Baaghi TV

Author: باغی بلاگز

  • چین میں بھی موسلا دھار بارشیں، سیلاب سے 16 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

    چین میں بھی موسلا دھار بارشیں، سیلاب سے 16 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

    بیجنگ :چین کے شمال مغربی علاقوں میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے، جہاں انتہائی موسمی حالات کے باعث فیکٹریاں بند ہو گئی ہیں اور بجلی بھی منقطع ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق چین میں سیلاب درجہ حرارت میں اضافے اور موسلا دھار بارشوں کے دوران آتا ہے، متعدد شہروں میں سیلاب کی وجہ سے کروڑوں ڈالر مالیت کا نقصان رہورٹ ہوا ہے۔

    ریاستی نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے بتایا کہ رواں ہفتے صوبہ کنگھائی کے ایک پہاڑی علاقے میں سیلاب آیا، جس سے 6 دیہات کے 6 ہزار 200 سے زیادہ شہری متاثر ہوئے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیلاب کے باعث سڑکیں کیچڑ سے ڈھکی ہوئی ہیں، کئی جگہوں پر درخت اکھڑے گئے ہیں اور مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔سی سی ٹی وی نے بتایا کہ ’18 تاریخ کو دوپہر تک، 16 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، تاہم امدادی کام جاری ہے’۔

    سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کم از کم 18 افراد لاپتہ ہیں جبکہ 20 کو بچا لیا گیا ہے، ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ‘فرنٹ لائن ہیڈکوارٹرز’ قائم کیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ‘بچاؤ کا کام منظم طریقے سے جاری ہے’، بدھ کی رات اچانک ہونے والی شدید بارش نے صورت حال میں مزید شدت آگئی ہے۔

    سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں شدید موسم دیکھنے میں آرہا ہے اور درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ ہی اس میں مزید شدت کا امکان ہے۔

    جنوبی چین میں جون میں آنے والے شدید سیلاب نے نصف ملین سے زائد افراد کو بے گھر کر دیا تھا اور ایک اندازے کے مطابق 25 لاکھ ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔چینی حکام نے خبردار کیا کہ ملک کے شمالی علاقوں بشمول دارالحکومت بیجنگ اور ہمسایہ ممالک تیانجن اور ہیبی میں بھی شدید بارشوں کا امکان ہے۔

    سرکاری میڈیا کے مطابق صدر شی جن پنگ نے شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ میں حکام سے ‘سیلاب پر قابو پانے میں لوگوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے’ کی ہدایت کی ہے۔

    دریں اثنا چین کے جنوب مغربی علاقے میں لاکھوں لوگوں کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے کیونکہ شدید گرمی کی لہر کی وجہ سے بجلی کی سپلائی میں کمی واقع ہوئی ہے، جس کی وجہ سے فیکٹریوں میں کام میں تعطل آگیا ہے۔

  • سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کا ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف

    سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کا ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف

    اسلام آباد:سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ایس ای سی پی کا ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ترجمان ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ کے بیک اینڈ سے ڈیٹا کاپی کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، معاملہ تحقیقات کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھجوا دیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق کچھ کمپنیزکے ڈیٹا کو غیر قانونی طور پر کاپی کرکے ایک ویب سائٹ پر غیر قانونی طور پر شائع کیا گیا۔حکام کے مطابق ڈیٹا چوری ہونے کے واقعہ کے بعد حفاظتی اقدامات کر لئے گئے اور کمپنیز کے ناموں کی سرچ اور محدود معلومات عارضی طور پر بند کردی ہیں۔

    ترجمان کے مطابق ویب سائٹ تک غیرقانونی رسائی اور ڈیٹا چوری کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے اور کمپنیزکی معلومات اور سسٹم کی سیکیورٹی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

    دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں‌ کہ پاکستان پر ایک بھرپور سائبر حملہ ایس ای سی پی کی ویب سائٹ کا ڈیٹا ایسٹونین قزاق نے ڈارک ویب پر فروخت کے لئے پیش کردیا

     

     

    https://twitter.com/misterzedpk/status/1559181121878990852

     

    پاکستان کے تمام کاروباری اداروں کا سیکرٹ ڈیٹا چوری ہوکر ڈارک ویب پر فروخت کے لئے پیش کردیا گیا پاکستان کے تجارتی صنعتی اداروں کا سیکریٹ ڈیٹا ایس ای سی پی کی ویب سائٹ سے چوری ہوکر ڈارک ویب پر پہنچ گیا

    جکارتہ میں اسٹونین شہری ‘لاؤری لاہی’ (تالن اور جکارتہ میں رجسٹرڈ پتے) نے پاکستانی شہریوں کی حساس ذاتی معلومات کو ایک سرکاری ویب سائٹ (@SECPakistan) سے ہیک کیا ہے۔ ڈارک ویب پر اس ایڈریس پر مل رہا ہے


    ایس ای سی پی کے موجودہ چیرمین عامر خان کو سابق وزیر اعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے دوبارہ تعینات کروایا تھا عامر خان کے دور میں تین کمشنروں کی آسامیاں خالی رہی ہیں اور تمام مبشر سعید زیدی کو تعینات کیا جس کے پاس آئی ٹی سمیت جار محکمے ہیں اور اسے آئی ٹی کا کوئی تجربہ نہیں

    ایس ای سی پی کی وضاحت

    سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے وضاحت کی جاتی ہے کہ کمپنی رجسٹری میں موجود تمام معلومات ، عوام کو فیس کی ادائیگی پر ، قانون کی مطابق دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ ، کمپنیوں کے حوالے سے کچھ معلومات، بین الاقوامی معیارات کے مطابق، کمیشن کی ویب سائٹ پر فراہم کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کمپنیوں کی معلومات تک رسائی کے حوالے سے خبریں وضاحت کی متقاضی ہیں۔

    حال ہی میں ایس ای سی پی کی ویب سائٹ کے بیک اینڈ سے ڈیٹا کو کاپی کرنے (web scraping ) کا واقع رپورٹ ہوا جس کے نتیجے میں ویب سائٹ کے بیک اینڈ پر موجود کچھ کمپنیوں کے ڈیٹا کو غیر قانونی طور پر کاپی کیا گیا۔ اس کے بعد، کاپی کیا گیا ڈیٹا ایک ویب سائٹ پر غیر قانونی طور پر پبلش کر دیا گیا۔ یہاں یہ وضاحت کرنا ضروری ہے کہ، نجی ویب سائٹ پر غیر قانونی طور پر پبلش کیا گیا ڈیٹا، کمپنیز ایکٹ کے تحت ، فیس کی ادائیگی پر فارم اے اور فارم 29 کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

    تاہم، غیر قانونی طور پر ایس ای سی پی کی ویب سائٹ سے ڈیٹا کو کاپی کرنے کے واقع اور اس کی نوعیت کے پیش نظر، ایس ای سی پی نے فوری طور پر اقدامات لئے اور ویب سائٹ کے XML ٹیگ کو بند کر دیا گیا، جبکہ APIs کو مزید مستحکم بنانے کے لئے ضروری تبدیلیاں اور حفاظتی اقدامات لئے گئے۔ اس کے علاوہ ، ویب سائٹ کی مکمل ٹیسٹنگ کی گئی ۔ مزید، کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب کمپنیوں کے ناموں کی سرچ اور محدود معلومات کی فراہمی کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

    اس کے ساتھ ہی، ایس ای سی پی نے کمیشن کی ویب سائٹ تک غیر قانونی رسائی کرنے اور ڈیٹا کاپی کرنے میں ملوث افراد کے خلاف تمام قانونی اقدامات اٹھانے بھی شروع کر دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ، ایس ای سی پی نے اس واقع کے علم میں آتے ہی، انتہائی ترجیحی طور پر اس معاملے کا نوٹس کیا ہے اور کمپنیوں کی معلومات اور اپنے سسٹم کی سکیورٹی کے لئے بہترین اقدامات لئے جا رہے ہیں۔

    سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، جسے SECP کے نام سے جانا جاتا ہے، ایک ریگولیٹری ایجنسی ہے جو پاکستان میں کارپوریٹ سیکٹر اور اس کی سیکیورٹیز کو تیار اور ریگولیٹ کرتی ہے۔ ایجنسی کے پاس کمپنی کے ڈائریکٹرز اور پاکستان میں رجسٹرڈ تمام کمپنیوں کے مالیاتی معاملات کے بارے میں سرکاری اور نجی معلومات موجود ہیں۔ اس طرح کے ڈیٹا کے کچھ حصے حال ہی میں انٹرنیٹ پر سامنے آئے تھے۔

    ایس ای سی پی سے لیک ہونے والی معلومات میں کمپنیوں اور ان کے سی ای اوز کے بارے میں نجی تفصیلات شامل تھیں، جیسے کہ سی ای او کا پورا نام، سی این آئی سی نمبر، والد کا نام، فون نمبر، گھر کا پتہ اور بہت کچھ۔ تشویشناک بات یہ ہے کہ لیک ہونے والی معلومات ہر کسی کے لیے آسانی سے قابل رسائی تھی اور یہ اتنا ہی آسان تھا جتنا کہ کسی لنک کو آن لائن شیئر کرنا۔

    SECP نے اب وہ تمام نجی معلومات ہٹا دی ہیں جو لیک ہونے والے لنک پر عوامی طور پر دستیاب تھیں۔ لنک تک رسائی اب بھی آپ کو کمپنی کے ورڈپریس بیک اینڈ پر لے جاتی ہے، لیکن یہ اب کوئی نجی معلومات نہیں دکھاتا ہے۔

    ایس ای سی پی کے ترجمان نے بھی اس پیش رفت کی تصدیق کی۔پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے دیگر ممالک میں ڈیٹا لیک ہونے کے واقعات زیادہ سے زیادہ ہونے لگے ہیں۔ پاکستان کی وزارت خزانہ کا ڈیٹا بار بار لیک ہوتا رہا ہے، جس سے ریاست کے انتہائی حساس راز افشا ہوئے ہیں۔ یہ آخری بار مارچ میں اور اس سے پہلے نومبر 2021 میں ہوا تھا۔

    وزارت خزانہ میں اب تک کی سب سے بڑی ہیک نے ریاستی راز کھول دیئے۔صرف یہی نہیں بلکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بھی گزشتہ سال اگست میں اپنے ڈیٹا کی خلاف ورزی کی تھی۔ واضح طور پر، وسیع پیمانے پر مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ آگے بڑھتے ہوئے بہتر حفاظتی اقدامات دیکھیں گے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ بھارت کی جانب سےاینڈرائیڈ موبائل فون صارفین کا ڈیٹا چوری کرنے کے لیے ’ڈیشا‘ کے نام سے آف لائن میپس موبائل ایپ متعارف کروانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    حکومت نے پاکستان میں صارفین کو بھارتی موبائل فون ایپ کے استعمال سے اجتناب کرنے سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی ہے اورحفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ صرف گوگل پلے اسٹور سے ہی موبائل ایپ ڈاون لوڈ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    ایڈوائزری میں کسی بھی نامعلوم سرور کے استعمال یا لنک کو نہ کھولنے کی بھی ہدایت کی ہے۔علاوہ ازیں نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن سیکورٹی بورڈ(این ٹی آئی ایس بی) کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جو تمام وزارتوں و ڈویژنوں اور ماتحت و منسلک اداروں کو بھی بھجوائی گئی ہے۔

    اس میں کہا گیا کہ حال ہی میں مشاہدے میں آیا ہے کہ آف لائن روڈ نیوی گیشن کے لیے بھارتی اوریجن کی تھرڈ پارٹی اینڈرائیڈ نیوی گیشن ایپلیکیشن ڈیشا استعمال کی جارہی ہے۔

    ایڈوئزری میں کہا گیا کہ یہ موبائل ایپ گوگل پلے اسٹور پر موجود نہیں ہے اور یہ موبائل فون ایپ تھرڈ پارٹی سرور سے ڈاون لوڈ کی جاسکتی ہے، موبائل ایپ کے استعمال بارےصارفین کا فیڈ بیک کافی مثبت ہے لیکن مستقبل میں اس موبائل فون ایپ کے بڑے پیمانے پر استعمال کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا ہے۔

    ایڈوائزری میں کہا گیا کہ بھارتی اوریجن کی یہ موبائل فون ایپ ڈیشا صارفین سے پیشگی اجازت لیے بغیر ازخود ہوسٹ سسٹم، ڈیٹا اسٹور، ایس ایم ایس ریڈ تک رسائی حاصل کرلیتی ہے اس موبائل فون ایپ میں اضافی خاصیت یہ ہے کہ صارفین کی درست لوکیشن بھارتی گرڈ سسٹم میں ڈسپلے ہوجاتی ہے جسے زوم بھی کیا جاسکتا ہے۔

  • نجی کمپنی کی بہاءالدین زکریاایکسپریس چلانےسےمعذرت:ٹھیکہ منسوخ

    نجی کمپنی کی بہاءالدین زکریاایکسپریس چلانےسےمعذرت:ٹھیکہ منسوخ

    لاہور:نجی کمپنی نے بہاء الدین زکریا ایکسپریس چلانے سے معذرت کرلی، پاکستان ریلویز نے ٹھیکہ منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، ٹرین 22 اگست سے سرکاری سطح پر چلائی جائے گی۔

    پاکستان ریلویز اپنی کئی ٹرینیں نجی کمپنیوں کے تعاون سے چلارہی ہے، جن میں سرسید ایکسیرپس اور شالیمار ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینیں شامل ہیں۔

     

     

     

    بہاء الدین زکریا ایکسپریس(25 اپ/26ڈاؤن)ملتان اور کراچی کے درمیان چلتی ہے جس کا ٹھیکہ 4 ماہ سے نجی کمپنی کے پاس تھا،جس کیلئےاس نےپاکستان ریلویز کےپاس 5فیصد سیکیورٹی ڈپازٹ کرایا تھا۔

    پاکستان ریلویز نےنجی کمپنی کی درخواست پر ٹھیکہ منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق نجی کمپنی کی درخواست پربہاء الدین زکریا ایکسپریس کا ٹھیکہ ختم کرنےکی منظوری دیدی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان ریلویز بہاء الدین زکریا ایکسپریس کا انتظام نجی کمپنی سے واپس لے رہی ہے، جس کا اطلاق 22 اگست 2022ء سے ہوگا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ریلوے کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ جلد سے جلد بہاء الدین زکریا ایکسپریس کیلئے پیشگی بکنگ شروع کرے، جو 22 اگست سے چلائی جائے گی۔

    واضح رہے کہ نجی ٹرینوں میں نازیبا ڈانس کے واقعات رپورٹ ہونے پر ریلوے انتظامیہ نے تیز گام کے بعد سرسید ایکسپریس کے ٹھیکے دار کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔

  • ریٹائرمنٹ کےوقت گھرکی چھت سرکاری ملازمین کاحق ہے:کوششیں کریں گےیہ حق دے دیں:وزیراعلیٰ پنجاب

    ریٹائرمنٹ کےوقت گھرکی چھت سرکاری ملازمین کاحق ہے:کوششیں کریں گےیہ حق دے دیں:وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی ویلفیئر ترجیحات میں شامل ہے، ریٹائرمنٹ کے وقت اپنے گھر کی چھت سرکاری ملازمین کا حق ہے، پلاٹ اور گھر ملازم کی ضرورت بھی ہے اور حق بھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ یہ حق دے دیں ،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت اس حوالےسے بھرپورکوششیں جاری رکھے گی

     

    چودھری پرویزالٰہی کے زیر صدارت پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کا اجلاس منعقد ہوا، پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی مینجنگ ڈائریکٹر ناہید گل بلوچ نے تفصیلی بریفنگ دی۔

     

     

    وزیراعلیٰ نے پی جی ایس ایچ ایف ممبرز کو زیر التواء الاٹمنٹ کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیا اور کہا کہ گورٹمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ سکیم میں تعلیم اور صحت جیسی سہولتوں کی فراہمی کو بھی مدنظر رکھا جائے، ہاؤسنگ سکیم میں ملازمین پر ادائیگی کا بوجھ کم از کم رکھا جائے، ہاؤسنگ سوسائیٹز کو پوری طرح ڈویلپ کر کے ملازمین کو سہولت دی جائے۔

     

     

    پرویز الٰہی نے کہا کہ زیر التواء پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے بعد نئی ممبر شپ کی تجویز کا بھی جائزہ لیا جائے گا، جی ایم سکندر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری ہاؤسنگ اور دیگر بھی موجود تھے۔

  • امریکی کمانڈرسینٹ کام کاجی ایچ کیوکادورہ،آرمی چیف سےملاقات،سیکیورٹی صورتحال سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال

    امریکی کمانڈرسینٹ کام کاجی ایچ کیوکادورہ،آرمی چیف سےملاقات،سیکیورٹی صورتحال سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال

    راولپنڈی:امریکی کمانڈر سینٹ کام کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف سے ملاقات،اطلاعات کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک امریکا عسکری حکام کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جس میں پاک فوج کی انسداد دہشتگردی کی کوششوں اورعلاقائی امن واستحکام کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق مذاکرات میں پاکستان امریکا فوجی تربیتی تبادلہ پروگرام بھی زیر بحث آیا۔

    ترجمان کے مطابق سربراہ امریکی سنٹرل کمانڈ نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا جبکہ انسداد دہشتگردی کے تجربات اور علاقائی امن و استحکام کیلئے کاوشوں کا بھی اعتراف کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور سربراہ امریکی سنٹرل کمانڈ کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی جس میں علاقائی سلامتی صورتحال اور دفاعی وسیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان کے مطابق بعد ازاں معزز مہمان نے آرمی میوزیم کا بھی دورہ کیا اور مختلف تاریخی دیواروں میں گہری دلچسپی لی۔

  • ججز تقرری سے متعلق آئینی ترمیمی بل 2022 اتفاق رائے سے سنیٹ نےمنظورکرلیا

    ججز تقرری سے متعلق آئینی ترمیمی بل 2022 اتفاق رائے سے سنیٹ نےمنظورکرلیا

    اسلام آباد:سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے ججز تقرری کے طریقہ کار سے متعلق آئینی ترمیمی بل 2022 اتفاق رائے سے منظور کر لیا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے آئینی ترمیمی بل 2022 میں ججز کی تقرری سے متعلق جوڈیشل کمیشن اور انسیشن کمیٹی کا ڈھانچہ اور اختیارات واضح کردیے گئے۔

    آرٹیکل 175 اے میں مجوزہ ترمیم کے ذریعے جوڈیشل کمیشن کے ممبران کی تعداد 9 سے کم کرکے 7 کردی گئی ہے۔

    نئی مجوزہ آئینی ترمیم کے بعد جوڈیشل کمیشن اور انسیشن کمیٹی کو 90 روز کے اندر خالی آسامی پر جج کی تعیناتی کرنا ہوگی۔ اس سے قبل سپریم کورٹ نے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو عدالتی نظرثانی سے مشروط کرکے غیرمؤثر کردیا تھا۔

    جوڈیشل کمیشن میں ایک سابق جج کی نمائندگی ختم کرکے حاضر سروس جج کی تعداد بھی 4 سے کم کرکے 3 کردی گئی۔ انیسیشن کمیٹی 60 روز میں ہائیکورٹ کی خالی آسامی پر نام بھجوانے کی مجاز ہوگی۔

    سینیٹر فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ میں اگر ایک سیٹ خالی ہے تو انسیشن کمیٹی جوڈیشل کمیشن کو 2 نام بھیجے گی۔ اس انسیشن کمیٹی میں چیف جسٹس، دو سینئیر ججز، صوبائی ایڈوکیٹ جنرل اور سینئیر ممبر جو سپریم کورٹ کا وکیل ہوگا اس کو متعلقہ بار منتخب کرے گی۔

    چیئرمین کمیٹی سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں 3 سینئر ججز ہوں گے، اس کے ساتھ چیف جسٹس ہوں گے تو ججز کی تعداد 4 ہو جائے گی۔ ریٹائرڈ جج کی نمائندگی ختم کردی گئی ہے۔علی ظفر کا کہنا تھا کہ وزیر قانون، اٹارنی جنرل اور جو بار کا نمائندہ کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ پارلیمانی کمیٹی کی طاقت پارلیمان کو واپس دے دی گئی ہے۔

  • میئرلندن صادق خان ناکام ہوگئےہیں،کچھ بہتری کی امید نہیں:برطانوی چلا اٹھے

    میئرلندن صادق خان ناکام ہوگئےہیں،کچھ بہتری کی امید نہیں:برطانوی چلا اٹھے

    لندن:میئرلندن صادق خان ناکام ہوگئےہیں،کچھ بہتری کی امید نہیں:برطانوی چلا اٹھے،اطلاعات کے مطابق لندن کے میئر صادق خان کواس وقت سخت مشکلات کا سامنا ہے اوربرطانوی شہریوں خصوصا لندن کے رہائیشیوں کا کہنا ہے کہ صادق خان کچھ نہیں کرپارہےہیں اور نہ ہی ان سے کوئی امید کی جاسکتی ہے

    صادق خان کی ناکامی کے متعلق اب یہ الزامات لگنے شروع ہوگئے ہیں کہ صرف چار دنوں میں چھ قتل اورایک سال ابھی مکمل نہیں ہوئے 59 افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں‌

    سابق کنزرویٹو رہنما سر آئن ڈنکن اسمتھ نے کہا: ‘لندن اس وقت غدر میں ڈوبا ہوا ہے اوراس کی تباہی کے ذمہ دار صادق خان ہیں کہ جن کو پرواہ تک نہیں‌ ہے

    ان کا کہنا تھا کہ لندن کی سڑکوں پر جنگ کا سامان ہوتا ہے لیکن صادق خان کی ترجیحات کہیں اور ہوتی ہیں۔صادق خان کو اپنے معاملات سے فارغ ہونے کا وقت نہیں ہوتا

    سابق پولیسنگ ایبٹ کٹ مالٹ ہاؤس نےصادق خان پر الزام عائد کیا کہ وہ بورس جانسن کی طرف سے لائے جانے والے کے لیے تو بڑے سرگرم تھے مگراب کہاں گُم ہوگئے ہیں کہ لندن میں قتل وغارت جاری ہے لیکن ان کو پرواہ تک نہیں

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صادق خان یہ تسلیم بھی کرتے ہیں کہ اس قتل وغارت گری کے پیچھے کچھ گروہ ہیں مگروہ ان کے خلاف اقدامات کیوں نہیں کرتے کیا ان کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ بورس جانسن کی طرح صادق خان بھی اب معاملات کو چلانے کے اہل نہیں رہے

  • بلوچستان، پنجاب میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری

    بلوچستان، پنجاب میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری

    راولپنڈی:بلوچستان اورپنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیلاب سے متاثرہ صوبے بلوچستان اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ پاک فوج کے دستے ڈی جی خان، راجن پور، نصیر آباد اور لسبیلہ میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق متاثرہ آبادی اور ان کے سامان کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ فوج کی میڈیکل ٹیمیں متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کر رہی ہیں۔

    دوسری طرف بلوچستان میں گزشتہ کئی روز سے جاری طوفانی بارشوں اور جان لیوا سیلاب کے باعث مختلف حادثات کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 205 تک جاپہنچی ہے۔ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی تمام تر کوششوں کے باوجود کوئٹہ اور ملک کے دیگر علاقوں کے درمیان ریلوے ٹریک اور سڑکیں متاثر ہونے کے باعث بلوچستان کا زمینی رابطہ منقطع ہے۔صوبائی حکومت نے وفاق سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بلوچستان کے علاقوں میں امدادی سامان، انفرااسٹرکچر کی بحالی اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے 60 ارب روپے کا خصوصی پیکج فراہم کرے۔

    حکام نے صوبے بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 205 بتائی ہے جبکہ منگل کی شام ضلع پشین کے علاقے سرانان کے قریب ریلا پانچ افراد کو بہا لے گیا تھا جن میں سے 5 سالہ بچی کی لاش سرانان کے علاقے سید حمید ریور سے برآمد ہوئی۔

    صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بدھ کی رات تک بلوچستان میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد سے متعلق اعداد و شمار جاری نہیں کیے تھے۔

    بلوچستان کو دوسرے صوبوں سے ملانے والا ریلوے ٹریک گزشتہ کئی روز سے سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے جس کی وجہ سے مسافر ٹرینیں اور مال گاڑی سروس معطل ہے جبکہ ریلوے حکام سمجھتے ہیں کہ ٹریک کی بحالی میں ابھی مزید چند روز لگیں گے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 روز سے کوئٹہ سے کراچی، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لیے کوئی ٹرین روانہ نہیں ہوسکی۔

    علاوہ ازیں چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی صدارت میں حالیہ بارشوں کے بعد ہونے والی صورتحال کے متعلق اہم اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام ڈویژنل کمشنر، ڈپٹی کمشنرز، متعلقہ سیکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل صوبائی ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی شریک ہوئے۔ اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنر نے صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 220 ملی میٹر سے زائد بارش ہوئی ہے، انہونے بتایا کے عمرکوٹ، ملیر، جامشورو، دادو، ٹنڈو محمد خان، حیدرآباد، مٹیاری، بدین، ٹھٹہ اور سجاول میں بارش سے انفراسٹرکچر اور عوام کا جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے متاثرہ اضلاع کے ہر ڈپٹی کمشنر کو رلیف کے کاموں کے لئے فوری طور پر فوری طور پر 30-30 لاکھ روپے جاری کرنے کا فیصلا کیا۔ انہونے سیکریٹری خزانہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کے تمام اضلاع کو فنڈز آج ہی جاری کئے جائیں تا کے رلیف کیمپ، بارش کے پانے کے نکاس کو یقینی بنایا جا سکے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے مزید کہا کے بارش سے متاثرہ افراد کو راشن، ٹینٹ دیگر ضروریات کو پورا کیا جائے۔ جہاں زیادہ صورتحال خراب ہو وہاں بارش متاثرہ افراد کو اسکولوں میں رکھا جائے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے ٹینٹ، راشن بیگ فراہم کی جائیں گی۔ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے میزد کہا کے صوبے میں غیر معمولی بارش سے انفراسٹرکچر اور زراعت کو بہت نقصان ہوا ہے تمام کمشنر انفراسٹرکچر، عوام کے جانی و مالی نقصان اور زراعت کے نقصان کا تخمینہ لگا کر رپورٹ پیش کریں۔ چیف سیکریٹری سندھ نے محکمہ صحت کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کے بارش متاثرہ علاقوں میں گیسٹرو اور دیگر بیماریوں کے ادویات کو یقینی بنایا جائے۔

  • سپریم کورٹ نے مخدوم خسرو بختیار کی نااہلی کیلے دائر چیمبر اپیل کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا

    سپریم کورٹ نے مخدوم خسرو بختیار کی نااہلی کیلے دائر چیمبر اپیل کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا

    اسلام ا ٓباد: سپریم کورٹ نے مخدوم خسرو بختیار کی نااہلی کیلے دائر چیمبر اپیل کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے ،اطلاعات کے مطابق اس سلسلے میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس منصور علی شاہ نے ان چیمبر اپیل کا حکم نامہ تحریر کیا

    اس حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ نے فیصلہ تحریر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ رجسڑار کے پاس درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے فیصلہ کرنے کاکوئی اختیار نہیں ، سپریم کورٹ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ صرف عدالتی اختیارات کے تحت ہی ہوسکتا ہے

    مخدوم خسروبختیار کی نااہلی کے حوالے سے سپریم کورٹ کی طرف سے تفصیلی فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ موجودہ کیس میں رجسڑار نے63 اے(5 ) کے تحت دائیر درخواست کو نا قابل سماعت قرار دیا

    سپریم کورٹ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ قواعد کے مطابق رجسڑار صرف غیر سنجیدہ درخواست کو ہی ناقابل سماعت قرار دے سکتا ہے،یہ بھی کہا گیا ہے کہ بادی النظر میں غیر آئینی ،غیر قانونی درخواست کے ناقابل سماعت ہونے کا فیصلہ بھی عدالت ہی کر ے گی

    سپریم کورٹ کے سینئر جج منصورعلی شاہ نے فیصلہ لکھتےہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے رجسڑار آفس اعتراضات کے خلاف اپیل منظور کرلی، سپریم کورٹ نے درخواست کو گرمیوں کی چھٹیوں کے فوری بعد سماعت کیلئے مقرر کرنے کا بھی حکم دے دیا

  • بھارت نے پاکستانی چینل سمیت 8 یوٹیوب چینلز بلاک کروادیئے

    بھارت نے پاکستانی چینل سمیت 8 یوٹیوب چینلز بلاک کروادیئے

    لاہور:بھارت نے پاکستانی چینل سمیت 8 یوٹیوب چینلز بلاک کروادیئے،اطلاعات کے مطابق بھارت نے ‘انڈیا مخالف مواد’ نشر کرنے پر ملک میں ایک پاکستانی یوٹیوب چینل سمیت 8 چینلز تک رسائی بلاک کروا دی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال دسمبر سے اب تک بھارتی حکومت 102 یوٹیوب چینلز کی رسائی بھارت میں بلاک کرواچکی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلاک ہونے والے یوٹیوب چینلز کے سبسکرائبرز کی تعداد 86 لاکھ سے زائد تھی اور ان پر موجود مواد پر 114 کروڑ ویوز بھی موجود تھے۔بھارت کی وزارت اطلاعات کے مطابق یہ یوٹیوب چینلز ملک میں ‘جھوٹے دعوؤں کے ذریعے مذہبی برادریوں کے درمیان نفرت پھیلارہے تھے’۔

    وزارت اطلاعات کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ یہ چینلز ‘فیک نیوز’ پھیلارہے تھے کہ بھارتی حکومت ملک میں مذہبی مقامات گرارہی ہے اور مذہبی تہوارات پر پابندیاں لگارہی ہے۔بھارت میں بلاک ہونیوالے پاکستانی یوٹیوب چینل کا نام ‘نیوز کی دنیا’ ہے جس کے سبسکرائبرز کی تعداد تقریباً ایک لاکھ ہے۔

    خیال رہے بھارتی حکومت نے رواں سال اپریل میں بھی 22 یوٹیوب چینلز بلاک کروائے تھے، جن میں سے 4 پاکستانی چینلز شامل تھے۔

    واضح رہے کہ انٹرنیشنل میڈیا بھی بھارت میں مذہبی آزادی کیخلاف اقدامات کی بھرپور کوریج کرتا ہے، ہندو انتہاء پسندی سے سب سے زیادہ مسلمان اور عیسائی متاثر ہورہے ہیں۔