Baaghi TV

Author: باغی بلاگز

  • دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے گئے

    دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے گئے

    این اے 221تھرپارکر میں دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے گئے، صوفی یحییٰ قادری

    ہمارے امیدوار کے انتقال کرجانے اور ان کے پیپلزپارٹی *کے حق میں دستبردار ہونے کی جھوٹی خبریں چلواکر ٹی ایل پی کے ووٹرز کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ۔

    تما تر ہتھکنڈوں کے باوجود عوام اہلسنت حافظ سعد رضوی کی قیادت میں متحد ہیں ،عام انتخابات میں ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھریں گے۔
    صوفی یحییٰ قادری
    کراچی (پ ر)تحریک لبیک پاکستان سندھ کے ناظم اعلیٰ صوفی یحییٰ قادری نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 221تھرپارکر میں دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے گئے۔ٹی ایل پی کے پولنگ ایجنٹوں کو پولنگ اسٹیشنز سے باہر نکال کر من مانی کی گئی جبکہ ہمارے امیدوار کے انتقال کرجانے اور ان کے پیپلزپارٹی کے حق میں دستبردار ہونے کی جھوٹی خبریں چلواکر ٹی ایل پی کے ووٹرز کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی
    ۔انہوںنے کہا کہ دھاندلی کے عمل میں پی ٹی آئی بھی پیچھے نہیں رہی اور ان کی جانب سے ایک پولنگ اسٹیشن کو آگ لگائی گئی اور کارکنوں کو ہراساں کیا گیا لیکن ان تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود عوام اہلسنت حافظ سعد رضوی کی قیادت میں متحد ہیں اور آئندہ عام انتخابات میں ٹی ایل پی ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی۔

    گزشتہ روز جاری اپنے بیان میں صوفی یحییٰ قادری نے کہا کہ سندھ میں ہونے والے ضمنی الیکشن ایک مذاق کے مترادف تھے۔پیپلزپارٹی نے اپنی صوبائی حکومت کے بل بوتے پر تمام ناجائز ہتھکنڈے استعمال کیۓ
    ان تمام باتوں کے باوجووعوام اہلسنت جوق در جوق ٹی ایل پی کو ووٹ دینے کے لیے پولنگ اسٹیشنز تک آئے اور تھرپارکرکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی مذہبی سیاسی جماعت کو بڑی تعداد میں ووٹ کاسٹ کیا گیا لیکن ملک کے دیگر حصوں کی طرح یہاں بھی ہمارے ووٹوں پر ڈاکہ ڈالا گیا اور تا حال ہمیں مکمل نتائج سے بے خبر رکھا گیا

    صوفی یحییٰ قادری نے کہا کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے ٹی ایل پی کی عوامی مقبولیت کو کم نہیں کیا جاسکتا ہے۔کراچی سے خیبر تک عوام اہلسنت حافظ سعد رضوی کی قیادت میں متحد ہیں اور امیر المجاہدین علامہ خادم حسین رضوی کے مشن کی تکمیل کے لیے اپنا سب کچھ لٹانے کے لیے تیار ہیں۔انہوںنے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں ٹی ایل پی بڑے بڑے برج گرادے گی اور ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے امیدوار گل حسن صاحب اور تمام کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے طاغوتی قوتوں کا استقامت اور بہادری سے مقابلہ کیا۔

    صوفی یحییٰ قادری نے چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ سندھ کے ضمنی الیکشن میں ہونے والی باقاعدگیوں کا نوٹس لیں۔

  • مولانا اورنگزیب فاروقی کے خلاف مقدمہ درج

    مولانا اورنگزیب فاروقی کے خلاف مقدمہ درج

    کراچی : بغیر بتائے شہر کیوں چھوڑا مولانا اورنگزیب فاروقی کے خلاف مقدمہ درج

    اورنگزیب فاروقی کے شاہ لطیف تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا، مولانا کے خلاف انسداد دہشتگردی کی دفعہ شامل کی گئی ہے.

    مقدمہ سرکار مدعیت میں درج کیا گیا، مولانا فورتھ شیڈیول میں شامل ہیں اور علاقہ پولیس کو انفارم کیے بغیر شہر نہیں چھوڑ سکتے.

  • ضمنی انتخابات پررپورٹ جاری

    ضمنی انتخابات پررپورٹ جاری

    ‏فری اینڈفیئرالیکشن نیٹ ورک کی8حلقوں میں ضمنی انتخابات پررپورٹ جاری

    ‏فافن کی شفاف انتخابات کی راہ میں حائل سرکاری افسران کوجرمانےاورسخت سزائیں دینےکی تجویز

    ‏این اے75ضمنی الیکشن میں ووٹوں کی گنتی کےدوران بےضابطگیاں دیکھنےمیں آئیں، ‏بےضابطگیوں کےباعث الیکشن کمیشن کواین اے 75ضمنی الیکشن کانتیجہ روکناپڑا، ‏این اے75میں پولنگ اسٹیشنزکےباہرالیکشن کمیشن کوانتظامی امورمیں بہتری کی ضرورت ہے، ‏تاخیرسےنتائج موصول ہونےوالےحلقوں میں الیکشن کمیشن دوبارہ انتخابات کراسکتا ہے،فافن رپورٹ

    ‏کوروناایس اوپیزکی خلاف ورزی،غیرقانونی الیکشن مہم عمومی خلاف ورزیاں سامنے آئیں، قومی اسمبلی کی3اورصوبائی اسمبلی کی5نشستوں پرضمنی انتخابات کرائےگئے،فافن رپورٹ

  • رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ آپریشن

    رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ آپریشن

    کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی آپریشن کی گلستان جوہر میں اہم کاروائی
    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کا دہشت گرد واحد حسین عرف گڈو عرف سوداگر گرفتار، ملزم واحد حسین کے قبضے سے دستی بم برامد ،

    گرفتار ملزم واحد حسین ایم کیو ایم لندن کے سرغنہ سلیم عرف سلیم بلوچ عرف سلیم بیلجئیم کا قریبی ساتھی ہے، ملزم واحد لندن میں مقیم سلیم بیلجئیم کے کہنے پر پارٹی کے دہشت گردوںکواسلحہ اور گولیاں خرید کر دیتا تھا. ملزم سلیم بیلجئیم کے ساتھ ملکر دہشت گردی کی تخریب کاریوں میں ملوث رہا.

    گرفتار ملزم واحد حسین نے سلیم بیلجئیم کے ساتھ حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقوم کی ترسیل کا غیر قانونی دھندہ بھی کرتا رہا، ملزم نے انکشاف کیا کہ پارٹی کے لئیے جلاو گھیروا ، بدنظمی دیگر کاروائیوں میں ملوث رہا.

  • حلیم عادل شیخ پر سینٹرل جیل میں حملہ

    حلیم عادل شیخ پر سینٹرل جیل میں حملہ

    کراچی:
    اپویشن لیڈر حلیم عادل شیخ پر سینٹرل جیل میں حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں. حملے میں اپویشن لیڈر زخمی ہوئے لہذا انہیں این آئی سی وی ڈی اسپتال منتقل کردیا گیا، مزید تفصیلات کے مطابق حلیم عادل شیخ نے رات دائش وارڈ میں گزاری جبکہ انکی بائیں ٹانگ میں لوہے کی راڈ بھی متاثر ہوئی ہے۔

  • مختلف حادثات میں 1 بچے سمیت 4 افراد ہلاک، 6 زخمی

    مختلف حادثات میں 1 بچے سمیت 4 افراد ہلاک، 6 زخمی

    کراچی:گلشن بلاک 2موچی موڑکے قریب فائرنگ 02افراد شدید زخمی عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
    زخمی ہونے والوں کی شناخت اویس حسن ولد نثار احمد عمر33سال،نور حسین ولد محمد سلیمان عمر35سال۔

    کراچی:بلاول ہاؤس چورنگی کے قریب ٹریفک حادثہ 01شخص ہلاک و01زخمی۔
    ہلاک وزخمی ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
    ہلاک وزخمی ہونے والوں کی شناخت (ہلاک)حسن ولد نامعلوم عمر28سال(زخمی)شفقت ولدظفرعمر25سال۔

    کراچی:ایم اے جناح روڈ ریڈیو پاکستان کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد(وجہ ہلاکت نامعلوم)۔
    لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے سول ہسپتال منتقل کیاجارہا ہے۔
    لاش کی شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر45سال۔

    کراچی:منگھوپیر مغل کانٹا کے قریب فائرنگ ایک شخص شدید زخمی۔
    زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا.
    زخمی ہونے والے شخص کی شناخت عارف ولد گل محمد عمر20سال۔

    کراچی:لانڈھی ظفر ٹاؤن ریلوے ٹریک ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک۔
    ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
    ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر40سال۔

    کراچی:کورنگی 06جمعہ گوٹھ سرپر وزنی چیز گرنے سے ایک بچہ ہلاک۔
    ہلاک ہونے والے بچے کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
    ہلاک ہونے والے بچے کی شناخت علی بابا ولد شیر محمد عمر10سال۔

    کراچی:گلستان جوہر حسین ہزارہ گوٹھ فائرنگ ایک شخص زخمی جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
    زخمی ہونے والے شخص کی شناخت فضل رحمان ولد عبدالرحمان عمر32سال۔

    کراچی:لانڈھی گلشن بونیرفائرنگ ایک شخص زخمی۔
    زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
    زخمی ہونے والے شخص کی شناخت ظلم خان ولد پیر خان عمر50سال۔

  • مراد علی شاہ کو وارننگ، خرم شیر زمان

    مراد علی شاہ کو وارننگ، خرم شیر زمان

    مراد علی شاہ کو وارننگ دیتے ہیں کہ انتقامی کارروائیاں بند کریں، ہم نہیں چاہتے کہ شہر کا امن دوبارہ خراب ہو۔ خرم شیر زمان

    پی ٹی آئی ورکرز کی گرفتاریوں کا سلسلہ نہیں رکا تو پورے شہر میں احتجاج کریں گے۔ خرم شیر زمان

    انہیں تکلیف ہے کہ ہم ان کی کرپشن اور نیب کیسز پر آواز اٹھا رہے ہیں۔ خرم شیر زمان

    کراچی (21 فروری) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے انصاف ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی انتقامی کارروائیوں کی تمام حدیں پار کر چکی ہے۔ پولیس پیپلز پارٹی کے کہنے پر پی ٹی آئی کارکنان اور رہنماؤں کے خلاف غنڈہ گردی کررہی ہے۔ رات کے اوقات میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے۔پاکستان تحریک انصاف اس پولیس گردی کی شدید مذمت کرتی ہے۔ پیپلز پارٹی اپنے سیاسی مخالفین پر جھوٹے کیسز کرنے میں ماہر ہے۔ سندھ حکومت باز آجائے، ورکرز کو سڑکوں پر لانے کے لئے مجبور نہ کیا جائے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کراچی کے سینئر نائب صدر محمود مولوی، رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر عمران علی شاہ اور دیگر موجود تھے۔ خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی غریبوں کو اٹھانے اور پریشان کرنے میں خاصی شہرت رکھتی ہے۔ پولیس کے ذریعے سندھ حکومت نے بہت کچھ غلط کیا ہے۔ ہم عوام کو بتانا چاہتے ہیں کہ سندھ حکومت پولیس کو استعمال کرتے ہوئے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہی ہے۔ سندھ پولیس چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کررہی ہے۔ اس وقت پاکستان تحریک انصاف کراچی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، بڑے سے بڑا احتجاج کرنا ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں۔ پیپلز پارٹی کے اقدامات براہ راست تھر پارکر کے انتخابات پر اثرانداز ہورہے ہیں۔ ہمیں متعدد فون کالز آ چکی ہیں کہ تھر میں پیپلز پارٹی دھاندلی کررہی ہے۔ پیپلز پارٹی خود کو مظلوم بنا کر میڈیا کے سامنے پیش کر رہی ہے۔ پیپلز پارٹی ڈر و خوف کی سیاست کر رہی ہے۔ میں پولیس حکام سے سوال کرتا ہوں کہ آپ کیوں پارٹی بنے ہوئے ہیں۔ پولیس کا کام سیاسی کاروائیاں کرنا نہیں ہے۔ یہ کیوں وزیر اعلی سے سوال نہیں کرتے کہ ہم غیر قانونی کام کیوں کروائے جارہے ہیں۔ سندھ حکومت تو چلی جائے گی لیکن آئی جی سندھ یہیں رہیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان سے درخواست کرتے ہیں کہ اس معاملے کا نوٹس لیں۔ پیپلز پارٹی ہم میں سے کسی نہ کسی کو مارنا چاہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی ایس 88 کے الیکشن کے ووٹوں کی تصدیق کرے۔ وزیر اعلی سندھ کے وزراء بھی نالائق ہیں۔ بلاول کی پھپھو نے صحت کے نظام کو تباہ کر دیا، جبکہ سندھ حکومت نے سندھ کا ہر شعبہ تباہ کردیا۔ انہیں تکلیف ہے کہ ہم ان کی کرپشن اور نیب کیسز پر آواز اٹھا رہے ہیں۔ مراد علی شاہ کو وارننگ دیتے ہیں کہ انتقامی کارروائیاں بند کریں، ہم نہیں چاہتے کہ شہر کا امن دوبارہ خراب ہو۔ اگر ہمارے کارکنان کے خلاف کاروائیاں بند نہ کی گئیں تو شدید احتجاج کریں گے۔ سندھ حکومت نے اپوزیشن لیڈر کو جیل میں ڈالا ہے، ہم ڈرنے والوں میں سے نہیں ہیں ہمیں بھی جیل بھیج دیں۔ پی ٹی آئی ورکرز کی گرفتاریوں کا سلسلہ نہیں رکا تو پورے شہر میں احتجاج کریں گے۔ خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ کی جان کو خطرہ ہے، کل رات بھی حلیم عادل شیخ کو گھر کا کھانا کھانے نہیں دیا گیا۔ شک ہے کہ حلیم عادل شیخ کے کھانے میں زہر نہ ملا دیں۔ اپوزیشن لیڈر کو کچھ ہوا تو ذمہ دار مراد علی شاہ اور بلاول زرداری ہوں گے۔

  • رینجرز کی جانب سے اونٹوں کے رقص کے مقا بلوں کا انعقاد

    رینجرز کی جانب سے اونٹوں کے رقص کے مقا بلوں کا انعقاد

    ۱۔پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے اندرون سندھ ضلع گھوٹکی کے علاقے سردار گڑھ میں سندھ کے ثقا فتی اور روایتی کھیل اونٹوں کے رقص کے مقا بلوں کا انعقا د کیا گیا ۔
    اندرون سندھ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 20 سے زائد اونٹوں نے حصہ لیا۔ اونٹوں کے رقص کے فائنل مقابلوں میں بڈھو مہر پہلی پو زیشن اوروسند مہرنے دوسری پو زیشن حاصل کی۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر ضلع گھو ٹکی عثمان عبد اللہ نے بطور مہمان شرکت کی۔
    تقریب کے اختتا م پر پہلی اور دوسری پوز یشن حا صل کر نے والے اونٹوں کے مالکان میں ٹرافی اورنقد انعامات تقسیم کیئے گئے۔ اس موقع پر دیگر اونٹوں کے مالکان میں تعریفی سر ٹیفکیٹ بھی تقسیم کیئے گئے۔

  • رواں مالی سال 35 ارب روپے کی سمگلنگ اشیاء ضبط کی گئی

    رواں مالی سال 35 ارب روپے کی سمگلنگ اشیاء ضبط کی گئی

    رواں مالی سال جولائی تا جنوری 35 ارب روپے کی سمگلنگ اشیاء ضبط کی گئی۔ ایف بی آر

    پچھلے سال جولائی تا جنوری 22ارب روپے مالیت کی سمگل شدہ اشیاء ضبط کی گئی تھی۔

    اس طرح رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں ایف بی آر کی سمگلنگ کی روک تھام کی کاروائیوں میں اور ضبط شدہ اشیاء کی مالیت پچھلے سال بارہ ماہ کے برابر ہو گئی ہے جو کہ 36ارب روپے تھی۔

    رواں مالی سال ضبط شدہ اشیاء میں 66 فیصد اضافہ کے ساتھ 11.3 ارب روپے مالیت کی بغیر کسٹمز ادائیگی کی گاڑیاںضبط ہوئی۔

    105 فیصد اضافہ کے ساتھ 3.4 ارب روپے کی چھالیہ ضبط

    28 فیصد اضافہ کے ساتھ 1.9 ارب روپے کا کپڑا اور 70 فیصد اضافہ کے ساتھ 553 ملین روپے کے سیگریٹس ضبط

    113 فیصد اضافہ کے ساتھ 492 ملین روپے کے آٹو پارٹس ضبط
    67 فیصد اضافہ کے ساتھ 380 ملین روپے کی الیکٹرانک اشیاء ضبط

    93 فیصد اضافہ کے ساتھ 899 ملین روپے کا ڈیزل اور 104 فیصد اضافہ کے ساتھ 271 ملین روپے کے زیورات و جواہرات ضبط

    پاکستان کسٹمز نے 6 ملین ٹن کی آیوڈین بھی ضبط کی جو کہ غیر قانونی منشیات کے بنانے میں استعمال کی جاتی ہے۔
    اس کاروائی کی تعریف بین الاقوامی ایجنسیز نے بھی کی ہے۔

    مزید برآں غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف موثر کاروائیوں کے نتیجے میں 2000 غیر قانونی پٹرول پمپس سیل کئے گئے۔

  • جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری

    جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری

    کراچی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیرسدوزئی کی نگرانی میں ایس ایچ او بلوچ کالونی سب انسپیکٹر محمد مٹھل نے بہترین کاروائی کرتے ہوئے عادی جرائم پیشہ اسٹریٹ کرمنل گرفتار کر لیے

    بلوچ کالونی پولیس پارٹی نے دوران گشت بمقام گندہ نالہ پلیہ نزد عوامی چوک منظور کالونی سے موٹر سائیکل پر سوار 2 مشتبہ اشخاص کو روک کر تلاشی لی تو سفیان ولد عارف سے ایک عدد پسٹل 30 بور معہ لوڈ میگزین اور کاشف ولد صدیق سے بھی ایک عدد پسٹل 30 بور معہ لوڈ میگزین برآمد لائنسنس پیش نہ کرسکے لہذا حسب ضابطہ گرفتار کر کہ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات بالترتیب 74/75 سال 2021 بجرم دفعہ 23 (1) اے تحت درج کیے گے

    دونوں گرفتار شدہ ملزمان عادی جرائم پیشہ ھیں اس سے قبل بھی مختلف جرائم میں گرفتار ھو کر جیل جا چکے ہیں ملزم کاشف ولد صدیق کا سابقہ کرمنل ریکارڈ ذیل تفصیل ھے

    مقدمہ الزام نمبر 49/12 بجرم دفعہ 3/4 امتناع منشیات تھانہ آرام باغ

    مقدمہ الزام نمبر 348/13 بجرم دفعہ 392/34 ت پ تھانہ بلوچ کالونی

    مقدمہ الزام نمبر 349/13 بجرم دفعہ 23(1) اے تھانہ بلوچ کالونی

    مقدمہ الزام نمبر 252/14 بجرم دفعہ 23 (1) اے تھانہ بلوچ کالونی

    مقدمہ الزام نمبر 171/18 بجرم دفعہ 269/272 ت پ تھانہ لیاقت آباد

    مقدمہ الزام نمبر 113/19 بجرم دفعہ 6/9 بی تھانہ عوامی کالونی

    ملزم سفیان ولد عارف کا سابقہ کرمنل ریکارڈ میں مقدمہ الزام نمبر 335/2020 بجرم دفعہ 6/9 بی تھانہ بلوچ کالونی میں درج ھے

    دونوں گرفتار شدہ ملزمان کو برائے مزید تفتیش سپرد تفتشی حکام کردیا گیا