Baaghi TV

Author: Baaghi TV

  • عورت کارڈ اور مردانگی . تحریر : سیدہ ام حبیبہ

    عورت کارڈ اور مردانگی . تحریر : سیدہ ام حبیبہ

    قارئین محترم ہم جس معاشرے میں رہ رہے ہیں وہ تقسیم در تقسیم در تقسیم ہے.
    *ذات پات رنگ و نسل کی تقسیم
    *لسانیات کی بنا پہ تقسیم
    *صوبائی تقسیم
    یہ سب کسی طور قابل قبول ہیں اور تبدیل کیے جانے کی گنجائش موجود ہے مگر کوشش نہیں کی جاتیاور اگر کوشش کی جارہی ہے تو
    ناقابل تبدیلی تقسیم کو جو جنس کی بنا پہ ہے.

    مرد و زن سے معاشرے کا حسن ہے مگر یہی معاشرہ اس قدر پستی کا شکار ہو چکا ہے کہ کہیں تو صنف کی بنیاد پہ برتری کا احساس نمایاں کیے ہوئے ہے تو کہیں ہر جرم کے باوجود صنف کی آڑ میں چھپنے میں مصروف. یہ عورت کارڈ اورمردانگی دو ایسی اصطلاحات ہیں جو تقریبا روزانہ ہماری سماعتوں سے گزرتی ہیں. سیاست ہو یا نجی زندگی دونوں طرف اس کی گونج ہے.
    جہاں مرد اپنی برتری اپنی طاقت کی بنا پہ عورت پہ ہاتھ اٹھا کر ثابت کرے تو وہ مرد ہے ہی نہیں. جہاں عورت مرد کے مقابل آکر تمام وار آزمائے اور مذاحمت پہ رونا دھونا شروع ہو جائے کہ عورت ہے عورت کے ساتھ یہ ہو گیا وہ ہو گیا مرد ظالم ہے . تو جناب بلکل یہ عورت کارڈ ہے.

    بہت سی لبرل خواتین کے منہ سے سیاسی مخالفت کی بنا پہ سیاسی لیڈرز کو اور فوج کو اسٹیبلشمنٹ کو گالیاں پڑتے سنا ہے.انکی ٹائم لائن پہ گالیاں اور ذومعنی گفتگو بھری ملے گی اور اظہار رائے اور مرد کی برابری کا مکمل احساس ملے گا
    مگر جونہی کسی ایک مرد نے اس کا جواب اسی انداز میں دیا تو وہی مظلومیت در آتی ہے کہ عورت ہے. عورت کی تذلیل ہو گئی تو جناب یہ "عورت کارڈ” ہے. عورت سیاستدان مرد سیاستدان کی جلسے میں تذلیل کرے اور بار بار کرے تو وہ بے باک اور نڈر کہلاتی ہے مگرمرد سیاستدان اسی عورت پہ اسی قسم کا وار واپس پلٹائے تو جن مردوں کا معاشرہ ہے عورت کی تذلیل کرتا ہے جناب یہ عورت کارڈ ہے. ایک اینکرمردوں پہ درشتی سے زبانی حملہ کرتی ہے مرد جواب میں بی بی زبان سنبھال کے کہہ دے تو عورت کی مظلومیت پہ لیکچر ہر طرف سے آتے ہیں تو جناب یہ عورت کارڈ ہے.

    جہاں مرد اختیارات کے ناجائز استعمال اور طاقت کے بل پہ صنف مخالف کا استحصال کرے تو یہ” مردانگی” نہیں ہے اسی طرح عورت بدزبانی کرنے کے بعد اپنے عورت کارڈ کے پیچھے چھپے تو یہ عورت پنا نہیں ہے.

    آفرین ہے ایک سیاستدان پہ کہ جس نے آج تک کسی عورت کو جواب نہیں دیا چاہے اس نے اس کے خلاف کیسی بھی زبان استعمال کی کیسا بھی الزام لگا اس نے خاموشی اختیار کی.عورت کو عورت کارڈ استعمال کرنے کا موقع ہی نہیں دیا.مرد کو بہر حال برداشت کا مظاہرہ کرنا چاہیے کیونکہ وہ مرد ہے اسکی مضبوطی اسکی طاقت اسکے جسم نہیں برداشت سے عبارت ہے.

    @hsbuddy18

  • ‏پڑھے لکھے قصائی   تحریر:  سہیل احمد

    ‏پڑھے لکھے قصائی تحریر: سہیل احمد

    آج پھر اپنے معاشرے کی تلخ حقیقت پر ایک نظر
    وہ کہتے ہیں ناں
    بد نالوں بدنام برا
    قابل مشاہدہ بات ہے ان دنوں کی جب سوشل میڈیا نام کی کوئی چیز بھی نہیں ہوتی تھی. صرف بلیک اینڈ وائٹ ٹی وی یاں ریڈیو
    اسکول میں اساتذہ روحانی باپ کا رول ادا کرتے تھے
    گھر میں ماں بچوں کی نشونما پر زور دیتی تھی اور باپ حق حلال کمائی کو اپنا زریعہ معاش بنا کر بچوں کو اچھا انسان بنانے پر دن رات ایک کرتے تھے.
    اسی دوران اگر کہیں کوئی برائی نظر آتی تو اس پر پردہ ڈالنے کی بجائے اسے جڑ سے ختم کرواتے تھے.
    جھوٹ اور فریب پر سزا دی جاتی تھی.
    پولیس میں کالی بھیڑوں کی بدولت اس محکمے کو بدنام کرنے پر شدید ضرب لگائی گئی اور پھر اس پر ڈرامے اور لفظی جملوں نے جگہ لی . رہی سہی کسر آنے والے سی ایس پیز آفیسرز نے بھی پوری کروانے میں کوئی کسر ناں چھوڑی.
    آج تک اس محکمے پر لگے کالے دھبے کو کسی بھی کوشش کے باوجود ناں دھویا جا سکا.
    صرف یہی محکمہ بدنام کیوں رہا . کیا باقی محکمے روزانہ غلط کام نہ کرنے کا حلف اٹھاتے تھے.
    آج کل سوشل میڈیا بہت فاسٹ ہے.
    ہر ایک کے پاس اینڈرائیڈ فون اور بیسیوں چینل موجود ہیں ایک کلک پر دنیا کا احوال اور معلومات آپکے سامنے.
    16 سال پہلے کا سچا واقعہ
    نئی نئی جاب لگی.
    زہن بالکل کلیئر
    سکول اور گھریلو تربیت کیلیے بہت سخت لوگوں کے زیر سایہ رہا.
    رشوت لینے اور دینے والا دونوں جہنمی کا سبق یاد تھا . خیر ادویات کی مارکیٹنگ کا کام زمے تھا
    میڈیکل اسٹور .ڈاکٹرز , ڈسٹری بیوٹرز , اور اٹینڈنٹ کے ساتھ واسطہ پڑنے والا تھا.
    جو کچھ ذہن میں تھا سب کچھ ایسے ختم ہوا جیسے
    "” دور کے ڈھول سہانے”
    جن کو دیکھ کر پروفیشن جوائن کیا تھا انہوں نے تو کوٹھی.گاڑی.اور دنیاداری میں بہت اونچا مقام پایا تھا
    ہمارے زہن میں بھی وہی پروٹوکول تھا.
    پر شاید اک خواب بن کر رہ گیا.
    خیر :
    بھرپور تیاری کی لٹریچر یاد کیے گئے کہ کس طرح ڈاکٹر کو میڈیسن کے متعلق بریفنگ دیں گے.
    اچانک اسی دوران ٹیکنالوجی نے انگڑائی لی اور موبائل فون آنا شروع ہوئے.آدھا آدھا کلو والے پاکٹیل کے سیٹ سرفہرست تھے.
    ہر کسی کے منہ میں پانی آنا شروع ہوا.
    ایک ہفتے بعد جب باس کے ساتھ مشہور زمانہ لیڈی ڈاکٹر کے پاس پہنچے تو اس نے موبائل کی ڈیمانڈ کر دی
    اور کہا کہ ٹارگٹ بتاو
    میری معصومیت کا یہ عالم تھا کہ جب تفصیل پوچھی کہ باس یہ کیا ہے تو 5 دن گھر سے نہ نکل سکا یہ سوچ کر کہ یی تو سیدھی سادھی رشوت ہے
    ہم کس طرف جارہے ہیں .
    پھر جب بڑوں کی بیٹھک لگی تو کچھ یوں تفصیل ظاہر کی گئی کہ بیٹا آپ کو اس سے کیا .کمپنی جانے اس کا کام جانے .
    آپ نے تو ڈاکٹر کو دوائی ہروموٹ کرنی ہے اور اپنی تنخواہ لینی ہے
    خیر "” نوکر کی تے نخرہ کی "”
    سرکاری نوکری نہ ہونے پر اسی کو غنیمت جانا اور دوڑ لگا دی ..
    کیونکہ پیٹ کی خاطر مرتا نہ تو کیا کرتا.
    پھر نہ دن دیکھا نہ رات دیکھی اور ڈٹ گئے کہ کچھ کرکے ایک مقام کو حاصل کرنا ہے
    کچھ سال گزرے
    پروفیشن میں ایک محنتی کے طور پر امیج بنا لیا
    دوسرا دھجکا اس وقت لگا جب علاقے میں ایک پرائیویٹ میڈیکل کالج بنایا گیا جس میں میرٹ پر پورا ناں اترنے والے بچوں کو بھی پیسے لے کر ڈاکٹر بنا دیا جانا تھا .
    ایک ڈاکٹر کے پاس بیٹھے تھے عمر کے لحاظ سے 55’s میں شمار ہوتے تھے. کافی اچھی بیٹھک ہوتی تھی انکے ساتھ.
    اسی وجہ سے سامنے ایک فون کال آئی .کیونکہ پی ٹی سی ایل کے پرانے سیٹ کے ہیڈ فون سے اچھی آواز دوسروں تک بھی پہنچ جاتی تھی سو ہم نے بھی سنا.
    ہوا کچھ یوں کہ انکے عزیز کے بیٹے کا میرٹ گرا ہوا تھا تو سوچا بچے کو ڈاکٹر بنائیں گے تو وراثتی کلینک سنبھال لے گا.
    لہذا 2007 میں 30 لاکھ پر بات فائینل ہوئی.
    جو آجکل شاید کروڑ کو ٹچ کر گئی ہو گی.
    ظاہر سی بات ہے جو لگاتا یے پھر کمانے پر بھی فتوئ اسے ہمارا معاشرہ ہی دیتا ہے
    پھر وقت نے زور دار انگڑائی لی اور مزید جدت آ گئی.سب کچھ بدل گیا.
    اب تو مارکیٹنگ کمپنیوں نے انفارمیشن آفیسرز کی جگہ عہدے کا نام سیلز پروموشن آفیسرز رکھ دیا
    "” سیل کو بڑھانے والا””
    زمانے کی نوعیت اور ڈاکٹروں کی ہوس کو مد نظر رکھتے ہوئے مالکان ڈائیریکٹ ڈیل میں آگئے اور رہی سہی محنتی ملازمین کی جگہ جعلی ڈگریوں والے اور چاپلوسی, خوشآمد پرست لوگوں نے لے لی.
    آج کل جو جتنا گڑھ ڈالے گا اتنا میٹھا کھائے گا والا حساب ہو گیا.
    17 سال پہلے جو ڈاکٹر کمپنی سے 1000 روپے کے رائیٹنگ پیڈ پرنٹ کروانے سے ڈرتے تھے
    آج وہ ان چیزوں کو اپنا حق سمجھتے ہیں.
    خیر یہ تو کچھ بھی نہیں
    حلال حرام کی تمیز نہ ہونے کے برابر
    جو ڈاکٹر اپنی جیب سے ایک پنسل نہیں خرید پاتے تھے آج کمپنیاں انکے بچوں کے اسکول کی فیسیں, گاڑیوں کی قسطیں , ہوٹلوں میں گیدرنگ. پک اینڈ ڈراپ , یورپئین ٹوور, کلینک رینوویشن , ریٹرن ٹکٹس , کیش اماونٹ وغیرہ وغیرہ دینے پر مجبور ہو گئی ہیں .
    یہ سب لینے والے پر انحصار کرتا.
    کیسی بات ہے ڈاکٹروں نے
    نے نیچر "” قدرت”” کو پڑھا آج وہی قدرت کی مخلوق کو لوٹنے میں لگے.
    آج آپریشن کے نام پر لاکھوں روپے دینے پر لوگوں کو مجبور کیا جا ریا ہے.
    رہی سہی کسر تو ریاست نے انکو کلینک کے اندر فارمیسی کھولنے پر انکے دھندے کو چار چاند لگا دیئے ہیں .مارکیٹ میں فارمیسی پر کروڑوں لگانے والوں پر اب یہ بات فٹ آتی ہے
    "”باتیں کروڑوں کی دکان پکوڑوں کی””
    کیونکہ انکی سیل تو ڈاکڑر کے کلینک کی اپنی فارمیسی کی وجہ سے ٹھپ ہو گئی ہے
    آج ٹراسپیرینسی انٹرنیشل کی رپورٹ پڑھی جس میں پاکستانی سیاستدانوں کے بعد دوسرے نمبر پر ڈاکٹر آگئے ہیں
    سیاستدانوں نے ملک لوٹا
    جو بچ گئے تھے انہیں ڈاکٹروں نے لوٹ لیا.
    ہمارے پیارے پیغمبر صہ نے ایک اسلامی معاشرے کی بنیاد رکھی تھی پر
    ہمارے کام تو شاید کافروں سے بھی بدتر ہیں
    کیسا کھلا تضاد ہے
    تعلیم اور پریکٹیکل
    جانا پھر بھی خالی ہاتھ
    ہم کس طرف چل پڑے ہیں
    انسان کی جگہ پیسے نے لے لی.
    "” جس نے ایک انشان کی جان بچائی. گویا اس نے ساری انسانیت کی جان بچائی””
    کیوں اتنا پیسا لگاتے ہیں اپنے بچوں کی تعلیم پر
    اگر انہوں نے کمانا ہی پیسا ہے تو اتنے سال اور دماغ خرچ کرنے سے بہتر ہے کوئی معقول کاروبار کر لیا جائے
    کم از کم پڑھے لکھے قصائی کہلوانے سے تو بچ جائیں گے.

    شاید "” شرم انکو مگر آتی نہیں "”
    ریاست ستو پی کر سو رہی ہے ٹھنڈے جو ہوتے.
    حیرت اس بات کی ہے
    کہ اتنے بد ہونے کے باوجود بدنام کیوں نہیں ہوئے .
    کیسا آنکھوں دیکھا زہر کھانے پر مجبور ہیں
    آج بھی لوگ ان قصائیوں کو ڈاکٹر صاحب کہہ کر پکارتے ہیں
    جیسے ملک لوٹنے والوں کو میڈیا
    نواز شریف صاحب , شہباز شریف صاحب, زرداری صاحب , مریم صفدر صاحبہ کے نام سے پکارتا ہے
    ایسا کیوں

  • موٹاپا اور اس سے نجات کے طریقے تحریر: زارا سیٌد

    موٹاپا اور اس سے نجات کے طریقے تحریر: زارا سیٌد

    ھمارے جسم میں چربی زیادہ ہو جانے سے موٹاپا ھوتا ھے جو ایک پیچیدہ بیماری ہے۔ موٹاپا ایک ایسا مسئلہ ہے جو نظر انداز کئے جانے سے کئی اور بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ جیسے کہ دل کی بیماریاں، شوگر، بلڈ پریشر میں اضافہ اور کئی قسم کے کینسر وغیرہ۔ یہی وجہ ہے کہ موٹاپا کم کرنا بہت ضروری ھے۔ 

    کچھ ایسے طریقے ھیں جن سے موٹاپا کم کیا جاسکتا ھے مثلاً۔۔۔

     موٹاپے کی وجوھات؟
    روز مرہ کی سرگرمی اور ورزش میں جلنے سے زیادہ کیلوری کھانا موٹاپے کا باعث بن سکتا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ، یہ اضافی کیلوری وزن میں اضافے کا سبب بنتی ہیں۔لیکن یہ ہمیشہ صرف زیادہ کیلوری کے کھانے سے نہیں ہوتا ہے ، یا پھر صرف کم حرکت طرز زندگی سے نہیں ہوتا ہے۔ اگرچہ یہ واقعتا موٹاپے کی وجوہات ہیں ، کچھ وجوہات ایسی بھی ھوتی ہیں جن پر آپ قابو نہیں پا سکتے ہیں۔

    موٹاپا سے نجات کا طریقہ:
    پروٹین کا استعمال:
    تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ناشتے میں اناج سے بنی اشیا کی جگہ انڈے یا کوئی بھی پروٹین اور کیلشیم سے بھرپور غذا کھانا زیادہ فائدہ مند ھے یہ جسم میں اگلے کئی گھنٹے تک غذائی حرارے لینے کی ضرورت کو کم کردیتا ہے جسکی وجہ سے جسم میں پہلے سے موجود چربی استعمال میں لا کر موٹاپا کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

    بغیر چھنا آٹا:
    زیادہ باریک آٹا استعمال نہ کریں۔ اس کی بجائے بغیر چھنا ہوا آٹا وزن کم کرنے کے لیے استعمال کریں۔

    چھوٹے برتن کا استعمال:
    چھوٹی پلیٹ کا استعمال کھانا کم کھانے کا ایک طریقہ ہے۔ اور جب کھانا تھوڑا کھایا جائے تو جسم موجود چربی استعمال ہو کر موٹاپا کم کرنے میں مدد کرتی ھے۔

    چینی کا استعمال ترک کرنا:

    کسی بھی کھانے پینے کی چیز میں اضافی مٹھاس کے لیے چینی کا استعمال ترک کر دینا چاہیے۔

    پانی کا استعمال:

    وزن کم کرنے کے لیے پانی کھانے سے آدھ گھنٹہ پہلے پینا موٹاپا کم کرنے کے طریقوں میں سے مؤثّر ترین طریقہ ہے اور یہ بات ایک تحقیق سے ثابت ھوئی ہے کہ کھانے سے پہلے پانی پینے والے افراد ایسا نہ کرنے والوں کے مقابلے میں اپنا وزن 44 فیصد تک زیادہ کم کر سکتے ہیں

    کافی پینا:

    کافی کے بہت سے فوائد ھیں ایک اس کا ایک فائدہ یہ بھی ھے کہ موٹاپا کم کرتی ھے بشرطیکہ اسے بہت کم مٹھاس کے ساتھ یا اس کے بغیر لیا جائے۔

    سبز چائے:

    اس کے فوائد بھی کافی کی طرح اس میں چینی شامل نہ کی جاۓ بلکہ شہد اور لیموں کا استعمال کیا جائے۔

    کبھی فاقہ کریں:

    کچھ دنوں کے بعد دو دن روزہ رکھنا یا کسی دن تین کی بجائے صرف دو بار کھانا بھی موٹاپا دور کرنے طریقوں میں سے ایک خاصا مفید طریقہ ہے۔ 

    خوراک کے اجزأ پر نظر رکھیں:

    اپنے کھانے میں شامل اجزأ پر نظر رکھنا موٹاپا کم کرنے کے طریقے کے طور پر اپنانا بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس کی وجہ سے آپ یہ معلوم کر پاتے ہیں کہ آپ کے کھانے میں شامل کون سی اشیاء جسم میں چربی کے اضافے کا باعث ہوتی ہیں اور کون سی کم غزائی حراروں یا کیلوریز پر مشتمل ہونے کی وجہ سے جسم میں پہلے سے موجود چربی کے استعمال سے موٹاپا کم کرنے کا کام کر سکتی ہیں۔ اس مقصد کے لیے اپنے ہر کھانے کو کسی ڈائری میں لکھ لیں۔

    فائبر والی خوراک کھانا:

    زیادہ ریشوں والی خوراک کا لینا جہاں ہاضمے کے لیے مفید ہے یہ کم غذائی حراروں پر مشتمل ہوتی ہے جس وجہ سے جسم اپنی توانائی کو پورا کرنے کے لیے اپنی چربی کو استعمال کرتا ہے اور موٹاپا کم ہونے لگتا ھے

    پھل زیادہ کھانا:

    پھل اور سبزیاں صحت بخش ہونے کے علاوہ ایسے خواص کے بھی حامل ہیں جن سے موٹاپا کم ہوتا

    ڈائٹنگ نہ کریں

    بالکل کھانا چھوڑ دینا یا کھانے کے لیے ضروری اجزاء میں سے کوئی کم یا زیادہ لینا خوراک کو صحت بخش نہیں رہنے دیتا۔ اس لیے موٹاپا کم کرنے کے طریقے کے طور پر عمل میں لانا صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
    @Oye_Sunoo

  • کشمیرکے الیکشن میں کس کا پلڑا بھاری؟ . تحریر : چوہدری عطا محمد

    کشمیرکے الیکشن میں کس کا پلڑا بھاری؟ . تحریر : چوہدری عطا محمد

    پاکستان کے زیرِانتظام کشمیرمیں 25 جولائی کو تمام جماعتیں جن میں پاکستان کی تین بڑی جماعتیں پاکستان تحریک انصاف، پاکستان مسلم لیگ نون اورپاکستان پیپلزپارٹی اورکچھ چھوٹی جماعتیں ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہیں۔ مبصرین کے مطابق کل کانٹے کا مقابلہ ہوگا اگر ہم پچھلے دو سے تین ادوارکی بات کریں تو پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں اسی پارٹی کو لوگ ووٹ زیادہ دیتے ہیں جس پارٹی کی السلام آباد میں گورنمنٹ ہو یہ عام طور پر کشمیر کے ووٹر کی روایت رہی ہے اس دفع الیکشن کمپین میں نئے چہرے سامنے آۓ ن لوگ کی طرف سے الیکشن کمپین میں مریم نوازکو اتارا گیا بقول ن لیگ پارٹی لیڈرنواز شریف جو کے لندن میں بیٹھے ہوۓ ہیں انہوں نے مریم نواز کو کشمیرالیکشن کا ٹاسک دیا الیکشن کمپین میں تیزی اورجوش اس وقت آیا جب پاکستان پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری نے باقاعدہ اس الیکشن کمپین میں عملی طور پر حصہ لیا لیکن چند مقامات پر عوامی اجتماع اور پیپلز پارٹی کے جیالوں کا خون گرمانے اور اپنے امیدواران کا جوش بڑھا کر وہ خود نجی دورہ پر امریکہ چلے گے اور پیپلز پارٹی کی الیکشن کمپین کی زمہ داری نئی نوجوان قیادت آصفہ بھٹو کو بنا دیا گیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی الیکشن کمپین کی زمہ داری علی امین گنڈا پور اور ان کا ساتھ دینے کے لئے موجود تھے مراد سعید وفاقی وزیز بھی ہیں جو۔ یہاں یہ بات بھی قابل زکر ہے کہہ علی امین گنڈا پور کو آخری ہفتہ کو الیکشن کمپین سے روک دیا گیا کچھ ناخوشگوار واقعات جو بقول پی ٹی آئی مسلم لیگ نواز کی طرف سے کئے گے۔ اور الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کو کشمیر میں عوامی اجتماعات سے خطاب سے روک دیا.

    الیکشن کمپین میں اس وقت جوش بڑھ گیا جب وزیز اعظم پاکستان اور تحریک انصاف کے چئیرمین جناب عمران خان نے کشمیر میں عوامی اجتماعات سے خطاب کیا اس خطاب کے بعد تمام پارٹیاں خود کے جلسے کو عوامی سمندر اور دوسروں کے جلسوں کو جلسی کہتے رہے اپوزیشن نے وفاقی حکومت پر بہت سے الزامات لگاۓ جن میں مہنگائی کی زمہ داری بروز گاری اور باقی کشمیر بیچنے کے ساتھ ساتھ اور بھی بہت سے الزامات لگاۓ گے ان سب میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائیب صدر مریم نواز سب سے آگے آگے تھیں جلسوں کی حد تک تو تینوں پارٹیوں نے کافی بڑے بڑے عوامی اجتماعات کیے کچھ ٹی وی چینلز کی اینکر ز نے بھی اپنی طرف سے ہلکے پھلکے انداز میں عوام کے تاثرات جاننے کی کوشش کی کہہ کون سی پارٹی کی مقبولیت زیادہ ہے تو اس میں پاکستان تحریک انصاف کا پلڑا بھاری نظرآیا.

    گزشتہ روز گیلپ پاکستان نے بھی اپنا سروے مکمل کیا جس میں بھی وزیز اعظم پاکستان جناب عمران کو سب سے مقبول شخصیت قرار دیا دوسرے اور تیسرے پر بلاول بھٹو اور پاکستان مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف تھے جبکہ چوتھے نمبر پر مریم نواز تھیں
    اسی طرح پارٹی پوزیشن میں بھی پاکستان تحریک انصاف سب سے مقبول اور دوسرے نمبر پر پاکستان مسلم لیگ ن اور تیسرے نمبر پر پاکستان پیپلز پارٹی ہے.

    یاد رہے کہہ مسلم لیگ ن دھاندلی کی بات پہلے ہی سے کر رہی ہے کہہ پاکستان تحریک انصاف الیکشن میں دھاندلی کرے گی جس کا جواب چئیرمین تحریک انصاف جناب عمران خان صاحب نے دیتے ہوۓ کہا کشمیر میں گورنمنٹ آپ کی الیکشن کمیشن اور عملہ آپ کا لگایا ہوا تو پھر تحریک انصاف کیسے دھاندلی کرے گی ابھی تک کا رزلٹ اگر دیکھا جاۓ تو عوام کا رحجان وفاق کی جماعت کی طرف ہی ہے گیلپ سروے اور مختلف ٹی وی اینکر ز کا تجزیہ بھی اسی سے ملتا جلتا ہے کہہ پاکستان تحریک انصاف کے ہی وزیز اعظم ہوں گے اس کی ایک وجہ یہ روایت بھی ہے کہ جو سیاسی جماعت وفاق میں حکومت بناتی ہے وہ ہی کشمیر میں بھی حکومت بناتی ہے کیونکہ خود مختار خطہ نہیں بلکہ پاکستان کے زیرِ انتظام ہے۔

    جو بھی جیتے جس پارٹی سے بھی اس کا تعلق ہو بس الیکشن پر امن اور شفاف ہو اس بات کی دعا ہے اور یہ بھی دعا کرتے ہیں کہہ اللہ کرے ہمارے ملک کی سیاسی پارٹیوں میں بھی ہار کھلے دل سے تسلیم کرنے کی ہمت ہو اس قسم کی روایت بھی ہو کہہ ہارنے والا جیتنے والے کو مبارک باد گلے لگاۓ بجاۓ دھاندلی کا رونا رونے کے اللہ ہم سب کا حامی وناصرہو.

    @ChAttaMuhNatt

  • امت مسلمہ کی حالت زار  تحریر: تماضر خنساء

    امت مسلمہ کی حالت زار تحریر: تماضر خنساء

    آج امت زبوحالی کا شکار ہے ۔نبی آخر الزمان ص جس
    امت کو ایک تسبیح کے دانے میں پروگئے وہ ٹوٹ چکی ہے اور امت ٹکڑوں میں بٹ چکی ہے ۔جہاں نظر اٹھاؤ تو مسلمان مشکل میں ہیں ،کہیں کفار کی درپردہ چال بازیاں ہیں تو کہیں کفار کھلم کھلا غاصب ہے ۔یہ جنگ تو ازل سے ابد تک جاری رہے گی بدی اور نیکی کی جنگ کفار اور مسلمان کی جنگ!
    اللہ کے نبی نے تو ہمیں واضح بتادیا کہ امت تو ایک جسد واحد ہے کہ ایک عضو تکلیف میں ہو تو دوسرا
    عضو بھی سکون نہیں لے پاتا ۔

    حضرت نعمان بن بشیرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا سب مسلمان ایک جسم واحد کی طرح ہیں۔ اگر اس کی آنکھ دُکھے تو اس کا سارا جسم دُکھ محسوس کرتا ہے اور اسی طرح اگر اس کے سر میں تکلیف ہو تو بھی سارا جسم تکلیف میں شریک ہوتا ہے۔ (صحیح مسلم)

    مگر یہ امت کیسی امت ہے کہ جسکا ایک عضو تکلیف میں ہے اور باقی سب خاموش تماشائ ہیں، ہر ایک مصلحت کے تحت خاموش ہے، مسلمان مسلمان کی تکلیف نہیں سمجھتا آخر یہ کیسی بے حسی ہے جو اس امت پہ طاری کردی گئ ہے ۔

    حضرت ابوموسیٰ اشعریؓ سے روایت ہے کہ ﷲ کے رسول صلی ﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ایک مسلمان کا دوسرے مسلمان سے تعلق ایک مضبوط عمارت کا سا ہے اس کا ایک حصہ دوسرے کو مضبوط کرتا ہے۔ پھر آپؐ نے ایک ہاتھ کی انگلیاں دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں ڈال کر دکھایا کہ مسلمانوں کو اس طرح باہم وابستہ اور پیوستہ ہونا چاہیے۔ (صحیح بخاری و صحیح مسلم)

    لیکن آج یہ امت ٹکڑوں میں بٹ چکی ہے ،مسلمان اپنے مسلمان بھائ کا دشمن ہے، یہود و نصاری کو اپنا دوست سمجھتے ہیں
    ایک طرف امت کا دھڑکتا دل! فلسطین انبیائے کرام کی سرزمین ،وہی سرزمین جو واقعہ معراج کی شاہد ہے لہو لہان ہے، غاصب مسلط ہیں، مگر باقی دنیا کے مسلمان پھر بھی مست ہیں اس دنیا کی زندگی میں کھوئے پڑے ہیں ۔جانتے نہیں کہ یہ بے حسی اس امت کو اپاہج کرسکتی ہے اور اپاہج بھلا کسی سے اپنا حق بھی لے پایا ہے کبھی؟
    فلسطین سے نظر پھیر بھی لو توامت کا بازو کشمیرہے جہاں ،نہ جانے کتنے سالوں سے ظلم کا بازار گرم ہے کرفیو لگادیا جاتا ہے، ماؤں بیٹیوں کی عصمتیں تار تار کردی جاتی ہیں دن دھاڑے اس امت کے بیٹے چھین لیے جاتے ہیں، مگر ہم! ہم تو سکون سے ہیں تو ہمیں کیا غرض کہ فلسطین اور کشمیر کس کرب میں ہیں! ہمیں کیا غرض کہ ایغور کے مسلمانوں پہ کیا بیت رہی ہے! ہم تو بس اپنی زندگی میں مست ہیں فلسطین اور کشمیر کو منظر نامے سے ہٹا کر ہی دیکھ لیں تو مسلم ایٹمی قوت پاکستان ہے، جس سے ہر مسلم ملک کو امیدیں ہیں کہ کوئ محمد بن قاسم آئے گاکوئ عمر بن خطاب پیدا ہوگا مگر یہاں تو مراثی ہیں یا اداکار! جو اس زندگی کو فلم کی طرح جییے جارہے ہیں، طاقت ہوتے ہوئے بھی بے بس ہیں یہ کیسی بے بسی ہے جو ہمارے ہاتھ باندھے ہوئے ہے اور زبانیں خاموش ہیں!
    مان لو پھر کہ ایٹمی قوت پاکستان سے زیادہ بہتر وہ لہو لہو سرزمین فلسطین ہے جہاں ظلم کے خلاف مزاحمت ہے جہاں سچ اور حق کی آواز کڑے وقت میں بھی باطل کے سر پر تازیانہ بن کر پڑتی ہے ۔جہاں کم از کم لب تو بولنے کیلیے آزاد ہیں ۔۔۔ہم تو آزادی کے نام پر غلام بنالیے گئے ہیں ذات پات رنگ و نسل ماڈرنزم کے غلام! ہمیں آزادی کا بہلاوا دے کر قید کردیا گیا ہے ۔۔
    ایک ایٹمی قوت کے ہوتے بھی امت کسمپرسی کاشکار ہے ۔۔ آخر اس زبوحالی کی وجہ کیا ہے؟
    بس یہی کہ امت تفرقے میں بٹ گئ ہے، وہ رسی تو چھوٹ ہی گئ جس میں اس امت کی کامیابی کی ضمانت پوشیدہ تھی،

    وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا ۚ

    اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقہ میں نہ پڑو (القرآن)

    محمد مصطفی تو سکھا گئے کہ تفرقے میں نہ پڑنا ورنہ جھاگ کی طرح کی حیثیت میں رہ جاؤگے سمندر ہو کر بھی طوفان نہیں بن سکوگے .
    مگر ہم تفرقے میں بٹ گئے، امت بکھر گئ آج مسلمان تو ہیں مگر انکا وہ دبدہ نہیں رہا، کوئ شیعہ ہے تو کوئ سنی ،کوئ وہابی تو کوئ اہل حدیث ہے ،
    کہیں نسلی و علاقائ تعصب کی آگ ہے جس میں
    اپنا ہی اپنے کو دھکیل رہا ہے، ہر ایک خود کو دوسرے سے افضل سمجھتا ہے اور اس جنگ میں اپنوں کا ہی خون کیے جاتے ہیں.،جانتے نہیں کہ چاہے شیعہ ہو یا سنی، وہابی ہو یا دیوبندی کفار کیلیے سب مسلمان ہیں سب انکے دشمن ہیں۔جو چیز آج ہمیں اپنانی تھی وہ کفار آزماتے ہیں اور ہم ماڈرنزم اور مغرب کے پیچھے بھاگتے ہوئے ذہنی غلام ہیں۔
    ۔کسی کو انگریزی بولتا دیکھ کر مرعوب ہوجانے والے یہاں ایک عالم سے زیادہ عزت ایک مراثی کو دی جاتی ہے جہاں پڑھ لکھ کر آگے بڑھنے والا تو بے روزگار ہے مگر رشوت خور مزے میں ہے، جہاں ایماندار کو پاگل کہا جاتا ہے اور بے ایمان کو بولڈ سمجھا جاتا ہے ۔۔۔بے حیائ کی مانگ ہے اور حیادار کیلیے زندگی مشکل، ایسی غلامی کی زندگی جی رہے ہیں ہم!

    مگر یہ غلامی ہماری چنی ہوئ ہے ہم آزاد ہو کر بھی غلام ہیں تسلط آج بھی مغربی ذہنیت کو حاصل ہے! بٹی ہوئ امت آخر زوال کا شکار کیونکر نہ ہوگی ؟ ذرا سوچیے کہ آخر کب تک اس بے حسی کی چادر کو تھامے ہم خواب خرگوش کے مزے لیتے رہیں گے محض ایسی دنیا کیلیے جو فانی ہے!
    آخر روز آخرت ہم اپنے ہادی ص سے نظریں کیسے ملا پائیں گے ہمیں تو وہ امتی بننا تھا کہ جس امت کیلیے وہ ہستی روز محشر بھی شفاعت کی طلبگار ہوگی کہ یا ربی میری امت یا اللہ مری امت! اور ہم اس قابل بھی نہ ہونگے؟ آخر تفرقے کی اور مغربی غلامی کی اس جنگ سے ہم کب باہر آئیں گے؟
    ہمیں بے حسی کی اس چادر کو اتار پھینکنا ہوگا اور ایک امت بننا ہوگا جس پہ نبی آخر الزمان فخر کرسکیں
    وگرنہ ہماری داستاں تک نہ ہوگی داستانوں میں!

    Twitter Handle:
    @timazer_K

  • ‏ہمارا بلوچستان . تحریر :  سید غازی علی زیدی

    ‏ہمارا بلوچستان . تحریر : سید غازی علی زیدی

    جیو سٹریٹیجک مقام، پاکستان کا دوام، وسطی ایشیا کا در، دشمنوں کیلئے ڈر، معدنی وسائل سے مالامال، یہی خصائص جان کا وبال، پاکستان کی جان ہمارا بلوچستان

    سکندر اعظم سے نادرشاہ تک اورمنگولوں سے انگریزوں تک، بلوچستان کی تاریخ قدیم بھی ہے اورجنگجویانہ بھی ممتازتاریخ دان ہرزفیلڈ کے مطابق لفظ بلوچ کے معنی "بلند چیخ” کے ہیں۔ جبکہ کچھ تاریخی کتب میں بلوچ کے معنی "اعلیٰ طاقتور” بیان کئے گئے ہیں۔ تہذیب وثقافت ہو یاطرز بودوباش، لباس ہو یا اقدار، بلوچوں کی روایات سب سے منفرد اور مختلف ہیں۔

    رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ، سب سے زیادہ پسماندگی کا شکار ہے۔ بلوچستان، اپنے جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے، ہمیشہ سے اپنے اور پرائے کی آنکھوں میں یکساں کھٹکتا، دنیا کے حساس ترین خطوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ خطہ ارض وسط ایشیا کا دروازہ بھی ہے اور گرم پانیوں تک رسائی کا ذریعہ بھی۔ طویل ساحل اور بیش بہا قدرتی وسائل کی بنیادپر ایشیا سے لیکر یورپ تک ہرعالمی طاقت نے اس پر تسلط کے خواب دیکھے۔ یہی وجہ ہے کہ آج تک کبھی گریٹر بلوچستان تو کبھی آزاد بلوچستان کے نام پر عالمی طاقتیں اس کو اپنے زیر نگیں لانا چاہتی ہیں۔

    گوادر پورٹ ہو یا چائنا پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ؛ بلوچستان، جہاں ایک طرف غیر ملکی سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کی توجہ کا مرکز بن چکا وہیں پر امن و امان اور روشن مستقبل کو سبوتاژ کرنے کیلئےدہشتگرد اورعلیحدگی پسند قوتوں کی جارحیت کا بھی مسلسل نشانہ بنا رہاہے۔

    لیکن اب موجودہ حالات میں بلوچستان تاریخ کے اہم ترین موڑ پرکھڑا ہے۔ دشمنوں اپنے ناپاک عزائم سمیت پورے طور پرآشکارہوچکےہیں۔ کبھی کلبھوشن یادیو کی صورت میں ازلی دشمن کا مہرہ اپنی چالوں سے خطے کو غیر مستحکم کرنے کی ناکام کوششیں کرتا تو کبھی بظاہر دوست بنے آستین کے سانپ فرقہ ورانہ فسادات کی آڑ میں امن و سکون کی دھجیاں بکھیر دیتے۔ لیکن شاید وہ اس حقیقت سے ناواقف ہیں کہ بلوچ سر کٹ تو سکتا مگر جھک نہیں سکتا۔

    فی الوقت بلوچستان دو مختلف ادوار سے ایک ساتھ گزر رہا ایک طرف جا بہ جا بکھرے، چشم انسانی سے پوشیدہ، جلوے بکھیرتے قدرتی نظارے: اسرار میں ڈوبی جھیلیں، رنگ رنگ کے پہاڑ، بیش قیمت پتھروجواہرات، رسیلے تازہ پھل، دل موہ لیتی آبشاریں، گنگناتے چشمے، جھھومتے جھرنے ہیں، جبکہ دوسری طرف پسماندگی، غربت، جہالت، بےروزگاری،احساس محرومی، ناکافی ترقیاتی سرمایہ کاری، قبیلوں و قومیتوں میں بٹے، نسلوں سے نوابوں اور سرداروں کی غلامی کرتے بلوچ عوام، اور اندرونی و بیرونی ریشہ دوانیوں کا شکار معصوم جوان۔ وسائل اور مسائل کے درمیان حائل گہری خلیج نے برسوں سے اس خطے کو شرپسندوں کی آماجگاہ بنا رکھا ہے۔
    بلاشبہ ماضی میں یہ صوبہ غیر مربوط منصوبہ بندی اور سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے بدحالی اور پسماندگی کا شکار رہا ہے۔ ماضی کی حکومتوں کے بلوچستان کیطرف معاندانہ رویے بھی بلوچ جوانوں میں بغاوت کی ایک بہت بڑی وجہ بنے ہیں حکومت اور عوام کا ٹکراؤ ہمیشہ غیر ضروری پیچیدگیوں کو جنم دیتا۔ نظریاتی سوچ کا چورن بیچتے قوم پرست سردار، غیر ملکی قوتوں کی پشت پناہی سے، چند نوجوانوں کو ورغلا کر اپنی ہی ریاست کیخلاف علم بغاوت بلند کئے ہوئے ہیں۔

    اس حقیقت کو فراموش کئے کہ غدار کی نہ تو کوئی عزت ہوتی نا وقار۔ بھٹکے ہوئے بلوچ نوجوان نواب، میر، سردار کے گرد گھومتی سیاست کی بھول بھلیوں میں بھٹک کر رہ گئے ہیں۔ تاریخی دوراہے پر کھڑا پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ترقی کی دہلیز پر ہے۔ خوشحال بلوچستان کا صدیوں پرانا خواب شرمندہ تعبیر ہونے کو ہے۔ لیکن یہ تعمیر و ترقی دشمنان وطن کو کیسے ہضم ہوسکتی؟ مشرقی بارڈر سے لیکر مغربی بارڈر تک، دشمن حسد و جلن کی آگ میں جل رہے اور ان کی پوری کوشش کہ اس آگ کی لپٹیں خاکم بدہن بلوچستان کو جلا کر راکھ کر دیں۔ لیکن انشاء اللہ العزیز وہ اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے کیونکہ دشمن کے راستے کی سیسہ پلائی ہوئی دیوار وہ غیور بلوچ سردار و جوان ہیں جن کا جینا مرنا پاکستان کیلئے ہے جو مر تو سکتے مگر مادر وطن سے غداری کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ رہی بات باقی صوبوں کے عوام کی تو وہ بخوبی اس حقیقت سے واقف ہیں کہ بلوچستان کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی ہے۔ غیرت مند بلوچ نہ تو کبھی پاکستان کا دشمن ہو سکتا نہ کبھی دشمن کا آلہ کار بن سکتا۔

    بقول اقبال
    افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
    ہرفرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ
    پاکستان زندہ باد

    @once_says

  • جدیدیت یا عریانی . تحریر : ہادی سرور

    جدیدیت یا عریانی . تحریر : ہادی سرور

    جیسے جیسے ہم ترقی کرتے جا رہے ہیں اور سائنس نئی نئی ایجادات کرتی جا رہی ہے ویسے ویسے ہم دینِ اسلام اور رسول اللہﷺ کی تعلیمات کو بھولتے جا رہے ہیں۔ ہمارے ایمان کمزور ہوتے جا رہے ہیں ۔آج کل کچھ لوگ موڈرنزم یعنی جدیدیت کا ٹھپہ لگوا کر کہتے ہیں ہماری سوچ تو ایڈوانس ہے ہم اکیسویں صدی کے لوگ ہیں جو چاہیں کریں ۔ان لوگوں کو میں بتا دینا چاہتی ہوں یہ جدیدیت نہیں ہے یہ بغیرتی ہے۔ جس میں آج کل کے مسلمان دینِ اسلام کو بھول کر یہودی و أنصاریٰ کے نقشے قدم پر چلنا شروع ہوگے ہیں۔
    جس میں پردہ والی خواتین, داڑھی والے مرد اور سنت نبویﷺ پر چلنے والے مسلمان مرد و خواتین کو پتھر کے زمانے کا کہا جاتا ہے ۔جبکہ اگر کوئی لڑکی یا مرد آدھے کپڑے پہن لے یا مرد خواتین اور خواتین مرد کے کپڑے پہن لیں تو اس کو فیشن ایبل کہا جاتا ہے اس کی واہ واہ کی جاتی ہے ۔ایک ناچنے والے کنجر مرد و خواتین کو مختلف ٹیلی ویژن پروگرامز میں بلا کر ان کی تعریفوں کے امبار لگاۓ جاتے ہیں۔ لیکن ایک حافظ قران ایک عالم کو کبھی مدعو کر کے حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی۔ ان کے خیال میں ٹیلی ویژن میں معذرت کے ساس بہو سسر ،بھابی دیور کے افیئرز تو دیکھاۓ جاتے ہیں لیکن یہ کبھی نہیں دیکھایا جاتا کہ ہمارا دین اسلام گھریلو نظام پر کیا تعلیمات دیتا ہے ۔ آج کل کی کچھ نام نہاد عورتوں کو آزادی چاہیے آزادی کس سے چاہیے مذہب سے چاہیے یا بھائی شوہر باپ خاوند سے! عورت کو اسلام سے بڑھ کر عزت اور آزادی اور کون دے گا جس اسلام سے پہلے جب بیٹی پیدا ہوا کرتی تھی تو عورت کو زندہ دفن کر دیا جاتا اسی اسلام نے عورت کو عزت دی زندگی بخشی اور عورت کو اللّٰہ کی رحمت کہا۔

    اب بات کی جاۓ عورت کے حقوق کی تو عورت اور مرد گاڑی کے دو پہیے ہوتے ہیں ۔ایک عورت کا حق ہے اس کا شوہر اس کا مکمل خیال رکھے اس بنیادی ضروریات اوراسکی خوشی اور پریشانی میں اس کا ساتھ دے۔ اگر ایک مرد اپنی بیوی کے ساتھ اس کا ہاتھ بٹاتا ہے تو اس میں شرم کی کوئی بات نہیں رسول اللّٰہ ﷺ بھی اپنی ازواج مطہرات ؓ کے ساتھ گھر کے کام کاج کروایا کرتے تھے۔ یہ بیغیرتی نہیں تو اور کیا جب میرا جسم میری مرضی کے نعرے لگتے ہیں ان کو کوئی چیلنج کرنے والا نہیں ہوتا۔ سرِعام خواتین کچھ طلاق یافتہ عورتین خاندانی نظام کی دھجیاں اڑاتی پھرتی ہیں ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا جو جسم جو جان ہمارے پاس اللّٰہ تعالی کی امانت ہے ہم ایک ایک سانس تک اللّٰہ تعالی کے مہتاج ہیں اس پر ہماری مرضی کیسے ہو سکتی ہے ۔قران و حدیث میں زندگی گزارنے کے تمام اصول و ضوابط اور مکمل رہنمائی موجود ہے لیکن افسوس ہمارے قران تو الماریوں میں پڑے پڑے ان پر دھول اور مٹی چڑھ چکی ہے ہم کو یاد نہیں کہ آخری مرتبہ ہم نے قران پاک کو کب ترجمہ کے ساتھ پڑھا تھا۔

    آج کل الیکٹرانک میڈیا پر صرف فحاشی دیکھائی جاتی نوجوان نسل کے زہنوں کو گندہ اور زنگ آلود کیا جارہا ہے ۔ایسے ڈرامے بناۓ جا رہے ہیں جو ایک عزت دار بندہ خاندان کے ساتھ بیٹھ کر نہیں دیکھ سکتا ۔ اب تو اتنی بیغیرتی بڑھ گئی کے دل خون کے آنسو روتا ہے کہ ہم پستی کی کس انتہا کو پہنچ گے ہیں کہ یورپ کی طرح اب یہاں بھی مرد کی مرد کے ساتھ شادی کی باتیں ہونے لگی ۔مطلب کہاں گیا ہمارا اسلامی جمہوریہ پاکستان کیا ان کو کوئی روکنے والا نہیں ! کیا ان پر کوئی کاروائی نہیں کر سکتا ! کیا کوئی اسلامی قانون چلے گا ہمارے ملک میں !

    آج کل بہت سے ممالک اَن گنت ڈالر صرف اس پر خرچ رہے ہیں کہ ایک مسلمان لڑکی اپنا پردہ اتار دے نقاب نا پہنے آج کل مختلف کیمپئن کے نام پر پردہ کے خلاف پروپیگینڈہ کیا جاتا ہے میں یہاں اپنی بہنوں کو بتا دینا چاہتی ہوں آپ کی عزت نقاب اور پردہ میں ہے۔ جب دنیا کی سب سے عزت دار عورت جو جنت میں عورت کی سردار ہیں حضرت فاطمہ ؓ ان پر پردہ فرض تھا تو آپ اور میں کیا ان سے پاک دامن آگئی ہیں !! آج جب پردہ کی بات کی جاۓ تو جواز یہ پیش کیا جاتا ہے ہمارا زہن صاف ہے کیا آپ کا زہن حضرت فاطمہ ؓ سے صاف ہے ! کیا آپ ان سے بھی پاک ہیں ! اگر نہیں تو جب انہوں نے ساری زندگی پردے میں گزاری تو آپ اور میں کیوں نہیں !
    پرسوں ایک محترمہ نے کہا عید الضحی پر جانور قربان کرنے والے خواتین و حضرات کے علاوہ سب کو عید مبارک ۔۔میں اس محترمہ کو بتاتی چلوں آپ رکھیں اپنی مبارکباد اپنے پاس ہمیں تو قران سے یہ درس ملتا آپ کی عید الضحی اس وقت ہوگی جب آپ جانور قربان کریں گے ۔تو آپ نام نہاد کون ہوتی ہیں مسلمانوں اور عید الضحی پر تنقید اور طنز کرنے والی !
    جب کے ایف سی اور میکڈونلڈ روزانہ ملین کے حساب سے مرغیاں زبح کرتے ہیں اور آپ شوق سے کھاتی ہیں تب آپ جانوروں کے حقوق کےلیے کیوں نہیں بولتی ہیں ! جب سپین میں ایک تہوار میں لاکھوں بیلوں کو چھریوں سے کاٹ دیا جاتا ہے تب آپ کی جانوروں سے ہمدردی کہاں جاتی ہے !

    ایک اندازے کے مطابق برازیل نے صرف سال 2021 ایک اعشاریہ آٹھ ملین میٹرک ٹن جانور زبح کیے اسی طرح امریکہ اور انڈیا نے بھی ایک اعشاریہ چار ملین میٹرک ٹن جانور زبح کیے تب آپ کیوں نہیں بولی ! سب سے بڑھ کر جب فلسطین اور کشمیر میں انسانوں کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا جاتا ہے ۔ان کو جانوروں سے بھی درد ناک طریقے سے شہید کیا جاتا ہے آپ تب کیوں نہیں بولتی ہیں؟
    یہ جانوروں سے ہمدری آپ کو صرف عید الضحی پر یاد آتی ہے جب ان غریبوں اور مستحق افراد میں گوشت تقسم کیا جاتا ہے جو سارا سال گوشت کھانے کےلیے صرف عید الضحی کا انتظار کرتے ہیں ! میں تمام مسلمان خواتین بہن بھائیوں سے التجاء کروں گی قربانی کی ہڈیا ضائع نا کریں بلکہ اس جیسے جدت پسند بیغرتوں کو ڈالیں ۔

    آخرمیں میری جسم میری مرضی اور تمام ان جدت پسند اور اسلام کو بھول کر یورپ اور یہود و نصاریٰ کی پیروی کرنے والے مرد و خواتین کو بتا دوں کامیابی جدیدت میں نہیں بلکہ چودہ سو سال پیچھے جا کر ہم سب کے پیارے رسول اللّٰہ ﷺ کی تعلیمات ان کی سنت اور قران مجید کی پیروی کرنے سے آۓ گی ۔ اللّٰہ پاک سب کو ہدایت دے.

    @iitx_hadii

  • ہمارا نظام تعلیم ہمارا دشمن تحریر:  سیدہ ام حبیبہ

    ہمارا نظام تعلیم ہمارا دشمن تحریر: سیدہ ام حبیبہ

    قارئین محترم تعلیم و تعلم کی اہمیت و افادیت سے کسی طور انکار ممکن نہیں.کسی بھی ملک کا نظام تعلیم اور تدریسی مواد یہ طے کرتا ہے کہ اس ملک کے باشندوں کو کیا پڑھنا ہے اور کیوں پڑھنا ہے.
    کیا پڑھنا ہے اسکو کریکولم کہتے ہیں اور کیوں پڑھنا ہے اس کی بنیاد کسی بھی ملک کی نظریاتی اساس اور جغرافیائی خدوخال دیکھ کر طے کی جا سکتی ہے.
    وطن عزیز کا کریکولم بھی ماہرین تعلیم کی جانب سے نظریاتی بنیادوں اور جغرافیائی اہمیت کے پیش نظر ڈیزائن کیا گیا.واضح طور پہ طے کیا جاتا ہے کس عمر کے افراد کو انکی ذہنی استعداد کے مطابق کیا پڑھایا جائے.
    مگر قربان جائیے اپنے تعلیمی نظام کے کہ کریکولم کے تحت تیار شدہ نصاب سالوں پرانا اور نئی نسل کے رحجانات سے. اس قدر غیر مسابقت رکھتا ہے کہ طلباء کی دلچسپی اور آمادگی تقریبا ناممکن ہو جاتی ہے.
    رہی سہی دشمنی ہمارے نظام امتحان نے نکال لی.
    اس امتحانی نظام نے تعلیم کو صرف نمبر حاصل کرنے کی حد تک ضروری رکھا.باقی رہے نام اللہ کا.
    کسی بھی کہانی کے نصاب میں ہونے کے مقاصد کو یکسر نظر انداز کر کے اس کہانی کے اہم حصوں اور سوالات کا رٹا لگوایا جاتا ہے.تاکہ نمبر اچھے آئیں.
    اس میں قصور بلاشبہ میرٹ سسٹم کا ہے کہ جتنے زیادہ نمبر اتنے ذیادہ اچھی نوکری کے چانس.
    اس دوڑ میں ایسی نسل پروان چڑھی ہے جسکو تعلیم و تربیت کی بجائے رٹا و نوکری کی خوراک سے پالا گیا ہے.تدریسی مقاصد کے ساتھ ہی اخلاقی تربیت تو گھاس چر ہی رہی ہے ساتھ ایک ناقابل تلافی نقصان یہ ہو رہا ہے کہ سب کے سب نوکریوں کے منتظر بیٹھے ہیں.
    نوکریاں بھی سرکاری.
    اب ایک ڈی اے ای ڈپلومہ ہولڈر
    دبئی کسی کمپنی میں گیٹ کیپر ہے تو اس میں قصور کس کا ہے؟
    اگر کوئی ماسٹرز ڈگری لے کر مستری ہے تو کس کا قصور ہے؟
    سراسر ہمارا تعلیمی نظام جس میں ہنر مند بنانے کی طرف کوئی خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی ووکیشنل سنٹرز بنائے گئے لیکن انکا پریشان کن حال آئندہ کسی تحریر میں بیان کروں گی.
    قارئین اکرام کیا ہمیں شعبہ تعلیم میں ہماری نسلوں کے ساتھ ہمارے ساتھ کی گئی دشمنی کا حساب نہیں لینا چاہیے ہمیں تعلیمی انقلاب کے لیے کمر بستہ نہیں ہونا چاہیے.
    ہمیں اسوقت ایسے تعلیمی نظام کی ضرورت ہے جس میں طلباء کے رحجانات و صلاحیتوں کے مطابق تدریس کے ساتھ انکو ہنر سکھایا جائے.وہ حصول تعلیم کے دوران ہی حصول رزق کے قابل ہو جائیں.
    سوٹ بوٹ پہنا کر روبوٹس بنانے کی بجائے جھاڑو پوچا کھانا بنانا سلائی دھلائی جیسے سب بنیادی امور سکھائے جائیں.
    اور جتنی سائنس کی تعلیم دی جائے اسکے پریکٹیکل کو لازمی بنایا جائے نہ کہ کاپیاں بنوا کر نمبر لگوا دیے جائیں.
    ہمارا کریکولم اور نصاب غلط نہیں ہمارا امتحانی اور تدریسی نظام نادرست ہے.

    امید ہے اس تحریر سے تحریک اٹھے گی
    ہمارا نام بھی انقلابیوں میں آئے گا

    @hsbuddy18

  • بیٹی  ایک خوبصورت احساس تحریر: صائمہ مسعود

    بیٹی ایک خوبصورت احساس تحریر: صائمہ مسعود

    جب کوئ عورت ماں بننے والی ہوتی تو انے والے نئے مہمان کے لئے تجسّس میں ہوتی کہ خدا کس نعمت سے نوازیں گےاور دل ہی دل میں خداسے دعا کرتے کہ جو بھی ہو بس مکمل صحت مند ہواور ساتھ خیریت کے ہو
    خاص کر جب وہ پہلی بار ماں بنتی۔اس پر سب کی نظر ہوتی اسکے ارام اور خوراک کا خاص خیال رکھا جاتا
    اور جوں جوں وقت قریب اتا جاتا وہ تجسس بڑھتا چلا جاتا اور بالآخر وہ دن اتا جب ایک نومولود دنیا میں وارد ہوتا اور عورت ایک تکلیف دہ عمل سے گزر کر ماں کے عظیم رتبے پر فائز ہوتی ۔بہت سے لوگوں کی اولاد کے لئے الگ الگ خواہش پوتی
    کہ بیٹا ہو ۔بیٹی ہو
    اور زیادہ تر لوگ بیٹے کی خواہش رکھتے
    لیکن بیٹی کی پیدائش پر بھی لوگ اتنے ہی خوش ہوتے
    اور اسکو خدا کی رحمت سمجھتے اور خوشی خوشی اسکا استقبال کرتے۔بیٹی اپنے وجود سے سب کو پیاری پوتی
    اور اج کل کے دور میں بیٹی بھی بیٹے کے جیسی اہم ہوتی ہے ۔بیٹی سے ماں لے ساتھ ساتھ باپ کو بھی پیاری ہوتی ہے اور دونوں کی نگاہ کا مرکز بن جاتی
    بیٹی اپنی خوبصورت باتوں سے سب کا دل موہ لیتی۔ماں بھی بیٹی کے لیے رنگ برنگے کپڑے بناتی اسکو سنوارتی
    اسلام سے قبل جب دنیا جہالت کے اندھیروں میں مست و غرق تھی اور عورت کو جانوروں کی سی حیثیت دی جاتی تھی
    کوئ بھی حق نہیں دیا جاتا تھا ہر طرح کا ظلم ڈھایا جاتا تھا
    بیٹیوں کو زندہ دفنایا جاتا تھا
    اور جب اسلام کا سورج دنیا پر ابھرا تو گویا انسانیت کی فلاح کا راستہ کھل گیا
    اور عورت کے حقوق کے حوالے سے زور دیا گیا اور انہیں برابری کا درجہ دیا
    بیٹی کی پیدائش کو رحمت کہا گیا اور انکی سچھی پرورش پر زور دیا گیا
    بیٹی ایک خوبصورت احساس کانام
    بیٹیاں جوں جوں بڑی ہوتی جاتی گھر کے امور میں ماں کا ہاتھ بٹاتی اور باپ کے لئے بھی نرم گوشہ رکھتیں
    اور پھر جب بیٹی کی تعلیم وتربیت کا وقت اتا تو وہ ماں باپ کو مایوس نہیں کرتیں اور معاشرے میں اعلیٰ مقام حاصل کرتیں۔شعبہ ہائے زندگی میں مرد کے شانہ بشانہ ہوتیں
    بیٹی کے وجود کا احساس تب زیادہ ہوتا جب اپ اسکی شادی کا سوچتے اور انے والے اچھے نصیب کی دعا کرتے اور انکو ہر طرح سے آسودہ رکھنے کی کوشش کرتے
    بیٹی کی پرورش ایک اہم جز ہے کسی بھی معاشرے اور گھرانے میں
    اور اج کل کے دور میں جسطرح سے نفسا نفسی ہے تو وہ بیٹی ہی ہوتی جو اپنے والدین کا سہارا بنتی اور انکو سنبھالتی سسرال سے اکر بھی اپنے ماں باپ کی دکھ درد کو بانٹتی
    بھت سی بیٹیاں گھروں سے باہر نکل کر اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کی کفالت کا فرض انجام دیتیں۔اور معاشرتی مسائل کو حل کرنےمیں بھی مدد گار ثابت ہوتیں
    بیٹی کی قدر کریں اور اسکی اچھی تعلیم وتربیت کے ساتھ ساتھ اسکی خوراک پر بھی خصوصی توجہ دیں اور جدید دور کی اہمیت سے روشناس کروائیں

    @simsimsim1930

  • ایک عام آدمی کا پیغام اپنے حکمرانوں کے نام . تحریر : عام آدمی

    ایک عام آدمی کا پیغام اپنے حکمرانوں کے نام . تحریر : عام آدمی

    عام آدمی پریشان حال، گرمیوں کے سخت دن، گھر کے حالات، بجلی کی بندش، بچوں کی پڑھائی،بیٹیوں کی شادی، یہ بچوں کو نوکری نا ملنا، کہیں طرح کے مسائل میں گھرا ہوا، شیر کو بھی دیکھ چکا، تیر سے بھی زخم کھائے، مہاجروں نے جو امیدیں توڑی، نیا پاکستان کا خواب لیے چلا، لیکن کیا پایا؟؟

    وہی مسائل وہی پریشانیاں، وہی نظام، وہی عدالتوں کے دھکے، اب تو روز مرہ کی اشیاء سے بھی گیا، جمہوریت کا حسن دیکھ رہا ہے، مارشل لاء بھی آزماچکا، کہیں قومیں کہا سے کہا چلی گئی، اور ہم جہاں تھے وہاں سے بھی کہیں پیچھے، تنگ آ کر کوشش کرتا ملک چھوڑ کے کسی دوسرے ملک چلا جاؤں، پردیس چلا جاؤں، وہاں جا کے کماؤ کے گھر کا خرچ چل سکے، کیوں اُسے یہ سوچنا پڑتا؟ یہ سوال کا جواب ہم سب جانتے ہیں، ایسا نظام نہیں ہے کہ خوش خالی ہو، وہی بندے جو پہلے پچھلی حکومت میں تھے اب نئی حکومت میں آ جاتے، ہر ادارہ اپنے کام میں ناکام نظر آ رہا، سوائے چند ایک کے، کیا ہم کم تر انسان ہیں؟ یا ہم میں عقل کم ہے؟ یا یہ ملک صرف اشرافیہ کے لیے ہی ہے، لیکن کب تک؟

    حکومت جب اپوزیشن میں ہوتی ہے تو اُسے عام آدمی کے مسائل مہنگائی پریشانی دکھ سب نظر آ رہا ہوتا ہے لیکن جب وہی حکومت میں آتے ہیں تو سب غائب ہو جاتا ہے، خود بھی وہی کر رہے ہوتے ہیں جو گزر جانے والی حکومت کر رہی تھی، گزشتہ حکومت کو قصور ور ٹھہرا رہے ہوتے ہیں، لیکن ایسا کب تک چلے گا؟
    پھر وہی کام حکومت کر رہی ہوتی ہے جس پے پچھلی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا تھا، کس پے یقین کرے؟ کون بدلے گا یہ نظام، کہیں مدینہ کی ریاست کی شنوائی، تو کہیں روشن پاکستان ، کہیں روٹی کپڑا مکان ،
    اِن میں سے کتنا ملا کتنا چھینا، یہ عام آدمی سے بہتر کوئی نہیں جانتا، تو پھر کیا کرے؟ ہر حکومتی نظام کو جو دیکھ چکا ہے، دن بھر دن حالت بہتر ہونے کے بجائے اُسے خراب نظر آ رہے ہیں، کس در پے جائے؟؟

    تقریباً ہرادارے میں بہتری کی گنجائش بہت زیادہ ہے، جب تک ادارے اپنا کام نہیں کرے گے ایمانداری کے ساتھ، نظام بہترنہیں ہوگا، کام لینا اداروں سے حکومت کا کام ہے، اور حکومت میں بیٹھے لوگ جب تک مخلص نہیں ہوں گے، کچھ بھی بدلے گا نہیں، ریلوے کا نظام، ماحولیات کا نظام، صفائی کا نظام، ٹرافک کا نظام، ارسال کا نظام، پانی کا محکمہ، بجلی, گیس کا محکمہ، سیکیورٹی، عدالتوں کا نظام، کاروبار کا نظام،تعلیم کا نظام، ہاؤسنگ سوسائٹی کا نظام، اس طرح سے ہر ادارہ کو اپڈیٹ کرنے کی ایمرجنسی ضرورت ہے،
    جب تک سوچ نہیں بدلے گی، سیاست کو حقیقی معنی میں خدمت نہیں سمجھا جائے گا، بلکے کاروبار سمجھا جّائے گا، اور افسر شاہی والا نظام نہیں بدلہ جائے گا، عام آدمی ہی پسے گا، سب سے کمزور طبقہ ہے، مہنگائی کا بوجھ ڈال کے ٹیکس وصول کر کے، اُسے دبا کے سب عیاشی کر تو رہے ہیں،؟ لیکن کب تک؟

    نہیں رہے گا یہ باغبان، جس کے مالی ہی پھولوں کے چور اور چہکتے پرندوں کے شکاری ہے، ایک دن تو اُن کی نسلیں بھی تباہ ہو گی، پر کہیں دیر نا ہو جائے عام آدمی کی پریشانی کہیں، ان کی نسلوں کو بھی تباہ نا کردے تو اس بات کو سمجھو اور سینسر ہو جاؤ خود کے ساتھ اپنی نسلوں کے ساتھ.

    @kazAli16