروں میں تحفظ نہ ملنا۔ وہ تعلیم حاصل کرنے جاتے ہے جب کا وہاں بھی استاد کی شکل میں درندے بیٹھے ہوتے ہے ۔ چوتھا مسلۂ خوجہ سراؤ کو روزگار نہ دینا۔ جس طرح میں نے کہا کہ ہمارا معاشرہ انہیں قبول نہیں کرتا تو وہ روزگار کیسے دیگا؟ پانچواں مسلۂ خواجہ سراؤں کیلۓ کوئ پلان حکومت نے ابھی تک نہیں بنایا۔ ابھی جب کرونا کا لہر آیا تھا تو سب سے پہلے خواجہ سراؤں کو نقصان پہنچا تھا ان کے پاس کھانے کیلۓ بھی پیسے نہیں بچے تھے۔
    اب جب ایسے حالات ہو تواس ملک میں خواجہ سراؤ کی زندگی جانوروں سے بھی بدتر ہوگی۔ میں حکومت پاکستان سے اپیل کرونگا کہ خواجہ سراؤں کی تحفظ کیلۓ قانون بنایا جاۓ اور انہیں ہر ادارے میں کوٹہ دیا جاۓ تاکہ وہ بھی اس ملک میں روزگار کرکے اپنی زندگی بخوشی گزار سکے۔

    Waseem khan
    @Waseemk370

  • جیسی قوم ویسے حکمران  تحریر: سیدہ بنت زینب

    جیسی قوم ویسے حکمران تحریر: سیدہ بنت زینب

    کسی بھی ملک کی ترقی کا انحصار اس کے لوگوں پر ہوتا ہے. ہم دیکھ سکتے ہیں کہ اگر کسی ملک کے لوگ اپنے اپنے حصے کا کام پوری ایمانداری سے، پوری لگن سے کریں تو اس ملک کا دنیا میں بول بالا ہو گا. لیکن اگر اسی ملک کے لوگ اپنی جگہ بے ایمانی، کرپشن، زخیرہ اندوزی کرنے لگیں گے تو یقیناً اس ملک کو ترقی پذیر ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا.
    بدقسمتی سے پاکستان وہ ملک بن چکا ہے جہاں ہر شخص اپنی جگہ کرپٹ ہے، جسے جتنا موقع ملے وہ اتنی ہی ڈھٹائی سے کرپشن کرتا ہے. فریج والے سے لے کر موٹر والے تک، میکینک سے لے کر دکاندار تک، ایک چھوٹے بچے سے لے کر بوڑھے شخص تک ہر کوئی کرپشن جیسی بیماری میں مبتلا ہے. یہ بات اس بات سے بھی ثابت کی جا سکتی ہے کہ "اسکول میں پرنسپل نے ٹیچر کو کہا کہ بچوں سے دس روپے فارم کے لینے ہیں، ٹیچر نے کلاس میں آ کر بچوں کو کہا کہ صبح بیس روپے اسکول فارم کے لیے لے آنا، بچے نے گھر جا کر اپنی والدہ کو یہی رقم بیس کی بجائے پچاس بتائی اور اسکی والدہ نے یہی رقم بچے کے والد کو آگے سو بتا کر لی.” افسوس بحیثت قوم ہم سب کرپٹ ہو چکے ہیں.
    عوام ہمیشہ حکمرانوں پر ہی الزام لگاتی ہے کہ حکومت نے ان کے لیے کچھ نہیں کیا اب ذرا عوام کی بات کریں تو کیا عوام بھی اسی تھالی سے نہیں کھا رہی جس میں سے سیاستدان کھا رہے ہیں؟
    جب بھی پاکستان کی ترقی پذیر ممالک میں ہونے کی بات آتی ہے تو ہر شخص اپنی جگہ بیٹھ کر سارا ملبہ ملک کے سیاستدانوں پر ڈال دیتا ہے کہ انہوں نے ہمارے ٹیکس کے پیسے کھائے ہیں، کروڑوں کی کرپشن کی ہے مگر دوسروں پر بات کرنے سے پہلے کوئی یہ نہیں سوچتا کہ وہ خود اپنی جگہ کتنے کرپٹ ہو چکے ہیں…!
    تو پھر ہم کس منہ سے حکمرانوں کو کچھ کہہ سکتے ہیں جب ہم خود ہی کرپٹ ہوں؟
    اپنے وزیروں، اداروں اور افسروں کو گالی دینے سے پہلے ایک بار ذرا خود سے پوچھیں کہ آپ نے کتنی ایمانداری سے اپنے حصے کا کام کیا ہے؟ آپ نے اپنی دھرتی اور اپنے لوگوں کے لیے کیا کچھ کیا ہے؟
    حکمرانوں کے دل اللّٰہ کے قبضہ میں ہوتے ہیں، جیسے لوگوں کے اعمال ہوتے ہیں اللّٰہ تعالی ان کے مطابق حکمرانوں کے دل کردیتا ہے، یعنی اگر عوام کے اعمال اچھے ہوں گے تو حکمران ان کے لیۓ اچھے ثابت ہوں گے اور اگر ان کے اعمال اچھے نہیں ہوں گے تو حکمران عوام کے لۓ برے ثابت ہوں گے.
    یہ تو حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا قول ہے کہ "جیسی قوم ویسے حکمران”. اگر حکمران ایمانداری ہو اور عوام بے ایمان، تب بھی کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا کیونکہ ایک اکیلا شخص سارے معاشرے کی برائی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کچھ اچھا کام کرے بھی تو لوگوں سے یہ بات برداشت نہیں ہوتی اور وہ اس اچھے انسان کے پاؤں کھینچ کر اسے اپنے سے پیچھے دھکیل دیتے ہیں. ہمیں ہر چیز سے پہلے اپنے آپ کو بدلنا ہو گا. جیسا کہ قرآن پاک میں سورۃ الرعد میں فرمایا گیا ہے کہ "حقیقت یہ ہے کہ اللّٰہ کسی قوم کی حالت کو نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنے اوصاف کو نہیں بدل دیتی اور جب اللّٰہ کسی قوم کی شامت لانے کا فیصلہ کر لے تو پھر وہ کسی کے ٹالے نہیں ٹل سکتی.”
    ‏‎بس ہم سب سے ہمارے حصے کا ہی سوال پوچھا جائے گا. ہم دوسروں کی فکر کرنے سے سے پہلے اپنے حصے کا دیا جلانے کی فکر کر لیں تو پاکستان روشن تر ہو جائے گا.
    اگر ہم سب سید اقرار الحسن کی طرح اپنے حصے کا کام پوری لگن، پوری ایمانداری سے کریں تو مجھے پورا یقین ہے کہ ایک دن پاکستان کا پرچم دنیا کے ہر میدان میں سب سے بلند ہو گا.
    جیسا کہ سید اقرار الحسن کہتے ہیں کہ "آپ سب پاکستان کے ذمہ دار محب وطن شہری کی طرح اپنے حصے کا کام پوری ایمانداری اور لگن سے کرتے رہیں. بغیر کسی مفاد کے، بغیر کسی لالچ کے، لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں لاتے رہیں.مجھے یقین ہے کہ پھر وہ وقت دور نہیں ہو گا جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہو جائے گا انشاء اللہ”
    پاکستان زندہ باد!

    @BinteZainab33

  • مریدکے کیلئے دعا ہی کرلیں تحریر:  نوید بھٹی

    مریدکے کیلئے دعا ہی کرلیں تحریر: نوید بھٹی

    ؛کسی دوست نے کچھ روز کیا خوب کہا تھا کہ مریدکے کے پانی میں ایسی عجیب تاثیر ہے کہ کوئی ولی طبیعت کا بندا بھی یہاں کا ایڈمنسٹریٹر یا انتظامی سربراہ بن کر آجائے، کچھ ماہ بعد فرعون بن جائے گا۔ اب تک مریدکے میں جتنے بھی ایڈمنسٹریٹرز آئے سب نے آتے ہی انتہائی چابکدستی سے اپنے ماتحتوں کو کام پر لگایا مگر دھیرے دھیرے یا تو وہ مقامی سیاسی قیادت کے اشاروں پر چل کر "کمپرومائز” کرگئے یا پھر یہ سوچتے ہوئے کہ سنہری موقع ہے اکاؤنٹ بھرنے کا، تاجروں سے یاریاں نبھانے لگے۔
    اسسٹنٹ کمشنر اظہارالحق ایک نوجوان ایڈمنسٹریٹر ہیں اور ان کو آئے گرچہ زیادہ عرصہ نہیں ہوا لیکن ان کی کارکردگی اب تک کے تقریباً تمام ایڈمنسٹریٹرز کے مقابلے میں بہت بہتر ہے۔ ان سے قبل سرمد تیمور اور طارق بھٹی صاحب آئے اور انہوں نے بازاروں میں تمام ناجائز تجاوزات کو نا صرف گرایا بلکہ شہریوں نے یہاں تک کہنا شروع کردیا تھا کہ اب نظر آیا نیا پاکستان۔
    قیام پاکستان کے وقت ہجرت کرکے آنے والے بیشتر بزرگ تاجروں نے بھی گرچہ تھڑوں اور شٹروں کے گرانے کے عمل کو پسند نہیں کیا تھا لیکن ایک بات جسے وہ بار بار دہراتے رہے وہ یہ تھی کہ مرنے سے پہلے 70 سال بعد وہی والا بازار دیکھنے کو مل گیا جسے بچپن میں دیکھا کرتے تھے۔ ساٹھ فٹ چوڑا بازار جہاں سے آپ دو ٹرک آرام سے گذار سکتے ہیں آج ایک بار پھر اس قابل نہیں رہا کہ وہاں سے محض ایک بائیک پر کسی کو بٹھا کر گذرا جاسکے۔
    اسسٹنٹ کمشنر اظہارالحق کو ذاتی طور پر کئی بار ریکوئسٹ کی ہے کہ اس سلسے میں کوئی ایکشن لیں تو وہ رپلائی کے طور پر Noted لکھ کر یا تو مجھے تسلی و تشفی پر رکھے ہوئے ہیں یا پھر بہت سارے دوسروں کی طرح مجھے بھی "ٹرخالوجی” کا پہلا چیپٹر یاد کروا رہے ہیں۔
    ایم این اے اور ایم پی اے صاحبان سے اس لئے نہیں کہا کہ میں خود ذاتی طور پر اداروں کے کاموں میں سیاسی مداخلت کیخلاف ہوں اور مجھے سو فیصد یہ بھی یقین ہے کہ ہمارے ایم پی اے اور ایم این اے صاحبان بھی اسی فلسفے پر یقین رکھتے ہوئے عمران خان کی سوچ کو پروان چڑھا رہے ہوں گے۔
    آج سوشل میڈیا کہ ذریعے اپنے اسسٹنٹ کمشنر اظہارالحق صاحب سے التماس کروں گا کہ خدارا اس سے پہلے کہ آپ بھی روایتی سیاسی دباؤ کا شکار ہوں، ایک بار پھر ایگزیکویٹر منگوائیں، بندے لگائیں، تھڑے اور شٹرز گرائیں اور جو مزاحمت کرے اُسے کار سرکار میں مداخلت پر حوالات بھجوائیں۔
    اظہارالحق صاحب! آپ کے متعلق ایک بات کا تو مجھے یقین ہے کہ فی الحال آپ کسی کمپرومائز کا شکار نہیں ہوئے ہوں گے۔اور اگر ہو بھی گئے ہیں تو پھر آئیں ایک بار آپ بھی مریدکے کے دردمند شہریوں کے ساتھ مل کر دعا کرلیں:

    اِنّا لِلّٰہِ وَاِنّا اِلَیہِ رَاجِعُون

    @NaveedBhattiMM

  • ہم خوش کیو نہیں رہ سکتے . تحریر : انجینئرمحمد امیرعالم

    ہم خوش کیو نہیں رہ سکتے . تحریر : انجینئرمحمد امیرعالم

    ہم میں سے ہر ایک خوش رہنا چاہتا ہے پھر بھی اکثریت نا خوش کیوں ہے؟ بلا شبہ یہ بات مسلّم اور حقیقت پر مبنی ہے کہ اس کرہء ارض پر ہر انسان خوش رہنا چاہتا ہے لیکن اس کے باوجود بیشتر لوگ خوشی سے محروم ہوتے ہیں۔
    اب اس کی وجہ کیا ہے؟ در اصل ہم ان چیزوں میں خوشی ڈھوڈنتے ہیں جن سے ہمیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملتا‛ جن سے ہمیں خوشی مل ہی نہیں سکتی۔

    مثلاََ ہم میں سے ہر آدمی سمجھتا ہے کہ ڈھیر سارا پیسہ حاصل کر کے وہ خوشی اور مسرت کی زندگی بسر کرے گا لیکن حقیقی معنوں میں اگر دیکھا جائے تو دنیا میں اکثر وہ لوگ زیادہ پریشان اور ذہنی انتشار میں مبتلا ہوتے ہیں جو اچھے خاصے پیسے والے ہوتے ہیں۔

    آخرکیا وجہ ہے کہ اچھا خاصا پیسہ رکھنے والے‛ ہر قسم کی عیّاشی کرنے اور اپنی من پسند کی زندگی گزارنے والے لوگ قلبی سکون سے محرومی کے باعث زندگی سے تنگ آکر خود کشی کر لیتے ہیں۔

    ایک طرف ایک مالدار شخص اپنی حویلی کے ایک مخصوص شبستاں میں جہاں ان کے لئے ہر قسم کے آرام و آسائش کی چیزیں میسر ہوتی ہیں اپنے ایک قیمتی پلنگ پر بچھائے مخملی بستر میں ڈپریشن کی گولیاں کھا کر ساری رات نیند سے محرومی کے باعث کروٹیں بدلتا رہتا ہے‛ تو دوسری طرف ایک غریب آدمی اپنی جھونپڑی میں یا کہیں سرِ راہ خالص زمین کی فرش پر کسی اینٹ یا پتھر کو تکیہ بنا کر گہری نیند کے مزے لے رہا ہوتا ہے۔ معلوم ہوا کہ دولت سے ہم خوشی حاصل نہیں کرسکتے۔

    لہٰذا خوش رہنے کے لئے قناعت پسند ہونا ضروری ہے۔
    جو نعمتیں ﷲ تعالٰی نے ہمیں عطا کی ہیں اُن نعمتوں کی قدر کرنی چاہئے‛ اور ہر وقت ﷲ تعالٰی کا شکر ادا کرتے رہنا چاہئے‛ جو چیز ہمیں میسر نہیں اسے مشیّتِ الٰہی سمجھ کر صبر و قناعت کو اپنا شعار بنانا چاہئے۔

    اس کے علاوہ دنیا میں وہ لوگ جو ہم سے زیادہ مالدار ہوتے ہیں یا بظاہر ہم سے بہتر زندگی گزار رہے ہوتے ہیں ہم انہیں دیکھ کر رشک کرتے ہیں کہ کاش ہماری زندگی بھی ان کی طرح ہوتی۔
    ہمیں ایسے لوگوں کو دیکھ کر رشک کرنے کی بجائے ہمیشہ ان لوگوں کو دیکھنا چاہئے جو ہم سے زیادہ غریب ‛ تنگ دست اور لاچار ہوتے ہیں اور ان لوگوں کو دیکھ کر اس بات کا احساس پیدا کرنا کہ ﷲ تعالٰی نے ہمیں کیسی کیسی نعمتوں سے نوازا ہے جن سے یہ لوگ محروم ہیں اور اس بات پر ﷲ تعالٰی کا شکر ادا کرنا چاہئے۔

    اسلام بھی ہمیںں یہی بتا تا ہے کی دنیاوی اعتبار سے ہمیں خود سے نیچے لوگوں دیکھ کر ﷲ تعالٰی کا شکر ادا کرنا چاہئے اور دینی اعتبار سے ہمیں خود سے زیادہ دیندار لوگوں کو دیکھ کر رشک کرنا اور ان سے سبقت لینے کے لئے کوشاں رہنا چاہئے۔

    اس کے علاوہ ﷲ تعالٰی کو اپنا محبوب و مقصود بنا لینا دونوں جہانوں کی کامیابی اور ہر قسم کی خوشی کو حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ کیوں کہ ﷲ تعالٰی کو جب محبوب بنائیں گے تو پھر محبوب کی خوشی میں عاشق کی خوشی ہوتی ہے اور محبوب جس حال میں رکھے گا عاشق کو تسلی اور سکون ملے گا۔

    بقولِ فراز:۔
    یہ قناعت ہے اطاعت ہے کہ چاہت ہے فراز!
    ہم تو راضی ہیں وہ جس حال میں جیسا رکھے

    ‎@EKohee

  • طلاق کیوں ہوتی ہے . تحریر: محمداحمد

    طلاق کیوں ہوتی ہے . تحریر: محمداحمد

    معاشرے میں بڑھتے ہوئے اس اقدام کیلئے دل خون کے آنسو روتا ہے اُس بیٹی پر کیا گزرے گی جو اس عذاب سے گزر رہی ہوگی ۔ بعض اوقات طلاق میں نا غلط عورت ہوتی ہے نا مرد.
    مرد اپنی حثیت کے مطابق اس کی ضروریات پوری کرتا ہے اس کے ساتھ اچھا سلوک کرتا ہے لیکن اکثر اوقات عورت کی نظر میں اُس کی تمام فرمائش پوری نہیں ہوتیں ۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ مرد عورت کو اپنی عزت بناکے رکھتا ہے اُس کو میکے جانے سے بھی نہیں روکتا لیکن جب وہ بیوی اپنے میکے جاتی ہے اُس کی والدہ اسے کپڑے بناکے دیتی ہے وہاں سے تیسرے شخص کی مداخلت رشتوں میں آجاتی ہے جو طلاق کا باعث بنتی ہے ہنستا مسکراتا گھر اجڑ جاتا ہے ۔ دوسری طرف جب سے موبائل عام ہوا ہے اُس وقت سے میاں بیوی کے رشتے میں تیسرے شخص کی مداخلت زیادہ ہوگی ہے وہ چاہے کسی بھی شکل میں ہو مثلاً کوئی ہمسائ ، ساس، سالی وغیرہ وغیرہ یا اور فرد کی شکل میں رشتوں کو توڑنے میں شیطان کا کام کرتی ہیں.

    وہ عورت ہمیشہ اپنا گھر بنا لیتی ہے جسے اپنی شوہر کی حثیت کو دیکھ کر اندازہ ہو جاتا ہے کہ میں نے اپنے شوہر کا بازو بننا ہے وہ شوہر کے دل میں گھر بنا لیتی ہے جو عورت دوسروں کی باتوں کو ترجیح دے وہ اپنا ہنستا بستا ہوا گھر برباد کرلیتی ہیں اور بعد میں پچھتاتی ہیں مجھ سے غلطی ہوگئ ۔

    اکثر معملات میں اولاد کی نعمت سے محرومی بھی ہے اولاد اللہ پاک کی دَین ہے خداراہ ایسی باتوں کو ترجیح نا دے کے گھر آباد رکھیں اور لوگوں کی باتوں کو توجہ نا دیں اللہ تعالیٰ نے میاں بیوی کی ایک دوسرے کا ساتھی بنایا ہے جو ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ ہوتے ہیں اُس رشتے کی قدر کریں اور مل کے رہیں اگر میں تحریر پڑھ کے کسی بھی عزیز کا دل دُکھا یا دل آزاری ہوئی ہو تو معذرت چاہتا ہوں میں نے وہی بیان کیا ہے جو وقت نے دیکھایا ہے.

    @JingoAlpha

  • ووٹر کو عزت دو تحریر:سیدہ ام حبیبہ

    ووٹر کو عزت دو تحریر:سیدہ ام حبیبہ

    قارئین محترم الیکشن کی گرما گرمی میں جہاں عوامی نمائندے دھن کی بازی لگا رہے ہوتے ہیں
    وہیں انکے ووٹر تن من کی بازی لگاتے نظر آتے ہیں.
    الیکشن کے دنوں میں کیمپئنز کے نام پہ ہر جائز و ناجائز کر کے صرف اپنی پارٹی کے لیے ووٹ بٹورے جاتے ہیں.
    اس دوران نمائندے ایسے ایسے دعوے ایسے ایسے وعدے ایسی خوش خبریاں دیتے ہیں کہ مبادہ. انکی جیت کے بعد آسمان سے من و سلوی اترا کرے گا اور عدل و انصاف کا دور دورہ ہوگا.
    گاڑیوں اور دفتروں میں بیٹھے نمائندوں کے مزید نمائندے گلی گلی مزید نمائندے جمع کرتے ہیں پیسا لگائیں یا برادری کا حوالہ دیں بہر صورت ہر پارٹی کے پاس مطلوبہ ہجوم جمع ہو ہی جاتا ہے.
    جو اس وقت اس نمائندے کے لیے سر کاٹنے کٹوانے کے لیے آمادہ ہوتا ہے.اسی کا نتیجہ ہے کہ ہر الیکشن کے دوران لڑائی جھگڑے اور قتل و غارت ہوتی ہے.
    الیکشن کے دوران کے سارے ایکشن اگر یہ سیاستدان یاد رکھیں تو ان جیالوں شیروں اور ٹائگروں کے احسان مند رہتے ہوئے انکے لیے انکی ترقی کے لیے دل و جان سے کام کریں.
    مگر الیکشن جیتنے کے ساتھ ہی یہ عوامی نمائندے یوں غائب ہوتے جیسے گدھے کے سر سے سینگ.
    وہ ووٹر جو سوشل میڈیا سے لے کے محلوں تک ان نمائندوں اور پارٹی کے لیے ذاتی دشمنیاں تک مول لے لیتے ہیں جیت کر بھی پسپا نظر آتے ہیں.
    وہی سیاسی نمائندے جو دس سال قبل وفات پانے والی دادی کی بھی فاتحہ خوانی کرنے آجاتے ووٹ کے لیے وہ ووٹر کے لیے اے سی گاڑی سے باہر نہیں نکلتے.
    جو یونین کونسلز سے باپ دادا تک کے پتے جاننے کے بعد ڈور ٹو ڈور جاتے اور گھر جیسی واقفیت کا احساس دلاتے ہیں
    جیتنے کے بعد انکے دروازے کے باہر وہی ووٹر خود سوزی کر لے تو بھی دروازے نہیں کھلتے.
    وعدے اور دعوے تو جیت کے جشن کے دوران ہی ہوا ہو جاتے اور ووٹرز کے علاقوں کے مسائل جوں کے توں رہتے.
    ایک کام ہمارے سیاسی نمائندے بہت عمدہ کرتے ہیں.الیکشنز سے چند ماہ قبل سڑکیں یا نالیاں پختہ کروا دیتے اور وہ بھی اتنی پختہ کہ اگلے الیکشن سے پہلے پھر ٹوٹ چکی ہوں تاکہ ووٹ کے لیے دوبارہ بنوائی جا سکیں.
    بریانی کی پلیٹوں پہ جانوروں کی طرح ٹوٹ پڑنے والے ووٹرز کا ایک مسئلہ بھوک ہے جسکو یہ سیاستدان بخوبی جانتے ہیں.
    دانہ ڈالتے جاتے بھوکا مرغ دانہ چننے کے لیے پیچھے پیچھے رہتا اور یہ اس دوران اس مرغ کے پر نوچتے جاتے دانہ ڈالتے جاتے ہیں.
    اپنی زندگی میں آج تک ترقیاتی کاموں کے نام پہ صرف گلیاں نالیاں سڑکیں بنتی دیکھی ہیں.ہر سڑک اگلے الیکشن تک پھر ٹوٹ چکی ہوتی.
    یہ اس لیے ہوتا ہے کہ سیاستدان عوام کو مہرہ سمجھتے آنے لیے عوام یہ ووٹر صرف طاقت کے حصول کا ذریعہ ہیں طاقت کا مرکز نہیں.
    وہ ووٹر جو ووٹ کو اپنی طاقت سمجھتے ہیں وہی دراصل اپنی طاقت اپنے ہاتھوں بے حس لوگوں کو دے رہے ہوتے.
    ان تمام سیاست دانوں سے ایک مطالبہ ہے ووٹ کو نہیں ووٹر کو عزت دو ہجوم سازی تم نے بہت کر لی دھڑے بازی بھی بہت ہو گئی اب قوم سازی کر لیں.قوم بنے گی تو ملک سنورے گا.
    ورنہ انکی نوراں کشتی میں قرض کے عوض اپنی خودی گروی رکھنا پڑ جائے گی.
    ووٹر آپ کا حاکم ہے آپ خادم ہیں.
    ووٹر کا احسان ہے کہ اس نے آپ کو چنا ہے .
    اسکو عزت دیں.

    @hsbuddy18

  • پاک افغان تعلقات .  تحریر: ارم چوھدری

    پاک افغان تعلقات . تحریر: ارم چوھدری

    جغرافیائی لحاظ سے پاکستان ایسے ہی ہے جیسے تیز نوکیلی تلواروں کی چھاؤں میں بیٹھا معصوم ہرن کا سہما ہوا
    بچہ ایک طرف افغانستان کی جانب سےڈیورنڈ لائن پر باڑ لگانے کے عمل میں روز ہمارے فوجی جوانوں کی شہادتیں اور دوسری طرف بھارت کا جنگی جنون ہمہ وقت پاکستان کو حالت جنگ میں رکھتا بات اگر افغانستان کی کی جائے توپاکستان اور افغانستان جنوبی ایشیا کے دو اہم ہمسایہ ممالک ہیں۔ دونوں ممالک تاریخی لحاظ سے جغرافی،لسانی اور نسلیتی بلکہ مذہبی وابستگی بھی رکھتے ہیں دیکھا جائے تو
    افغانستان اور پاکستان کے تعلقات بہت عرصے سے کچھ زیادہ ٹھیک نہیں چل رہے.

    اسکی سب سے بڑی دو وجوہات ہیں پہلی یہ کہ کابل یہ دعوٰی کرتا ہے کہ وہ ڈیورنڈ لائن کو نہیں مانتے اور وہ علاقے جہاں پشتون آباد ہیں بشمول خیبر پختونخوا،قبائلی علاقہ جات اور بلوچستان کا ایک بہت بڑا حصہ وہ افغانستان کا حصہ ہے
    اور اس دماغی فتور کے لئے افغانستان نے کئی تحریکیں بھی چلائیں جس میں PTM سر فہرست ہے لیکن پاکستان اور بلوچستان کی غیور عوام نے نہ صرف اس تعصب زدہ تحریک کو بلکہ اس کے چلانے والوں کو بھی مسترد کردیا.

    پاکستان ہمیشہ سے افغانستان میں امن کی بحالی کی کوشش کرتا ہے کیوں کہ پاکستان اس بات کو بخوبی سمجھتا ہے کہ خطے میں امن کے لئے افغانستان میں امن ضروری ہے اور اس کے لیے موجودہ وزیر اعظم عمران خان کی کوششیں نا قابل فراموش ہیں
    افغانستان میں امن کے لئے طالبان کے ساتھ اتحادی حکومت لازمی ہے اور یہ بات انڈیا کو کھٹکتی ہے کیوں کہ انڈیا کبھی نہیں چاہتا کہ خطے میں امن و امان قائم ہو اور اسکی غنڈا گردی بند ہو جائے اس ضمن میں وہ ہر ممکن کوشش کرتا ہے جس سے امن تباہ ہو
    اور ماحول کشیدگی کی طرف جائے.

    ایسے میں جب امریکہ کی تاریخی ہار ہوئی اور اتحادی افواج کا افغانستان سے انخلا یہ ایک انتہائی خوش آئند بات ہے امریکہ نے دو دہائیوں تک با حثیت سپر پاور افغانستان میں جنگ کر کے دیکھ لیا بالآخر ہار اسکا مقدر ٹھہری موجودہ افغان صدر اشرف غنی جو امریکہ کی زبان بولتا اور اس کے اشاروں پر چلتا ہے اس کے لیے اپنا اقتدار قائم رکھنا مشکل ہو گیا کیونکہ طالبان نے پورے افغانستان پر قبضہ کر لیا ماسوائے چند علاقوں کے اور بہت جلد طالبان پورے افغانستان پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے افغان عوام طالبان کا ساتھ دے رہی ہے کیوں کہ وہ محکوم قوم کے طور پر رہنا پسند نہیں کرتے. اسی حقیقت کو سمجھتے ہوئے عمران خان نے آج سے پندرہ سال پہلے کہا تھا کہ افغانستان میں حکومت اور امن کے لئے طالبان کے ساتھ مذکرات بہت ضروری ہیں.

    میرے خیال سے پاکستان کی افغانستان کے حوالے سے پالیسیاں اس وقت تک تبدیل نہیں ہوں گی، جب تک پاکستان کو یہ گارنٹی نہ مل جائے کہ افغان سرزمین اس کے خلاف استعمال نہیں ہو گی اور پاکستان کو جغرافیائی لحاظ سے تقسیم کرنے کی کوشش نہیں کی جائے گی
    اور اس کے لیے سب اہم بات یہ ہے کہ افغانستان میں انڈیا کی دخل اندازی بند ہو.

    حالیہ دنوں میں انڈیا نے اپنے سفارت خانے سے عملہ واپس لانے کے لئے فضائیہ کے جہازوں میں عملہ کی بجائے بھاری مقدار میں بارود بھر کے بھیجا اور اس کی یہ مکروہ سازش بے نقاب ہو گئی طالبان نے ویڈیو جاری کی اور ساری دنیا کے سامنے انڈیا کی حقیقت واضح ہو گئی انڈیا در حقیقت امریکہ کے کہنے پر اشرف غنی کی دم توڑتی حکومت کو سہارا دینے کی کوشش کر رہا ہے اور اس کی یہ کوشش کامیاب کرنے میں اشرف غنی نے افغان امن کانفرنس کو ملتوی کر دیا جس میں طالبان کے وفد کی قیادت بھی مدعو تھی اس حقیقت سے انکار نہیں کہ افغانستان میں حالات خراب ہونے سے سب سے زیادہ پاکستان متاثر ہوتا ہے.

    گزشتہ 15سالوں میں پاکستان میں دہشتگردی سے 70 ہزار سے زیادہ افراد شہید ہوئے اور کسی بھی ملک نے پرائی جنگ میں اتنی زیادہ قربانیاں نہیں دیں جتنی پاکستان نے ہمسایہ ہونے کے ناطے دی ہیں اسی زمر میں پاکستان نے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی ہے اور آیندہ بھی کرتا رہے گا پاکستان ہمیشہ امن چاہتا ہے اور امن کے قیام کے لیے کوشاں رہے گا انشاء اللہ اُمید ہے افغانستان میں اتحادی حکومت کا قیام اور خطے میں امن و امان کی بحالی ممکن ہو سکے لیکن کوئی بھی بات قبل از وقت ہے آنے والے دنوں میں حالات کیا رخ اختیار کرتے ہیں اور افغان طالبان کس حد تک اپنی پالیسیز میں نرمی پیدا کر کے عوام کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں کہ نہیں یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

    @IrumWarraich4